Times of Ali Pur Chattha

  • Home
  • Times of Ali Pur Chattha

Times of Ali Pur Chattha Times of Ali Pur Chattha covers all news in Ali Pur Chattha and its surroundings.

01/10/2023

کون ہو گا
تحصیل
علی پور چٹھہ
کا ممبر صوبائی اسمبلی

08/02/2023

موبائل فون کا بڑھتا ہوا رجحان والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے موبائل یا آئی پیڈ تھما دیتے ہیں اور پھر یہ چیک اینڈ بیلنس بھی نہیں رکھتے کہ بچے کیا دیکھ رہے ہیں مائیں موبائل چھوڑنے کا کہتی ہیں لیکن بچے کی ضد کے سامنے پھر ہتھیار ڈال دیتی ہیں موبائل فون آن کئے بغیر بچہ کھانے کو ہاتھ نہیں لگاتا بچہ ہاتھ میں موبائل پکڑے سو جاتا ہے اور موبائل سینے پر پڑا رہتا ہے خود سوچیں ایسے بچوں کی صحت اور بینائی پر کتنے گھمبیر اثرات مرتب ہوں گے ماہرین کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو موبائل استعمال نہیں کرنا چاہئے بچوں کو صحت مند سرگرمیوں اور ڈسپلین کی ضرورت ہے بچوں کو موبائل کی بجائے، صحت مند سرگرمیاں فراہم کریں۔ انہیں کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے دیں، سوئمنگ سیکھائیں، گھومائیں پھیرائیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/02/111

فن مصوری کے اُفق پر چمکتا ستارہ جاوید اقبال بٹ ایک جگمگاتا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ’’شبن...
01/02/2023

فن مصوری کے اُفق پر چمکتا ستارہ جاوید اقبال بٹ ایک جگمگاتا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں، کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ’’شبنم کا قطرہ اگر خاک میں گرے تو گارا بن جاتا ہے یہی قطرہ اگر سیپ میں گرے تو موتی بن جاتا ہے جس سے لوگ اپنے وجود کو سجاتے ہیں ایسی ہی صورتحال برش کی ہے جو مصور کے ہاتھ میں آ جائے تو وہ رنگوں میں اپنے جذبات کی عکاسی کرتا ہے جاوید اقبال بٹ فن مصوری کے طالب علموں کیلئے ایک ’’قیمتی خزانے‘‘ کی سی حیثیت رکھتے ہیں بے شمار صلاحیتوں کے مالک جاوید اقبال بٹ نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی 2005 میں علی پور چٹھہ منتقل ہو گئے گریجوایشن کے بعد 2007 میں غزالی ماڈل سکول کی ذمہ داری سنبھالی پریس کلب علی پور چٹھہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فن مصوری کا بچپن سے شوق تھا علی پور چٹھہ آنے کے بعد عادل رضوان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا نقش آرٹ کالج میں ایک سال کلاسز لیں 2008 میں پہلی نمائش میرج ہال میں منعقد ہوئی بعد ازاں ملکی و بین الاقوامی سطح پر زبردست پزیرائی ملی زندگی میں کبھی دلبرداشہ یا مایوس نہیں ہوا، آرٹسٹ کی سوچ اس کی شخصیت اور اسٹائل میں نظر آتی ہے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت اور پرورش میں کبھی کوتاہی نہ کریں موبائل کے بے جا استعمال سے روکیں ان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کا موقع دیں تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں کیونکہ تعلیم کے ساتھ فن کا ہونا بہت ضروری ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/02/009

Latest News all aroundTEHSIL Ali pur chattaFollowSheikh WasimNews & Media web pageتحصیل علی پور چٹھہ کی تازہ ترین خبروں ...
24/10/2022

Latest News all around
TEHSIL Ali pur chatta
Follow
Sheikh Wasim
News & Media web page
تحصیل علی پور چٹھہ کی تازہ ترین خبروں کیلئے
شیخ وسیم
نیوز اینڈ ویب پیج کو فالو کریں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/501

شہر کو صاف ستھرا رکھنا پہلی ترجیح اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونس...
04/10/2022

شہر کو صاف ستھرا رکھنا پہلی ترجیح اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سروش اقبال نے علی پور ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری صفائی ستھرائی کی صورتحال پر نظر رکھیں اور اگر کسی گلی محلے یا سڑک پر کوڑا کرکٹ دیکھیں تو درج ذیل واٹس ایپ نمبر 03047986215 پر تصاویر بھجوائیں یا 03007521718 پر کال کریں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انچارج صفائی محمد آصف لون اور سپروائزر سہیل کی زیرِ نگرانی بلدیہ کا عملہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے دن رات کوشاں ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ گلیوں میں نہ پھینکیں اس سے سیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/066

04/10/2022

اندھے اور بہرے ہمارے "حکمران" جنہیں 30 سال سے اپنے بنیادی حق کیلئے شور مچاتے علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ پر بسنے والے ہزاروں مکینوں کی دھائیاں سنائی نہیں دیں،انتخابات کے دوران تو آسمان سے تارے توڑ کر لانے اور سبز باغ دکھانے کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں بعد ازاں خبر تک نہیں لی جاتی، سڑک کا نام و نشان تک مٹ چکا، گڑھوں کے باعث گاڑی، موٹر سائیکل کے ساتھ پیدل چلنا بھی دشوار، مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں سخت دشواری کا سامنا، اکثر مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں 30 منٹ کا سفر 2 گھنٹے اذیت ناک اور اعصاب شکن صورتحال میں طے کرنا پڑتا ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/060

انجمن جانثاران مصطفٰی علی پور چٹھہ کے زیرِ انتظام محفل ساقی کوثر محلہ مکہ کالونی میں منعقد ہوئی،خطیبِ اعظم لاہور صاحبزاد...
04/10/2022

انجمن جانثاران مصطفٰی علی پور چٹھہ کے زیرِ انتظام محفل ساقی کوثر محلہ مکہ کالونی میں منعقد ہوئی،خطیبِ اعظم لاہور صاحبزادہ وقاص منور مجددی کا خصوصی خطاب، محمد افتخار گولڑوی، طبیب حسنین، محمد فرحان رضا، محمد تابشِ رضا، محمد علی و اراکین انجمن جانثاران مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی بھرپور شرکت
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/059

03/10/2022

پرس نکالتے 3 عورتیں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں واقعہ سرکلر روڈ مدثر کاسمیٹکس پر پیش آیا ویڈیو میں ایک عورت کو خاتون کسٹمر کے شاپر سے پرس نکالتے دیکھا جا سکتا ہے تینوں خواتین نے بتایا کہ بازار میں اس خاتون کے شاپر کو بلیڈ سے کٹ لگایا لیکن پرس نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکیں اس خاتون کے پیچھے اس دکان میں آ کر پرس اڑا لیا بروقت علم ہونے پر 2 عورتوں کو پکڑ لیا گیا جنہوں نے اپنی تیسری ساتھی کو فون کر کے واپس بلا لیا اور پرس جس میں 20 ہزار سے زائد رقم تھی، واپس کیا بعد ازاں تینوں عورتوں کو پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کے حوالے کر دیا گیا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/047

عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت پنجاب کی جانب سے 80 لاکھ خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس راشن رعایت پروگرام ...
03/10/2022

عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت پنجاب کی جانب سے 80 لاکھ خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پروگرام کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 100 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کئے گئے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز سے 40 فیصد رعایت پر آٹا، گھی، تیل اور دالیں خرید سکیں گے جبکہ کھانے پینے کی مزید اشیا کو پروگرام میں شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے مستحق خاندان اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8123 پر ایس ایم ایس کریں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/043

میرے شہر کا پانی آلودہ ہو گیا آلودہ اور سیوریج ملا پانی ایک سنگین مسئلہ، جو علی پور چٹھہ کے شہریوں کا مقدر بن چکا، زیرِ ...
02/10/2022

میرے شہر کا پانی آلودہ ہو گیا آلودہ اور سیوریج ملا پانی ایک سنگین مسئلہ، جو علی پور چٹھہ کے شہریوں کا مقدر بن چکا، زیرِ زمین سیوریج پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں ،علی پور چٹھہ کے دو تہائی گھرانے سیوریج ملا بدبو دار پانی پینے پر مجبور شہری پیٹ اور دیگر امراض میں لاحق ہونے لگے،صاف پانی کی فراہمی ایک خواب بن کر رہ گیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ محترمہ سائرہ عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کے احاطہ اور چلڈرن پارک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/026

02/10/2022

میٹر ریڈنگ میں تاخیر صارفین کو ہزاروں روپے کا اضافی ٹیکہ، میٹر ریڈر 5 سے 7 دن لیٹ ریڈنگ کرتے ہیں جس کے باعث ٹیرف میں اضافہ ہونے سے صارفین زائد بل دینے پر مجبور ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/022

چیف ایڈیٹر علی پور ٹائمز شیخ طاہر وسیم کی ایس پی صدر رائے وقار عظیم کھرل سے ملاقات، جس میں پولیس چوکی کوٹ ہرا، پولیس چوک...
01/10/2022

چیف ایڈیٹر علی پور ٹائمز شیخ طاہر وسیم کی ایس پی صدر رائے وقار عظیم کھرل سے ملاقات، جس میں پولیس چوکی کوٹ ہرا، پولیس چوکی گاجر گولہ اور پولیس چوکی ہیڈ چھناواں کو غیر فعال کرنے کی نشاندہی کی، ایس پی صدر نے اس موقع پر کہا کہ انشاء اللہ جلد اس پر پیش رفت ہو گی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/019

01/10/2022
01/10/2022

شاہین فٹ بال کلب علی پور چٹھہ اور قادر آباد فٹ بال کلب کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا مہمان خصوصی سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا رضوان اختر تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،نوجوان نسل میں خود اعتمادی،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے صدر و کوچ شاہین فٹ بال کلب سید غضنفر عباس شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے جبکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہی ہسپتال ویران ہونگے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/009

01/10/2022
چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو کی پریس ریلیز کے مطابق 11 کے وی لائنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی سپلائی مندرجہ ذیل ایام میں ...
30/09/2022

چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو کی پریس ریلیز کے مطابق 11 کے وی لائنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی سپلائی مندرجہ ذیل ایام میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک معطل رہے گی
علی پور ٹائمز رپورٹ
04-10-2022 بروز منگل
12-10-2022 بروز بدھ
18-10-2022 بروز منگل
25-10-2022 بروز منگل
مندرجہ ذیل ایام میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی
07-10-2022 بروز جمعتہ المبارک
21-10-2022 بروز جمعتہ المبارک
28-10-2022 بروزجمعتہ المبارک
علی پور ٹائمز رپورٹ
علی پور سٹی فیڈر
علی پور فیڈر
رسول نگر فیڈر
حضرت کیلیانوالہ فیڈر
کوٹ ہرا فیڈر
مدن چک فیڈر
منچر چٹھہ فیڈر
بچہ چٹھہ فیڈر
ورپال چٹھہ فیڈر
سہارن فیڈر
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/488

30/09/2022

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد خالد عباس تبدیل رانا امجد محمود اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد تعینات
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/483

خود ساختہ تیار کردہ پیٹر رکشے سڑکوں پر موت بانٹنے لگے حادثات معمول بن چکے کوئی ادارہ انہیں پوچھنے والا نہیں، یہ پیٹر رکش...
29/09/2022

خود ساختہ تیار کردہ پیٹر رکشے سڑکوں پر موت بانٹنے لگے حادثات معمول بن چکے کوئی ادارہ انہیں پوچھنے والا نہیں، یہ پیٹر رکشے نہ صرف اپنے بلکہ سڑک پر چلنے والوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں ان کو تیار کرنے میں نہ تو تکنیکی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے نہ ہی ویل بیلنسنگ اور الائنمنٹ کی جاتی ہے پیٹر رکشے پبلک وہیکلز کے طور پر منظور شدہ بھی نہیں، نہ روٹ پرمٹ، نہ انہیں نمبر الاٹ کیا جاتا ہے، دوسری جانب ٹریفک پولیس، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور موٹر وہیکل ایگزامینر اس لاقانونیت سے لا علم ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/469

کل30 ستمبر بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 4 بجے ایس پی صدر وقار عظیم، ڈی ایس پی وزیرآباد عامر ملک اور دیگر افسران سرکل وزیرآب...
29/09/2022

کل30 ستمبر بروز جمعتہ المبارک سہ پہر 4 بجے ایس پی صدر وقار عظیم، ڈی ایس پی وزیرآباد عامر ملک اور دیگر افسران سرکل وزیرآباد تھانہ علی پور چٹھہ میں کھلی کچہری لگائیں گے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/9/465

29/09/2022

بجلی بندش کا شیڈول تبدیل آج کی بجائے کل بروز جمعتہ المبارک صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی
علی پور ٹائمز رپورٹ

29/09/2022

ڈی ایس پی وزیر آباد عامر ملک کا عوام الناس کے نام پیغام
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/453

حکومت پنجاب کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت بلدیہ، ٹریفک پولیس اور تھانہ علی پور چٹھہ کا مشترکہ آپریشن، ڈپٹی کمشنر گوجرانوا...
28/09/2022

حکومت پنجاب کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت بلدیہ، ٹریفک پولیس اور تھانہ علی پور چٹھہ کا مشترکہ آپریشن، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محترمہ سائرہ عمر اور چیف ٹریفک آفیسر عثمان بٹ کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر وسیم عباس چٹھہ، سب انسپکٹر سید علی اقدس، سب انسپکٹر سعید احمد بھون، اے ایس آئی یونس مہر، انکروچمنٹ انسپکٹر فیصل جمیل، ٹریفک اسسٹنٹ نجف علی، فیاض احمد، سجاد احمد نے آپریشن کی نگرانی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباس چٹھہ نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور اس میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے ساتھ سامان ضبط اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا انہوں نےکہا کہ شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے کیلئے شہری بھی اس مہم میں تعاون کریں، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/447

مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ملک کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن کی...
27/09/2022

مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ملک کو ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی عادل بخش چٹھہ نے علی پور ٹائمز سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی لیکن مخالفین نے ہمارے منظور کئے گئے 5 منصوبے جن میں علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ، علی پور چٹھہ بائی پاس، رسول نگر تا منچر چٹھہ پھاٹک، جامکے چٹھہ بائی پاس، اور منچر پھاٹک تا نہر پل، ٹینڈر کینسل کرا کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا لیکن انشاء اللہ ہم ان منصوبوں کو دوبارہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بہت جلد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی وہ وقت دور نہیں جب ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا مسلم لیگ ن خوشحالی کے سفر کیلئے استحکام لائے گی انہوں نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مشیر وزیراعظم پاکستان عطاء تارڑ سے ملکی معیشت اور تعمیر وترقی پر تبادلہ خیال ہوا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/441

27/09/2022

کھلے مین ہول کے باعث حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی، سی سی ٹی وی کیمرے میں نوجوان مین ہول سے بچنے کی کوشش میں کئی فٹ تک سڑک پر گھسیٹتا چلا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہ بات باعث تشویش ہے کہ منچر روڈ پر کھلے مین ہول حادثات کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ اکثر مین ہول الٹے لگائے گئے ہیں جن سے پیدل اور موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوتے ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/440

لبّیک، اللّٰھم لبّیک،لبّیک لاشریک لک لبّیک انّ الحمدَ والنّعمۃَ لکَ والمُلک لا شریکَ لکمیں حاضر ہوں، اے اللّٰہ میں حاضر ...
27/09/2022

لبّیک، اللّٰھم لبّیک،لبّیک لاشریک لک لبّیک
انّ الحمدَ والنّعمۃَ لکَ والمُلک لا شریکَ لک
میں حاضر ہوں، اے اللّٰہ میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں،سب خوبیاں اور سب نعمتیں تیری ہی ہیں اور سلطنت تیری ہے تیرا کوئی شریک نہیں
ڈائریکٹر الفتح ٹریولز اینڈ ٹورز علی پور چٹھہ مزمل ثناء اللّٰہ کی قیادت میں عمرہ کی ادائیگی
علی پور ٹائمز رپورٹ

جناح ہال میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ، فرنیچر غائب، پنکھے اور لائیٹس خراب، ہال کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگا شہریوں نے ڈپ...
26/09/2022

جناح ہال میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ، فرنیچر غائب، پنکھے اور لائیٹس خراب، ہال کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محترمہ سائرہ عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح ہال کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہر میں ہونے والی تقریبات کا انعقاد ممکن ہو سکے اور شہریوں کو اظہارِ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/414

جماعت اسلامی (الخدمت فاونڈیشن ) ایک قدم اور آگے،صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا، کشمیر کالونی علی پور چٹھہ میں 52...
26/09/2022

جماعت اسلامی (الخدمت فاونڈیشن ) ایک قدم اور آگے،صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا، کشمیر کالونی علی پور چٹھہ میں 520 فٹ گہرا فلٹر بور مکمل، عوام صاف پانی سے مستفید ہوں گے اس موقع پر امیر زون پی پی 52 محمد یاسین صدیقی مقامی امیر صغیر احمد ھاشمی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد حسنین ھاشمی اور اہل علاقہ موجود تھے علی پور ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہر مسئلے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس کی اہمیت کو سب اچھی طرح سمجھتے ہیں مگر اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہم نے یہ بیڑا اٹھایا ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر علاقے میں دینا ہمارا عزم ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/411

Address

Ali Pur Chattha

52080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Ali Pur Chattha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times of Ali Pur Chattha:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share