22/02/2020
لقب #امام زمانہ " قائم " سن کر سر پی ہاتھ رکھنے کی وجہ "
اہل تشیع کے ہاں یہ یہ بات عام ہے کہ جب بھی وہ امام زمانہ کا لقب #قائم " سنتے ہیں تو کھڑے ہو کر سر پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں-
ایک روایت کے مطابق امام علی رضا علیہ السلام کے سامنے خراسان میں کلمہ " قائم " کا ذکر ہوا تو آپ اٹھ کھڑے ہوۓ اور سر پر ہاتھہ رکھ کر فرمایا :
اَللّهُــــمَّ عَجِّــلْ فَــرَجَـهُ وَسَهِّــلْ مَخْــرَجَـهُ
یعنی اے الله ان کے ظہور میں جلدی فرما اور ان کے ظہور کو آسان فرما -
{ بحار الانوار علامہ مجلسی ، جلد_٥١، صفحہ_٣٠ }