Daily Awaz Times Kharan

  • Home
  • Daily Awaz Times Kharan

Daily Awaz Times Kharan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Kharan, Media/News Company, .

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی)رکن صوبائی اسمبلی  ثناء بلوچ  نے کہاکہ خاران سٹی سمیت  گواش اور دیگر یونین کونسلز...
06/02/2023

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی)رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ خاران سٹی سمیت گواش اور دیگر یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے وڈھ تا گواش روڈ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام کا کنٹریکٹر اور بی اینڈ آر احکام کے ہمراہ تفصیلی جائز ہ لینے کے موقع پر کہی ، اس موقع پر ایکسئین بی اینڈ آر عادل نصیر غلزئی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کو پی سی ون کے مطابق تعمیر کویقینی بنائے گے ،روڈ میں میٹریل کی کوئی کمی نہیں بلکہ محکمہ پی ایچ ای کے مین پائپ لائن کی لیکج اور بُگ کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے اس حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کو بھی آگاہ کرچکے ہیں وہ بہت جلد اپنے مین لائن کی لیکج کو بند کرینگے اور روڈ کو ازسرنو تعمیر کرکے اہلیان گواش اور عوامی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ، ثناء بلوچ نے کہاکہ خاران سٹی سمیت دیگر یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون کے مطابق معیاری تعمیر کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کرنے کمپنی اور کنٹریکٹر کے خلاف سخت ایکشن لے گے بی این پی یونین کونسل گواش کے عہدیداروں نے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے مسائل سننے اور جلد عمل درآمد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی)ملک بھر کی طرح خاران میں بھی ڈپٹی کمشنر  منیرآحمد موسیانی  کے زیر قیادت یوم کشمیر ...
06/02/2023

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی)ملک بھر کی طرح خاران میں بھی ڈپٹی کمشنر منیرآحمد موسیانی کے زیر قیادت یوم کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس خاران سے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں ونگ کمانڈر خاران رائفل کرنل زاہد زرین خٹک ، ایس پی ارشاد علی گولہ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ ، رسالدار میجر حاجی خدابخش ساسولی رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی سمیت سرکاری آفیسران اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ کثیر تعداد میں شریک تھے۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں خوب نعرہ بازی کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی سی آفس خاران میں آکر اختتام پذیر ہوا ۔ ۔ڈپٹی کمشنر خاران نے یوم کشمیر کے موقع پر عالمی برادری کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خاتمے اور ان کے آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس کے علاوہ یوم کشمیر کے سلسلے میں خاران کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کا بھی انعقاد بھی ہوا جہاں طلباء اور طالبات نے تقاریر کیے

خاران(نمائندہ  خصوصی محمدعیسی محمدحسنی) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ سے  ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے مل...
06/02/2023

خاران(نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ سے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے ملاقات کی، ملاقات میں انتظامی امور سمیت صحت کے شعبے کو مزید فعال رکھنے کے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر خاران نے کمشنر رخشان ڈویژن کو ڈسٹرکٹ خاران کے مختلف سول ڈسپنسری اور ہسپتالوں کے دورے اور ان کے پراگریس سے آگاہ کیا ، کمشنر رخشان ڈویڑن نے ڈپٹی کمشنر خاران کی ضلع خاران کے دیہی علاقوں کے ہسپتالوں کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خاران سمیت ڈسٹرکٹ خاران کے تمام علاقوں کے سول ڈسپنسری اور بی ایچ یوز کا وقتاً فوقتاً دورہ کرنا چاہیے تاکہ دیہی علاقوں میں علاج معالجہ سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزاپنے علاقوں کے شہری اور دیہی علاقوں کے ہسپتالوں پر مکمل نظر رکھیں اور ہسپتالوں کا وقتاً فوقتاً دورے کرکے وہاں ڈاکٹرز باقی عملے کی مکمل موجودگی، ادویات اور علاج معالجہ سے متعلق سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیتے رہیں، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے مزید کہا صحت کے شعبے کو فعال بنانے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان کے واضح ہدایات ہیں، اس حوالے سے مکمل مانیٹرنگ کیا جائے اور شہر سمیت دیہی علاقوں میں لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ڈویژنل اور ضلعی آفیسران ایم ایس اور ڈاکٹرز کو مکمل فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے صحت کے شعبے کو مکمل فعال بنانا اولین ترجیح ہے لوگوں کو مقامی سطح پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت میسر ہونا چاہئے، کمشنر رخشان ڈویژن نے کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس عملے کی غیر حاضری نہیں ہونا چاہئے غیر حاضر عملے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) رکن صوبائی اسمبلی  ثناء بلوچ سے  تیل بردار کمیٹی کے وفد نے بلوچ ہاؤس خاران میں ملاقات کی ...
04/09/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سے تیل بردار کمیٹی کے وفد نے بلوچ ہاؤس خاران میں ملاقات کی ۔
وفد نے باڈر کی بحالی اور خاران کے بے روزگار تیل بردار نوجوانوں کے لیے ڈھائی سو ٹوکن کی منظوری پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔تاہم اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران ایک وسیع عریض علاقہ ہے یہاں روزگار دیگر کوئی زرائع موجود نہیں ،صنعت ،کارخانہ سمیت ایسا کوئی بھی وسیلہ نہیں کہ جس سے ہمارے نوجوان باعزت روزگار کما سکے اکثر لوگوں کا زریعہ معاش باڈر سے وابستہ ہیں ہم نے لوگوں کی پسماندگی غربت اور تنگ دستی کو مدنظر رکھتے ہوئے باڈر کی بحالی اور تیل کے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے پر بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھایا تاکہ ہمارے نوجوانوں کو کاروبار کا موقع مل سکے لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن ہو ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خود احساس ہے کہ ہمارے نوجوان جو اس قوم کے سرمایہ اور اثاثہ ہیں انہیں اعلی تعلیم اداروں میں ہونا چاہیے تھا اپنے ماوں کے جگر گوشے اعلی عہدوں پرفائز ہوتے مگر یہ ہمارے بدقسمتی ہے کہ ہم معدنی وسائل سے مالا مال سر زمیں کے مالک دو وقت روٹی کے لیے ہمارے نوجوان تیل سے لت ہوکر باڈر میں دربدر میلوں کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہے ہمارے یہاں تیل کے سوا کوئی دوسرا صنعت کار خانہ نہیں یہاں کے گزر بسر کا ایک ہی وسیلہ ہے وہ باڈر ہے
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے بلوچستان کے باڈر میں ٹوکن کسی صورت قبول نہیں تھا لیکن پورے صوبے کے لیےمشترکہ ٹوکن سسٹم شروع ہوا تو ہم بھی مجبور ہوکر اپنے بے روزگار تیل بردار لوگوں کے لیے ڈھائی سو ٹوکن منظور کروائے تاکہ غریب لوگوں کو دو وقت روٹی کے حصول کے لیے آسانی ہو۔اس کے باوجو ٹوکن پرہمارے اپنے لوگوں کا بے جا تنقید اور اختلاف پر دکھ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ماشکیل اور خاران کے عوام کو دو چار سُل کے لیے تقسیم افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی خاران اور ماشکیل کے تیل بردار عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں وہ بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں بلکہ وہ بلوچستان اور یہاں کے مفلوالحال عوام کی دشمنی کررہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اور ماشکیل کے عوام کی درد دکھ تکلیف خوشی غم ایک ہے اس طرح کے نفرت انگیز تاثر پیدا کرنا بلوچستان سے دشمنی کے مترادف ہے
انہوں نے کہا کہ چار سُل سے ایران کے تیل ختم نہیں ہونگے اور نہ ہی ماشکیل کے عوام بھوک افلاس کا شکار ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ چار دن کے باڈر ہیں آج ہے تو کل نہیں ہوگی لیکن ہمارے مہر محبت رشتہ داریاں رواداریاں نسلا نسل قائم و دائم رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان اسمبلی میں صرف خاران کی نمائندگی نہیں کی بلکہ مجھے بلوچستان سب سے زیادہ عزیز ہے اور خاران بھی بلوچستان کے ایک خوبصورت ڈسٹرکٹ ہے جب بلوچستان پسماندہ ہوگی تو خاران پسماندہ ہوگی جب بلوچستان ترقی کرینگے تو خاران بھی ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ مین گامزن ہوگی ماشکیل سمیت چاغی نوشکی اور دیگر علاقے بھی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ہمیں ان کے لیے سہارا بننا چاہیے ان کی غربت اور بدحالی کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ رکاوٹ پیدا کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے باڈر پر سب سے پہلے آواز اٹھایا تاکہ خاران بشمول بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہو لیکن ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ اس کے بعد خاران کو ماشکیل کے لوگ تعصب اور تنگ نظری کی بنیاد میں کاروبار کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ امید ہے ماشکیل کے لوگ فراغ دلی کا مظاہرہ کرینگے خاران۔ سمیت نوشکی چاغی کے عوام کو کاروبار کرنے دینگے بلکہ بلوچی روایات کے مطابق خندہ پیشانی سے ان کی مہمانوازی اور خاطر داری بھی کرتے رہے گے

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام راہشون بلوچستان فخر بلوچ عظیم قوم پرست رہنما سردار عطا...
04/09/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام راہشون بلوچستان فخر بلوچ عظیم قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بلوچ ہاؤس میں منقعد ہوا، تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ، کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے معتبرین صحافی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سید عارف شاہ سید حاجی عبدالقدوس شاہ ،حاجی محمد اسحاق نوشیروانی،سردار غلام علی بلانوشی منظور احمد ہیورپانی سیاپاد ،داد جان قمبرانی ،محمد عارف قمبرانی و دیگر نے اپنے برادری سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سابق تحصیل ناظم حاجی میر محمد جمعہ کبدانی، حاجی غلام حسین بلوچ ،سرور بلوچ،میر ممتاز سیاپاد،دادجان قمبرانی شاہ حسین مینگل ،ندیم احمد سیاپاد ،احمد ،منظور احمد سیاپاد، مہر،امانت حسرت ،سفرخان راسکوہی ،ودیگر نے راہشون بلوچ فخر بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی سیاسی سوچ اور جہدوجد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی زندگی ان کے فلسفے اور روز روشن کی طرح عیاں ہیں
انہوں نے کہا کہ راہشون بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچ قومی سیاست میں مینار نور کی حیثیت رکھتےہیں ، وہ ایک قومیت یا ایک خطے تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ عالمی پائے کا عظیم لیڈر تھا،مقرین کاکہنا تھا سردار عطااللہ خان مینگل بلوچستان کے پہلے منتخب وزیرِ اعلیٰ اور بلوچستان کی قوم پرست سیاست کے چوتھے ستون تھے جو اپنی تلخ اور اصول پرست سیاست کی وجہ سے ذاتی المیوں اور صدموں سے بھی گزرے بلکہ اپنے اسی قوم پرستانہ سیاسی سوچ اور فلسفے پر کاربند رہنے کی وجہ سے بلوچستان کے پہلے لاپتہ اور سردار عطاء اللہ خان مینگل کے نونہال بیٹے اسداللہ مینگل کو اس وقت کے جابر اور ظالم حاکم وقت نے غیب کردیا تاکہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی سوچ اور فلسفے سے باز رکھے لیکن ان کے نزدیک یہ فکر اور فلسفہ بلوچ قوم اور ان کی تشخص کی بقاء کے لیے ہے اس جہدوجد میں شامل ہر ایک بلوچ نوجوان میرے لیے اسد اللہ خان مینگل ہے
انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل نے بنیادی طور پر اپنے قوم پرستانہ سیاسی سوچ اور شعوری جہدوجد سے بلوچ قوم کو احساس دلایا کہ وہ اس سر زمین کے وارث ہے ان کی ساحل و سائل کے مالک ہیں یہ ظلم جبر اور تشدد کی داستانیں ان کی جرات بہادری اور ایک غیرت مند قوم کی زندہ مثالیں ہیں مقرین نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کی ذات کو اکیڈمی کا درجہ قرار دے کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا..

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر ...
04/09/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ و پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی کے مالی کمک و ہدایت پے پاکستان پیپلز پارٹی خاران کے سینیر رہنما و نو منتخب کونسلر میر عبدالباسط چنال ضیا شفیع میر درا کبدانی اور میر نائب گوہر خان ملازئی نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ سر خاران علاقوں، جن میں کلی کھنڈورا، کلی بادہ، کلی تگاپ و دیگر مختلف کلیوں میں متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کیئے۔ سیلاب متاثرین نے جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی انسانیت پسند اور علاقے کی عوام سے مخلصانہ سوچ پے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ر عبدالقادر بلوچ وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ خاران کے دکھ درد کو خاک خاران اور ایک مخلص لیڈر کی حیثیت سے نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ ہمیشہ ایسے معاملات پے پیش پیش رہے ہیں وہ چاہئے حالیہ سیلاب زدہ علاقوں کی اپنے ذاتی حیثیت سے کمک ہو یا پھر ماضی میں خاران کے امن و امان کی صورتحال ہو، جنرل صاحب نے خاران کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے۔ اس موقع پر نو منتخب کونسلر میر باسط چنال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاران آج بھی 2007 کے سیلابی آفت کو بھولا نہیں کہ ایک طرف متاثرین کی امدادی گرانٹس کو لے کر بندر بانٹ ہو رہا تھا اور دوسری طرف جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے جوژان سے لے کر کلی جنگل تک پیدل چل کر نہ صرف سیلاب متاثرین کی دلجوئی کی بلکہ انکے ساتھ ہر ممکن تعاون بھی کیا آج پھر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے 2007 کی تاریخ کو واپس دہرا کر دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر...
31/08/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا بناپ ڈیم کا معائنہ کیا اس موقع پر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بناپ ڈیم میرے میگا ء پراجیکٹس میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے جس ٹائم میں ایم این اے تھا پیپلز پارٹی کی دور حکومت تھی اس وقت میں نے خاران میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اپنے فنڈ سے بناپ پروجیکٹ کی بنیاد رکھی محکمے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بناپ ڈیم پے کافی منفی اثرات پڑا حالانکہ اس ٹائم مجھے بتایا گیا کہ بناپ پروجیکٹ نہ صرف خاران شہر بلکہ کلی لتاڑ تک عام عوام کو صاف پانی مہیا کرے گا۔ بعد میں جب ہمارا اپنا حکومت آگیا تو میں نے بناپ پروجیکٹ کو وسیع کر کے بناپ ڈیم منظور کروایا کیوں کہ خاران میں اس وقت اہم مسلہ صاف پانی کا تھا جو اب بھی جوں کا توں ہے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ میری روز اول سے کوشش یہی رہا ہے کہ خاران کو صاف پانی ملے کیوں کہ خاران شہر اس وقت جو پانی پی رہا ہے وہ 80 فیصد خراب ہے اور صحت کے لیے مضر ہے پہلے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بناپ، گروک ڈیم فنکشنل ہو اور خاران شہر کو صاف پانی مہیا کرے تب ہنگامی حالت میں خاران شہر کے مین واٹر سپلائیز کو فٹلرائز کیا جائے تا کہ کہیں کوئی خطرناک بیماری نہ پھیلے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جب تک بناپ پروجیکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے کا فنڈ وفاق ، صوبہ منظور نہ کرے تب شائد بناپ کا صاف شہر تک پہنچنا ممکن نہ ہو کیوں کہ حالیہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بناپ پائپ لائن ممکن تباہ ہو چکا ہے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ریکویسٹ ہے کہ بناپ پروجیکٹ کے لئے مزید 15 کروڑ روپے منظور کروائیں تاکہ خاران شہر کو صاف پانی مل سکے۔ اس موقع پر ڈویژنل کوارڈینیٹر میر محمداعظم ریکی سابق ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی میر دادشاہ مینگل حاجی ظفر چنال میر باسط چنال و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

31/08/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)گزشتہ ایک ہفتے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں بجلی پانی نیٹ ورک نہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہیں جس سے لوگوں کے زندگی اجیرن بن گئی ہیں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح خاران بھی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں اشیاء خوردونوش کے چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن انتظامیہ بے بس نظر ارہی ہیں بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی قلت ہوگئی ہیں ٹینکرز مافیا منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں اسی طرح موبائل نیٹ ورک بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ خاران سے آنے اور جانے والے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بجلی اور صاف پانی کی عدم فراہمی سے مریضوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں جس سے لگتا ہے حکومت بے حس ہوگئی ہیں متبادل سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کے زندگی گزارنے میں پریشانی اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہی ہیں دوسری جانب اشیاء خوردونوش کی کمی کی وجہ سے دکانداروں اور سبزی فروشوں گوشت فروشوں نے اپنے من مانی شروع کی ہیں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام ونشان تک نہیں ہیں سرکاری دفاتر میں بجلی اور فون نیٹ ورک نہ ہونے سے سرکاری کام بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں اس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو خبروں کے ترسیل میں مشکلات پیش ارہی ہیں اس کے علاوہ بارشوں کے بعد شہر میں مچھروں کی افزائش میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہیں جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگئی ہیں اس کے علاوہ زمینداروں کے کروڑوں روپے کے کھڑی زرعی فصلات بندات اور ٹیوب ویل کو کافی نقصان ہوا ہے اسی طرح خاران کے گردونواح کے مختلف کلیوں میں سیلابی پانی کے زیر آب آنے سے ان کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور کئی روز گزرنے کے باوجود آج بھی کھلے آسمان تلے کسمپرسی کے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں لیکن حکومت بشمول نامی گرامی این جی اوز جو خدمت خلق اور خاص طور پر ناگہانی آفات مثلا سیلاب زدگان اور دیگر قدرتی آفات میں لوگوں کی ریلیف پیکجز اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا دعوٰی دار ہوتی ہیں لیکن حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرین کی امداد کے لئے ابھی تک خاطر خواہ امدادی سرگرمیاں منظر عام پر نہیں اسکی لہذا حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت ودیگر غیر سیاسی ادارے بشمول مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر صوبہ بلوچستان بالخصوص ضلع خاران میں امدادی سرگرمیاں عمل میں لائی جائے تاکہ بروقت ان متاثرین کو ریلیف مل سکیں

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقاد...
31/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا سیلاب سے متاثرہ علاقہ کلی بادہ کا دورہ کیا جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کلی بادہ کے متاثرین کے ساتھ مالی تعاون کر کے نقد رقوم تقسیم کیئے۔ اس موقع پر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ خاران میرا گھر ہے، اللہ پاک کی طرف سے قدرتی آفات آتے رہتے ہیں، بہ حیثیت ایک لیڈر اور فرزند خاران کے مجھ پر فرض عائد ہوتی ہے کہ بلوچستان بشمول خاران کے جن جن علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے آبادیوں کو نقصان پہنچائے ہیں ان کے ساتھ ذاتی تعاون کروں۔ انہوں نے مزید کہا کی حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان بشمول خاران کے لوگوں کے مکانات اور گھر تباہ ہوچکے ہیں، لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ خورد و نوشی اشیاء اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے، ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھیلنے کے ساتھ ساتھ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سہولیات کا فقدان ہے، سیلاب کی ان تباہ کاریوں سے لوگ بے یار ومددگار نہ پرساں حال پڑے ہیں، خاران بشمول بلوچستان کے تمام اضلاع کے زمینی راستے ایک دوسرے سے منقطع ہوچکے ہیں موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کیلئے تعاون کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ایک انسان کی خدمت پورے انسانیت کی خدمت ہے، خلیجی ممالک اپنی بساط کے مطابق کمک وتعاون کر رہے ہیں عالمی ڈونرز ادارے بلوچستان کے متاثرین کی امداد کے لئے آگئے آئے اس موقع پر پی پی کے ڈویژنل کوارڈینیٹر میر محمداعظم ریکی سابق ضلعی صدر میر شیرباز ساسولی، ڈاکٹر مبارک بادینی، میر دادشاہ مینگل، حاجی ظفر چنال، میر باسط چنال و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کلی بادہ ،پٹ سر، تگاپ اور کلی نلی ، میں سیلاب سے متاثرہ عل...
31/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کلی بادہ ،پٹ سر، تگاپ اور کلی نلی ، میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے سرخاران کے انفراسٹرکچر کو تباہ برباد کرکے رکھ دیا ہے سینکڑوں افراد سیلاب کے تباہ کاریوں سے کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تمام مین شاہراہیں اور رابط سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں زمینداروں کی تیار کپاس اور دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکر اپنے متاثرین کی بحالی کے لیے آگے بڑھنا ہے خاران کے عوام کو قدرتی آفات کی وجہ جن مشکلات دشواریوں ا ور مصائب سے دوچار کردیا اسکا اندازہ صرف متاثرین ہی کرسکتے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کو کسی صورت تہنا نہیں چھوڑے گے ۔متاثرین کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل میں فوری اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومتی اداروں سماجی تنظیموں مخیر حضرات بین الاقوامی اداروں سیاسی جماعتوں ا ور کمیونٹی کے ہر فرد کو متاثرین کی ریلیف ا ور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ،سابق تحصیل ناظم حاجی میر محمد جمعہ کبدانی ،سابق ڈی سی حاجی شکراللہ سرگلزئی ۔ حاجی رضا ساسولی رستم خان نوشیروانی محمد اقبال محمود زئی ،قاضی ریاض ،احمد نواز ،مسلم گرگناڈی نجیب گرگناڑی حافظ عبدالصمد میر نجیب حسن آبادی ۔ میر طارق بلوچ صدام بلوچ محی الدین بلوچ لیڈر خدا بخش و دیگر بھی ہمراہ تھے

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)انجمن اتحاد معزوران کے زیر اہتمام  جلسہ محمدحسنی ہاوس کلان میں منعقد ہوا جلسے میں رکن صوب...
31/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)انجمن اتحاد معزوران کے زیر اہتمام جلسہ محمدحسنی ہاوس کلان میں منعقد ہوا جلسے میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سماجی رائنماء اخلاق شیخ اور انجمن اتحاد معزوران کے صدر نصیب اللہ احتشام الحق مبارک قاضی ہاشم بلوچ خطاب کرتے ہوئے معزورین کے کوٹہ پر عملدرآمد اور ان کے بنیادی حقوق سے متعلق بلوچستان اسمبلی میں قراداد پیش کرنے پر ثناء بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اور بلوچستان بھر بشمول خاران کے معزورین کی مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔
رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے معزورین کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذورین کو متحد کرنے اور ان کے جائز حقوق پر جہدوجد کرنے پر نصیب اللہ اور احتشام الحق بلوچ اور اس کی پوری کابینہ کو مبارک بادیتاہوں اس کسمپرسی کے عالم میں ہر ایک اپنے مفادات کی دوڑ میں بازی لے جانے کی کوشش میں لگا ہے لیکن انجمن اتحاد معزوران کے صدر اور جنرل سیکریٹری اپنا پورا وقت معزورین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرچکے ہیں انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ معزورین بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں ان کی بحالی اور پزیرائی کے لیے سیاسی نمائندہ بشمول سماج کے ہر تندرست و توانا انسان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
معاشرے کے دیگر مکاتب فکر کی طرح معزورین کو بھی ان کے بنیادی حق ملنا چاہیئےانہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں ہمارے پیش کردہ قرار داد کے مطابق معزورین کو ماہوار پندرہ ہزار روپے وظیفہ دینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بہت جلد کیس دائر کرینگے تاکہ معزورین کو بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں اور انہیں معاشرے میں باعزت روزگار و بنیادی سہولیات میسر ہوسکے
انہوں نے اپنی طرف سے انجمن اتحاد معزوران کے لیے نقد پچاس ہزار روپے کا اعلان کرتے ہوئے مزید معذور افراد کے بارے میں حکومت کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ معزورین میں بہت سارے خداداد صلاحتیں موجود ہیں انہیں بروئے کار لاکر معزورین کو گلی محلوں میں ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار دیا جاسکتا ہےانہوں کہا کہ معزورین کو کسی بھی موڈ پر تہنا نہیں چھوڑیں گے پہلی دفعہ خاران میں ہم نے باقاعدہ معزورین کے ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد کرکے کئی بے سہارا معزورین کو باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) ایس پی آصف حلیم کے زیر صدارت شہر کے امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس منعقد  ہوا...
31/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) ایس پی آصف حلیم کے زیر صدارت شہر کے امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسڑکٹ خاران کے تمام پولیس افیسران نے شرکت کی اجلاس میں خاران کے دوران امن امان کے حوالے سے غور حوض ہوا اجلاس میں ایس ایچ او سٹی تھانہ خاران محمد اسماعیل مینگل ۔ایس ایچ او سر خاران اسد اللہ ڈسڑکٹ پوليس لاہن افیسر داود خان سمیت ضلع کے تمام پولیس آفیسران موجود تھے ۔ایس پی آصف حلیم نے اجلاس سے کہا کہ خاران کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے و مفرور ملزمون کو پکڑنے کے لیے خصوصی کاروائی کی جائے گئی پولیس نفری کے ڈیوٹی کے بابت سختی سے ہدایت دینے ہوئے کہا کہ ہر حال میں خاران کے امن و امان بحال کرنا اور چوروں اور مجرمون کو کیفرکردار تک پہنچانا ہمارے اولین زمہ داری و فرض منصبی ہے خاران پولیس عوام کے خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گا انھوں نےکہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین فرض ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں نہیں جائے گئی جبکہ عوام کی زمہ داری بنتی ہیں کہ وہ بھی امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے انھوں نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ پولیس ایریا میں گشت کو بڑھائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں جبکہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں میں قائم پولیس چیک پوسٹ میں پر ہر آنے اور جانے والے افراد کی نگرانی کریں

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ایلم اتحاد کا  قومی جرگہ میروانی ہاؤس میں ملک عبدالقدوس میروانی کی سربراہی میں منقعد ہوا ...
13/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ایلم اتحاد کا قومی جرگہ میروانی ہاؤس میں ملک عبدالقدوس میروانی کی سربراہی میں منقعد ہوا ۔جرگہ میں ملک عبدالقدوس میروانی حاجی علی احمد قمبرانی سخی نورا میروانی اللہ داد میروانی حاجی عبدالسلام رودینی ملک کیا خان سمالانی عبدالرسول رودینی حاجی محمود خان قمبرانی حاجی رحمت اللہ میروانی سعید احمد سمالانی عبدالسلام آلہ زئی ودیگر بھی موجود تھےمقررین نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر سمیت گرد و پیش کے ملحقہ گلیوں میں کچھ شرپسند عناصر لوگوں کو لوٹ مار اور تشدد کرکے فورسز کے اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔گزشتہ روز میروانی قبائل کے بلاک تلا میں کچھ شر پسند عناصر نے پہلے مشینری چوری کرکے لے گئے پھر ہفتے کے بعد ایک مخصوص گرو اسلحہ لے کر ہمارے نوجوانوں پر تشدد کی جو علاقے میں ایک بار پھر بدامنی کو ہوا دینے کی سازش ہیں ایلم اتحاد کے معتبرین نے مزید کہا کہ ہماری خاموشی اور امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم نے متعلقہ شرپسندوں کے قبائل معتبرین اور دیگر زمہ داراں کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک میروانی قبائل یا ایلم اتحاد کا نہیں بلکہ پورے خاران کا مسئلہ ہے آج ان شرپسند عناصر نے میروانی قبائل کو تشدد کا نشانہ بنایا کل کسی اور مہزب قوم کے نوجوانوں کو بھی ڈکیتی اور تشدد کا نشانہ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان خاران مل کر ایسے امن دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے کردار ادا کرے ۔روز بندوق کی زور پر شر پسندوں کی چوری اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ میروانی قبائل کے نوجوان ھدایت اللہ میروانی کی بلاک تلا میں مشینری چوری کرکے لے گئیں جنہوں نے متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کرا دئیے چوری اور چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔چور اور رہزن لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناکر دن دہاڑے کارروائی کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔مسلحہ شرپسند ہمارے فورسز اداروں کا نام استعمال کرکے لوگوں تشدد اور دھمکیاں دے رہے ہمارے امن پسند فورسز ایسے پشرپسند اور امن دشمن لوگوں کا فوری نوٹس لے اور اداروں کو بدنام کرنے اور عوام میں ان کے خلاف نفرت انگیز رویوں کو رواج دینے کے خلاف اقدامات کرے جس سے علاقے میں بدامنی اور ڈکیتی کا خدشہ ہے انہوں نے ،آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ شہر اور گردونواح میں مہزب لوگوں کو تشدد کرنے اور چوروں اور رہزنوں کیخلاف کارروائی کر کے عوام کی تحفظ یقینی بنائے ۔ بصورت دیگر ہم قبائلی صورت میں انکا پیچھا کرکے کسی صورت انکو نہیں چوڑینگے

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)سابق صوبائی  وزیر میر مجیب الرحمن محمدحسنی کاضلع  واشک کے سیلاب سے متاثرہ  علاقے سب تحصیل...
11/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمدحسنی کاضلع واشک کے سیلاب سے متاثرہ علاقے سب تحصیل شاہوگیڑی کلی حاجی عبدلغفور محمدحسنی کلی عبدالمجید جھلوار کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس مشکل گھڑی میں کبھی بھی تہنا نہیں چھوڑینگے ان کے نقصانات کے لئے اعلی آحکام سے بات کرتے ہوئے ان کے ریلیف کے لئے آواز اٹھاونگا انھوں نےکہا کہ ہر لحاظ سے ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں جتنا ممکن ہوسکے انشاءاللہ اس نقصان کا ازالہ کرئنگے جبکہ کلی حاجی عبدلغفور جھلوار کیلۓ حفاظتی بند۔اور مکانات جو ڈیمیج ہوۓ ہے انہی کی بحالی کو ہرممکن کوشش کرونگی۔کلی حاجی عبدلمجید جھلوار کے فی فیملی کو حکومت کی طرف سے 5 لاکھ دلادونگا اس موقع پر متاثرین نے سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمدحسنی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مصیبت حالت میں ہم پریشان طبقے کی حوصلہ آفزاہی کیلۓ اپنا قیمتی ٹائم نکال کر ہمارے دکھ میں برابر آ کھڑا ہوا۔

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)انجمن اتحاد معزوران کے زیر اہتمام ایک جرگہ  محمد حسنی ہاؤس میں صدر نصیب اللہ کی سربراہی م...
11/08/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)انجمن اتحاد معزوران کے زیر اہتمام ایک جرگہ محمد حسنی ہاؤس میں صدر نصیب اللہ کی سربراہی میں منقعد ہوا ۔
جرگہ میں نیشنل پارٹی کے کے ڈی بلوچ سماجی رائنماء سفر خان راسکوئی بی این پی عوامی کے حبیب احمد ملازئی بی این پی کے طاہر محمدحسنی امان اللہ بلوچ سمیت دور دراز کے معزورین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزور افراد ہم سے ہیں وہ بھی انسان ہیں اور اس سماج کا حصہ ہیں جس طرح اقلیت کا کوٹہ ہمارے آئین کے مطابق مخصوص ہے اسی طرح اسپشل پرسن کا بھی ایک کوٹہ ہے اس پر عملدرآمد حکومت وقت کی زمہ داری ہے
انہوں نے کہا کہ اسپشل پرسن کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جارہاہے پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل کرنے کے بجائے اسپشل پرسن کی جگہ پیسے اور سفارش کی بنیاد پر تندرست لوگوں کی تعیناتیاں کی جاتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم عاجز اور معزور ہیں ہمارے آئین اور اسمبلی نہیں صوبے کے اکثریتی ارکان اسمبلی نے معزورین کی بنیادی حقوق بشمول ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد کے لیے قرار داد پاس کی لیکن بدقسمتی سے ہمارے اسمبلی میں قرار داد کو بھی محض ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ حثیت نہیں ۔آج تک اس قرارداد پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملازمتوں میں کوٹہ سمیت دیگر بنیادی حقوق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہمیں احتجاج اور دھرنوں پر مجبور نہ کیا جائے ہم پرامن شہری ہیں ہم بھیگ نہیں اپنا جائز حقوق مانگتے ہیں ۔

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ڈپٹی کمشنر خاران  ڈاکٹر خدا رحیم میروانی  نے بی ایچ یو جنگل ، بی ایچ یو ہرو  اور بی ایچ یو...
11/08/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے بی ایچ یو جنگل ، بی ایچ یو ہرو اور بی ایچ یو مسکان قلات کا اچانک دورہ کیا انھوں نے بی ایچ یو میں او پی ڈی رجسٹر ، ادویات اورسٹاف کی حاضری سمیت دیگر دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا ۔اور بی ایچ یوز کے مسائل بھی دریافت کیے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے بی ایچ یوز میں موجود مریضوں سے بھی حال حوال کیا۔انھوں نے ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش موجود نہیں ہے اور جو ملازمین غیر حاضر پائے گئے ہیں ان کے خلاف حسب ضابطہ سخت سے سخت کاروائی کریں گے ۔ ہم شعبہ صحت کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اس ضمن میں تمام متعلقہ ملازمین بھی خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) صوبائی حکومت کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ خاران و نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام گ...
30/07/2022

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) صوبائی حکومت کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ خاران و نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران میں ادبی میلہ کے دوسرے دن دو سیشن منعقد ہوئے اس دوران 3 بک سٹال بدستور قائم تھے جہاں پر کتابیں نصف قیمت میں فروخت کی جارہی تھی ادبی میلہ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ بلوچ، ممتاز سیاسی وقبائلی راہنماء میر محمد اعظم مسکانزئی ، محمد ہاشم حسرت سمیت نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے تمام عہدیداران سمیت باہر سے آنے والے معزز مہمان شعراء ڈاکٹر عالم عجیب ، غمخوار حیات ،خدا رحیم شوہاز ، رمضان سحر ، شفیق حسرت ، ظہور زیب ، مقبول بسمل ، ابرار برکت ، تیمور قیصر، لالا فہیم سمیت کئی دیگر علمی و ادبی شخصیات موجود تھے۔ادبی میلہ کے پہلے سیشن میں خاران کے نامور علمی و ادبی شخصیات علامہ محمد قاسم عینی اور نصیر کبدانی کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں مشاعرہ ہوا۔مشاعرے میں شعراء نے بلوچی ، براہوئی اور اردو میں خوبصورت شعر پڑھ کر خوب داد سمیٹے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی نے کہا کہ ادبی فیسٹیول کا انعقاد علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔علم و ادب سے وابستگی ہی ایک باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کا ضامن ہے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان اور مشاعرے میں حصہ لینے والے شعرا کو خصوصی شیلڈ پیش کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے خاران کے ادبی تنظیم نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)کمشنر رخشان ڈویژن  سیف اللہ کھیتران  کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر خاران  ڈاکٹر خدا رحیم ...
30/07/2022

خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے سیلابی ریلے کی وجہ سے متاثرہ خاران ٹو احمدوال نوشکی روڑ کو مرمت کرکے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی علاوہ دن رات اپنے ٹیم کے ہمراہ سڑکوں کے آمدورفت کے بحالی سمیت قرب جوار میں مختلف ندی نالوں کے اس پاس دیہاتوں اور آبادی کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ ۔اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ، فوکل پرسن برائے وفاقی وزیر توانائی حاجی میر محمد جمعہ کبدانی ۔ تحصیلدار محمد عیسی شاہوانی ۔رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی ، رسالدار محمود جان سیاہ پاد ، تفتیشی آفیسر مسکان قلات امداد اللہ نوشیروانی سمیت لیویز فورس خاران کے ریسکیو ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے خاران ٹو آحمد وال نوشکی شدید متاثر ہوا تھا اور البت سے آگے ضلع نوشکی کے حدود میں ریخمی پل ٹوٹنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بالکل معطل تھا جہاں خاران کے کئی گاڈیاں مسافر سمیت پھنسے ہوئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر خاران نے مسافروں کے مشکلات کا ادراک رکھتے ہوئے فالفور مشینری سمیت ریخمی پل نوشکی کی جانب روانہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر خاران نے رات گئے تک مشینری کی مدد سے ریخمی پل ایریا کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا جبکہ سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے خاران کے ایریا پتکن اور گواڈغان میں بھی کازبوں کی صفائی اور روڑ شولڈر کی مرمت کردی گئی جس سے خاران ٹو آحمد وال نوشکی روڑ مکمل طور پر ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بحال ہوگیا ۔جبکہ خاران کے گردونواح میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور خود نگرانی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیمیں خاران سے باہر جانے والے مختلف سڑکوں کی بحالی سمیت متاثرہ دیہاتوں کے حفاظت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں

خاران ( رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کے زیر صدارت حالیہ سیلابی صورتحال کے متعلق ہنگامی اجل...
13/07/2022

خاران ( رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی کے زیر صدارت حالیہ سیلابی صورتحال کے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ونگ کمانڈر خاران رائفل زاہد زرین خٹک، میجر احسان عظیم ، سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی ، ایکسیئن ایریگیشن گل حسن کھوسہ ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حماد اللہ طوقی، ڈی ایس پی فلک شیر , ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ، سپرنٹینڈنٹ ڈی سی آفس حافظ سعید آحمد اور رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے اجلاس کے شرکاء کو سیلاب سے متاثرہ گاؤں اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا موجودہ صورتحال میں سب سے پہلے ہمیں متاثرہ گاؤں کا زمینی راستہ بحال کرنا ہے اور مزید سیلابی ریلے کی صورت میں احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کرنے ہیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے سیلاب متاثرین کی ریسکیو کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے کیا کہ ہمارا سب سے پہلا ٹاسک متاثرہ گاؤں کا زمینی راستہ بحال کرنا ہے تاکہ متاثرین کو امدادی سرگرمیوں سے مستفید کرسکیں۔ڈپٹی کمشنر خاران نے آخر میں اجلاس کے تمام شرکاء کو تاکید کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب خلوص اور نیک نیتی سے اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں اور یہ وقت اپنے گھروں میں بھیٹنے کا نہیں لہذا میں خود روڑ کو ٹریفک کے لیے بحالی کا نگرانی کرونگا ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے اجلاس کے شرکاء کو ضروری احکامات دیتے ہوئے ونگ کمانڈر خاران رائفل زاہد زرین خٹک میجر احسان عظیم ، سابق تحصیل ناظم میر جمعہ کبدانی، ایس ڈی او بی اینڈ آر حاجی عطا ءمحمد، ڈی ایس پی فلک شیر، انجینئر شاہنواز صالح ٹونڈائی اور رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی کے ہمراہ متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا جہاں رسالدار محمود جان سیاہ پاد صاحب اور رسالدار ایس ایچ او ریاض احمد توقیر صاحب پہلے سے ہی لیویز فورس جوانوں کے ہمراہ کمک کے لیے موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے روسی ٹریکٹر ، لوڈر ٹریکٹر اور میسی ٹریکٹر کی مدد سے کئی گھنٹے کام کراتے ہوئے روڑ کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بحال کردیا ۔ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا کہ جہاں جہاں بھی روڑ کی ٹوٹنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھیں گے اور اہل علاقہ کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Kharan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share