Mzd Talks

Mzd Talks lets talk about problems, solutions and suggestions for development of mzd.

مظفرآباد میں کوئی انتظامیہ کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے ۔۔ہر دوکان کا ریٹ الگ ہر ہوٹل پر کھانا خراب۔۔۔۔ہر جگہ اپنی مرضی...
28/08/2022

مظفرآباد میں کوئی انتظامیہ کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے ۔۔ہر دوکان کا ریٹ الگ ہر ہوٹل پر کھانا خراب۔۔۔۔ہر جگہ اپنی مرضی کے کرائے۔۔۔۔۔۔۔ظلم کب تک؟

21/08/2022
13/08/2022

13اگست 2022

آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے
Interim Constitution (Fifteenth Amendment Act,2022. The Azad Jammu & Kashmir
مسودہ قانون ایوان میں پیش کر دیا ہے۔ 15ویں آئینی ترمیم پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، خواجہ فاروق احمد، شاہ غلام قادراور احمد رضا قادری نے بحث میں حصہ لیا۔
مسودہ 11 رکنی قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا_
*ممبران*
پروفیسر تقدیس گیلانی
سردار فہیم اختر ربانی
خواجہ فاروق احمد
چوہدری رشید
چوہدری رفیق نیئر
پیر مظہر سعید
چوہدری لطیف اکبر
راجہ محمد فاروق حیدر خان
شاہ غلام قادر
احمد رضا قادری
محترمہ نبیلہ ایوب
شامل ہیں۔
قائمہ کیمٹی کا اجلاس پیر کو متوقع ھے اور اس کی سفارشات کو اگلے ہفتے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جاۓ گا_
یہاں ایک وضاحت لازمی ھے_ چونکہ یہ آزادکشمیر کے انٹرم ایکٹ میں 15 ویں ترمیم ھے اس لیے اس کو 15 ویں ترمیم کا نام دیا گیا ھے_ لیکن اس ترمیم کا آزادکشمیر کا صوبہ بناۓ جانے اور کشمیر کے مخصوص تشخص کو تبدیل کیۓ جانے سے کوئ تعلق نہیں ھے_ اس ترمیم کا خالصتأ تعلق بلدیاتی الیکشن کے طریقہ کار سے ھے_ ماضی قریب میں 15 ویں آئینی ترمیم آزادکشمیر کو صوبہ بناۓ جانے سے متعلق تھی جو کہ شدید عوامی دباؤ کی وجہ سے اسمبلی میں پیش نہیں کی جا سکی _ تاہم اگر آزادکشمیر کے مخصوص تشخص کو اگر مستقبل قریب یا بعید میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئ تو اب اس کو 16 ویں آئینی ترمیم کا نام دیا جاۓ.copy

مظفرآباد آزادکشمیر  میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان پولنگ 28 ستمبر 2022 کو ہوگی ،چیف الیکشن کمشنر
11/08/2022

مظفرآباد
آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان پولنگ 28 ستمبر 2022 کو ہوگی ،چیف الیکشن کمشنر

07/08/2022

ایل پی جی ٹینکر لوہار گلی کے مقام سے حادثہ کا شکار۔ ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچا لی. ذرائع

04/08/2022

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کل سے ایک ہفتہ بارشوں کا امکان

03/08/2022

صبح کے تحت نشین شام کو مجرم ٹھہرے
ہم نے پل بھر میں زمانے کو بدلتے دیکھا ہے۔

03/08/2022

مظفرآباد
ہائی کورٹ کے ڈویثرن بینچ نے آصف شاہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکشن ملک ظفر کو چودہ سال سزا سنا دی گئی۔ دس لاکھ جرمانہ بھی ۔۔۔

مزید بارشیں /درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے...
28/07/2022

مزید بارشیں /درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا مشورہ

26/07/2022

ڈسٹرکٹ ہٹیاں چکار / نہ زمین پھٹی ، نہ ہی آسمان گرا ،
چکار کے نواحی گاؤں جنڈالی کی رہائشی 15سالہ غریب یتیم دوشیزہ کے ہاں بچے کی پیداٸش , قریبی رشتہ دار دوشیزہ سے جنسی زیادتی کا مرکزی کردار نکلا , جنسی درندہ قانون کی گرفت سے آزاد , سیاسی اثر و رسوخ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آڑے آگیا ۔ یتیم دوشیزہ کے ورثا ٕ اور عوامی حلقوں نے کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ چکار کے نواحی گاؤں جنڈالی سلمیہ کی رہائشی دوشیزہ کیساتھ جنسی زیادتی کے دلخراش واقع نے معاشرتی اقدار کی چولیں ہلا دیں جب ایک پندرہ سالہ کنواری دوشیزہ نے بچے کو جنم دیا دوشیزہ کیساتھ زیادتی کا ملزم اسکا کزن نکلا , لڑکی کا کزن ایک عرصے سے جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا لڑکی کا والد وفات پا چکا ہے جبکہ اسکی ماں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جبکہ درندہ صفت نوجوان اثر رسوخ کی بنا پر ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے جنسی درندگی کے مرتکب لڑکے کے خاندان کی طرف سے متاثرہ لڑکی اور اسکی ماں کو دباؤ میں ڈال کر چند روپوں میں معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ڈرا دھمکا کر اپنی مرضی کے بیانات اور معاملہ برادری جرگہ کے ذریعے ختم کرنے کے لیے تیار بھی کر لیا گیا ہے سنجیدہ حلقوں کی جانب سے جہاں اس فعل کی مزمت کی جا رہی ہے وہیں عوام علاقہ جہلم ویلی نے ایس ایچ او چکار ،ایس پی جہلم ویلی ،ڈپٹی کمشنر ،آئ جی پولیس ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازخود نوٹس لے کر غریب خاندان کو انصاف فراہم کریں تاکہ اس طرح کے بھیڑیوں کو نشان عبرت بنایا جا سکے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی تو غریب خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  گڑھی دوپٹہ دریائے جہلم کے کنارے سے ان بزرگ کی ڈیڈ باڈی ملی ہے۔ اگر ان کو کوئی جانتا ہو تو پولیس سٹیشن گڑھی دوپٹہ رابطہ...
26/07/2022


گڑھی دوپٹہ دریائے جہلم کے کنارے سے ان بزرگ کی ڈیڈ باڈی ملی ہے۔ اگر ان کو کوئی جانتا ہو تو پولیس سٹیشن گڑھی دوپٹہ رابطہ کرے

مظفرآباد ائیرپورٹ
25/07/2022

مظفرآباد ائیرپورٹ

25/07/2022

الرٹ
آزاد کشمیرمیں آئندہ9دن تیز بارش کا امکان ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

25/07/2022

آزاد کشمیر۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فنڈز کی کمی کے باعث روک دیا گیا۔
زرائع محکمہ مالیات۔

1993 میں راشن کا بل ایسے ہوتا تھا😰
19/07/2022

1993 میں راشن کا بل ایسے ہوتا تھا😰

بریکنگ نیوزمظفرآباد۔نوسیری کے مقام پر باراتیوں سے بھری کار ماربل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں گرنے کی اطل...
17/07/2022

بریکنگ نیوز
مظفرآباد۔نوسیری کے مقام پر باراتیوں سے بھری کار ماربل کے قریب حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں گرنے کی اطلاعات پولیس روانہ

جہلم ویلی ٹورزم فیسٹیول کا شاندار افتتاح18 جولائی2022 بدست عزت مآب جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، سردار تن...
16/07/2022

جہلم ویلی ٹورزم فیسٹیول کا شاندار افتتاح18 جولائی2022 بدست عزت مآب جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، سردار تنویر الیاس۔
اور تقریب کو اپنے فن سے چار چاند لگانے آ رہے ہیں مشہور گلوکار ذیشان روکڑی۔ تمام سیاحوں، ٹور آپریٹرز، اہل کشمیر و عوام علاقہ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے .

15/07/2022

کٹکیر دن دھاڑے شیر نے لوگوں کے جانور کھانے شروع کر دیے محکمہ وائلڈ لائف لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے اقدامات کرے ۔۔ورنہ تمام تر ذمہداری متعلقہ محکمہ پر ہوگی ۔۔

14/07/2022

**جب سال 2122ء ہو گا**
ہزاروں سال کی اس کائنات میں ہمارارہنا زیادہ سے زیادہ 70یا 80سال ہی ہو سکتا ہے۔
آج سے ٹھیک سو سال پہلے برطانوی رائٹر نے اپنی ڈائری میں لکھا کہ " دوبارہ جب کیلنڈر پر بائیس کا ہندسہ آئے گا تو یقیناً نہ آپ ہونگے نہ میں ہوں گا" پھر مزید لکھا کاش عمر اتنا لحاظ رکھ لے کہ میں دوبارہ یہ ہندسہ دیکھ سکوں۔ ان لوگوں کو دیکھ سکوں جو 2022 میں ہونگے اس زمانے کو دیکھ سکوں۔ جو 2022 میں دوراں ہوگا مگر میں جانتا ہوں یہ ممکن نہیں ہے تب ہماری خبریں گمنام ہو چکی ہوں گی "
ساحر لدھیانوی جب بستر مرگ پر تھے ، تو بند آنکھوں اپنے ڈاکٹر سے کہا "ڈاکٹر کپور میں جینا چاہتا ہوں"
زندگی نے بیشک غم دیئے ہیں مگر دنیا خوبصورت جگہ ہے"
یہاں یاروں کی محفلیں ہیں" یہاں زندگی کا شور ہے" میں جینا چاہتا ہوں ڈاکٹر کپور"
22 کا ہندسہ جب سو سال بعد 2122 کی صورت میں دوبارہ آئیگا "
تو دوستوں یقیناً ہم میں سے جو 40بہاریں دیکھ چکے ہیں کوئی بھی نہیں ہوگا"
ہماری قبریں قبرستان کی گنجان حصے میں ہونگی، کچھ دھنس گئی ہوں گی، کچھ دبی ہوئی ہوں گی ۔
"لہٰذا کوشش کریں کہ یہ مختصر سا قیام خوشگوار گزر جائے"
دنیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے ہم گزر رہےہیں۔ یہاں کسی کا مستقل قیام نہیں ہے ۔ اس لئے کوئی روح کوئی جسم، ایسا نہ ہو جو ہمارے دیئے ہوئے زخم ساتھ لیجائے" اور کل کو ہم جوابدہ ٹھہریں ۔
اور ان زخموں کا الزام ہمارے سر ہو" کہیں زبان سے تو کہیں ہاتھ سے۔
بھلائی کی کوشش کریں،بھلائی کی تلقین کریں۔آسانیاں بانٹیں۔تاکہ اللّٰہ بھی راضی ہو اور اللّٰہ کی مخلوق بھی"💕

چارسدہ خیبر پختنخواہ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا۔ ہماری باری کب آئیگی محکمہ خوراک والو؟
14/07/2022

چارسدہ خیبر پختنخواہ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا۔ ہماری باری کب آئیگی محکمہ خوراک والو؟

14/07/2022

مظفرآباد میں پٹرول پمپ مالکان نے مصنوعی قلت پیدا کر دی پٹرول غائب

چوتھلہ جلہار قتل کا لرزہ خیز وقعہ بھائی نی بھائی کی جان لے لی...مقصود قریشی نے اپنے بڑے بھائی ظہور قریشی کو پستول فائرنگ...
11/07/2022

چوتھلہ جلہار قتل کا لرزہ خیز وقعہ بھائی نی بھائی کی جان لے لی...مقصود قریشی نے اپنے بڑے بھائی ظہور قریشی کو پستول فائرنگ سے قتل کر دیا چھے فائر کیے گئے جو کہ سر میں اور پیٹ کیے گئے ..

مظفرآباد ، گن چھتر بالا مظفرآباد ajk میں عیدالبقر کے موقع پر سلہریا برادران کا اجتماع۔ 29 بیل اور 16 بکروں کی اجتماعی  ق...
11/07/2022

مظفرآباد ، گن چھتر بالا مظفرآباد ajk میں عیدالبقر کے موقع پر سلہریا برادران کا اجتماع۔ 29 بیل اور 16 بکروں کی اجتماعی قربانی۔

05/07/2022

مظفرآباد: بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت سے مشاورت کے لیے تحریک کی ہےقانون کے مطابق حکومتی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ہی انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا

05/07/2022

نمازہ جنازہ کے بعد تمام مہمان روٹی کھا کر جائیں
🚫⚠️
یہ غیر اخلاقی اور غیر شرعی اعلان بند ہونا چاہئیے.

04/07/2022

مظفرآباد۔
جھینگ سرلی سچہ سنگم ویلی کے مقام پر بارش کے باعث آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سےایک گھر گر گیا ہے جس میں ایک بچے کی ڈیتھ ہو گئی ہے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگے ہیں زخمی افراد کو ریسکیو 1122 آذاد کشمیر پٹہکہ سٹیشن کی ٹیمیں ہسپتال منتقل کر رہی ہیں..

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mzd Talks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share