14/06/2021
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کے بیوی آپریشن تھیٹر میں ہوتی ہے اور ڈاکٹر باہر آ کے اُس بیوی کے خاوند کو کہتا ہے جناب یا تو آپ کی بیوی کو بچایا جا سکتا ہے یا بچے کو ..... اُس وقت اللّه جانتا ہے یا وہ خاوند کہ اُس پر کیا گُزرتی ہے جب اُسے اپنے خون اپنے بچے اور اپنی دُکھ سُکھ کی ساتھی بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے ،
لیکن ....! ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ خاوند کیسا بھی ہو وہ کہتا ہے میری بیوی کو بچا لیں ،
خاوند اتنا بُرا نہیں ہوتا جتنا اِس مُعاشرے میں سمجھا جاتا ہے ، اُس کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے بعض اوقات اِسے جھنجوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے ، بیوی خود کو خاوند کی جگہ رکھ کر سوچے اگر اِس کو یہ فیصلہ کرنا پڑے کے خاوند کو بچانا ہے یا بچے کو .... ؟ تو وہ خود کیا فیصلہ کرے گی ، فیصلہ کر بھی پاۓ گی یا نہیں ....؟
خُدارا اپنے شوہر کی قدر کریں ، مانا کچھ مرد ایسے ہوتے ہیں جن کے دل اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے مگر سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔“کیا کہتے ہیں اپنی قیمتی رائے ضرور دیا کریں۔شکریہ۔اور اپنا خیال تو سب رکھتے ہیں آپ ان کا بھی خیال رکھیں جن کا کوئی خیال نہیں رکھتا۔اللہ ہو آپکا حامی و ناصر
ایک اچھے پیغام کے َساتھ ..
Silent message