Bajaur tv

باجوڑ حاجی لونگ کے قریب ویڈز پر فائرنگ دو افراد زخمی مقامی ذرائع
28/01/2022

باجوڑ
حاجی لونگ کے قریب ویڈز پر فائرنگ دو افراد زخمی
مقامی ذرائع

باجوڑ لیویز فورس ڈی پی او کے حکم پر زور زبردستی سے پولیو مہم کیلے غریب ڈرائیوروں کے گاڑیاں بیگار کیلے پکڑتی ہیں پھر  ان ...
26/01/2022

باجوڑ لیویز فورس ڈی پی او کے حکم پر زور زبردستی سے پولیو مہم کیلے غریب ڈرائیوروں کے گاڑیاں بیگار کیلے پکڑتی ہیں پھر ان کو معاوضہ بھی نہیں دیتے۔
ڈی پی او باجوڑ کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان لوگوں کو باز رہنے دیں یہ کوئی پرانا نظام یعنی ایف سی آر اور یہ علاقے اب ایجنسیاں نہیں جو بلا معاوضہ غریب عوام کے گاڑیاں بیگار کیلے لے جاتے، اب یہ ضلع ہے اور اب ایسا بلکل نہیں چلے گا، نا کوئئ اندھیر نگری ہے اور نا اب کوئی کالا قانون ہیں، غریب ڈرائیوروں کو بے جا تنگ نا کریں، اس مہم کیلے لاکھوں روپے کے بجٹ صحت کے عالمی اداروں کے طرف ملتی ہیں، وہ بجٹ کہاں خرچ کہاں خرچ ہوتی ہے وہ پیسے کون ہڑپ کرتے ہیں ؟؟؟ ہر بار جب پولیو مہم شروع ہوجاتی ہیں تو ڈرائیور حضرات ھمیں شکایتیں شروع کرتے ہیں، کہ ھماری لیے آواز اٹھائیں اور کچھ کریں، ایک طرف مہنگائی اور بی روزگاری جبکہ دوسرے طرف ڈی پی او باجوڑ پولیس کے زریعے بیگار کیلے غریب ڈرائیوروں کو تنگ کرتے ہیں،
فوری طور پر ڈرائیوروں کو معاوضہ ادا کریں اور پچھلے پولیو مہم کے کمپین کے پیسے بھی ادا کریں، اگر ایسا نہیں کیا تو ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کیلے تیار رہے!

نثار باز جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ

اس گاڑی کا نمبر ( LEC, 6623) ہے چکدرہ انٹرچینج کے قریب اسلام آباد سے آتے ہوئے الٹ گیا ہے جس میں سوار افراد کو صوابی ہسپت...
22/01/2022

اس گاڑی کا نمبر ( LEC, 6623) ہے چکدرہ انٹرچینج کے قریب اسلام آباد سے آتے ہوئے الٹ گیا ہے جس میں سوار افراد کو صوابی ہسپتال منتقل ہوگیا ہیں کوئی اس گاڑی والا کو جانتا ہو تو صوابی ہسپتال جائیں۔

باجوڑ، چیئرمین (وی سی شاہ نرے) سید خلیل الرحمٰن نے اپنے علاقے کے دیگر مسائل کے علاوہ روڈ میں زیر تعمیر کام کے وجہ سے اہم...
22/01/2022

باجوڑ، چیئرمین (وی سی شاہ نرے) سید خلیل الرحمٰن نے اپنے علاقے کے دیگر مسائل کے علاوہ روڈ میں زیر تعمیر کام کے وجہ سے اہم شاہراہ شاہ نرے چوک میں پانی کا تالاب بن جانے اور اس کیوجہ سے روڈ کے خرابی پر انتظامیہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ نکاسی آب کے مسئلے سے گاڑیوں کو کوئ نہ کوئ مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ لہذا حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس اہم شاہراہ کے زمینی حقائق کو سمجھ کر جلدی ایکشن لیں کر مسئلے کو فوری طور پر ختم کرایا جائے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی پبلک ڈے کے موقع پر عوامی مسائل سن رہے ہیں ا...
18/01/2022

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیرحیدرخان ہوتی پبلک ڈے کے موقع پر عوامی مسائل سن رہے ہیں اور کارکنان و عہدیداران سے ملاقات کررہے ہیں۔
|

14/01/2022

باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےعوام میں خوف و ہراس

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، اور تحصیل میونسپل آفیسر خار  محمد فیاض خان کے ہدایت پر Tma K...
14/01/2022

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم ، اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر Tma Khar Bajaur کے اہلکار سبزی منڈی خار میں سے گندگی کے بھرے ہوئے کنٹینرز ہٹانے میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی اہلکار خار بازار مین چوک تاک عنایت قلعہ سٹینڈ میں گند سے بھرے ہوئے نالیوں کی صفائی اور اس سے نکالے جانے والے گند کو ٹھکانے لگارہےہیں جبکہ دوسرے طرف اہلکار علاقہ شاہ نرے شریف آباد کے مختلف گلی محلوں میں نالیوں کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اہلیان علاقہ کو بہتر نکاس اب سمیت صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔

قاسمی فاؤنڈیشن کے صدر حبیب اللہ قاسمی نے کہا ہے جیسے کہ آپ کو معلوم ہیں کہ ہم پچھلے دو سالوں سے منشیات کے روک تھام کیلئے...
14/01/2022

قاسمی فاؤنڈیشن کے صدر حبیب اللہ قاسمی نے کہا ہے جیسے کہ آپ کو معلوم ہیں کہ ہم پچھلے دو سالوں سے منشیات کے روک تھام کیلئے مختلف پروگرامات کا انعقاد کرچکے ہیں اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ہم اپنے خدمات کو منشیات کے خلاف بروئے کار لارہے ہیں۔منشیات کے روک تھام کیلئے آگاہی سیشنز اور نشہ کے عادی لوگوں کیلئے بحالی سنٹر کا اجراء کرنے کے کوشش کررہے ہیں۔ہم مختلف مکاتب فکر کے لوگ اور سوشل ایکٹویسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کوششوں میں ہمارا ساتھ دیجئے اور ہر قسم تعاون کیجئے تاکہ ہمارا علاقہ نشہ کی لعنت سے پاک ہوکر ایک بہترین اور ترقی یافتہ علاقہ بن کر کل کو خوبصورت بنا سکے۔

حلقہ این 40 اور این اے 41 میں فرق کیوں ؟تجزیہ: حسبان اللہقومی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیت کے بعد سے آئے روز ...
14/01/2022

حلقہ این 40 اور این اے 41 میں فرق کیوں ؟
تجزیہ: حسبان اللہ
قومی اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیت کے بعد سے آئے روز آپ فیس بُک کھلیں ، کسی دفتر میں بیٹھے تو این اے 41 میں ترقیاتی کاموں کا تذکرہ ہورہا ہوگا ۔ این اے 41 میں تنی تا بدان ، سیوئ ،شاہ گو ، شاہ گو تا لوئ خرکے ، شاہ گو تا گٹکے ، کگہ تا مینہ ، تنی تا فرش ، عمرے ٹو سیوئ درجنوں کلومیٹر بلیک ٹاپ پختہ سڑکیں تعمیر ہوچکی ہے ۔ آج ہی ماموند کیلئے گریڈ سٹیشن کی منظوری دے دی گئی۔
اس کے علاؤہ یہاں لرخلوو میں سپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے ، دیگر بڑے سڑکوں میں لرخلوزو تا چارمنگ ، گٹکے ٹو سفرے ، واڑہ خرکے ٹو بانڈہ گئ ، گٹکے ٹو کگہ سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہیں۔ ان شاہراہوں کے علاؤہ درجنوں پی سی سی روڈ ، پانی اور بجلی کی سولر سکیمیں ، ماموند میں نادرا سنٹر وغیرہ شامل ہیں۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان سے دوگنے ووٹ حاصل کرنے والے حلقہ این اے 40 کے ایم این اے کے ہاں اب تک کسی خاص منصوبے کا آغاز یا منظوری نہ ہوسکی۔ اس میں تحصیل خار جیسا تحصیل بھی نہایت مایوسی کا شکار ہے ۔ عوام پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ایم این اے کو کیوں ترقیاتی کاموں میں حصہ نہیں ملتا ، ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتی جا رہی ہے یا پھر اس حلقے کے فنڈ آخر کہا جا رہے ہیں

باجوڑ  !!!منتخب چیئرمین وی سی تھری(03) حاجی لونگ معین خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پ...
13/01/2022

باجوڑ !!!
منتخب چیئرمین وی سی تھری(03) حاجی لونگ معین خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پورے باجوڑ میں آٹے کی تقسیم منصفانہ انداز میں نہیں ہورہا وی سی تھری (vc3) حاجی لونگ اور ملحقہ آبادی 12 ہزار تک پہنچتی ہے لیکن اتنے آبادی والے علاقے کیلئے صرف 65 تھیلے آٹا دینا کہا کا انصاف ہے ۔
انہوں نے ناظم سب ڈویژن خار سے پر زور مطالبہ کیا کہ دیگر نظر انداز علاقوں سمیت وی سی تھری حاجی لونگ کے مکینوں کیلئے آٹے کی تعداد بڑھائی جائے اور ان کی تقسیم کا عمل شفاف اور سہل طریقے سے ممکن بنایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کے مسائل کچھ کم ہو سکیں ۔

صدائے آمن پروگرام کاڈ  دا چانہ پہ خار بازار کی پروتی دی کہ دا چا وی نو ما سہ دی پہ دی نمبر رابتہ اوکی 030009553840346909...
13/01/2022

صدائے آمن پروگرام کاڈ دا چانہ پہ خار بازار کی پروتی دی کہ دا چا وی نو ما سہ دی پہ دی نمبر رابتہ اوکی
03000955384
03469091435

یوسی یوسف آباد کہ ہر گھر گھر کو آٹا ملینگے پہلا نری قلعہ دوسرا شہر پناہ تیسرا یوسف آباد اور چھوتا نمبر فرش کا ہوگا آگر ک...
13/01/2022

یوسی یوسف آباد کہ ہر گھر گھر کو آٹا ملینگے پہلا نری قلعہ دوسرا شہر پناہ تیسرا یوسف آباد اور چھوتا نمبر فرش کا ہوگا آگر کسی کو کوئی مسئلہ ہوں تو وہ میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں
انشاءاللہ ہر مسئلہ اتفاق واتحاد کے ساتھ حل کرائے گئے
شکریہ
03000592249

یہ ایک معزور شخص ( ایاز) سکنہ یوسف آباد ہے جس سے یوسف آباد اور خار کے درمیان میں کہیں شناختی کارڈ گم ہوگیا ہے اگر کسی کو...
12/01/2022

یہ ایک معزور شخص ( ایاز) سکنہ یوسف آباد ہے جس سے یوسف آباد اور خار کے درمیان میں کہیں شناختی کارڈ گم ہوگیا ہے اگر کسی کو ملا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03068880186

تنی ماموند کے مقام پر مین عمرے ٹو سیوئ ماموند مین شاہراہ پر رات کے وقت بھی دو ایکسویٹر کے ساتھ کام جاری ۔ ایم این اے گل ...
11/01/2022

تنی ماموند کے مقام پر مین عمرے ٹو سیوئ ماموند مین شاہراہ پر رات کے وقت بھی دو ایکسویٹر کے ساتھ کام جاری ۔ ایم این اے گل ظفر خان کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ مین شاہراہ ہے اس پر عوامی ٹریفک زیادہ ہے اس لیے جلد سے جلد اس کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین راحت اللہ کے چاچا ملک حبیب اللہ اور بھائ ملک رحمت اللہ جاری کام کا معائنہ کررہے ہیں۔ علاقے کے عوام نے اس روڈ پر ٹریفک زیادہ ہونے کے بناء پر اس روڈ پر دن رات کام کرنے پر ایم این اے گل ظفر خان کا شکریہ ادا کیا۔

قبائلی اضلاع اور خصوصاً باجوڑ میں جس جس گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز کی ڈیوٹیاں یا ٹرانسفر صرف بلدیاتی الیکشن تک تھی، وہ...
11/01/2022

قبائلی اضلاع اور خصوصاً باجوڑ میں جس جس گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز کی ڈیوٹیاں یا ٹرانسفر صرف بلدیاتی الیکشن تک تھی، وہ اپنے اپنے سیٹوں پر واپس چلے جائے، اپکے قانونی حیثیت 19 دسمبر کی بعد ختم ہوچکی ہیں، عوام اور ملازمین کیلئے مشکلات نہ بنائے۔
چیئرمین یوتھ آف باجوڑ ریحان زیب خان

د مولانا عبید الرحمن صاحب عرف بہادر مولوی صاحب(ناظم اعلی الجامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن جار باجوڑ گلشن جار قاضی صاحب رحم...
10/01/2022

د مولانا عبید الرحمن صاحب عرف بہادر مولوی صاحب(ناظم اعلی الجامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن جار باجوڑ گلشن جار قاضی صاحب رحمہ اللہ) نہ یو لاکھ یویشت زرہ پنزہ سوہ او دیرش/121530 روپے ورکی شوی دی کہ چاتہ! معلومات وی نو رابطہ اوکڑئ.03078177613/03088052418

سول کالونی جرگہ ہال میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ زکوٰۃ کے جانب سے بیوہ اور غریب خواتین میں سلائی مشین تقسیم کے سلسلے...
10/01/2022

سول کالونی جرگہ ہال میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ زکوٰۃ کے جانب سے بیوہ اور غریب خواتین میں سلائی مشین تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے صوبائی وزیر زکوٰۃ انور زیب خان خطاب کررہے ہیں

ناواگئی مسمیان حیات محمد ولد ولی محمد سکنہ برہ ناوگئی اور نذیر ولد فضل الرحمان سکنہ برہ ناوگئی کا مین بازار ناواگئی میں ...
10/01/2022

ناواگئی مسمیان حیات محمد ولد ولی محمد سکنہ برہ ناوگئی اور نذیر ولد فضل الرحمان سکنہ برہ ناوگئی کا مین بازار ناواگئی میں 2 دوکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فرزند سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان ، تحصیل ناظم امیدوار نجیب اللہ خان کے نگرانی میں ریسکیو 1122 کی فاٸر فاٸیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آکر آگ پر قابو پا لیا۔ جس میں مسمی حیات کی دوکان کا تقریباً تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اور نذیر ولد فضل الرحمان سکنہ برہ ناوگئی کی کاسمیٹکس کے ادھے دوکان کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اسکے علاوہ تیسرے دوکاندار محاذ ولد حیان سکنہ ناوگئی کے دوکان کی چھت کو آگ لگنے سے اپنے دوکان کے بچاو کیلئے بے ہوش ہوا-بےہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ناوگئی کو منتقل کیا گیا۔ وہ ہسپتال ناواگئی میں زیر علاج ہے۔ تحصیل ناظم امیدوار نجیب اللہ خان نے ہسپتال ناواگئی کا دورہ کیا۔ اسکے علاوہ چوتھا دوکاندار سمیع اللہ ولد عبدالقادر سکنہ ناوگئی کی دوکان کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے- نجیب اللہ خان نے ریسکیو 1122 عملے کو بروقت کاروائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایس ایچ او ناواگئی کو ایف-آئی-آر، واقعہ کی تفتیش اور جو کوئی بھی ملزم اس واقعہ میں میں ملوث ہو اس کی گرفتاری پر زور دیا۔

ضلع باجوڑ فلور ملز سے متعلقہ علاقوں کو ملنے والے سرکاری سبسڈی والےآٹے ڈیلروں اور سب ڈیلروں کی تفصیلاپنے علاقے کے ڈیلر سے...
09/01/2022

ضلع باجوڑ فلور ملز سے متعلقہ علاقوں کو ملنے والے سرکاری سبسڈی والےآٹے ڈیلروں اور سب ڈیلروں کی تفصیل
اپنے علاقے کے ڈیلر سے سرکاری آٹا حاصل کریں
اگر کوئی ڈیلر مقرر ریٹ سے تجاوز کریں تو بروقت ضلع انتظامیہ باجوڑ کو اطلاع دے,

یہ کوئی ندی نالیاں نہیں ، یہ کیچڑ کا منظر صدیق اباد پھاٹک کے مارکیٹوں کا ہیں ، جو کہ گندہ تالابوں کا منظر پیش کر رہا ہے ...
09/01/2022

یہ کوئی ندی نالیاں نہیں ، یہ کیچڑ کا منظر صدیق اباد پھاٹک کے مارکیٹوں کا ہیں ، جو کہ گندہ تالابوں کا منظر پیش کر رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ ، صدیق اباد پھاٹک کے کونسلروں اور تاجر برادری سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس پر غور و خوض کریں ۔منجانب:حیات محمد

پی ایس پی باجوڑ کا وفد چیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے ساتھ ملاقات  ہونے والا بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو اور آنے وا...
09/01/2022

پی ایس پی باجوڑ کا وفد چیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے ساتھ ملاقات ہونے والا بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو اور آنے والے الیکشن کے تیاری کیلے لایحہ عمل پر کے تیاری کیلے اہم بحث مباحثہ انشاءاللہ پارٹی کو قوی بنایا جائے گا اور پی ایس پی آئیندہ کیلے ملک گیر پارٹی بنائینگے۔۔

اسلام آباد: چیئرمین ٹرائبل یوتھ فورم اور ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل ریحان زیب خان کا صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف عل...
06/01/2022

اسلام آباد: چیئرمین ٹرائبل یوتھ فورم اور ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل ریحان زیب خان کا صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات۔

اسلام آباد: ملاقات پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اور کشمیر یوتھ الائنس کے طرف سے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں ہوا۔

اسلام آباد: سیمینار کو پوری ملک سے نوجوان لیڈرز کو مدعو کے گئے تھیں، جہاں ریحان زیب خان نے ٹرائبل یوتھ فورم کیےایگزیکٹو کمیٹی کی ہمراہ شرکت کی۔

اسلام آباد: ملاقات میں ریحان زیب خان نے صدر مملکت کو ٹرائبل یوتھ فورم کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے تعارف کرایا جہاں وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور علی محمد خان بھی موجود تھے۔

اسلام آباد: ریحان زیب خان کے مطابق وہ بہت قبائلی اضلاع میں ایجوکیشن رشنالائزیشن پالیسی کی فوری قیام، معیاری صحت اور نوجوانوں کیلئے روزگار کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ایک مشترکہ فورم پر بات کریں گے تاکہ ہمارے قبائلی اضلاع کے محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

اسلام آباد فیض آباد میں غریب لوگوں کی دکانے جلانے کا واقعہ۔ چیئرمین ریحان زیب خان فیض آباد پہنچ گیا۔ گجرات کی بعد اسلام ...
06/01/2022

اسلام آباد فیض آباد میں غریب لوگوں کی دکانے جلانے کا واقعہ۔ چیئرمین ریحان زیب خان فیض آباد پہنچ گیا۔
گجرات کی بعد اسلام آباد فیض آباد میں باجوڑ کی غریب لوگوں کی دکانے جلانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ریحان زیب خان
واقعہ پر افسردہ ہوں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس سے بات کریں گے، مارکیٹ کی مالکان، قریبی ہوٹل اور سی ڈی اے انتظامیہ کی خلاف تحقیقات کی درخواست بھی دوں گا ۔ ریحان زیب خان
پوری پاکستان میں ہمارے باجوڑ کے غریب لوگ رزق حلال کیلئے چھوٹے بڑے کاروبار کرہے ہیں ان سب کی تحفظ کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ ریحان زیب خان
ہمارے منتخب نمائندے فورا گجرات اور فیض آباد کے متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے سے معاوضے پر بات کریں۔
ریحان زیب خان چیئرمین یوتھ آف باجوڑ

 #بارش کے بعد ماموند کے پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کا خوبصورت منظر
06/01/2022

#بارش کے بعد ماموند کے پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کا خوبصورت منظر

 #پشتون اور خاص کر  #باجوڑی کمیونٹی کے ٹارگٹ کلنگ بم دھماکہ بمباروں میں  #قتل عام اور بے گھر کی جانے کے بعد اب   #معاشی ...
05/01/2022

#پشتون اور خاص کر #باجوڑی کمیونٹی کے ٹارگٹ کلنگ بم دھماکہ بمباروں میں #قتل عام اور بے گھر کی جانے کے بعد اب #معاشی قتلِ عام جاری ہے
گجرات کھاریاں کے بعد راولپنڈی کے قریب فیض آباد میں ضلع باجوڑ کمیونٹی کے 90 کے آس پاس دوکانوں کو سامان سمیت #نامعلوم افراد نے آگ لگا کر حاکستر کر دی،
😢😢😢😢😢

گجرات کے بعد راولپنڈئ فیض اباد میں رات کے وقت لنڈا بازار میں اچانک آگ لگی. جس سے مارکیٹ مکمل تباہ ہوا. اس مارکیٹ میں تقر...
05/01/2022

گجرات کے بعد راولپنڈئ فیض اباد میں رات کے وقت لنڈا بازار میں اچانک آگ لگی. جس سے مارکیٹ مکمل تباہ ہوا. اس مارکیٹ میں تقریبا سو سے زیادہ سٹال یعنی دوکانیں تھے. جس میں زیادہ تر باجوڑ کمیونٹی علاقہ چارمنگ اور ماموند کے رہایشوں کا دوکانیں تھیں. میڈیا پر خبر دیکھ کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا. حکومت جلد از جلد ناخوشگوار واقعے کا مکمل انکوائری کرے. آگ لگانے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے. متاثرین کیلئے فوری مالی پیکج کا اعلان کرے.
حمید خان صدر نوشاداحمد انصاف گروپ راولپنڈی باجوڑ

آفسوس ناک خبربٹخیلہ آختر غونڈئ موٹر کار نہر میں گر گئی 3 افراد زخمی 2 وفات پا گئے ۔ زخمیوں کا تعلق باجوڑ سے ھیں
04/01/2022

آفسوس ناک خبر
بٹخیلہ آختر غونڈئ موٹر کار نہر میں گر گئی 3 افراد زخمی 2 وفات پا گئے ۔ زخمیوں کا تعلق باجوڑ سے ھیں

عصمت اللہ ولد عنی خان سکنہ شینکوٹے واڑہ ماموندسے جو فیلڈر چوری کرلیا گیا تھا۔ گاڑی واپس مل گئ ۔ جن افراد نے اس مد میں کو...
04/01/2022

عصمت اللہ ولد عنی خان سکنہ شینکوٹے واڑہ ماموندسے جو فیلڈر چوری کرلیا گیا تھا۔ گاڑی واپس مل گئ ۔ جن افراد نے اس مد میں کوشش کی اللہ انہیں جزائے خیر دے آمین۔
منجانب۔
فیض اللہ خان جنرل سکیٹری عوامی نیشنل پارٹی ماموند

پنجاب کے ضلع گجرات کھاریاں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نذر آتش کی جانے والے باجوڑ برادری کے بنائے گئے لنڈہ بازار کے شدید...
04/01/2022

پنجاب کے ضلع گجرات کھاریاں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نذر آتش کی جانے والے باجوڑ برادری کے بنائے گئے لنڈہ بازار کے شدید مذمت کرتے ہیں
اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کے شفاف تحقیقات کرائئ جائئ اور ملوث پائئ جانے والے افراد کیخلاف پوری کاروائئ کریں۔۔عمران ماہر صدر تاجربرادی عنایت قلعہ بازار

یی باجوڑ عنایت کلے بازار کا مین مارکیٹ ماموند اڈہ ہے جو پانی اور گندگی سے بھارا ہوا ہے بارش کے بعد روڈ، مارکیٹ اور کچے ر...
04/01/2022

یی باجوڑ عنایت کلے بازار کا مین مارکیٹ ماموند اڈہ ہے جو پانی اور گندگی سے بھارا ہوا ہے
بارش کے بعد روڈ، مارکیٹ اور کچے راستے طغیانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جس کے وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی تاجر اور سوداسلف کرنے والے لوگوں نے بازار کے صدر اور محکمہ ٹی ایم اے سے اپیل کی ہے کہ عنایت کلے بازار پر پرخصوصی توجہ دینا وقت کے اہم ضرورت ہے۔
اعجاز بیلوٹی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share