Mirpur Today

Mirpur Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mirpur Today, Media/News Company, Kashmir press club mirpur, .

لو جی راجہ صاحب بھی گیو
18/10/2023

لو جی راجہ صاحب بھی گیو

04/10/2023
30/09/2023

مظفرآباد، باغ، عباس پور، راولاکوٹ اور آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے پرامن احتجاج کو روکنے، کیمپ اکھاڑنے، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف میرپور آزاد کشمیر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور اور سول سوسائٹی، تاجروں کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ھے،

میرپور کا چوک شہیداں
30/09/2023

میرپور کا چوک شہیداں

آج کی شام چوک شہیداں اور دور پہاڑوں سے ابھرتا ھوا ربیع الاول کا چاند اور شہر کا ایک منظر ۔۔ فوٹو ارشد رچیال
29/09/2023

آج کی شام چوک شہیداں اور دور پہاڑوں سے ابھرتا ھوا ربیع الاول کا چاند اور شہر کا ایک منظر ۔۔
فوٹو ارشد رچیال

دربار کھڑی شریف
29/09/2023

دربار کھڑی شریف

جشن عید میلاد النبی۔۔۔سرکاری اداروں میں چراغاں، ادارہ ترقیات میرپور
28/09/2023

جشن عید میلاد النبی۔۔۔
سرکاری اداروں میں چراغاں، ادارہ ترقیات میرپور

میرپور آزاد کشمیر جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل۔۔۔میرپور میں چراغاں
28/09/2023

میرپور آزاد کشمیر
جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل۔۔۔میرپور میں چراغاں

28/09/2023

میرپور آزاد کشمیر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل

26/09/2023

منگلا ڈیم کا خوبصورت منظر

بجلی بلات کوئی آدمی جمع نہیں کرواے گا جب تک کہ حکومت ھمارے مطالبات پورے نہیں کرتی۔7 نومبر کو میرپور میں امن مارچ اور احت...
25/09/2023

بجلی بلات کوئی آدمی جمع نہیں کرواے گا جب تک کہ حکومت ھمارے مطالبات پورے نہیں کرتی۔7 نومبر کو میرپور میں امن مارچ اور احتجاج ھو گا۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کامران طارق ایڈووکیٹ

منگلا ڈیم
24/09/2023

منگلا ڈیم

24/09/2023

میرپور آزاد کشمیر۔
میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری۔انجمن تاجران میرپور کے تمام صدور نے 7 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ان رہنماؤں نے اپنے اپنے وڈیو پیغام میں ڈسٹرکٹ بار میرپور کی تحریک کی مکمل حمایت اور بجلی بلات نہ جمع کروانے کا اعلان بھی کیا

24 ستمبر کا دن مجھے اج بھی اسی طرح یاد ھے۔جب ہر طرف چیخ و پکار تھی ڈی ایچ کیو ھسپتال میرپور میں ایمبولینس گاڑیوں کی لمبی...
24/09/2023

24 ستمبر کا دن مجھے اج بھی اسی طرح یاد ھے۔جب ہر طرف چیخ و پکار تھی ڈی ایچ کیو ھسپتال میرپور میں ایمبولینس گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی۔۔۔
24ستمبر 2019 بوقت 4.2pm کو 5.7شدت کا زلزلہ US geological agency کے مطابق 22کلو میٹر (14Miles) نارتھ ضلع جہلم پنجاب جاتلاں میرپور مرکز تھا زلزلہ سے 39لوگوں کی اموات ہوئی اور 746 لوگ زخمی ہوے اور 7004گھر جزوی طور پر جبکہ 1619 مکمل تباہ ہوگے 14 کلو میٹر میں روڈ جاتلاں بھمبر اور میرپور ست متصل ہے مکمل تباہ ہوگی تھی زلزلہ میں زخمی ہونے والے افراد جن میں بچے آج تک زہنیُ طور پر خوف طاری ہے حکومت وقت جی جانب سے فوری لوگوں کی بحالی کا کام شروع کیا تھا۔مگر زلزلے سے ھونے والے نقصان کا ابھی تک معاوضہ نہیں دیا جا سکا

میرپور آزاد کشمیر کا کرکٹ اسٹیڈیم
23/09/2023

میرپور آزاد کشمیر کا کرکٹ اسٹیڈیم

میرپور تھانہ پولیس تھوتھال کی کاروائی چودھری سجاد حسین ڈی آئی جی پی  میرپور اور عرفان  سلیم   ایس ایس پی میرپور کی ہدایت...
22/09/2023

میرپور
تھانہ پولیس تھوتھال کی کاروائی
چودھری سجاد حسین ڈی آئی جی پی میرپور اور عرفان سلیم ایس ایس پی میرپور کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے سکول کالج ٹائم پر عورتوں کو موٹرسائیکل پر چھیڑنے اور نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد اسماعیل ولد مطلوب حسین قوم راجپوت ساکن سیکٹر ای فور میرپور کیمروں کی مدد سے گرفتار مذکور ایک نجی سکول کا طالب علم نکلا ملزم ک خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے عوام سے درخواست ہے کہ پولیس کی جرائم کے خلاف مدد کریں ۔

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 19 ستمبر 2023وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلا تفریق شفاف ا...
19/09/2023

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 19 ستمبر 2023
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا ۔بجلی کے بل اب پرانے ٹیرف پر ہی آئیں گے کسی کو کوئی جرمانہ نہیں ہو گا ۔بیوروکریسی میں شفاف لوگوں کو اوپر لا رہے ہیں اس سے نظام میں بہتری آ ئے گی۔پروٹوکول ختم کر دیا ہے اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں میری کابینہ میرے ساتھ ہے اور میری پالیسی کو فالو کرتی ہے ۔ مجھے مسائل کا ادراک ہے لیکن صدیوں کی خطاؤں کا ازالہ لمحوں میں ممکن نہیں ہے ،اللہ تعالیٰ کا قانون ہے سپر نیچرل پر جا کر وجود باقی نہیں رہتا ،اعلانات بہت ہوے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلیے بڑی مشقت کرنی پڑتی ہے ،عدلیہ کا احترام کرتا ہوں عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہو گا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور اور میرپور پروٹیکشن فورم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار نور ،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چوہدری ارشد حسین ،میاں عبدالوحید ،چوہدری قاسم مجید ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری اکبر ابراہیم ،چوہدری اخلاق ،چوہدری اظہر صادق ،چوہدری نثار انصر ابدالی ،ممبر اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی ،صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور کامران طارق ،جںرل سیکرٹری فضل رازق ،میرپور پروٹیکشن فورم کے صدر ساجد ملک ،جنرل سیکرٹری عامر بٹ ،سرپرست اعلی ظفر اقبال ،چیف آرگنائزر مرزا واجد ایڈوکیٹ ،صدر میرپور چیمبر آف کامرس سید صابر حسین شاہ ،صدر انجمن تاجران راجہ خالد محمود ،صدر انجمن تاجران چوہدری نعیم ،سابق صدر چیمبر آف کامرس فیصل منظور ،انجمن تھوک فروشاں کے سرپرست حاجی منظور حسین ،سابق صدر بار امتیاز حسین راجہ ایڈوکیٹ ،متاثرین منگلا ڈیم اضافی کنبہ جات کے صدر راجہ عبد المجید ،سابق صدر بار شوکت علی مغل ایڈوکیٹ ،پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اذکار ،اینٹی منگلا ڈیم توسیع کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عارف ،صدر ڈڈیال بار ندیم کیانی ایڈوکیٹ ،جماعت اسلامی میرپور یوتھ کے صدر آصف بٹ ،انجمن آڑھتیاں کے صدر ساجد یونس بھٹی ،ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء خواجہ طاہر محمود پہلوان ،سابق صدر بار راجہ ذوالفقار احمد ،صدر مغل فاؤنڈیشن مرزا افتخار قیوم ،خواجہ طاہر پہلوان چئیرمین ضلع زکواتہ کمیٹی خواجہ ادریس زرگر ،تاج الدین ایڈوکیٹ ،سابق کسٹوڈین خلیق الزمان ایڈوکیٹ اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز رسول میر کے علاؤہ سول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کا تحریری معاہدہ موجود ہے ،ہمیں آئسولیشن میں نہیں رہنا ،مظالبات جائز ہونگے تو پورے ہونگے،2003 میں جو معاہدہ ہوا اسمیں کابینہ کی منظوری شامل ہے ،بجلی کا ٹیرف ایک سال کیلیے 2.59 ہے اسکے پاس مسئلہ کمیٹی کے پاس جانا تھا جس کے سارے ممبر پاکستان سے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ رولز آف بزنس پہلی دفعہ 1985 میں نافذ ہوئے ،برقیات کے ریکارڈ کے مطابق 1910 میں مہاراجہ کا بجلی ایکٹ تھا ،1959 میں وہ پھر نافذ ہوا ،تیریویں ترمیم تک ٹیرف کا اختیار کشمیر کونسل کے پاس تھا ،پھر یہ آزاد حکومت کو ملا ،2022 کے اس نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا جس میں ڈی جی کمرشل کو ٹیرف میں اضافے کا اختیار دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر گفت و شنید ہوئی ہے اور انہیں سارا معاملہ بتایا ہے جس کو انہوں نے مان لیا ،پٹرول کی لیویز بڑھنے کا اثر بھی آزادکشمیر پر پڑتا ہے ،سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اپنا مدعا بیان کیا ،جہاں سے بھی ہائیڈرل پوٹینشل پیدا ہو رہا ہے پہلا حق اس علاقے کا ہوتا ہے ،جو ہم نے تسلیم کرا لیا ہے،ہم اپنی پسند کے مطابق چیزیں پڑھتے اور پھیلاتے ہیں،منگلا ڈیم اپ ریزنگ ایمنڈڈ ایگریمنٹ کے مطابق ایک روپے دس پیسے واٹر یوز چارجز دئیے جائیں گے اسی طرح نیلم جہلم کے بھی ساتھ ہی نیپرا جو ٹیرف مقرر کرے گی اسکے مطابق بلنگ ہو گی ۔ساری پرانی فائلیں اٹھارہ گھنٹے لگا کر کریدیں تو پتہ چلا جو چیز یں پہلے طے ہو سکتی تھیں اب نہیں ہو سکتیں ،رٹھوعہ ریام ،میرپور واٹر سپلائی سکیم ،سیوریج کے مسائل ،جیسے امور 2003 کے ۔معایدے میں طے ہونے چاہیں تھے انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کنبہ جات کا تو ذکر ہے ذیلی کنبہ جات کا نہیں ہے ،ایم ڈی ایچ اے بنایا تو اسکے پیچھے جو کمیٹی تھی ان کا کام تھا کہ ان ایشوز کو حل کرتے ،ذیلی کنبہ جات کو اپنے فنڈ سے سیٹل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں ،2003 کے حل طلب مسائل کو حل کرنا ہے، رٹھوعہ ہریام پر اہم کام ہو گا جسے جلد مکمل کیا جائے گا ،اس پر جلد پیشرفت ہو گی ،ذیلی کنبہ جات کے مسئلہ حل کرنے کیلیے بھی کام کریں گے ،ایک ڈاکٹر کو مریض کو اصل صورتحال بتانی چاہیے ،میری عادت اور فطرت چیزوں کو آگے پیچھے کرنے کی نہیں ہے ،وزیراعظم کے طور پر جو اختیار ہے اسے استعمال کرونگا ،کتاب کے مطابق چل رہا ہوں اور چلوں گا ایکٹ 74 میرے اختیارات کو واضح کرتا ہے ،آپ نے پرامن جدوجہد کی ہے جس نے مجھے سارے معاملات پر ڈسکس کا موقع ملا ہے ،آزادکشمیر میں حقوق کے حوالے سے جو بیداری کی لہر چلی ہے وہ بری نہیں ہے اسے تخریب سے بچا کر منزل تک پہنچانا اصل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20 اپریل 2023 کے بعد کے واقعات کا ذنہ دار ہوں میری حکومت میں اگر کوئی کام ہے تو اٹھ کر بتا دیں میں لگی لپٹی کے بغیر بات کرتا ہوں جو آپ کے حقوق ہیں ان پر دلیرانہ انداز میں بات کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں تک بھی آپ کے جینوئن ایشوز پہنچائے ،ریڈ لائنز بھی بتائیں ،پچھلے پچیس سے تیس سال میں بیانیہ ہی تبدیل کر دیا گیا اب جب میں نے بیانیہ بدلا ہے تو آوازیں اٹھ رہی ہیں ،آپ کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں ،ہماری حکومتوں سے جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کا ذنہ دار کوئی نہیں ہے نہ واپڈا نہ کوئی اور ،نیلم جہلم سے 430 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ 950 میگا واٹ پیدا ہونا چاہیے ،یہ آف سیزن کا گیپ آئی پی پیز پورا کرتے ہیں جس کیلیے فئیول استعمال ہوتا ہے اور وہ چارجز پھر سارے صوبے اور آزادکشمیر ہر تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔11 جنوری 2022 کا معاہدہ ہم نے منسوخ کر دیا ہے ،پہلے معاہدوں میں واپڈا ،منسٹری آف پاور اور حکومت آزادکشمیر اسکے فریق تھے ،آزادکشمیر کے اندر گرڈ ہمارے حوالے کئے جائیں دو سال کیلیے آزادکشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی سے ہی ہمیں فراہم کی جائے ،اگر ہم 39 گرڈ کے لیتے ہیں تو ہم اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کر سکیں گے اسظرح ہمارا ڈسٹری بیوشن سسٹم بن جائے گا ،پہلے قدم کے طور پر نیپرا کی طرز پر سیپرا SEPRA بنائیں گے جس کا ڈرافٹ کابینہ نے منظور کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم ریزنگ ایمنڈڈ ایگریمنٹ کابینہ اور صدر کی منظوری کے بغیر جاری ہوا ،بجلی کے بلات پر عوام کو ریلیف دیا ،مگر مستقل حل کیلیے نئے ارینجمنٹ کی ضرورت ہے ،اگلے ایک ماہ میں چار سو میٹر ریڈر بھرتی کر رہے ہیں واپڈا کے سٹینڈرڈ کے مطابق تا کہ بلنگ کا نظام ٹھیک ہو،وزیراعظم سیکرٹریٹ میں میٹر لگوایا اکتیس لاکھ کا بل آیا،بعد میں ٹھیک کروایا تو چار لاکھ بنا ،عام آدمی کا کیا بنے گا ،برقیات کے ملازمین سے بات کرونگا کہ محکمہ چلانا ہے یا بند کرنا ہے ،بجلی کے بل جو دے رہے ہیں ایکسٹریم دے رہے ہیں اور کوئی کچھ نہیں دے رہے ، انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی بنائیں ایڈمنسٹریشن آپ کے ساتھ لگاتا ہوں بڑے گھروں کے میٹر چیک کر لیں ،قانون ،قاعدہ اور کتاب کے مطابق آگے بڑھنا ہے ،پوسٹیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت لگی ہیں،ہر آدمی کو احتساب سے گزرنا ہو گا عام آدمی کے بجلی کنکشن اس وقت تک نہیں کاٹنے دونگا جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے سپیس دیں مجھے بتائیں سو فیصد میٹرنگ کس طرح کرنی ہے آپ کی تجاویز کے مطابق آگے بڑھوں گا ،برقیات کے محکمے کو مضبوط کرنا ہے میٹرنگ کرنی ہے ریوینیو جنریٹ کرنا ہے اور پھر اسے عام آدمی کی طرف منتقل کرنا ہے ،مظفرآباد میں دریا کے بہاؤ کو بہتر بنائیں گے واپڈا سے کہا ہے چالیس سے پینتالیس ارب کی واٹر باڈیز بنا کر دیں ،میری طاقت آپ لوگ ہیں ،اپنی زمہ داریاں بھی پوری کرنا ہونگی حقوق و فرائض ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،میں نے اپنے پروٹوکول کو کم کر دیا ہے ،لوگوں کے ٹیکسوں کے پیسے سے عیاشی کسی طور مناسب نہیں ہے ،یورپ میں حکمران کو مسلمہ دیانتدار ہونا لازمی ہے ،جو کر سکتا ہوں وہ میں کر رہا ہوں ،سارے نظام کو بلڈوز ہونے سے بچانا ہے،ہماری سیاسی تاریخ ہے جس کے لئے سب نے قربانیاں دی ہیں ،پاکستان کے مفادات کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہے اور آگے بھی بڑھنا ہے ، انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اس پر زیرو ٹالرنس ہے ،میرپور میں پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنا ہے اس میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا جس کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم کریں گے تاکہ زمہ داران کا تعین کیا جا سکے ۔رٹھوعہ ہریام میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بھی ایکشن لیں گے ۔1923 میں مہاراجہ کے دور میں آبیانہ کا ایک معاہدہ ہوا تھا اس پر بھی کام کر رہے ہیں وہ اگر ہو گیا تو اس سے میرپور کو بہت دائرہ ہو گا ۔کرپشن کو روک دیا ہے ،اس کا اثر پڑا ہے آٹے کی مد میں ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور محکمہ خوراک میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کا اثر آیا ہے ۔سی بی آر میں دو کمشنر بدلے ہیں ،چئیرمین سی بی آر ایسے آفیسر کو لگایا ہے جو بس پر سفر کرتا ہے ،بیورکریسی کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اچھے آفیسرز کو پروموٹ کر رہا ہے اچھے لوگوں کو پروموٹ کر رہا ہوں داغدار لوگوں کو ڈی موٹ کر رہا ہوں مجھے امید ہے اس طرح سسٹم میں بہتری آ ئیگی ۔ایم ڈی ایچ اے کے سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا ،مظفرآباد میں واٹر باڈیز کیلیے اگر 2007 میں دو ارب درکار تھا اب وہ 35 ارب میں بنیں گی ،چالیس ہزار ٹیچرز ہیں انہوں نے سٹرائیک کی کہ پنجاب کے مطابق مراعات دیں اگر مراعات لینی ہیں تو کام بھی اسی جتنا کرنا ہو گا اربوں کا انفراسٹرکچر ہے ،آزادکشمیر میں بائیو میٹرک نافذ کیا ہے،سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں ،ریاست کا وزیراعظم اگر کام کر رہا ہے تو ٹیکس کے پیسے سے مراعات لینے والے ہر شخص کو کام کرنا ہو گا ،میں رہتا اپنے ڈیرے پر ہوں ،گرمیوں میں درختوں کے نیچے اے سی سے مجھے ویسے ہی نفرت ہے ،پروٹوکول کے خلاف ہوں تین دفعہ بھمبر گیا ہوں پرائیویٹ گاڑی میں گیا ہوں ۔انسان کا ضمیر زندہ ہونا چاہیے سب کو کہہ دیا ہے کہ میری پالیسیوں کو فالو کرنا ہو گا ،سوسائٹی والوں کو خود بھی زندگی ضمیری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،بند راستوں میں سے راستہ تلاش کرنا سیاسی دانشمندی ہے میں اپنے وزیروں کو کریڈٹ دونگا وہ میرے ساتھ ہیں ،سرکار کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کوئی عیاشی نہیں ہو گی ،چار سے ساڑھے چار سو گاڑیاں ہیں جو نیلام کرنے جا رہے ہیں ۔آزادکشمیر میں وضح داری اور سیاسی بالیدگی ہے،عدالتی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہو گا عدلیہ کا دل سے احترام کرتا ہوں ،میرہور کا بھی جلد دورہ کرونگا پہلے پونچھ جاؤنگا،پراپرٹی ٹیکسوں کے حوالے سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جس شہر سے ٹیکس لیا جا رہا ہے وہ اسی شہر کے باسیوں کی فلاح وبہبود ہر خرچ ہو ،میرپور کا پیسہ میرپور ،راولاکوٹ کا رولاکوٹ ،نیلم کا نیلم ہر خرچ ہو ۔پراپرٹی ٹیکس کے امور کو بہتر بنایا جائے گا،بجلی کے بلوں کا سافٹ وئر ڈویلپ کریں گے اور کوشش کریں گے اسے میرپور میں لایا جائے ،آزادکشمیر اسمبلی ایم ڈی اے کے حوالے سے لیجسلیشن کرنا چاہے تو اس مد میں انہیں تجویز دونگا اسمبلی کی مرضی ہے وہ کرے یا نہ کرے ۔چیف پراسیکیوٹر کو ڈس مس کر دیا ،احتساب بیورو اور پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین مسلمہ دیانتدار شخصیت کو لگاؤں گا اس سے ہمارا روشن مستقبل جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنائیں گے۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کامران طارق ،صدر چیمبر آف کامرس سید صابر حسین شاہ ،صدر انجمن تاجران سہیل شجاع،چوہدری عارف ایڈوکیٹ ،پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اذکار ،کونسلر سردار شفیق،چیف آرگنائزر میرپور پروٹیکشن فورم مرزا واجد ایڈوکیٹ ،ملک ارشد اور راجہ مجید نے بھی خطاب کیا

میرپور کے ممبران اسمبلی کی خاموشی پر 21 توپوں کی سلامی۔۔۔۔تحریر سجاد جرال وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے میرپور...
19/09/2023

میرپور کے ممبران اسمبلی کی خاموشی پر 21 توپوں کی سلامی۔۔۔۔تحریر سجاد جرال
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے میرپور کے شہریوں کی کشمیر ھاوس میں میرپور کے مسائل پر میٹنگ کے دوران ھمارے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو عوام کی صفوں میں بیٹھ کر عوام کی ہاں میں ہاں۔ملانی چاہیے تھی مگر ایسا نہ ہو سکا۔۔۔۔
ایک بغیر حلف کے مشیر صاحب تو عوام کے مسائل سن سن کر پریشان ھو گے اور تھگ گے تھے وزیراعظم خوشی سے سوالات کے جوابات دے رہیے مگر مشیر صاحب وزیراعظم صاحب کو اپنی وفاداری اور نوکری پکی کرنے کے چکر میں تھے۔۔۔مگر افسوس ھوا ان نمائندوں پر جن کو ووٹ دے کر ھم نے اسمبلی میں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا۔کہ وہ ھمارے حقوق کی جنگ لڑیں گے مگر ایسا نہ ھو سکا عوام کو اپنے مسائل کا مقدمہ خود لڑنا پڑا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سنیر وزیر کرنل وقار نور۔فیصل راٹھور کو میں سلام پیش کرتا ہوں کہ میرپور کی سول سوسائٹی کی طرف سے سخت سے سخت سوالات کے جوابات بھی مسکراہٹ دے کر دیے اور 5 گھنٹے سے زائد وقت میرپور کے وفد کے ساتھ بیٹھ کر مکمل جوابات دہیے جب آخری ادمی کے سوالات ختم ھوے تو وہ ہال سے افس گے جہاں ایک اھم میٹنگ کے لیے وفد 2 گھنٹے سے انتظار کر رہا تھا ۔۔۔۔
میٹنگ میں ۔میرپور کے چوکیداروں کی مکمل خاموشی اختیار کرنے پر سول سوسائٹی کی طرف 21 توپوں کی سلامی تو بنتی ھے۔۔۔۔۔

کشمیر ھاوس اسلام آباد۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے اسٹاف کو معطل کرے کہ کھانے کے...
10/09/2023

کشمیر ھاوس اسلام آباد۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے اسٹاف کو معطل کرے کہ کھانے کے میز کی تصویر کس نے بنائی اور پھر وائرل کیسے ھوئی۔یہ تو غیر اخلاقی اقدام ھے۔۔۔۔ایک طرف چاے پر پابندی دوسری طرف کھانے کے فوٹو۔۔۔
اسکا مطلب کہ گھر بلا کر عوام سے جوتے مروانے کا پروگرام ھوا۔۔۔۔

5 ستمبر 2023 چلو چلو ڈسٹرکٹ بار میرپور کچری چلو۔۔۔۔۔اپنے حق کی خاطر نکلو۔۔۔۔بجلی بلات میں ناجائز اضافے اور دیگر مسائل کی...
27/08/2023

5 ستمبر 2023 چلو چلو ڈسٹرکٹ بار میرپور کچری چلو۔۔۔۔۔اپنے حق کی خاطر نکلو۔۔۔۔بجلی بلات میں ناجائز اضافے اور دیگر مسائل کی خاطر۔۔۔۔

انجینئر رضوان چوہدری کا ہریام پل کے حوالے سے بڑا اعلان۔۔رٹھوعہ ہریام پل کو ری ڈیزائن کر کے  موجودہ فنڈز کے اندر رہتے ہوئ...
02/08/2023

انجینئر رضوان چوہدری کا ہریام پل کے حوالے سے بڑا اعلان۔۔
رٹھوعہ ہریام پل کو ری ڈیزائن کر کے موجودہ فنڈز کے اندر رہتے ہوئے چند ماہ کے اندر مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ اگر حکومت موقع دے تو ہمارے پاس اس کا proposal/تجویز اور مکمل پلان موجود ہے . چند روز تک پاکستان کی بڑی کنسلٹنٹ کمپنی کے ٹیم کو میرپور بلایا ھے آور پل کا وزٹ کروا کر مکمل پلان دو گا۔اگر متعلقہ ادارے پل کی فوری تعمیر میں سنجیدہ ھوں تو ھماری فرم یہ چیلنج قبول کرنے کو تیار ھے۔سٹیل پل کے علاوہ بھی کئی آپشن موجود ہیں جن پر فوری کام شروع ھو سکتا ھے۔ڈالر کی اونچی اڑان نے سٹیل پل کے آپشن کو فوری طور تو ناممکن بنا دیا ہے ۔موجودہ پل کے بجٹ میں۔حکومت اگر مزید بجٹ رکھے تو سٹیل پل پر بھی کام ھو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔

31/07/2023

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ھونا شروع۔ڈیم میں مزید 10 فٹ پانی بھرنے کی گنجائش باقی۔الرٹ جاری

چک ساگر:مشہور معاملہ چک ساگر برٹش خاتون کے  گھر سے ناجائز قابضین جہانگیر وغیرہ  کواسسٹنٹ کمشنر میرپور سردار عبدالقادر  ک...
19/06/2023

چک ساگر:
مشہور معاملہ چک ساگر برٹش خاتون کے گھر سے ناجائز قابضین جہانگیر وغیرہ کواسسٹنٹ کمشنر میرپور سردار عبدالقادر کی عدالت سے فیصلے کے بعد بے دخل کردیا گیا اورسیز پاکستانیوں کا خیر مقدم
تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل برٹش بوڑھی خاتون اشرف بی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے مکان پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر امجد اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان کی سربراہی میں ٹیم بنائی اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان نے متاثرہ خاتون کو سماعت کر کے بے دخلی کا فیصلہ بوڑھی خاتون کے حق میں دیتے ہوئے نائب تحصیلدار اور تھانہ افضل پور پولیس کی مدد سے ناجائز قابضین سے مکان خالی کروا دیا ۔اشرف بی بی نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر کو دعائیں دیتے ہوئے ان کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جناب چیف جسٹس آزادکشمیر معاملہ آپکی زاتی توجہ کا طلبگار ہے،جناب عالی!شہر کے سیکٹر ڈی فور بلاک ون اے میں سال ۲۰۲۲ میں دو ...
16/06/2023

جناب چیف جسٹس آزادکشمیر معاملہ آپکی زاتی توجہ کا طلبگار ہے،
جناب عالی!
شہر کے سیکٹر ڈی فور بلاک ون اے میں سال ۲۰۲۲ میں دو شہریوں آصف گیلانی اور سید اعجاز حسین شاہ کو ادارہ ترقیات سے آٹھ آٹھ مرلہ کے پلاٹ الاٹ ہوئے جنکی قیمت تقریبا مبلغ دس لاکھ روپے ادارہ کے خزانہ میں جمع ہوئی، اسکے بعد دونوں شہریوں نے الاٹمنٹ چٹ و قبضہ چیٹیں حاصل کر کے نقشہ جات ادارہ ترقیات سے پاس کروائے اور موقع پر مکانات تعمیر کر لئے، مکانات کی تعمیر کے پانچ ماہ بعد ادارہ ترقیات کے شعبہ انسداد تجاوزات کی طرف سے بغیر قانونی تقاضے پورے کئے دونوں الاٹیوں کو انکے مکانات کی مسمارگی کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں پلاٹ مفاد عامہ کی جگہ پر مارک ہیں حالانکہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے ادارہ کے اندر موجود ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ جو اس فیملی کے ساتھ زاتی عناد رکھتے ہیں اور یہ مکانات مسمار کر کے دونوں شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جناب چیف جسٹس
ایم ڈی اے کی طرف سے نوٹس وصولی کے بعد دونوں الاٹیوں نے ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو تحریری درخواست دی اور معاملہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جانے کی استدعا کی جس پر ڈائریکٹر اسٹیٹ نے ادارہ کے ٹاؤن پلانر اور سروئیر کو تفصیلی رپورٹ کا حکم دیا، آج مورخہ سولہ جون کی صبح ادارہ کے سروئیر اور اورسیر نے مذکورہ جگہ کا تفصیلی سروے کیا اور رپورٹ لکھنے سے قبل ادارہ کے ایڈمن ڈائریکٹر نے متعلقہ اسٹاف کو رپورٹ کرنے سے روک دیا۔
جناب چیف جسٹس
یہ ظلم کی انتہا ہے کہ ادارہ کا ڈائریکٹر ایڈمن جسکا اس کام سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے اور وہ خود غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے وہ سپریم کورٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جناب چیف جسٹس آپکا نام استعمال کر کے ملازمین ادارہ ترقیات کو ڈرا کر یہ غیر قانونی مسمارگی کرنا چاہتا ہے جناب چیف جسٹس آپ سے التماس ہے کہ ان دونوں مکانات کے رقبہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری کا حکم صادر فرمائیں تاکہ دونوں شہری بڑے نقصان سے محفوظ رہیں
آپکی نوازش ہوگی

دم پر پاؤں پڑا تو فرض اور ایمانداری یاد آ گئی ۔اے ڈی اوقاف بھمبر چوہدری پرویز صاحب آپکی ایمانداری کی مثال تب تھی جب ڈپٹی...
14/06/2023

دم پر پاؤں پڑا تو فرض اور ایمانداری یاد آ گئی ۔
اے ڈی اوقاف بھمبر چوہدری پرویز صاحب آپکی ایمانداری کی مثال تب تھی جب ڈپٹی کمشنر نے آپ سے گوشت اور بکرے کی ڈیمانڈ کی تھی اور آپ نے انکارِ کیا ھوتا ۔
آج جب آپکے خلاف انکوائری رپورٹ ہوہی تو اپکو آپنا فرض اور محکمے سے وفاداری یاد آ گئی بلکل آنی چاہیے کیونکہ آپ اس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں ۔
پھر آپ نے لکھا کہ گوشت دیتا رہا ۔
بھائی صاحب آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ مفت گوشت تقسیم کریں ۔اپ نے بھی تو محکمے سے فراڈ کیا اس وقت آپ نے رپورٹ کیوں نہیں کی
اگر آپ نے اس وقت یہ ساری باتیں کی ھوتی تو آپکی باتوں میں صداقت ھوتی اور لوگ آپکی بات کو اہمیت دیتے ۔
کیوں کہ آپکے بارےمیں اور بھی بہت سی باتیں مشہور ہیں مگر ایک مذھبی مسلہ ھے سوشل میڈیا پر موضوع بحث نہیں ھونا چاھئے ۔
پھر اس سے قبل بھی آپکے بارےمیں صحافیوں نے کرپشن سے لے کر ریسٹ ہاؤس تک لکھا تو اس وقت بھی آپ نے سوشل میڈیا پر انکے حوالے سے کہا کہ وہ گوشت اور بکرے مانگ رہیے تھے انکارِ پر میرے خلاف میڈیا ٹرائل کر رہیے ہیں ۔
اے ڈی اوقاف بھمبر چوہدری پرویز صاحب میں نہ کسی کی سپورٹ میں نا کسی کی مخالف میں لکھ رہا ہوں ۔بلکہ کمشنر میرپور چوہدری شوکت علی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ فوری طور پر آسکی انکوائری ھونی چاہیے کہ اصل کہانی کیا ھے ۔

نیریاں شریف عرس سے واپس گوجرانولہ جانے والی زائرین کی کوسٹر نمبر IDT1493 پوٹھہ جراہی تحصیل دولیاہ جٹاں ضلع کوٹلی کے مقام...
12/06/2023

نیریاں شریف عرس سے واپس گوجرانولہ جانے والی زائرین کی کوسٹر نمبر IDT1493 پوٹھہ جراہی تحصیل دولیاہ جٹاں ضلع کوٹلی کے مقام پر متوقع بریک فیل ہونےکی وجہ سے تقریبارات ایک بجے حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 28افراد سوار تھےجن میں سے 9افراد موقع پر جاں بحق ہوگے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئےہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز نے ریسکیو 1122 , سلطانیہ ویلفئیر سوسائٹی کی ٹیموں /ایمبولنسز کو جائے حادثہ پر پہچنے کی ہدایات کیں اندھیرازیادہ ہونے اور بس گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدا دی عمل میں مشکلات پیش آئیں تاہم امداد ی عمل مکمل کر تے ہوئے تمام زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو میرپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کمشنر میرپور چوہدری شوکت فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں 18زخمی داخل ھے جبکہ 3شدید زخمی ہیں جبکہ ڈیڈ باڈی گوجرانولہ روانہ کر دی گئی

ادارہ ترقیات میرپور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے ادارے کے قوانین سے کھلواڑ شروع کر رکھا ہ...
01/06/2023

ادارہ ترقیات میرپور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے ادارے کے قوانین سے کھلواڑ شروع کر رکھا ہے اختیارات کے ناجائیز استعمال سے بنائے گئے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے احتساب بیورو میں انکوائری زیرکار ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور چیف جسٹس آزادکشمیر نوٹس لیں واقعات کے مطابق ادارہ ترقیات میرپور میں محکمہ سپورٹس سے ڈی ایم جی کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہ کلیم اللہ خان نے اختیارات کا ناجائیز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس اور زمینیں اپنے نام پر حاصل کر رکھی ہیں جنکے بارے میں ایک شہری کی درخواست پر انکوائری احتساب بیورو میں زیرکار ہے دوسری جانب افیسر موصوف تارکین وطن کے قیمتی پلاٹوں کی فائلیں ریکارڈ سے غائب کر کے الاٹیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں زرائع کے مطابق راجہ کلیم اللہ خان نے شہر کے مہنگے ترین سیکٹر اے فائیو میں بھی سڑک کا رقبہ متاثر کر کے پختہ چاردیواری اور کمرے تعمیر کر لئے ہیں جس سے اہل محلہ کو مشکلات کا سامنا ہے افسر موصوف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ادارہ میں نصف درجن سے زائد نئے ملازمین بدوں میرٹ بھرتی کر رکھے ہیں جبکہ غلط فیصلوں کے باعث ادارہ کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ افسر موصوف کے دور تعیناتی میں بدوں میرٹ ہونے والی بھرتوں اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے حاصل کردہ کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی انکوائری کروائی جائے

ڈڈیال آزاد کشمیر ملک کے دیگر شہروں کی طرح  ڈڈیال  میں پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے  سول ...
26/05/2023

ڈڈیال آزاد کشمیر
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈڈیال میں پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئ۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ریلی کا آغا قصر یونس میرج ہال ڈڈیال کے قریب سے ہوا اور شہر کا چکر لگانے کے بعد زمان چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ، ممبر اسمبلی چوہدری اظہر صادق کے حامیوں سابق ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر ایڈووکیٹ، ، چوہدری عنصر اقبال ، مدثر میر ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے ساجد یونس عدنان بہزاد، چوہدری نوید اکرم ایڈوکیٹ، سمیت ، وکلاء، صحافیوں، صدائے حق پارٹی سمیت سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے عظیم شہداء سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کاتاریخ میں کوئی نام نہیں ہوتا ہم ایک ایسی ملت سے تعلق رکھتے ہیں جو قیام پاکستان سے ہی اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
عوام اپنی بہادر افواج اور سیکورٹی فورسز سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ قوم پاک فوج کی قربانیوں کی دل و جان سے قدر کرتی ہے۔ پاکستانی افواج اور عوام میں کسی قسم کی کوئی خلیج کو حائل ہونے نہیں دیں گیے۔
شہداء اور ہماری بہادر افواج دفاع وطن، اور وطن عزیز کی حرمت اور استحکام کی ضامن ہیں۔ آخر میں شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گی۔

24/05/2023

یہ جو سوھنی دھرتی ہے
آسکے پیچھے وردی ھے
پاک فوج زندہ باد ۔۔۔

میرپور شہر کا وارث کون۔۔۔۔۔۔؟مجھے اس بات سے غرض نہیں کہ چین G20 میں شاملِ ھو گا کہ نہیں یا کوئی دوسرا ملک جاے گا کہ نہیں...
20/05/2023

میرپور شہر کا وارث کون۔۔۔۔۔۔؟
مجھے اس بات سے غرض نہیں کہ چین G20 میں شاملِ ھو گا کہ نہیں یا کوئی دوسرا ملک جاے گا کہ نہیں ۔نا ہی اقوام متحدہ کے کسی نمائندے نے جناب کی پوسٹ دیکھنی ھے ۔
میرپور شہر جہاں سے آپ کو ووٹ ملے اور لوگوں نے بھاری اکثریت سے بیرسٹر سلطان محمود اور پھر انکے بیٹے کو ممبر اسمبلی منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ۔
مگر بدقسمتی سے شہر کے مسائل کم ھونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں ۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ سردیوں میں تو سنی تھی مگر دو ہفتوں سے شہر بھر کی گیس رات بھر بند رہتی ھے
گرمی کی شدت شروع نہیں ھوہی تو شہر بھر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔
سڑکوں کی حالت سب کے سامنے ہیں آسکا زمہ دار کون ھے اس کے خلاف آواز بلند کرنا کس کا کام ھے ۔ازادکشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ھو چکا ھے ۔مگر بدقسمتی سے شہر کی کسی وارڈ سے مشاورت نہیں ھو رہی ۔گھروں میں اور دفتروں میں اگر پیپر ورک ھو رہا ھے تو آسکا پتہ نہیں ۔
جناب مسلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لیے قوم نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا ھوا ھے جب تک وہ موجود ہیں انکی زمہ داری ھے شہری مسائل پر آپکی زمہ داری ھے ۔اس لیے سوشل میڈیا پر آن پوسٹوں کے بجائے اگر گیس کی لوڈ شیڈنگ ۔پانی کے بحران ۔میرپور شہر کے مسائل پر کچھ لکھا ھوتا تو آسکا اثر ھوتا اور عوام کو ریلیف ملتا ۔مگر بدقسمتی سے اس ڈرامے کو چھوڑ کر مہربانی کریں اور ووٹرز کو عزت دیں اور انکے مسائل پر بات کریں ۔وقت تبدیل ھونے کا کسی کو پتہ نہیں ھوتا ۔۔۔حلقے کے عوام اور مسائل پر توجہ دیں ۔۔۔۔

نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو تب ہے کہ گرتے کو تھام لے ساقی
میں جو سر بسجدہ ہوا کبھی
زمیں سے آنے لگی صدا
تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا سجدوں میں
کبھی عرش پر کبھی فرش پر
کبھی ان کے در بدر کبھی در بدر
غمِ عاشقی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا
تو ادھر ادھر کی نہ بات کر
یہ بتا کے قافلہ کیوں لوٹا
مجھے راہ زنوں سے گلا نہیں تیری راہ بری کا سوال ہے❤️
شکریہ

14/05/2023
میرپور آزاد کشمیر برطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت میاں مقبول احمد نے آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کا دورہ کیا اس م...
04/05/2023

میرپور آزاد کشمیر
برطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور سماجی شخصیت میاں مقبول احمد نے آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس میرپور چوہدری طارق محمود ساجد یوسف ایڈیٹر کشمیر پوسٹ برطانیہ ۔چوہدری عنصر بشیر ممتاز بزنس مین سماجی شخصیت۔ چوہدری اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ادارے میں پہنچنے پر آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور اسکول میں مہیا سہولیات سے آگاہ کیا گیا ۔ میاں مقبول احمد نے آکاب اسکول فار دی بلائنڈ میں تعلیم و تربیت کے بہترین نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آکاب اسکول فار دی بلائنڈ آزاد کشمیر میں نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کے عظیم مشن پر کار فرما ہے ۔

لندن : چئیرمین جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کو مملکت پاکستان کی طرف سے ستارۂ پاکستان کے اعزاز...
29/04/2023

لندن
: چئیرمین جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کو مملکت پاکستان کی طرف سے ستارۂ پاکستان کے اعزاز سے نواز گیا۔ برطانیہ و یورپ کے طول و عرض میں مقیم کشمیرئ کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشن لندن میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی سیاسی و سماجی راہنماؤں نے شرکت کی۔ عزت ماب سفیر پاکستان جناب معظم احمد خان نے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے چئئرمین JKSDMI راجہ نجابت حسین کو ان کی مسلۂ کشمیر پر طویل اور انتھک جدوجہد پر تمغہ ستارۂ پاکستان عنائت کیا۔ سفیرِ پاکستان نے راجہ نجابت حسین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوۓ ان کی مسلۂ کشمیر طویل جدوجہد پر فخریہ جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ راجہ نجابت حسین نے اپنی ساری زندگی بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری عوام کی آواز دنیا کے اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں وقف کر دی۔ سفیر پاکستان عزت ماب جناب معظم احمد خان نے شرکاء تقریب سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ جس قوم میں راجہ نجابت حسین جیسے ڈٹے ہوۓ مجاھد اور ہر فورم پر پیش پیش بلاتنخواہ سفارتکار موجود ہوں اسے زیادہ دیر غلام نہیں بنایا جا سکتا۔ راجہ نجابت حسین 1977 میں پاکستان سے برطانیہ شفٹ ہوۓ اور 1983 میں کشمیری سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرس کو بطور مرکزی جوائینٹ سیکرٹری جوائن کیا۔ 1984 میں مقامی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو جوائن کیا اور بریڈفورڈ نارتھ کے چئیرمین منتخب ہوۓ۔ 5 جنوری 2009 کو JKSDMI کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے بانی چئیرمین منتخب ہوۓ۔ اس پلیٹ فارم سے انہوں نے برطانیہ اور یوروپین یونین کے اندر ہر فورم اور ہر کمیٹی میں جا کر مسلۂ کشمیر کے لئے آزادانہ و منصفانہ حل کی جدوجہد کی جس کی نتیجہ میں آج پوری دنیا کے پارلیمنٹری ادارے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سمجھنے لگے ہیں۔ بھارت کی طاقتور لابی کے غلط موقف کو چئئرمین JKSDMI نے بھرپور شکست سے دوچار کیا۔
اس تقریب میں برطانیہ کے تمام علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ستارۂ پاکستان کا اعزاز پانے والے راجہ نجابت حسین اور ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کو مبارک باد پیش کی۔ مانچسٹر سے ڈپٹئ لارڈ مئیر آف مانچسٹر اور JKSDMI یوکے کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، امجد حسین مغل وائس چئئرمین JKSDMI-UK، کونسلر نائیلہ شریف چئیرپرسن JKSDMI براۓ نارتھ آف انگلینڈ، آسیہ حسین چئیرپرسن JKSDMI براۓ ویسٹ آف مڈلینڈ، عبدالوہاب قادری چئیرمین JKSDMI ساؤتھ انگلینڈ، ذیشان عارف چئیرمین JKSDMI-UK یوتھ ونگ، راجہ ھاشم شریف سابق چئیرمین یوتھ ونگ JKSDMI-UK, صبیحہ شہزاد سابق ڈپٹی چئیرپرسن JKSDMI, چئیرپرسن کنزرویٹو مسلم فورم براۓ نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ اور معروف کشمیری جرنلسٹ ثمینہ خان، مانچسٹر سے معروف کاروباری شخصیت مس نینا خان، لندن سے مس نادیہ جعفری، سابق لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ راجہ غضنفر خالق، راجہ جاوید طارق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر JKSDMI, سابق چئیرپرسن JKSDMI لاہور پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ منیر بھٹی، انسانی حقوق کی سرگرم رکن نائیلہ عظیم برمنگھم، معروف جرنلسٹ و اینکر پرسن اعجاز فضل، لوٹن سے جرنلسٹ کامران عابد بخاری، سابق صدر انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی براۓ برطانیہ چودھری محمد عظیم، لندن سے بیرسٹر صاحبزادہ حیات، واہٹ فورڈ سے انسانی حقوق کے سرگرم رکن لیاقت علی خان، راجہ محمد اسلم خان ڈپٹی لیڈر براۓ لوٹن بورو کونسل، چودھری شوکت علی چئیرمین لیبر مسلم فرینڈز یوکے، ایلڈرمین مشتاق احمد لاشاری MBE, معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر سید عنائت اللہ اندرابی، ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ سعدیہ میر ، سابق کونسلر عبید خان آف ایلفورڈ ، ہائی کمیشن آف پاکستان لندن کے جملہ سٹاف، راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان اور خالد محمود ستارۂ پاکستان ھمراہ فیملیز شرکت کی۔

میرپور(    ) سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے حکم ہر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاصل شدہ ہدایات کی رو...
11/02/2023

میرپور( ) سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے حکم ہر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاصل شدہ ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری فووڈ اتھارٹی آزاد کشمیر منصور قادر ڈار کی قیادت میں فووڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کے افیسران کی میرپور میں متعدد میرج ہالز ملک شاہس کی چیکنگ فووڈ آتھارٹی کے ایس او پیز پر اصلاحی نوٹسز کے باوجود عمل درامد نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر سات لاکھ اسی ہزار روپے جرمانہ عائد رمضان مارکی سے دو من مرغی گوشت بھی تلف کردیا گیا ملن میرج ہال کو صفائی ستھرائی پر شاباش تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں عوام الناس کو اشیاء خورونوش کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سپلائی یقینی بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ جاری ھے ہفتہ کے روز سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار ۔ڈہٹی سیکرٹری خوراک تنویر گل۔ڈہٹی ڈائیریکٹر میرپور ڈویژن چوہدری محمد معروف ۔ڈپٹی ڈائیریکٹر راولپنڈی اعجاز قمر قاضی ڈی ایف سی جنید کیانی ۔ڈی ایف سی میرپور سید ذوالفقار شاہ اسٹنٹ ڈی ایف سی آصف ریاض چوہدری ۔فووڈ انسپکٹرز سید امتیاز شاہ۔ حمزہ نواز و پولیس کو ساتھ رکھتے ہوئے پاکیزہ بیکرز اینڈ سویٹ کو صفائی ستھرائی بارے بار بار اصلاحی نوٹسز کے باوجود سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے ہر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ماہ میں بیکری کے کارخانہ کو صاف ستھرا بنانے کی ہدایت دی ھے مولویاں دی ہٹی ہر صفائی ستھرائی کی ابتر حالت اور لیکٹو سکین مشین ہر چیکنگ کے دوران پانی کی زیادہ مقدار پر تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا بندھن میرج ہال کے کچن کو ہراپر بہتر کرنے کے نوٹس کو پزیرائی نہ دینے پر چالیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور پارکنگ نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا گیا پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو امدورفت میں مشکلات بابت انتظامیہ کو مکتوب بھیجنے کا عندیہ رمضان مارکی کے کچن کی چیکنگ کے دوران دو من مرغی کا گوشت تلف کردیا گیا اور مالک کی سرزںش کرتے ہوئے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا بعد ازاں فووڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چتر ہڑی جںیر مارکی کے کچن چیک کرتے ہوئے فووڈ اتھارٹی کے ایس او ہیز کی صریحاً خلاف ورزی اور اصلاحی نوٹسز کو خاطر میں نہ لاںے ہر تین لاکھ روہے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر گفتگو کرتے یوئے سیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار کا کہنا تھا کہ ھم کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانے نہیں بلکہ ان سے اصلاحی نوٹسز کے زریعے فووڈ اتھارٹی کے ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست کرتے ہیں لیکن جو کاروباری دوست عمل درآمد نہیں کریں گے انہیں مزید مشکلات کا سامنا بھی یو سکتا ھے انہوں نے کہا کہ ھم نے ملن میرج ہال کا چیک کیا دلی خوشی ہوئی کہ اس کے اونر نے ایس او پیز پر عملدرآمد کر رکھا ھے ھم میرپور میں بہتر اںداز میں فووڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کو ایوارڈ بھی دیں گے اور ملن میرج ہال کے اونرز کو بھی ایوارڈ دینے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرپور میں پنچاب سے مرغی کا گوشت بیف اور مٹن نہیں لانے دیں گے عوام کو سپریم کورٹ کے حکم اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق صحت مند مرغی گوشت اور بیف و مٹن ہی فروخت و میرج ہالز میں سروو کرنے کی اجازت دیں گے #

Address

Kashmir Press Club Mirpur

10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirpur Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share