Islamic.remind

  • Home
  • Islamic.remind

Islamic.remind I want to spread the positive energy by sharing islamic quotes and reminders.

04/01/2024

*غزہ سے کمانڈر ابو عبیدہ کا اہم پیغام*

اللہ کی سلامتی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں
*میں غزہ سے آپ سے مخاطب ہوں*۔۔۔۔اسی غزہ سے جو ناقابل شکست ہے، جان نثار ہے، ثابت قدم ہے، صبر و ثبات کا استعارہ ہے، اللہ کا خصوصی انعام ہے جو اس پر اللہ کی سکینت نازل ہو رہی ہے۔
*ہم یہ پیغام سب مسلمانوں کو پہنچا رہے ہیں*

ہم نہیں جانتے کہ جلد یا بدیر ہم پیغام دینے کے لیے موجود رہیں گے بھی یا نہیں۔ تو اللہ سے دعا کے ساتھ اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ان لفظوں کو ہمارے حق میں حجت بنا دیجئے گا۔یہ ہمارے خلاف گواہی نہ دیں۔ آمین

پہلا پیغام یہ ہے
*ہم سب مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فقط اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ہم اپنے رب کی تقسیم سے راضی ہیں۔ ہم اپنے رب کی مدد سے قطعا مایوس نہیں ہیں۔*
ہمیں اپنے رب کی مدد جلد آنے پر یقین ہے اور ایسی جگہ سے مدد آنے پر جہاں سے ہمیں توقع بھی نہیں ہو۔ جہاں ہمارا خیال بھی نہ گیا ہو۔

*اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ* *الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ(214)*

کیا تمہارا یہ گمان ہے کہ جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تم پرپہلے لوگوں جیسی حالت نہ آئی۔ انہیں سختی اور شدت پہنچی اور انہیں زور سے ہلا ڈالا گیا یہاں تک کہ رسول اور اس کے ساتھ ایمان والے کہہ اٹھے: اللہ کی مدد کب آئے گی؟ سن لو! بیشک اللہ کی مدد قریب ہے۔

*اللہ کی قسم! ہم ایسی سختی اور شدت سے اس زور سے جھنجھوڑ ،ہلا دیے گئے ہیں کہ ہماری جانیں ہمارے کلیجے تک لرزاں دئیے گئے ہیں۔* لیکن ہم اپنے رب کی رحمت سے قطعا مایوس نہیں ہیں۔ جو اپنے رب کو جا ملے ہیں ہم انھیں شہید گمان کرتے ہیں
اور جو باقی بچ گئے ہیں وہ فتح نصرت کی امید کرتے ہیں ۔اور یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔
اور دوسرا پیغام یہ ہے کہ
*جو کوئی ہمیں سن رہا ہے، وہ ہماری مدد کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔اپنی دعاؤں سے ۔۔۔۔اپنی التجاؤں سے۔۔یہ مومن کا ہتھیار ہے۔ اسکی طاقت کو ہلکا نہ سمجھیں ۔* اگر آپ ہمارے معاملے کچھ بھی کرنے کی قدرت نہیں رکھتے تو اللہ کے پاس آپکا یہ عذر آپکو اسکے حساب کتاب سے بچالے گا۔ لیکن دعا تو آپ پھر بھی کرسکتے ہیں۔اپنے بچوں کو، اپنے اہل وعیال کو لے کے بیٹھیں اور ہمارے لیے دعا کیجیے۔ *نمازوں میں ،سجدوں میں ہمارے لیے خلوص دل سے گریہ وزاری کیجئے*۔ ہمیں آپکی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔

ہمارے نبی محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تکلیف میں اپنے ہاتھ اللہ کے حضور پھیلا لو اور پختہ یقین سے ،متوجہ دل کے ساتھ دعا مانگو ۔ایسی دعا کا ضرور جواب دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
تیسرا پیغام یہ ہے
*جو مسلمان بھی یہ وڈیو سن رہے ہیں ( میسج پڑھ رے ہیں ) وہ ہمارے یہ پیغامات اوروں تک پہچانے کا سبب بنیں* ۔

کیونکہ اب بھی ایسے لوگ ہیں جو غفلت کی چادر تانے سوئے پڑے ہیں کہ جیسے انہیں ہمارے حال کی کوئی خبر نہیں پہنچی ہے ۔
شاید وہ ابابیلوں کی آمد میں منتظر بیٹھے ہیں جو آ کے اصحاب فیل کو تباہ کرنے کے لیے بھیجی گئی تھیں۔
اللہ کے سوا کوئی طاقت نہیں ۔
*ہمارے پیغام کو پھیلائیں ۔ہماری خبروں کو آگے بڑھائیں۔ ہمارے بچوں کی تصویریں دوسروں کو بھی دکھائیں* ۔
ہر جگہ ملبہ کے ڈھیر ہیں ۔غزہ اب رہنے کے لیے بالکل محفوظ نہیں ہے۔
*ہم نے ایسی شدید تباہی پہلے کبھی پہلے نہیں دیکھی۔* ہمارے لوگ ، ہمارےبھائی ، ہمارے پیارے ۔۔۔۔۔اب شہداء میں لکھے جاچکے ہیں ۔۔ایک ایک خاندان کے 40،کہیں 50 ,کہیں 100 افراد اکھٹے اموات کے شمارے میں درج کیے جاچکے ہیں ۔اور جو باقی بچ گئے ہیں وہ اپنے رب کی طرف اچھے پلٹنے کے انتظار میں ہیں۔

اس صورتحال میں ہم امید کرتے ہیں کہ آپکے پاس یوم جزا اپنی جان کو چھڑا لانے جتنا قابل کوئی عذر ہوگا ۔

*اللہ ضرور پوچھے گا کہ جب مسلمانوں پر مصیبت کی یہ گھڑی آئی تو آپ نے کیا کیا*

کیا دعاوں کو بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔
یا ان دعاوں کی کوئی حد بھی ہے ۔

*آپکے سڑکوں پر ہمارے لیے مظاہرے ۔۔۔۔۔۔ احتجاجا نکلنا ۔۔۔آپکا لوگوں کو ہمارے لیے پکارنا۔۔۔آپکی آواز کا ہمارے لیے بلند ہونا۔۔۔ جو غافلوں کو ،بے حسوں کو ہمارے لیے بیدار کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔شاید یہ کاوشیں آپ کے حق میں قابل قبول عذر بن جائیں۔*

اللہ کی حمدوثنا بیان کرتا ہوں ۔
یہ آزمائش دوسری آزمائشوں کا پیش خیمہ ہے اور ان سب کے نتیجے میں ہم آخرت میں اجر کے امیدوار ہیں۔

غاصبوں کے تسلط کی یہ اندھیری رات طویل اور شدید ہوچکی ہے۔ اب ان ہی ظلم کے اندھیروں سے روشن صبح چمکنے کو ہے ۔

*اللہ نے اپنے بندوں سے اپنی مدد کا وعدہ کررکھا ہے* ۔۔۔۔۔بھلے کچھ وقت اور لگے گا لیکن فتح ونصرت اسی کے بندوں کو حاصل ہوکے رہے گی۔

میں قسم کھاکے کہتا ہوں کہ ان حالات میں ہمارے بہترین نفوس جام شہادت پی رہے ہیں۔ ہر خاندان کا بہترین شخص شہید ہوچلا ہے۔ اور کائنات کے رب کی بڑائی کے لیے ہی یہ سب شہادتیں۔۔۔۔یہ سب گواہیاں ۔ بے شک ۔۔۔۔۔سب تعریفیں تمام شکرانے ،تمام جہانوں کے رب کے لیے ہیں۔

میں اپنی بات زیادہ طویل نہیں کرنا چاہتا۔ *بس یہ جتلانے آیا تھا کہ میں اللہ کی خاطر آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔*

*آپ ہمارا یہ پیغام عام کردیجیے۔*
ہماری آواز بن جائیے ۔
ہمارا خون زمین کو رنگ رہا ہے۔
ہم آپ سے اس کے لیے پرزور تحریک چلانے کا تقاضا کرتے ہیں۔تو اپنے حصے کا کام کرنے کے لیے جی جان لڑا دیجیے۔

اے اللہ
ہمیں ثابت قدم رکھیے
ہمیں مضبوط کردیجیے
ہمارے لیے حسن خاتمہ لکھ
*فلسطین کمانڈر ابو عبیدہ*

Tranquillity, serenity, and beauty of nature taught me how to find happiness in life and in the silence of eternity. 💚🤲🕋
20/12/2023

Tranquillity, serenity, and beauty of nature taught me how to find happiness in life and in the silence of eternity. 💚🤲🕋

True
23/11/2023

True

Story of my life😆

*آج کا ٹارگٹ*🎯*Date: 8-11-2023*🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ🔸 *استغفراللہ* 200 مرتبہ🔸 *سبحان الله، والحمد...
08/11/2023

*آج کا ٹارگٹ*🎯
*Date: 8-11-2023*

🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ

🔸 *استغفراللہ*
200 مرتبہ

🔸 *سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر*
100 مرتبہ

🔸 *لَا حول ولا قوة الا باللہ*
100 مرتبہ

🔸 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ*
100 مرتبہ

🔸 *لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر*
دس مرتبہ

*المعارج اسلامک نیٹورک*

06/11/2023

*آج کا ٹارگٹ*🎯 مکمل کریں
*Date: 6-11-2023*

🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ

🔸 *استغفراللہ*
200 مرتبہ

🔸 *سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر*
100 مرتبہ

🔸 *لَا حول ولا قوة الا باللہ*
100 مرتبہ

🔸 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ*
100 مرتبہ

🔸 *لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر*
دس مرتبہ

*المعارج اسلامک نیٹورک*

*آج کا ٹارگٹ*🎯*Date: 4-11-2023*🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ🔸 *استغفراللہ* 200 مرتبہ🔸 *سبحان الله، والحمد...
04/11/2023

*آج کا ٹارگٹ*🎯
*Date: 4-11-2023*

🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ

🔸 *استغفراللہ*
200 مرتبہ

🔸 *سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر*
100 مرتبہ

🔸 *لَا حول ولا قوة الا باللہ*
100 مرتبہ

🔸 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ*
100 مرتبہ

🔸 *لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر*
دس مر تبہ

04/11/2023

*آج کا ٹارگٹ*🎯
*Date: 4-11-2023*

🔸 *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ* 100 مرتبہ

🔸 *استغفراللہ*
200 مرتبہ

🔸 *سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر*
100 مرتبہ

🔸 *لَا حول ولا قوة الا باللہ*
100 مرتبہ

🔸 *اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ*
100 مرتبہ

🔸 *لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر*
دس مرتبہ

28/10/2023
28/10/2023

*This is the video Instagram pulled down after getting 12 million views. Please help/share to get this everywhere, to all faiths of people.

24/10/2023

♻🔴♻🔴♻🔴♻

*صدقہ کی اقسام*

➖➖➖🎀➖➖➖

عام طور پر صدقہ کا لفظ سنتے ہی *مال ودولت کا خیال* ذہن میں آتا ہے.

لیکن شریعت میں *صدقہ کی اس معروف قسم کے علاوہ بھی کچھ ایسے اعمال ہیں جو صدقہ میں شمار ہوتے ہیں.*

لہذا *جن کے پاس پیسہ نہیں یا ضرورت سے زیادہ نہیں وہ بھی صدقے کا اجر پا سکتے ہیں.*

مثلا

*ہر تسبیح صدقہ ہے.*

سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے
الحمداللہ کہنا صدقہ ہے
اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے

📍 *اچھے کام کرنے کا حکم دینا* صدقہ ہے

📍 *برے کام سے منع کرنا* صدقہ ہے.

📍بیوی کے *حقوق پورے کرنا* صدقہ ہے.

📍 *استغفار کرنا* صدقہ ہے.

📍راستے سے *پتھر اور کانٹے دار چیز کا ہٹانا صدقہ* ہے.

اندھے کو *راستہ دکھانا* صدقہ ہے.

📍 *ناواقف کو راہ دکھا دینا صدقہ ہے.*

📍گونگے بہرے کو *اشارے سے بات سمجھا دینا صدقہ* ہے.

📍کسی کو *سواری پر بٹھانا* صدقہ ہے.

📍 *دو مسلمانوں کے درمیان صلح کروانا صدقہ ہے.*

📍جو مدد کے لیے پکارے اس کی *مدد کو جانا صدقہ* ہے.

📍کمزور نظر والے کی *راستے کی طرف راہنمائی کرنا صدقہ* ہے.

📍 *اچھی بات کرنا صدقہ ہے.*

📍 *کسی کا دل خوش کر دیناصدقہ ہے.*

📍کسی کو *پانی کا گھونٹ* پلا دینا صدقہ ہے.

📍 *وہ مال جو بچوں کی پرورش پر خرچ ہو صدقہ ہے.*

📍خادم کو *کھانا کھلانا* صدقہ ہے.

📍کسی کو *دیکھ کر مسکرانا* صدقہ ہے.

📍 *اپنے ڈول سے پانی نکال کر کسی دوسرے کے ڈول میں ڈالنا صدقہ ہے.*

📍 *لوگوں کو اپنے شر سے بچانا صدقہ ہے.*

📍 *کسی کا سامان اٹھوا دینا صدقہ ہے.*

📍ہر وہ قدم جو نماز کے لئے اٹھے *وہ صدقہ ہے.*

📍 *روزہ رکھنا عمرہ کرنا حج کرنا صدقہ ہے.*

📍کسی *کو قرض دیں تو ہر روز صدقہ کا اجر لکھا جاتا ہے* . اگر مقروض مقررہ تاریخ تک ادا نہ کر سکا تو اس کے بعد ڈبل اجر لکھا جاۓگا.

📍کھیت میں سے کوئی پرندہ جانور یا راہ چلتا انسان کھا لو *وہ اس کھیت لگانے والے کے لیےصدقہ ہے.*

📍 *چاشت کے دو نفل* جسم کے 360جوڑوں کا صدقہ ہیں.

📍ملاقات کے وقت *السلام علیکم* کہنا صدقہ ہے.

➖➖➖🔴➖➖➖

⛱مذکورہ بالا تمام اعمال صدقہ کا درجہ اس وقت پا سکتے ہیں *جب ان اعمال کا مقصد اللہ کی رضا اور خوشنودی ہو.*

⛱اگر دوسروں کی مدد کر کے ہم ان کی *نگاہ میں اچھا بننا چاہتے یا مدد کر کے احسان جتاتے ہیں اور تکلیف پہنچاتے ہیں* تو سارے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں.

⛱لہذا *اپنی نیت کا جائزہ لیجیے.*
اسے خالص کیجئے.

⛱ *اپنے اندر تقوی کا یہ مقام پیدا کیجئے* کہ کسی کی مدد کرکے آپ یہ کہہ رہے ہوں.

*لا نرید منکم جزاء ولا شکورا.*
ہم تم سے نہ بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ.

♻🔴♻🔴♻🔴♻

14/10/2023

سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم

نفسِ انسانی کی تین حالتیں:1-نفسِ مطمئنہ؛ ہر حال میں مطمئن یعنی نیکی پر قائم رہنے والا نفس؛ (سورہ الفجر : 27)2-نفسِ لوّام...
27/09/2023

نفسِ انسانی کی تین حالتیں:

1-نفسِ مطمئنہ؛ ہر حال میں مطمئن یعنی نیکی پر قائم رہنے والا نفس؛
(سورہ الفجر : 27)
2-نفسِ لوّامہ؛
گناہ پر ملامت کرنے والا نفس؛
(سورہ القیامہ : 2)
3-نفسِ امّارہ؛
گناہ پر اُبھارنے والا نفس؛
(سورہ یوسف : 53)

اے ربِّ ذوالجلال! ہمیں نفسِ مطمئنہ عطاء فرما!"
آمین یا رب العالمین

25/09/2023

ولسوف یعطیک ربک فترضی۔ 🌸

"عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دے گا کے آپ خوش ہو جاؤ گے "
اگر آپ آج یہ آیت پڑھ رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک نشانی ہے۔ آیت کا مطلب ہی نشانی ہوتا ہے۔ اللہ تعالی بنا کسی وجہ کے ہمیں اپنی آیات نہیں پڑھواتا۔اللہ کے ہاں ہماری کہانیاں لکھی ہوتی ہیں۔ اسٹیپ بائی اسٹیپ۔ اللہ تعالی کو بہتر معلوم ہے کہ ہمیں کیا دینا ہے، کیا نہیں دینا اور کیا کس مرحلے سے گزار کے دینا ہے۔ ایسے میں یہ آیت اگر آپ کے سامنے آئی ہے، تو یقینا اللہ تعالی آپ کو بہت جلد کچھ ایسا عطا کرے گا جس سے آپ راضی ہوجائیں گے۔
اگر آپ نہیں راضی تب بھی یہ کہہ کے دیکھیں۔ عنقریب آپ کی زندگی میں ایسی نعمت عطا ہوگی کہ آپ واقعی راضی ہوجائیں گے۔ اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہوجائے۔ آمین💖

✨.......🍂🦋🍂........✨

It's your choice now....khushi sy ya nakhushi sy....Allah tu phr bulaye ga....khud nae jayo gy tu....wo janta hai Subhan...
21/09/2023

It's your choice now....khushi sy ya nakhushi sy....Allah tu phr bulaye ga....khud nae jayo gy tu....wo janta hai SubhanAllah 🤲🕋🙏 Allah forgive all of us Ameen

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic.remind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic.remind:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share