23/06/2024
15 جون 2014 میں جب آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تھا تو حکومت وقت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا لیکن جب آپریشن شروع ہوگیا تو تمام سیاسی قیادت بشمول عمران خان نے اسکی حمایت کی۔ اب آپریشن "عزم استحکام" آغاز ہونے جارہا ہے تو پاکستان تحریک انصاف اس کی مخالفت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی آج اسمبلی میں اس آپریشن کی مخالفت کی۔ کل پہ ٹی آئی قیادت اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کا اس آپریشن کے آغاز پر کیا ردعمل ہو گا۔ کیا علی امین گنڈاپور عمران خان کو قائل کر پائیں گے؟ کیونکہ جس اپیکس کمیٹی میں اس آپریشن کا فیصلہ ہوا اس میں علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلٰی کے پی کے موجود تھے اور انہوں نے دو دن گزرنے کے باوجود کوئی مخالفت نہیں کی۔