Umar shahidi

Umar shahidi ™ is about educating and Enlightening the Naat both learning or teaching in

24/07/2024

Poverty and wealth 💫

19/07/2024

Heart Touching Quotes 💫





12/07/2024

Kisi Pe Bharosa Karo Lekin.....






11/07/2024

Life Book 💫💯



😊





16/12/2022

Jumu’ah Mubarak

◦ *بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم* سکون قلب کو ملتا ہے یا غریب نوازجو دیکھ لیتے ہیں روضہ ترا غریب نوازنظر جو پہلی پڑی ہے ، تو...
14/05/2022

◦ *بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم*

سکون قلب کو ملتا ہے یا غریب نواز
جو دیکھ لیتے ہیں روضہ ترا غریب نواز

نظر جو پہلی پڑی ہے ، تو دل یہ کہہ اٹھا
تمہارا روضہ ہے برجِ عُلا غریب نواز

بفضلِ شاہِ امم ہند کی حکومت کا
تمہارے سر پہ ہے سہرا سجا غریب نواز

تمہارے روضۂ انور پہ جب نظر ہے پڑی
قرار قلبِ حزیں کو ملا غریب نواز

تباہیوں کی بھنور میں پھنسا ہے وہ فوراً
جو تیری شان میں اف تک کہا غریب نواز

عطا ہو چشمِ شکستہ کو نورِ بینائی
بہت یہ ہوگئ کمزور یا غریب نواز

مرے بھی کاسۂ افکار میں دو گوہرِ لطف
کھڑا ہے در پہ تمہارا گدا غریب نواز

جدھر بھی دہر میں جاۓ یہ عارفہ بیکس
ہو اس کے سر پہ ظلِ آسرا غریب نواز

✍🏻 از عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمہر دم نقاب چہرے پہ اپنے سجائیں گےہم دشمنان دین کو یوں ہی جلائیں گےپردہ ہماری شان  ہے عزو وقار ہ...
10/02/2022

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

ہر دم نقاب چہرے پہ اپنے سجائیں گے
ہم دشمنان دین کو یوں ہی جلائیں گے

پردہ ہماری شان ہے عزو وقار ہے
اے حکمران وقت تجھے ہم بتائیں گے

پردے پہ تم اٹھاتے ہو انگلی اے گیدڑو !
ہم نسل کو تمھاری جہاں سے مٹائیں گے

بے پردہ گھومتی ہیں سر رہ جو عورتیں
ان کو فرشتے سوے جہنم لے جائیں گے

پردے پہ کر رہے ہیں سیاست جو ، وہ سنیں
نا کام ساری سازشیں ان کی بنائیں گے

پردہ ہمارے دین کا حصہ ہے جان لو
ہم اپنی بیٹیوں کو سبق یہ پڑھائیں گے

درسِ حجاب ہم کو ملا جس کی ذات سے
اس فاطمہ بتول کی حرمت بچائیں گے

اے عارفہ یہ کہہ دے حکومت سے برملا
مر جائیں گے نقاب نہ رخ سے ہٹائیں گے

عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند

شانِ صدیق اکبر رضی اللّٰہُ تعالیٰ عنہجو بھی انکا فقیر ہوتا ہےوہ امیروں کا میر ہوتا ہےکیوں نہ شیخینؔ ہوں قریں انکےساتھ شا...
17/01/2022

شانِ صدیق اکبر رضی اللّٰہُ تعالیٰ عنہ

جو بھی انکا فقیر ہوتا ہے
وہ امیروں کا میر ہوتا ہے
کیوں نہ شیخینؔ ہوں قریں انکے
ساتھ شاہ کے وزیر ہوتا ہے

از قلم۔ پیر طریقت مناظر اہل سنت حضرت علامہ صغیر احمد جوکھنپوری صاحب قبلہ


نعتِ رسول ﷺدَیارِ شاہ مدینہ بڑے کمال کا ہے زمیں پہ خلد کا نقشہ بڑے کمال کا ہے کسی امیر سے خیرات تک نھیں لیتا نبی کا چاہن...
13/01/2022

نعتِ رسول ﷺ

دَیارِ شاہ مدینہ بڑے کمال کا ہے
زمیں پہ خلد کا نقشہ بڑے کمال کا ہے

کسی امیر سے خیرات تک نھیں لیتا
نبی کا چاہنے والا بڑے کمال کا ہے

پکارو چاھِے جہاں سے حضور سنتے ہیں
یہ سُنِّیُوں کا عقیدہ بڑے کمال کا ہے

حُروفِ نعت کی تبلیغ کے لیئے واللہ
کلامِ پاک اترنا بڑے کمال کا ہے

تمام رنجُ و اَلم دُور ہوگئے فوراً
علی علی کا وظیفہ بڑے کمال کا ہے

ہمارے آقا بچا لیں گے نارِ دوزخ سے
بھروسہ ان پہ ہمارا بڑے کمال کا ہے

چراغ دل میں جلا لو نبی کی الفت کا
لَحِد میں ہوگا اجالا بڑے کمال کا ہے

مَہُہ و نُجُوم کی حَسَّانِی حَیثِیَت کیا ہے
قُدُومِ حضرتِ والا بڑے کمال کا ہے

از کلام____*حافظ احمد رضا حسانی پنجاب انڈیا*

🌹نعت رسول مقبول ﷺ🌹جبینِ      تخیل     سجائے      ہوئے       ہیںچراغِ      ثنا     ہم      جلائے      ہوئے    ہیںنفس   ہے...
13/01/2022

🌹نعت رسول مقبول ﷺ🌹

جبینِ تخیل سجائے ہوئے ہیں
چراغِ ثنا ہم جلائے ہوئے ہیں

نفس ہے مقفل زباں بھی ہے خاموش
ترے شہر میں جب سے آئے ہوئے ہیں

نقوشِ قدم ثبت فرمائیں آقا !
حرا قلب کو ہم بنائے ہوئے ہیں

انہیں کچھ بھی پڑھنے کی حاجت نہیں ہے
وہ رب العلی کے پڑھائے ہوئے ہیں

جہاں نور افشاں ہے جن کی ضیا سے
دل و جاں میں ان کو بسائے ہوئے ہیں"

کہاں آپ کو چھوڑ کر جائیں آقا !
زمانے کے بے حد ستائے ہوئے ہیں

نبی کے در پاک کا حسن منظر
نگاہوں میں اپنے بسائے ہوئے ہیں

ثنا کے چمن کو درودوں سے سیفؔی
معطر معنبر بنائے ہوئے ہیں

سیف رضا سیفیؔ کچہری پوری

*نعتِ رسول ﷺ*نتیجۂ فکر۔ مفتی ذیشان ضیا مصباحیعشق کی جوت بھلا کیسے جگے گی دل میں تہہ بتہہ بیٹھی ہے عصیاں کی سیاہی دل میںم...
12/01/2022

*نعتِ رسول ﷺ*

نتیجۂ فکر۔ مفتی ذیشان ضیا مصباحی

عشق کی جوت بھلا کیسے جگے گی دل میں
تہہ بتہہ بیٹھی ہے عصیاں کی سیاہی دل میں

میں نے دیدار کی صورت یہ نکالی دل میں
گنبدِ سبز کی تصویر بنالی دل میں

نور و نکہت سے منور ہے معطر ہے دل
جب سے والیل کی تفسیر اتاری دل میں

اب بھلا کیسے مجھے آئے خیالِ اغیار
یادِ سرکارِ دوعالم ہے سمائی دل میں

بہرِ تسکین پیا تھا مگر اللہ اللہ
"شربتِ دید نے اور آگ لگادی دی دل میں"

سخن آرائی پہ فیضانِ شہِ دیں کہیے
وقتِ مدحت جو مچلتے ہیں قوافی دل میں

اشک پلکوں سے گرے حرفِ دعا کی صورت
ہجرِ آقا میں کبھی ہوک جو اٹھی دل میں

زیرِ لب رحمتِ کونین کا نام آتے ہی
بے قراری مری تسکین میں بدلی دل میں

خلد لے جائیں تجھے اپنی معیت میں حضور
گر سما جائے ضیا عشقِ بلالی دل میں

*در شان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ*علم و حکمت کا  زجاجہ حافظ ملت کا  نام چشمِ  گردوں  کا  ستارہ  حافظ ملت کا ناملطف   دیت...
12/01/2022

*در شان حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ*

علم و حکمت کا زجاجہ حافظ ملت کا نام
چشمِ گردوں کا ستارہ حافظ ملت کا نام

لطف دیتا ہے انوکھا حافظ ملت کا نام
اس لئے لینا ہمیشہ حافظ ملت کا نام

نورِ علم و آگہی سے فیضیابی کے لئے
علم والوں نے پکارا حافظ ملت کا نام

اشرفیہ کے در و دیوار پر تحریر ہے
خوبصورت پیارا پیارا حافظ ملت کا نام

آسمانِ علم پر ماہ دوہفتہ کی طرح
جگمگاتا ہے ہمیشہ حافظ ملت کا نام

آج بھی کہرام مچ جاتا ہے قصرِ نجد میں
جب کوئی لیتا ہے"قبلہ حافظ ملت کا نام

کاروان علم و حکمت کے لئے سیفیؔ سدا !
روح پرور ہے وظیفہ حافظ ملت کا نام

سیف رضا سیفیؔ کچہری پوری

*منقبت حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہُ تعالیٰ عنہ*جانشینِ مصطفیٰﷺ صدیق ہیں صدیق ہیں  دلبرِ شاہِ ہدیٰﷺ صدیق ہیں صدیق ہی...
12/01/2022

*منقبت حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہُ تعالیٰ عنہ*

جانشینِ مصطفیٰﷺ صدیق ہیں صدیق ہیں
دلبرِ شاہِ ہدیٰﷺ صدیق ہیں صدیق ہیں

خیبر و خندق حنین و بدر ہو چاہے احد
کفر کی خاطر قضا صدیق ہیں صدیق ہیں

عشقِ سرورﷺ میں نچھاور کردیئے اہل و عیال
ذاتِ اقدسﷺ پر فدا صدیق ہیں صدیق ہیں

بعدِ ختم المرسلیںﷺ مخلوق میں برتر ہیں جو
دین کے وہ پیشوا صدیق ہیں صدیق ہیں

وقتِ ہجرت مصطفیٰﷺ صلِّ علیٰ کے ہمسفر
یارِ غارِ مصطفیٰﷺ صدیق ہیں صدیق ہیں

یا رسول اللہﷺ میرے واسطے کافی ہیں آپ
ہر گھڑی دیتے صدا صدیق ہیں صدیق ہیں

درس دیتی ہے تصدق! آپ کی یہ زندگی
پیکرِ صدق و صفا صدیق ہیں صدیق ہیں

از۔ تصدق خان رضوی

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*شہِ دوسرا کا خلیفہ ہے پہلا صدیق مولا صدیق مولاہے لاریب تو ہی وقارِ صحابہ صدیق مولا صدیق مولاتو ...
12/01/2022

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*

شہِ دوسرا کا خلیفہ ہے پہلا صدیق مولا صدیق مولا
ہے لاریب تو ہی وقارِ صحابہ صدیق مولا صدیق مولا

تو ہے شاہِ خوباں کا پیارا ثناگر توہے عشقِ شاہِ پیمبر کا ساگر
تجھے سرورِ دیں نے اپنا بنایا صدیق مولا صدیق مولا

دلِ بے نوا کی یہی مدعا ہے ہماری یہی آپ سے التجا ہے
بروزِ قیامت ہمیں بخشوانا صدیق مولا صدیق مولا

ہے بعد از نبی مرتبہ سب سے اعلیٰ یہی شان ہے آپ کی اللہ اللہ
مولا علی کے بھی ہیں آپ مولا صدیق مولا صدیق مولا

شہِ انبیا نے یہ بات بتائی ابو بکر میرا ہے دوجگ کا ساتھی
تو محبوبِ محبوبِ باری تعالی صدیق مولا صدیق مولا

بنی نوعِ انساں ہے گن جنکا گاتی نبئ دعالم نے جن کو دعا دی
وہی تو ہے اے عارفہ میرا مولا صدیق مولا صدیق مولا

از عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند

نعتِ مصطفی ﷺاز قلم۔ محمد عمر شاہدیبیان کیا میں کروں کیا تمہاری رفعت ہےزمیں سے عرشِ علا تک تمہاری مدحت ہےپہنچ کہ سدرہ پہ ...
12/01/2022

نعتِ مصطفی ﷺ

از قلم۔ محمد عمر شاہدی

بیان کیا میں کروں کیا تمہاری رفعت ہے
زمیں سے عرشِ علا تک تمہاری مدحت ہے

پہنچ کہ سدرہ پہ بولے نبی رکو جبریل!
اب اس سے آگی کی تم کو کہاں اجازت ہے

جو لوگ کہتے ہیں بدعت ہے ان سے کہہ دو ذرا
انگوٹھے چومنا آدم نبی کی سنت ہے

مرے نبی کی جو گستاخیاں کرے اس پر
ہرایک لمحہ ہر اک آن رب کی لعنت ہے

تمھارے جلوؤں سے روشن ہیں دو جہاں آقا
تمھارے جلوؤں کی آقا مجھے بھی حاجت ہے

کہاں ہے بس میں کہ نعتِ رسول میں لکّھوں
جو کچھ بھی لکھتا ہوں سرکار کی عنایت ہے

قلم کو روک دیا شاہدی نے یہ کہہ کر
خِرَد سے ماورا شاہِ زماں کی عظمت ہے

نازشِ خلدِ بریں فخرِ پیمبر آۓلے کے پیغامِ خدا نور کے پیکر آۓ در پہ جبریل ترے بہر سلامی آئیں سر جھکانے تری چوکھٹ پہ قلندر...
12/01/2022

نازشِ خلدِ بریں فخرِ پیمبر آۓ
لے کے پیغامِ خدا نور کے پیکر آۓ

در پہ جبریل ترے بہر سلامی آئیں
سر جھکانے تری چوکھٹ پہ قلندر آۓ

جب کہ ہاتھوں میں اٹھایا ہے شہِ دیں کا عَلَم
فتح کیوں کر نہ مرے قدموں میں چل کر آۓ

انبیاء یوں تو زمانے میں بہت آۓ مگر
کون ہے جو مرے آقا کے برابر آۓ

اپنی سانسوں میں لیے باغ حرم کی نکہت
میرے‌ گھر کاش مدینے کا کبوتر آۓ

جب بھی قرطاس پہ لکھوں تو میں جنت لکھوں
*جب تصور میں ترے شہر کا منظر آۓ*

اۓ خدا *ساجدِ* خستہ کی دعا ہو مقبول
جب قضا آۓ تو سرکار کے در پر آۓ

ازقلم۔۔ محمد ساجد حسین خیرآباد ضلع مئو

*نـــعـــت*نتیجۂ فکر۔ احسان رضا قادری، کراچی پاکستانشب بھر تمہاری یاد میں رویا کریں گے ہماس طرح اپنے دل کو منایا کریں گے...
12/01/2022

*نـــعـــت*

نتیجۂ فکر۔ احسان رضا قادری، کراچی پاکستان

شب بھر تمہاری یاد میں رویا کریں گے ہم
اس طرح اپنے دل کو منایا کریں گے ہم

جب ہیں ہمارے دل میں شہنشاہِ بحروبر
پھر دوسرے کو کیسے بسایا کریں گے ہم

گر طالبانِ شوق ملیں گے ہمیں حضور
رستہ تری گلی کا بتایا کریں گے ہم

ہونے نہ دیں گے روشنی کم ان کی یاد کی
قلب وجگر کو ایسے جلایا کریں گے ہم

دیوار ودر پہ لکھ کے ترا نام چوم لیں
الفت کی مئے جو سب کو پلایا کریں گے ہم

سرکار میں بھی آپ کے در کا فقیر ہوں
اک بار کہہ دیں مجھ سے نبھایا کریں گے ہم

احسان ان کے دید کی چاہت لئے ہوئے
پڑھ کر درود شاہ پہ سویا کریں گے ہم

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیمناموس رسالت پر یوں پہرہ لگانا ہے ہر شاتم آقاﷺ کو   دنیا  سے  مٹانا ہے سرکار کی عظمت پر جاں کیوں...
09/01/2022

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم

ناموس رسالت پر یوں پہرہ لگانا ہے
ہر شاتم آقاﷺ کو دنیا سے مٹانا ہے

سرکار کی عظمت پر جاں کیوں نہ لٹائیں ہم
جب جاں بھی اُنہی کی ہے اُن کا ہی زمانہ ہے

محشر میں ہمیں سب نے دھتکار دیا آقا ﷺ
اب تیرے ہی دامن میں عاصی کا ٹھکانہ ہے

کیسے ہو بیاں عظمت کونین کے دولہا کی
جب خلقِ خدا میں وہ یکتا و یگانہ ہے

قرآن سے ظاہر ہے یہ بات سنو اعدا
عشاق محمدﷺ کا جنت ہی ٹھکانہ ہے

گستاخِ پیمبر سے اے عارفہ یہ کہہ دو
عبرت کا نشاں ہوکر دوزخ تجھے جانا ہے

✍از قلم۔ عارفہ فاطمہ ہردولی ضلع باندہ یوپی الہند

منقبتکس قدر ہے سب کو پیارا حافظِ ملت کا نامگونجتا ہے قریہ قریہ حافظِ ملت کا نامسیرتِ شہ سے عبارت جب ہے ان کی زندگیکیوں ن...
06/01/2022

منقبت

کس قدر ہے سب کو پیارا حافظِ ملت کا نام
گونجتا ہے قریہ قریہ حافظِ ملت کا نام

سیرتِ شہ سے عبارت جب ہے ان کی زندگی
کیوں نہ لے پھر ساری دنیا حافظِ ملت کا نام

اہلِ باطل لاکھ چاہیں مٹ نہیں سکتا کبھی
زندہ تھا ، ہے اور رہے گا حافظِ ملت کا نام

اہلِ دانش آج بھی حیراں ہیں رتبہ دیکھ کر
کس بلندی پر ہے پہنچا حافظِ ملت کا نام

جن کے دم سے دہر میں مصباحیت کی دھوم ہے
ان کو دیتا ہے زمانہ حافظِ ملت کا نام

گلشنِ دل میں مسرت کی ہوائیں چل پڑیں
جب کبھی لب پر ہے آیا حافظِ ملت کا نام

آج بھی دیتا ہے ہم کو روشنی آٹھوں پہر
چرخِ حکمت پر چمکتا حافظ ملت کا نام

رب تعالیٰ کے غضب کی بجلیاں اس پر گریں
جس کسی نے بھی بگاڑا حافظِ ملت کا نام

کشتیِ علم و ہنر کی رہنمائی کے لیے
ہے سدا مثلِ ستارہ حافظِ ملت کا نام

بدعت و گمراہیت کی چلچلاتی دھوپ میں
ابر بن کر ہم پہ چھایا حافظِ ملت کا نام

مشکلوں کی شام ہو یا راحتوں کی صبح ہو
"کام آتا ہے ہمیشہ حافظِ ملت کا نام"

تادمِ آخر فروغِ سنیت میں پیش پیش
اہلِ عالم نے ہے دیکھا حافظِ ملت کا نام

کھل رہے ہیں دم بدم مجھ پر بھی علم و فن کے در
لوحِ دل پر جب سے لکھا حافظِ ملت کا نام

اک سبق بھی جس کسی کو آپ نے سمجھا دیا
لیتا ہے اب تک وہ بندہ حافظِ ملت کا نام

نامِ آقا پر فدا تھے جان و دل سے اے ضیا
اس لیے اب تک ہے زندہ حافظِ ملت کا نام

منقبتفیض کا واللہ چشمہ ہر گھڑی نظروں میں ہے حافظِ ملت کا روضہ ہر گھڑی نظروں میں ہے ہر مخالف کا عمل سے آج دینا ہے جواب خو...
06/01/2022

منقبت

فیض کا واللہ چشمہ ہر گھڑی نظروں میں ہے
حافظِ ملت کا روضہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

ہر مخالف کا عمل سے آج دینا ہے جواب
خوبصورت ایک جملہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

تازگی جس نے عطا کر دی جہانِ علم میں
وہ حسیں پر نور چہرہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

آپ کے جیسا زمانے میں کوئی ملتا نہیں
علم کا کوہِ ہمالہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

آج بھی ہے بیگماں جسکی دمک چاروں طرف
وہ درخشندہ ستارہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

عالمِ اسلام میں ہے جامعہ کا تذکرہ
آپکی کاوش کا ثمرہ ہر گھڑی نظروں میں ہے

رشک کرتے ہیں تصدق جس پہ اربابِ سخن
بالیقیں وہ درِّ یکتا ہر گھڑی نظروں میں ہے

06/01/2022
نــــــــورِ ایــــمـــاںازقلم۔ محمد عمر شاہدینورِ ایماں سے مرے دل کو سجائے رکھنامیری عزت کو مرے آقا بچائے رکھنا نفسی نف...
06/01/2022

نــــــــورِ ایــــمـــاں

ازقلم۔ محمد عمر شاہدی

نورِ ایماں سے مرے دل کو سجائے رکھنا
میری عزت کو مرے آقا بچائے رکھنا

نفسی نفسی کی صدا گونجے سرِ محشر جب
مجھ گنہ گار کو دامن میں چھپائے رکھنا

جتنے عشاق ہیں دنیا میں شہِ عالم کے
اپنے سینے سے سدا ان کو لگائے رکھنا

دونوں عالم کی بھلائی کے اگر خواہاں ہو
اپنے بچوں کو سدا دین سکھائے رکھنا

جن کے دامن میں پنپتے ہیں وہابی افراد
ان سے تم لوگ سدا دوری بنائے رکھنا

کچھ سند یافتہ جاہل بھی ہیں اس دنیا میں
ان سے تم اپنے عقیدے کو بچائے رکھنا

جو بھی جلتے ہیں سدا نامِ رضا کو سن کر
تم ہمیشہ یوں ہی ان سب کو جلائے رکھنا

التجا شاہدی کے دل کی ہے ہردم تم سے
میرے آقا مجھے تم اپنا بنائے رکھنا

نعتِ رسول ﷺ✍️ *مفتی ذیشان ضیا مصباحی*ہو لب پہ روشنی دائم تمھاری مدحت  کیہو دل میں چاشنی قائم تمھاری چاہت کیکہاں یہ تاب ک...
31/12/2021

نعتِ رسول ﷺ

✍️ *مفتی ذیشان ضیا مصباحی*

ہو لب پہ روشنی دائم تمھاری مدحت کی
ہو دل میں چاشنی قائم تمھاری چاہت کی

کہاں یہ تاب کہ جلوؤں کو تیرے دیکھ سکوں
تڑپ ہے دل میں شہا! پھر بھی تیری رویت کی

پڑھے درود وہ کثرت سے ان پہ لیل و نہار
جسے ہے آرزو محشر میں ان سے قربت کی

ثناے سیدِ کونین لکھ سکوں میں بھی
"خیال و فکر پہ بارش ہو نور و رحمت کی"

جو ان کو دیکھا تو نبیوں کو رشک آنے لگا
کچھ ایسی شان تھی محشر میں شاہِ امت کی

پہنچ کے منزلِ قوسین پر شبِ اسریٰ
نبی نے شان بڑھائی ہے آدمیت کی

وہی ہیں ملجأ و ماواے خلقتِ عالم
کسے نہیں ہے ضرورت رسولِ رحمت کی

لہو لہان کیا آہ ان کو طائف میں
نبی نے پھر بھی نہیں کی دعا ہلاکت کی

ہجومِ حشر میں لب پر ہے "امتی" کی صدا
ہے کیسی فکر شہِ دیں کو اپنی امت کی

خدا نے کردی درخشاں ہماری ظلمتِ جاں
جو بوند ٹپکی کبھی آنسوئے ندامت کی

وہ رب کے سایۂ رحمت میں لطف پائے گا
کسی سے بہرِ خدا جس نے بھی رفاقت کی

صداے ابن علی ہے یہ کربلا سے ضیا
پسند رب کو ہے زیادہ ڈگر عزیمت کی

Address

Nagaliya Aqil

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar shahidi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share