Zaigham Gondal Videos

  • Home
  • Zaigham Gondal Videos

Zaigham Gondal Videos Snack videos TikTok video motivation videos

13/09/2023

‏‎پاکستان میں اکثر لوگ جب کسی عہدے پر فائز ہوتے ہیں

تو سب سے پہلے انسانیت کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں

15/08/2023

‏نوازشریف اس وقت پاکستان آئینگے جب انکے لیے زیرو رسک ہوگا۔۔ خواجہ آصف

مطلب انقلاب ابھی لندن میں ہی محفوظ رہے گا۔۔۔

10/08/2023

تو پرندے مار دے سرو صنوبر مار دے
تیری مرضی جسکو دہشتگرد کہہ کر مار دے
تیرا اس کے ماننے والو سے پالا پڑ گیا
جو پرندے بھیج کر لشکر کے لشکر مار دے

06/08/2023

‏جب سارے انڈیا والے چاند پر چلے جائیں گے
تو
ہم کشمیر پر قبضہ کر لیں گے

محکمہ زراعت😂😂

02/08/2023

عجیب وغریب پرافسوسناک : عمران خان کے خوف نے سب کے سوچنے اور صحیح فیصلے کرنے کی صلاحیت ختم ہی کردی ہے- کیسے؟ فوج اپنا کام چھوڑ کرمعصوم لوگوں کی پکڑ دھکڑ میں لگی ہے: اپنے فوجی میس ( وہ ہوٹل جہاں ہرقسم کا کھانا پینا 70 سال سے ہو رہا تھا ) کو قائد اعظم کا گھر بنا کر قوم کو بیوقوف بنایا ہوا ہے: حکومت کے چند دن رہ گئے ہیں اور انکو لمبے لمبے زراعت اور معدنیات کے منصوبے یاد آ رہے ہیں: اسمبلی دوچارممبروں کے ساتھ اپنے ہی خلاف قانون پر قانون پاس کر رہی ہے: عدالتیں اپنے فیصلے بوٹوں کے نیچے دیکھ کر خوش ہیں : پورا ملک الٹا سیدھا ہو گیا :غریب مر گیا امیراور لوٹ مار میں مصروف - یہ ملک کیسے چلے گا - کیا انقلاب یا خونی انقلاب کا راستہ بنایا جا رہا ہے ؟

‏حال ہی میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ سریز میں وائٹ واش کیا ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنی شرٹ ایک چھوٹے ...
02/08/2023

‏حال ہی میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ سریز میں وائٹ واش کیا ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنی شرٹ ایک چھوٹے فین کو گفٹ کردی، جس کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اور ساتھ ہی لوگ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ بابر نے شرٹ کے نیچے کیا عجیب سی چیز پہنی ہوئی ہے، کوئی اسے خاص قسم کی بنیان سمجھ رہا ہے اور کچھ نا سمجھ لوگ اسے زنانہ انڈر گارمنٹ سمجھ رہے ہیں۔

اصل میں یہ ایک "جی پی ایس ویسٹ" (GPS Vest) ہے۔ اس کپڑے کے اندر ایک خاص آلہ فٹ ہوتا ہے، جو کمر کے اوپری حصے میں دونوں کندھوں کے درمیان ہوتا ہے۔ جب ایک کھلاڑی میچ یا ٹریننگ میں ہوتا ہے تو یہ آلہ کھلاڑی کے بارے میں بہت ساری انفارمیشن اور ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے، جس سے مختلف چیزیں معلوم ہوتی ہیں جیسے دل کی دھڑکن، کھلاڑی کی رفتار، کھلاڑی کی تیزی، کھلاڑی پر کتنا لوڈ پڑا وغیرہ وغیرہ۔

اس کا ریکارڈ کیا گیا ڈیٹا ایک ایپ کی مدد سے کوچنگ سٹاف تک پہنچتا ہے اور اس انفارمیشن سے پھر کھلاڑی کی پرفارمینس اور جسمانی صلاحیت کے بارے میں جانا جاتا ہے اور کوچنگ سٹاف اس کھلاڑی کو اچھے سے چلا سکتا ہے۔

کرکٹ فٹبال سمیت دنیا بھر کے پروفیشنل کھلاڑی جی پی ایس ویسٹ استعمال کرتے ہیں۔۔۔

02/08/2023

‏نئے قانون کے مطابق فوج جب چاہے آپ کے اور آپ کی خواتین کے بیڈروم میں داخل ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد ہر عزت نفس رکھنے والے پاکستانی مرد کو IELTS کی تیاری شروع کر دینی چاہیے

No country for good men

02/08/2023

‏پاکستان روس سے مفت تیل لے یا کھربوں ڈالر کی معدنیات نکل آئیں اشرافیہ کو ہی ملائی ملے گی
عوام کے حصے مہنگی بجلی مہنگا پیٹرول اور صبر کی تلقین والی قرآنی آیات آئیں گی

02/08/2023

‏﴿ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ﴾

‏❣ﺍَﻟﺴَّﻼَﻡُ عَلَيكُم وَرَحْمَةُ اللهِ❣🌲صبح کا سلام صرف رسم  نہیں بلکہ احساس فکر بھی ہے تاکہ رشتے سلامت رہیں اور یادیں ب...
31/07/2023

‏❣ﺍَﻟﺴَّﻼَﻡُ عَلَيكُم وَرَحْمَةُ اللهِ❣

🌲صبح کا سلام صرف رسم نہیں بلکہ احساس فکر بھی ہے تاکہ رشتے سلامت رہیں اور یادیں باقی رہیں🌲

💓کروڑوں دعاؤں کے ساتھ آپکا آج اور ہر آنے والا دن رحمتوں و برکتوں والا ہو💓

💚اللہ رب العزت ہم سب کی حفاظت فرمائے💚

🤲آمین ثم آمین 🤲

30/07/2023

‏پتہ نہیں قائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے الگ کر کے ہم پہ احسان کیا تھا یا انگریزوں پر
🤔🤔🤔

30/07/2023

‏باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ

جس میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے

انا للہ وانا اليه راجعون

30/07/2023

‏کربلا کے مجرمین نے کربلا کے واقعہ کے بعد چھپنے کی بہت کوشش کی اور گمنامی میں جانے کی بہت کوشش کی لیکن ان میں سے کوئی بھی نہ تو گمنامی میں جاسکا اور نہ ہی چھپ سکا- بلکہ عمرو بن سعد، شمر، صنعان، خولی، حرملہ، ابن زیاد، مصعب بن نمیر وغیرہ کوئی بھی چھپ نہیں پایا- ان سب نے کوفہ کی ‏سرزمین سے بھاگنے کی پوری کوشش کی لیکن قدرت نے ان کے پیچھے مختار ثقفوی کو لگادیاتھا اور پھر مختار ثقفوی سے وہ کام لیا گیا- ایسے ہی نمرود تھا- نمرود کے پیچھے مچھر لگادیا گیا اور فرعون کے پیچھے حضرت موسی کو-

اس لیئے اگر کوئی یزید ، شمر ، ابن زیاد یا پھر حرملہ یہ سوچتا ہے کہ وہ ‏ظلم و ستم کرکے گمنامی میں چلا جائے گا تو یہ اس کی بھول ہوگی- قدرت کسی ظلم کرنے والے کو نہیں چھوڑتی- ہر شمر، ابن زیاد، حرملہ کے لیے ایک مختار ثقفوی ضرور ہوتا ہے-

29/07/2023

‏وہ کون بھولے گا ایک سجدہ حسین ؓ کا
خنجر تلے بھی سر نا جھکا حسین ؓ کا
مٹ گئی نسل یزید کربلا کی خاک میں
قیامت تک رہے گا زمانہ حسین ؓ کا

28/07/2023

‏کافی نہیں ہے صرف عقیدت حضرت حسینؓ کی

کردار مانگتی ہے محبت حضرت حسینؓ کی

27/07/2023

‏وہ کون بھولے گا ایک سجدہ حسین ؓ کا
خنجر تلے بھی سر نا جھکا حسین ؓ کا
مٹ گئی نسل یزید کربلا کی خاک میں
قیامت تک رہے گا زمانہ حسین ؓ کا ❤️

27/07/2023

‏ن لیگ کو پچھلے 27 سال کے سارے بدلے لینے کا موقع ملا اور وہ پوری طرح سے عمران خان سے بدلے لے رہے ہیں سب سے زیادہ غصہ اس بات کا ہے کہ تخت لاہور بھی ان سے چھین لیا ہے پنجاب میں انکی بادشاہت ختم کردی ہے پوری قوم کو انکی کرپشن کی حقیقت یاد کروا دی ہے!!

27/07/2023

‏محرم الحرام یہی سبق سکھاتا ہے کہ یزیدیت کو فنا ہی ہونا ہوتا ہے ۔۔۔

25/07/2023

‏‎انڈیا سے انجو بھی آ گئی
لیکن
لندن سے گنجو نہیں آیا.

21/07/2023

‏یہی حالات رہے تو چینی صرف سنار کی دکان سے ہی ملا کرے گی، چینی کے سملگر حصہ پہنچا رہیں ہیں مالکوں کو، الیکشن کا خرچہ نکالنا ہے۔

21/07/2023

‏وہ منٹو والی طواہف یاد آگیٰ، بل کونسا ہم نے دینا ہے

پنجاب کے تمام AC کو کرولا 1600سی سی،ADCجنرل کو یارس 1300 سی سی جبکہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن ڈالے دیئے جائیں گے،200 سرکاری افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 2 ارب 33 کروڑ روپے کا فنڈ منظور۔۔

‏آپ کو یاد ہو گا احسن اقبال نے جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ کی تھی کہ امریکہ کی عوام نے ٹرمپ کو صدر بنانے ...
21/07/2023

‏آپ کو یاد ہو گا احسن اقبال نے جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ کی تھی کہ امریکہ کی عوام نے ٹرمپ کو صدر بنانے کی اپنی غلطی کا ازالہ کر لیا پاکستانی عوام کو بھی اپنی غلطی کا ازالہ کرنا ہو گا اس ٹوئٹ کو امریکن ایمبیسی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریٹوئٹ کیا گیا تھا جس کے بعد بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی اور اس پر معذرت کر لی گئی تھی ، رجیم چینج کی سازشیں تب سے شروع ہو گئیں تھیں ۔۔۔

21/07/2023

‏سانحہ 9 مئی کی ہر پاکستانی نے کھل کر مذمت کی۔

چاہے وہ کور کمانڈر ہاؤس کی توڑ پھوڑ ہو یا پنجاب پولیس کا شہریوں پر تشدد ہو

لیکن کوئی یہ کیوں نہیں پوچھ رہا کہ بقول IG پنجاب، انہیں 8 مئی کو ہی پتا تھا کہ 9 مئی کو یہ ہونا ہے تو انہوں نے کیا حفاظتی اقدامات کئے؟

رانا ثناءاللّه نے برملا اعتراف کیا کہ ہم نے اس دن خود سیکیورٹی ہٹائی تھی۔

اعتزاز احسن صاحب نے بھی یہ سوال بارہا اٹھایا

لیکن کسی تفتیش میں ان دونوں سے کوئی نہیں پوچھ رہا کہ ملوث افراد کو تو ضرور پوچھیں گے لیکن پہلے آپ بتائیں کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی سے کیوں غفلت برتی؟

اس کیس میں IG پنجاب بری الذمہ کیسے ہیں خاص کر جب وہ مذکورہ بالا برملا اعتراف بھی کر چکے ہیں؟

21/07/2023

‏پلان کے مطابق اپریل 2022 میں تحریک انصاف نے ٹوٹ جانا تھا

پلان کے مطابق جولائی 2022 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو صرف 3-4 نشستیں ملنی تھیں

پلان کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف پر اگست 2022 میں پابندی لگنی تھی

پلان کے مطابق اکتوبر 2022 کے ضمنی الیکشن PDM نے جیتنے تھے

پلان کے مطابق نومبر میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کامیاب ہونا تھا

پلان کے مطابق نگران حکومتوں کی بدمعاشی پر لوگوں نے خوفزدہ ہو کر گھر بیٹھ جانا تھا

پلان کے مطابق 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کی سپورٹ بیس نے ختم ہو جانا تھا

پلان کے مطابق نئی جماعتیں بننے کے بعد تحریک انصاف کا ووٹ بینک ٹوٹ جانا تھا

انکا کوئی بھی پلان اللہ نے کامیاب نہیں ہونے دیا، مئی کے تیسرے ہفتے کا خوف اور مایوسی یاد کریں اور آجکل کے حالات کو دیکھیں

اللہ نے انسان میں حالات سے adjust کرنے کی لازوال خوبی ڈالی ہے جو سرکاری اداروں میں ہرگز نہیں ہوتی۔

انکا کوئی پلان بھی کامیاب نہیں ہوا، پچھلے سال اپریل سے لے کر آج تک on ground یہ ہر معرکہ ہارے ہیں اور انکا ہر پلان فیل ہوا ہے۔

آگے بھی ہوگا۔

21/07/2023

منڈی بہاؤالدین اور ہاؤسنگ سوسائٹی لحمہ فکریہ

21/07/2023

محرم الحرام کا پہلا جمعہ مبارک
اللّٰہ پاک حسن و حسین رضہ اللّٰہ عنہ کے صدقے ہمیں یزید کے سامنے ڈٹ جانے کی توفیق دے

21/07/2023

‏اللَّهُم صلِّ وسلم وبارك على نبينا مُحمد ﷺ
Juma mubrak
محرم الحرام

20/07/2023



ٹک ٹاک کے با خبر اور مستند ذرائع کے ذریعے پتہ چلا ہے ٹک ٹاک کی مینجمنٹ عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت کے نتیجے میں طوفانی فالونگ پر حیران و شسدر ہیں لیکن مینجمنٹ اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ یہ سب organic اور جینوئن فا لونگ ہے جس سے ٹک ٹاک کو آج تک 48 گھنٹوں میں دنیا بھر سے اتنے لوگوں نے کبھی جوائن نہیں کیا لیکن مینجمنٹ خوفزدہ ہے کہ شاید اس کیوجہ سے ان پر پاکستان میں پابندی لگ جاۓ

چھتیس گھنٹوں میں دنیا بھر سے 30 لاکھ فالورز یقینا ورلڈ ریکارڈ ہے، یعنی ہر گھنٹے میں پچاسی ہزار لوگوں نے خان کو فالو کیا اور ایک کروڑ 32 لاکھ لوگوں نے عمران خان کی ویڈیو دیکھی

عمران خان دنیا میں برانڈ مقبولیت کا ایک غیرمعمولی phenomenon بن چکا ہے، اسکی ایک بڑی وجہ رجیم چینج آپریشن ہے جسنے عوام کے دلوں میں عمران خان مخالف قوتوں کیلئے شدید نفرت اور غصہ بھر دیا ہے اور عمران خان کیلئے ہمدردی اور گہری محبت پیدا کر دی ہے، جتنا عمران خان اور اسکی پارٹی کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے، اتنا ہی ردعمل عمران خان کی مقبولیت میں اضافے کی صورت میں آتا ہے

اللہ جسے چاہے عزت دے، جسے چاہے ذلت دے، عمران خان کی 70 سالہ زندگی میں عمران خان کو ہر موقع پر اللہ نے عزت دی اور اسکے مخالفوں کو ذلت اور شکست دی، یہ بات صرف وہ سمجھ سکتے ہیں جو اللہ کی رضا کو سمجھ سکتے ہیں، جن کے دلوں پر اللہ مہر لگا چکا ہے، وہ نہیں سمجھیں گے

‏سپریم کورٹ نے سابق صدر   جنرل ریٹائرڈ پرویز  مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔ 2013 کے عام انتخابات میں...
20/07/2023

‏سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔ 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ 10 سال قبل دائرکی گئی اپیل پرویز مشرف کے انتقال کے 5 ماہ بعد رواں ماہ 14 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پاچکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا، اب 2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

خیال رہےکہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے پرویز مشرف کے چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے جس کے خلاف انہوں نے 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

10 سال قبل دائرکی گئی اپیل پرویز مشرف کے انتقال کے 5 ماہ بعد رواں ماہ 14 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

یاد رہےکہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف رواں برس 5 فروری کو طویل علالت کے بعد بیرون ملک انتقال کرگئے تھے

20/07/2023

‏﴿ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ۝ ﴾ ﷺ

عدالت اور جج
19/07/2023

عدالت اور جج

19/07/2023

19/07/2023

‏عمران احمد خان نیازی جب 14 پارٹیاں اور ایسٹبلشمنٹ کو اکیلا گھسیٹ سکتا ہے تو اس میں اگر پونے چار کلو پرویز خٹک بھی مل جاۓ کوئی مسئلہ نہیں۔۔

19/07/2023

پاکستان کس سہارے چل رہا ہے سنیں شیئر کریں

19/07/2023

‏ایک صاحب کا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ انہوں نے ایک ٹیکنیشن کو بلایا۔ٹیکنیشن نے ان سے کہا کہ آپ کا کمپیوٹر چیک کرنے کے لئے مجھے آپ کے پاسورڈ کی ضرورت ہو گی

وہ صاحب بولے کہ میرا پاسورڈ *سوپرمین* *بیٹ مین* *آئرن مین* *پنک پینتھر* *میکی مائوس* *اسلام آباد* ہے

ٹیکنیشن نے کہا کہ بہت عجیب ‏پاسورڈ ہے۔ ایسا پاسورڈ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

وہ صاحب بولے کہ یہ ہدایات مجھے کمپیوٹر سے ہی ملی تھیں۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ کے پاسورڈ میں کم از کم پانچ *"کیریکٹر"* اور ایک *"کیپیٹل"* ضرور ہونا چاہیے۔ 🤭
( منقول)

‏ٹک ٹاک پر عمران خان کی زبردست پزیرائی.. چوبیس گھنٹوں میں انکے کے آفیشل اکاونٹ پر ایک ملین فالورز ہو چکے ہیںاور ٹک ٹاک پ...
18/07/2023

‏ٹک ٹاک پر عمران خان کی زبردست پزیرائی.. چوبیس گھنٹوں میں انکے کے آفیشل اکاونٹ پر ایک ملین فالورز ہو چکے ہیں

اور ٹک ٹاک پر انکی پہلی ویڈیو کو اب تک پانچ کروڑ ستر لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں

18/07/2023

What is FRC and MRC family registration certificate

16/07/2023

‏وہ تعلق جو بہت اہم تھا…
اب لگتا ہے کہ بس وہم تھا..

16/07/2023

‏میرا دل بھی جیسے پاکستان ہے
سب حکومت کرکے باہر جا چکے
tehzeeb haafi)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaigham Gondal Videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share