Voice of Jhal Magsi

  • Home
  • Voice of Jhal Magsi

Voice of Jhal Magsi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Jhal Magsi, News & Media Website, .

17/09/2022

*محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونےکی پیشگوئی کردی*۔

محکمہ موسمیات پاکستان اور 9 ممالک کی مشتر کہ تحقیقی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مستقبل میں مون سون کی بارشیں مزید شدت اختیار کریں گی، اور پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہونے کا خطرہ ہے۔

مشترکہ رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی وجوہات میں ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم، غیرقانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں 50 تا 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوسکتی ہیں، اور آئندہ اگست کے 5 دن مون سون بارشوں کا بلند سطح تک رحجان جاسکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچاؤ کیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

16/09/2022

کوئٹہ دھماکہ اپڈیٹ
پود گلی چوک دھماکے میں 13 افراد زخمی ۔ایک شخص جاں بحق

12/09/2022

بلوچستان بورڈ نے نویں جماعت میں رجسٹریشن کے لیۓ عمر کی حد اب 14 سے تبدیل کر کے 12 سال کردی

12/09/2022

احچی خبر
موٹروے ایم 8 باریجہ سے کرخ تک ونگوہل کا کاراستہ بحال کردیا گیا
این ایچ اے کے آفیسر محترمہ نشرین صاحبہ لیویز انچارج باریجہ راضی خان مگسی کی موجوگی میں راستہ بحال کردیا گیا

12/09/2022

بولان مچھ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع اللہ خیر کرے

11/09/2022

بلوچستان بورڈ نے نہم رجسڑیشن کے لئے طلبا و طالبات سے بی فارم کی شرط میں نرمی طلبا کو بغیر بی فارم رجسٹریشن کیا جائے گا لیکن نتائج 2023/24سے پہلے بی فارم جمع کرانہ لازمی ہوگا

11/09/2022

*_بلوچستان/ موسم🌧️⛈️🌦️_*

_مختصر وقفے کے بعد سرزمین بلوچستان میں پھر سے دھواں دھار بارشوں کی واپسی_🫧💦

_مون سون بارشوں کا ایک زبردست سسٹم 14 ستمبر دوپہر/شام سرزمین بلوچستان پر انٹری مارے گا جس کے زیر اثر_

_15 سے 20 ستمبر کے دوران کوھلو🌧️کوئٹہ 🌧 بارکھان🌧️ دکی🌧️ہرنائی🌧️زیارت🌧️ لورلائی🌧️ قلعہ سیف اللہ🌧️ قلعہ عبداللہ🌧️ موسی خیل🌧️ ژوب🌧️ راڑاشیم🌧️ سبی🌧️ ڈیرہ بگٹی🌧️ نصیر آباد🌧️خضدار🌧️ لسبیلہ🌧️ آوران سمیت کوہ سلیمان سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز آندھی و گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان🌧️⛈️_

_اس دوران کوہ سلیمان سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف اضلاع مین گرج چمک کیساتھ تیز بارشیں بھی ہوسکتی ھے ۔ اللہ پاک رحم فرمائے اور خیر کی بارشیں عطاء فرمائے ، آمین یارب العالمین_

11/09/2022

*بولان سے کوئٹہ جانے والے گاڑیوں کے لئے روڈ کھل گئے ہیں جیکب آباد جانے والے گاڑیوں کو آج صبح جانے دیا جائے گا۔ فلحال ایک روٹ کو بحال کیا گیا ہے*

10/09/2022

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی تھیلی 2300 تک بکنے لگی غریب رلنے لگے💔

10/09/2022

بولان میں اس وقت گاڑیاں بری طرح پھنسی ہوئی ہیں، گزارش ہے کہ سفر سے اجتناب کریں۔۔۔ شکریہ۔۔۔

09/09/2022

لکھنے والے نے کمال کر دیا

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا، اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔ اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آ پشن نہیں ہوتا تھا۔

پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا، تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔
پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا ۔

اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور مویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا۔۔۔

اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو۔ مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا۔

آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا فلم دیکھ رہے ہوں، انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں یا وڈیو بنا رہے ہوں ۔۔۔ الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں۔ اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے۔

اور ایک انسان جسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا، وہ اللہ کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟مسجد جانا تو درکنار اب اللہ کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے

کاش ہم موبائل سے اتنا سا ہی سبق سیکھ لیں جسے ہم نے خود ایجاد کیا اور ایک لمحہ بھی خود سے جدا نہیں کرتے کہ دنیا کے سب ہی کام کرو مگر اپنی پیدائش کا بنیادی مقصد اللہ کی عبادت کبھی نہ بھولو۔ اذان ہوتے ہی سب کچھ روک کر مسجد چلو اور اللہ کی کال پر لبیک کہو

09/09/2022

کوئٹہ
منشیات کے خلاف کویٹہ پولیس کا کریک ڈاون جاری۔۔
گزشتہ دنوں پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن ھونے کے بعد نشے کے عادی افراد شہر میں داخل ھوے ھیں۔
ڈی ای جی کویٹہ کیپٹن (ر) اظفر مہیسر صاحب
ایس ایس پی اپریشن عبدالحق عمرانی صاحب کی خصوصی ھدایات پر
نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر انسانیت بچاو سینٹرز میں علاج معالجہ کے لیے داخل کر رھے ھیں۔۔
کویٹہ کو منشیات فروشوں اور عادی افراد سے صاف کر کے دم لینگے۔۔ڈی ای جی کویٹہ کیپٹن( ر) اظفر مہیسر صاحب

09/09/2022

*بولان نیوز

بولان۔ بولان قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ڈپٹی کمشنر کچھی

بولان۔ٹریفک غیر معمولی رش ہونے کی وجہ سے تاحال آمدرفت کیلئے بند ہے۔عمران ابراہیم بنگلزئی

بولان۔مسافر حضرات اور ٹرانسپورٹرز خود بھی اور اپنی فیملیز کے ہمراہ سفر سے گریز کریں۔ڈی سی کچھی

بولان۔شاہراہ جیسے ہی آمدرفت اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال ہوگا بذریعہ سوشل میڈیا عوام کو آگاہ کریں گے۔عمران ابراہیم بنگلزئی

بولان۔سیلابی ریلوں کی وجہ سے بولان قومی شاہراہ کی کنڈیشن میں تعمیراتی کام کی وجہ سے کچھ بہتری ہوئی ہے مگر مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی

بولان۔عوام ٹرانسپورٹرز مسافر حضرات انتظامیہ سے تعاون کریں بولان میں غیر ضروری سفر کرکے اپنے لئیے مشکلات پیدا نہ کریں۔ڈی سی عمران ابراہیم بنگلزئی

* Copied *

07/09/2022

شاباش پاکستان شاباش نسیم شاہ پورے پاکستان کے دل جیت لیئے

06/09/2022

انڈیا نے ممبئی ایئرپورٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا
🇮🇳✈️

06/09/2022

خضدار:-
خضدار میں آٹا تاریخ کے بلند ترین سطح پر 50کلو آٹا 5000روپے میں انتظاميہ حسب مامول خاموش غریب عوام بے بس

06/09/2022

کوئٹہ:-
کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کا ریٹ 6000 روپے سے لیکر 7000 روپے
اب اللہ کا عذاب کیوں نازل نہیں ہوگا ہم موقع پرست لوگ ہیں لوگوں کی مجبوری میں مدد کی بجائے ان سے تین گناہ زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں

06/09/2022

شمال مشرقی افغانستان میں زلزلے کے جٹکھے.
شمال مشرقی افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے
اور آج صبح چائنا میں بھی زلزلہ آیا تھا

06/09/2022

جھل مگسی:-
جھل مگسی میں کئی ہفتوں کے بعد آج شہید نواب میر سیف خان مگسی پیٹرول پمپ جھل مگسی میں پیٹرول اور ڈیزل ڈیپو سے جھل مگسی پہنچ گیا ہے الہذا عوام پیٹرول اور ڈیزل پیٹرول پمپ سے خرید سکتے ہیں
مینجر ذوالفقار علی سولنگی

06/09/2022

سبی بولان جھٹ پھٹ اوستہ محمد اور سیلاب زدہ علاقوں سے تعق رکھنے والے پک ڈرائیوران اور مالکان کو فورا کوئٹہ منڈی بھیج دو تاکہ سکھر اور اندرون سندھ کیلیے سبزی لوڈ کرکے
پہنچائ جائے
*Copied*

03/09/2022

کوئیٹہ سریاب روڈ پر الخدمت فاؤنڈیشن کے طرف سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیمہ بستی کا انعقاد .

خیمہ بستی کا مقصد ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کرنا جن کے جن کے گھر بار سیلاب سے متاثر ہوا ہے . مزید دیکھیے محمد کریم بلوچ کے اس رپورٹ میں ....

03/09/2022

کوئٹہ،قومی شاہراہ N95 کوئٹہ سبی روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیۓ بحال

کوئٹہ،قومی شاہراہ پر قائم بی بی نانی (پنجرہ) پل حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی پانی سے واش آؤٹ ہو گیا تھا

کوئٹہ،پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت گزشتہ کئی دنوں سے معطل تھی

کوئٹہ،چئیرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا ممبر این ایچ اے اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتہ سے شاہراہ کی بحالی کے لیۓ علاقے میں موجود رہے

۔چئیرمین این ایچ اے اور انکی ٹیم کی دن رات کی کوششوں سے متبادل راستہ تعمیر کیا گیا

۔علاقے کے عوام کی جانب سے چئیرمین اور این ایچ اے ٹیم کی کاوشوں کی تعریف

03/09/2022

کوئٹہ / عدالتِی فیصلہ
شھید بلال نورزئی قتل کیس عدالت نے 5 قاتلوں کو 43۔43 سال اور 4 قاتلوں کو 10 10 سال قید کی سزا سنا ئی۔ زرائع

03/09/2022

تحصیل جھل مگسی کے میر یوسف عزیز مگسی بوائز انٹر جھل مگسی میں حکومت بلوچستان اور پاک فوج کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی نگرانی میں خیمہ بستی قائم کی گئی۔

جس میں کئی خاندانوں کو فری رہائش دی گئی محکمہ صحت جھل مگسی کی جانب سے فری میڈیکل کی سہولیات، راشن ساتھ پینے کا صاف پانی اور واش روم مہیا کی گئی اس خیمہ بستی کی نگرانی پاک فوج کے افیسران اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی خود کررہے ہیں...

02/09/2022

جھل مگسی:
جھل مگسی میں 10 دن سے مزید ہو گئے ھیں ابھی تک موبی لنک(جاز) نیٹ ورک بہال نہیں ہوسکا ھے-

02/09/2022

بجلی گیس کے بعد کوئٹہ میں آٹے کا سخت بحران

02/09/2022

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ستمبر میں ہونی والی بارشیں نارمل ہوں گے۔۔۔

02/09/2022

کوئٹہ میں تاجروں نےآٹا ذخیرہ کرنا شروع کردیا 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 4000 سے پانچ ہزار دوسو روپے تک پہنچادیا گیا ہے غریب عوام پریشان

02/09/2022

حکومت نے 15غیر ملکی این جی اوز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنےکی اجازت دیدی

حکومت نے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 مختلف ممالک کی 15 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنےکی اجازت دے دی۔

جیو نیوز کو ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ ان 15 بین الاقوامی این جی اوز نے حکومت سے متاثرین کی امداد کے لیےکام کی اجازت مانگی تھی

ذرائع کے مطابق جن بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اجازت دی گئی ہے ان میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ اور مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل، ہیومن اپیل، کشمیرآرفن ریلیف شامل ہیں۔

ان کے علاوہ امریکی این جی اوز کیئرانٹرنیشنل، مرسی کور اور کیتھولک ریلیف کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

فرانس کی جن این جی اوز کو اجازت دی گئی ہے ان میں سکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف شامل ہیں۔

ترکی کی معارف فاونڈیشن کے علاوہ جاپان کی 2 این جی اوز اے اے آر اور کے این کے کے علاوہ جرمن این جی او لائف لائن کرسچین ڈویلیپمنٹ اور سی بی ایم ای وی کو بھی کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دی گئی ہے۔

02/09/2022

بشیراحمد بنگلزئی کمشنر نصیرآباد تعنیات
نوٹیفکیشن جاری

02/09/2022

ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک پاکستان پہنچ گئے۔ل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔

پاکستان میں جون سے اگست کے آخری ہفتے تک جاری مون سون بارشوں اور اس کے بعد سیلابی صورتحال کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہونے سے سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستان میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیتے ہوئے اس پر ڈیوٹی 90 روز کیلئے ختم کردی تھی۔

حکومتی اجازت کے بعد ایران سے پیاز اور ٹماٹر کے 40 ٹرک تفتان پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر اور پیاز کی درآمدات جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے جانب سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس 90 روز کیلئے ختم کردیا تھا۔

02/09/2022

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے کیش فنڈ اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی

02/09/2022

اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سیلابی پانی پینے سے سینکڑوں بچے بوڑھے اور خواتین کئ امراض سمیت گیسٹرو اور چمڑے کے امراض میں مبتلا ہوگئے سول اسپتال میں جگہ کم پڑ گئ مریضوں کی تعداد میں اضافہ-

02/09/2022

*کوئٹہ کو گیس کی سپلائی آج بحال ہو جائیگی*

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کو 24 انچ پائپ لائن کا سرا بھی بی بی نانی کے مقام پر آج سہ پہر مل گیا تھا جس کے بعد اس کی مرمت کا کام جاری ہے

۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داروں کے مطابق گیس کی سپلائی آج (جمعہ) کی رات 11 بجے تک بحال کر دی جائیگی تاہم 24 انچ قطر پائپ لائن کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہے۔

02/09/2022

شهدادڪوٽ: برساتي ٻوڏ جي ڌٻا کي گهٽائڻ لاء ڳڙهي خيرو روڊ تي 3 ڪٽ

شهدادڪوٽ: دانگي شاخ، ڳوٺ شھپر جمالي وٽ انتظاميا پاڻي کي نيڪال ڪرائڻ لاءِ ڪٽ ڏنا

شهدادڪوٽ: ڪٽن سبب سنڌ ۽ بلوچستان جو زميني رستو ڪٽجي ويو، علائقي جا ڳوٺاڻا پريشان

02/09/2022

بولان
سندھ بلوچستان قومی شہراہ پنجرہ پل کے مقام پر تا حال بحال نہ ہو سکی۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Jhal Magsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share