Weekly Tajdeed e Wafa news

  • Home
  • Weekly Tajdeed e Wafa news

Weekly Tajdeed e Wafa news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Weekly Tajdeed e Wafa news, Media/News Company, .
(1)

15/05/2024
فیصل آباد() آفتاب ولایت، پیر طریقت، عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ کو پہاڑی گراونڈ کے...
08/05/2024

فیصل آباد() آفتاب ولایت، پیر طریقت، عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ کو پہاڑی گراونڈ کے وسیع گراونڈ میں فیصل آباد کی تاریخ کے ایک بڑے جنازہ کے بعد جامعہ عبیدیہ سے متصل مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی امامت ان کے علمی و روحانی جانشین مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے کی۔ قبل ازیں حضرت جی کی وصیت کے مطابق مسجد عبیدیہ سے متصل جگہ کی قیمت ادا کرنے کے بعد قبر تیار کی گئی۔ حضرت جی کے نواسے سید حسین کے مطابق وصال سے پہلے آپ نے طلباء میں خطیر رقم صدقہ تقسیم کی اور بلند آواز سے تین مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھا اور رخصت ہو گئے۔ حضرت کے طالبعلمی کے ساتھی اور خلفاء سلسلہ راشدیہ قادریہ حضرت مولانا منیر احمد منور، حضرت مفتی مولانا قاسم، حضرت مولانا ندیم قاسمی، صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف، مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان، خانقاہ حضرت بہلوی رح، خانقاہ شیرانوالہ لاہور کے ذمہ داران سمیت متعدد مدارس کے مہتممین و تمام اساتذہ نے حضرت سید جاوید حسین شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ کی منشاء اور چاہت کے مطابق سلسلہ قادریہ راشدیہ کی جانشینی اور مہتمم جامعہ عبیدیہ کی ذمہ داری کے لیے مخدوم زادہ سید زکریا شاہ کی دستار بندی بھی کی۔ اس موقع پر تمام بڑے رہنماوں نے حضرت جی کے تمام متوسلین اور مریدہن سے اپیل کی کہ حضرت جی کے بعد ان کے جانشین سے وفا کا تقاضا ہے مخدوم زادہ سید زکریا سے وہی عقیدت اور ارادت قائم رکھی جائے۔ قبل ازیں پیر طریقت حضرت جی کا جنازہ جامعہ عبیدیہ علامہ اقبال کالونی سے ظہر کی نماز کے بعد ٹریفک وارڈن کی رہنمائی میں بذریعہ ایمبولینس جلوس کی صورت میں پہاڑی والی گراونڈ فوارہ چوک لایا گیا۔ جہاں ہر طرف لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ شہر کی معلوم تاریخ کا ایک بہت بڑا جنازہ بن گیا۔ پہاڑی والی گراؤنڈ دارالعلوم کا وسیع میدان بھی چھوٹا پڑ گیا۔ ڈگرانواں روڈ، فوارہ چوک، گیٹ چوک تک سارا علاقہ بند رہا اور علامہ اقبال کالونی و گردونواح میں سوگ کی فضا رہی۔ عین جنازہ کے وقت موبائل سگنل بند کر دیے گئے۔ حضرت جی کی میت کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے پروٹوکول کے ساتھ جنازہ گاہ لایا گیا اور خصوصی ٹریفک پولیس تعینات کی گئی تھی۔ نماز جنازہ سے قبل شدید گرمی میں کھڑے ہو کر لاکھوں لوگوں نے مولانا طارق جمیل کا فکر آخرت پر تفصیلی خطاب سنا۔نماز جنازہ میں سلسلہ قادریہ راشدیہ کے بزرگوں کے علاوہ مولانا طارق جمیل، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا اجمل قادری، مولانا غضنفر عزیز، چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کے نمائندہ مولانا امجد خان، مسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری، چوہدری عابد شیر علی، شیخ اعجاز احمد، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے رہنماوں، جمیعت اہلحدیث، جے یو پی کے رہنماوں، حاجی عابد انجمن تاجران، حافظ امجد، نصیر احرار سمیت سیاسی، سماجی، انتظامی شخصیات کی بڑی تعداد اور مریدین، طلباء، علماء عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک تھے۔
یاد رہے عظیم روحانی و علمی شخصیت، جانشین امام الھدیٰ، ولی کامل، حضرت جی پیر سید جاوید حسین شاہ صاحب 76 سال کی عمر میں 3مئی 2024 بروز جمعہ کو عشاء کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے تھے۔ان کے اہل خانہ کی بیرون ملک سے آمد کے باعث نماز جنازہ 05 مئی 2024 بروز اتوار سہ پہرتین(3) بجے پہاڑی والی گراونڈ فوارہ چوک نزد دارالعلوم فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ حضرت پیر سید جاوید حسین شاہ شیخ الحدیث جامعہ عبیدیہ فیصل آباد، خانقاہ عبیدیہ، دنیا بھر میں لاکھوں مریدین کے روحانی پیشواء اور جمیعت علماء اسلام ف پنجاب کے رہنما مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کے والد گرامی تھے۔ انہیں چاروں سلاسل طریقت میں خلافت و اجازت بیعت حاصل تھی۔ حضرت امام لاہوری رح کے مداح جبکہ مفسر قرآن حضرت مولانا عبیداللہ انور رح کے خلیفہ مجاز حضرت والا مفتی رشید احمد لدھیانوی رح کے شاگرد تھے۔ حضرت بہلوی رح، حضرت خواجہ خان محمد رح، حضرت علی مرتضیٰ ڈیروی رح، حضرت مفتی عبدالستاررح، حضرت سید نفیس الحسینی رح سمیت متعدد اہل اللہ کے جانشین تھے۔ انہوں نے پوری زندگی درس و تدریس اور احکام شریعت کی پاسداری و اشاعت میں گزاری۔ ہر بدھ کو خانقاہ عبیدیہ علامہ اقبال ٹاون میں مجلس ذکر کرواتے اور سالکین کو وعظ فرماتے تھے۔ ان کے ملفوظات کی درجنوں کتابیں شائع ہوئیں۔ ان کے وعظ پر مشتمل کئی جلدوں پر مشتمل کتاب مجالس ذکر بھی مریدین میں مقبول ہے. سید جاوید حسین شاہ صاحب نے بیوہ کے علاوہ اکلوتے فرزند سید زکریا شاہ، تین بیٹیاں،تین داماد، پوتے بوتیاں، نواسے نواسیاں، ہزاروں شاگرد، لاکھوں مریدین سوگوار چھوڑے ہیں۔ حضرت جی سید جاوید حسین شاہ صاحب یکم جنوری 1948 کو پیدا ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاوں کلوئیا میں ابتدائی زندگی گزاری۔دارالعلوم کبیر والا، خیرالمدارس سمیت مختلف مدارس میں علوم نبویہ کے حصول کیلیے داخل رہے۔ جامعہ دارالعلوم فیصل آباد میں طویل تدریس کی جبکہ سلسلہ قادریہ راشدیہ شیرانوالہ لاہور میں حضرت مولانا عبیداللہ انور رح کے خلیفہ مجاز ہوئے اور جانشین ثابت ہوئے۔ دورہ تفسیر کے ماہر تھے۔ آپ تقریباْ اڑھائی سال سے ہر ہفتے میں اکثر تین دفعہ گردوں کی صفائی ڈائلاسز کرواتے تھے۔ دل کا بائی پاس بھی ہو چکا تھا۔ بستر علالت پر بھی معمولات جاری تھے۔ انہیں 3مئی کو جمعہ کی شب عشاء کی نماز کے بعد معمولی طبیعت خراب ہوئی مگر جانبر نہ ہو سکے اور جامعہ عبیدیہ فیصل آباد میں ہی انتقال فرما گئے۔ وہیں وصیت کے مطابق قبر کہ جگہ خرید کر تدفین کی گئی۔

06/05/2024
فیصل آباد()ہفت روزہ تجدید وفا کی اشاعت کا مقصد مثبت صحافت کا فروغ ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور ارباب اختیار تک پہنچانے کے ل...
12/03/2024

فیصل آباد()ہفت روزہ تجدید وفا کی اشاعت کا مقصد مثبت صحافت کا فروغ ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور ارباب اختیار تک پہنچانے کے لیے اخبار کا پلیٹ فارم موجود ہے۔ ہفت روزہ تجدید وفا پریس فاونڈیشن آف پاکستان اور آڈٹ بیورو سے رجسٹریشن کے سنگ میل طے کر چکا ہے۔ الحمدللہ کامیابیوں اور ترقی کا یہ سفر جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہفت روزہ تجدید وفا سیکرٹریٹ میں سالانہ اجلاس کے موقع پر نئے سال کے پریس کارڈ تقسیم کی تقریب میں چیف ایڈیٹر میاں محمد شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ص سے کیا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ایڈیٹر شہزاد حسین، نیوز ایڈیٹر سید ذکراللہ حسنی، چیف ایگزیکٹو میڈم نازیہ احسان، سب ایڈیٹر سہیل انجم، رپورٹر میاں عامر منیر، محمد حارث، وسیم بھٹی، محمد ارشد،محمد محمود خان، محمد ابراہیم نازش، محمد عمر حسین، سٹاف رپورٹر محمد عابد بھی موجود تھے۔ تقریب میں سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ جسے خوب سراہا گیا۔ بعد ازاں تمام حاضر ممبران میں پریس کارڈز اور کارکردگی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ جبکہ ریجنل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی حامد محمود کی یادگاری شیلڈ چیف ایڈیٹر میاں محمد شہباز سے منیجنگ ایڈیٹر شہزاد حسین نے وصول کی۔اس موقع پر تمام رپورٹرز اور کارکنان کو تجدید وفا کی سرکولیشن بڑھانے اور اشتہارات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ تجدید وفا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب اور وفاقی اداروں میں بھی ہفت روزہ تجدید وفا باقاعدگی سے بھیجا جا رہا ہے۔ ادارے کی نیک نامی اور باقاعدہ اشاعت کو برقرار رکھنے کیلیے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weekly Tajdeed e Wafa news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share