Voice of Pakistani in Malaysia

  • Home
  • Voice of Pakistani in Malaysia

Voice of Pakistani in Malaysia Voice of Pakistani in Malaysia

https://www.facebook.com/100052784930019/posts/826989029070587/?mibextid=cr9u03
25/07/2023

https://www.facebook.com/100052784930019/posts/826989029070587/?mibextid=cr9u03

خوشخبری
جیسا کے سب کو پتا ہے کےہماری قومی پرواز PIA لاہور سے کوالالمپور آنے والی پروازجو کے ہفتے میں ایک ہی پرواز جو کے بروز اتوار ملیشیا آتی تھی لیکن الحمدللہ اب یہی پرواز لاہور سے ملیشیا ایک ہفتے میں دو 2 پروازیں چلے گی جو کے بروز اتوار اور بروز جمرات ہونگی۔ جو کہ ہمارے ملیشیا کے مسافروں کے لیے خاص کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کے لیے خوشخبری ہے۔سب سے درخواست ہے کے ہمیشہ اپنے ملک کے ایئرلائن کا انتحاب کریں۔ اور اپنے ملک کے ایئرلائن کو سپورٹ کریں۔ اس پوسٹ کو اپنے مزید دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں شکریہ۔
شاہ جی ایس ایم عباس ۔

https://www.facebook.com/100052784930019/posts/819489503153873/?mibextid=cr9u03
11/07/2023

https://www.facebook.com/100052784930019/posts/819489503153873/?mibextid=cr9u03

سلام علیکم ہمارے ایک بھائی کو کوالا لمپور میں ایک بنیامین نام کے بندے کا پاسپورٹ ملا ہے اس بھائی کو کوئی بھی جانتا ہو تو برائے مہربانی نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا اس بھائی کو اطلاع دیں کے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر کے اپنا پاسپورٹ وصول کر لیں۔برائے مہربانی اس بھائی کو اس کے پاسپورٹ پہنچانے میں ہماری مدد کریں اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں .
تمام بھائیوں سے درخواست ہے کے گھومنے پھرنے کے دوران اپنے پاسپورٹ کا خیال رکھیں
شاہ جی
ایس ایم عباس
رابطہ نمبر 01169558137

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/597942488340585/
05/08/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/597942488340585/

السلام علیکم
الحمداللہ ایک بار پھر ہماری ٹیم کی ایک بہت بڑی کامیابی ہمارے پیج کے سینیئر ایڈمن اور ملیشیا کے جانے مانے سوشل میڈیا پرسن (سید خرم عباس شیرازی) کو ملیشیا میں میرٹ نیوز کے بیوروچیف منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں

انشاء اللہ ہماری کوشش یہی ہوگی کہ ملائیشیا میں رہنے والے پاکستانی بھائیوں کی آواز ہم سچ اور حق کے ساتھ لوگوں تک پہنچائیں

ہماری تمام ٹیم سید خرم عباس شیرازی کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتی ہے

شکریہ منجانب ایڈمن ٹیم

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/595415091926658/
01/08/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/595415091926658/

السلام علیکم (الحمدللہ بڑی خوشخبری)
الحمدللہ بہت عرصے بعد ہمیں وقتا فوقتا ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں

جیسا کہ ہم تمام لوگوں کو پتہ ہے کہ پاکستان سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کے لیے ایک شرط رکھی گئی تھی جس کا نام (MYTRAVEL CARD)جو کہ ملیشیا کا بنایا ہوا ایک ایپ (MYSEHJATRA)کے اندر مسافروں کو (TRAVEL CARD)بنانا ہوتا تھا الحمدللہ ملائیشیا کی حکومت نے کچھ دن پہلے اعلان کیا کہ یکم اگست کے بعد جو بھی مسافر ملیشیا انا چاہتے ہیں ان کو (MYSEHJATRA ) ایپ میں (TRAVEL CARD )بنانے کی ضرورت نہیں ہے

جو بھی ہمارے پاکستانی بھائی یہ کسی دوسرے ملک سے آنے والے مسافروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب آپ کو ملیشیا آنے کے لیے کسی بھی قسم کی شرط کی ضرورت نہیں ہے

آپ لوگ اب نارمل طریقے سے ملیشیا کے لئے سفر کر سکتے ہیں جو بھی ہمارے بھائی پاکستان سے (VISIT) پر ملیشیا سیر و تفریح کے لیے انا چاہتے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ اگر آپ لوگ سیر وتفریح کے لئے آنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ اوریجنل کاغذات لے کر ضرور آئیں

اور ملیشیا سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لئے صرف اور صرف پاکستان کا ایک ایپ جس کا نام (PASS TRACK) وہ اپنے موبائل میں انسٹال کرکے وہاں پر اپنا معلومات اندراج کر کے آسانی سے پاکستان جا سکتے ہیں ....

اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد ضرور کیجئے گا

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/593953405406160/ایک پاکستانی باشندہ سید منیر حسن شاہ بے نقاب اوپر لنک پر ...
30/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/593953405406160/

ایک پاکستانی باشندہ سید منیر حسن شاہ بے نقاب اوپر لنک پر کلک کرکے پوری تفصیل پڑھ سکتے ہیں برائے مہربانی اپنے دوستوں تک شیئر ضرور کیجئے گا شکریہ

السلام علیکم( اپنے ملک کا نام بد نام نہ کریں)

بہت ہی افسوس کے ساتھ بتانے جا رہے ہیں کہ ہماری ملیشیا میں موجود ایمبیسی نے کل اپنے فیس بک کے پیج میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایک پاکستانی باشندہ جس کا نام (سید منیر حسن شاہ) کو بے نقاب کیا

اس (سید منیر حسن شاہ) نامی شخص نے کچھ دن پہلے ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں اس نے اپنے آپ کو سیاحتی سفیر کا امبیسیڈر قرار دیا تھا اور پاکستانیوں سے مبارکباد لیتا گیا

تو اس کے اشتہار کو مدنظر رکھتے ہوئے ملیشیا کے ہائی کمیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے فیس بک پر اس اشتہار کو جعلی قرار دیا

یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ملائیشیا میں رہ کر ہمارے پاکستانی بھائی اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں اور یہ ایک ناقابل برداشت کام ہے

اگر آپ لوگوں نے اپنا نام بنانا ہے تو برائے مہربانی ملیشیا میں لوگوں کی خدمت کریں نہ کے اپنے آپ کو ایک جھوٹا نام دے

خدارا اس طرح کام کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں کہ آپ لوگ کیا کام کر رہے ہیں اس سے صرف آپ لوگوں کی نہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے

برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ملائیشیا میں ایسے لوگوں سے ہوشیار ہونے کا شعور پیدا ہو

شکریہ
منجانب ایڈمن

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/592338262234341/
27/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/592338262234341/

السلام علیکم ورحمتہ اللہ( احتیاط)

ہمارے ملائیشیا میں مقیم تمام پردیسی پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے کہ ملیشیا کے مختلف شہروں میں پولیس اور JPJ اور ساتھ میں امیگریشن ڈیپارٹمنٹ روڈ بلاک لگا رہے ہیں

جس میں اب تک مختلف شہروں سے پاکستانیوں کی بھی گرفتاریوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں زیادہ تر ہمارے پاکستانی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور ملائیشیا میں رہنے کا ویزا پرمٹ موجود نہیں ہوتا تھا

جس کی وجہ سے مختلف کیسوں میں پاکستانیوں کو اور مختلف ممالک کے مسافروں کو جگہ جگہ سے گرفتار کر رہے ہیں اور ساتھ میں جرمانہ بھی کر رہے ہیں

ہماری تمام پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے فضول اپنے گھروں سے نکلنے سے احتیاط کریں ہمارے جن مسافروں کے پاس گاڑی یا پھر موٹر سائیکل موجود ہیں تو برائے مہربانی آپ لوگ کسی بھی اچھے ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لے کر اپنے لئے باآسانی ڈرائیونگ لائسنس لے سکتے ہیں

ایک بات یاد رکھئے گا کہ ملیشیا میں کسی بھی ویزے پر بھی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اسکول میں داخلہ لے سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس پرمٹ موجود ہو

اگر آپ کے پاس پرمٹ موجود نہیں ہے تو آپ کسی بھی اسکول میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے داخلہ نہیں کر سکتے

ہم تمام پاکستانی یہاں پر رزق حلال کمانے آئے ہیں تو خدارا صرف اور صرف اپنے رزق حلال کمانے پر توجہ دے نہ کے فضول گھومنے پھرنے میں دلچسپی رکھے

ہمارے ملیشیا میں رہنے والے زیادہ تر پاکستانی بھائی کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے پردیس گزار رہے ہوں گے کوئی بھی شوق کی وجہ سے باہر ملکوں میں مزدوری نہیں کرتا ہر ایک مسافر کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہوتی ہے اور گھر والوں کی بہت بڑی ذمہ داریاں

تو برائے مہربانی ان ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھتے ہوئے فضول گھومنے پھرنے سے گریز کریں شکریہ

برائے مہربانی خدمت خلق کی نیت سے اپنے دوستوں تک اس پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے گا آپ کے ایک شیئر کرنے سے شاید کوئی پاکستانی بھائی اس نقصان سے بچ سکے شکریہ

اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد رکھیے گا

شاہ جی👬 ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/592160972252070/
27/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/592160972252070/

اسلام علیکم ( خوشخبری )

ایک بہت بڑی خوشخبری جیسا کہ تمام پاکستانی بھائیوں کو پتہ ہے کہ عرصہ دراز سے ہم لوگ پاکستان سے ملیشیا آنے کے لئے اپنا پاسپورٹ کیسی ایجنٹ یا پھر کسی (مین پاور ٹریول ایجنسی) کو ویزٹ ویزا لگانے کے لیے دے دیتے تھے

لیکن الحمدللہ اس دفعہ ملائیشیا کی حکومت نے پاکستان سمیت اور کئی ممالک کو ای ویزا(EVISA) اپلائی کرنے کی اجازت دے دی ہے

ان شاء اللہ اس کا آغاز 15 اگست 2022 سے ہوگا لیکن اس کا ابھی تک معلوم نہیں کہ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا جیسے ہی کوئی تفصیل ہمارے سامنے آئے گی تو انشاء اللہ تعالی ہماری ٹیم سب سے پہلے اپنے پاکستانی بھائیوں کو اس کے بارے میں آگاہی دیں گی

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے ای ویزا(EVISA) کے لئے جو بھی ڈاکومنٹیشن ضرورت ہوگی اگر آپ کے پاس وہ سب ڈاکومنٹیشن موجود ہے تو آپ گھر بیٹھے اپنا ویزا اپلائی کر سکیں گے

لیکن اس کو اپلائی کرنے کے لیے کن کاغذات کی ضرورت پڑے گی انشاءاللہ ہم اپنی اگلی پوسٹ میں آپ لوگوں کو بتائیں گے اور اس کا انشاءاللہ طریقہ کار بھی آپ لوگوں کو واضح طریقے سے بتائیں

اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو ہمیشہ یاد رکھئے گا شکریہ

آپ لوگوں کے پیار محبت کا بہت بہت شکریہ ہمارے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے گا

شاہ جی👬 ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/591442452323922/
26/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/591442452323922/

السلام علیکم

کافی دنوں سے ایک مسئلہ ہمارے سامنے پیش آیا ہے ہمارے بہت سارے پاکستانی بھائی ایک بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں جس کو میں آپ لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں برائے مہربانی اس غلطی پر نظر ثانی ضرور کیجئے گا

ہمارے بہت سارے پاکستانی بھائی اس وقت جو ملیشیا میں کام کر رہے ہیں وہ بھائی اپنی فیملی یعنی کے بیوی بچوں کو ملیشیا وزٹ ویزہ پر بلا رہے ہیں اور زیادہ تر وہ پاکستانی بھائی جنہوں نے عنقریب شادی کی ہے وہ کسی بھی طریقے سے اپنی بیوی کو ملیشیا بلانے کے چکروں میں لاکھوں روپے ایجنٹ کو دے دیتے ہیں اور اس کا رزلٹ یہ نکلتا ہے کہ ہماری بہنیں ملیشیا کے ایئرپورٹ میں جیل گزار کر واپس پاکستان بھیج دی جاتی ہے (جیل کا مطلب یہ یعنی کہ ڈیپورٹ کیمپ...)

اور یا پھر اگر بہت بڑی قسمت سے ملیشیا ایئرپورٹ سے نکل بھی آتی ہے تو کچھ عرصہ کے بعد ان کے پاس ویزہ نہیں ہوتا جس کی صورت میں امیگریشن ان کو پکڑ کے عدالت میں پیش کرتے ہیں اور پھر کچھ سزا گزارنے کے بعد پاکستان چلی جاتی ہیں

تو جناب یہ ہمارے قوم کی بیٹیاں اور بہنیں ہیں ان کو پردیس میں ذلیل مت کروائیں ہاں اگر آپ حسب جائیداد ہے اور آپ کا کام کاروبار اچھا ہے اور آپ کا ملیشیا سٹیٹس بھی کافی حد تک بہتر ہے تو آپ خود پاکستان جا کر اپنی بیوی بچوں کو ملیشاء سیروتفریح کے لئے لے آئے ان کا ویزٹ ویزا ختم ہونے کے بعد باعزت طریقے سے پاکستان بھیج دے کیوں کہ پچھلے کافی دنوں سے ہمارے سامنے یہ مسئلے چل رہے ہیں بہت سارے پاکستانی بھائی ہم سے رابطہ کر رہے ہیں

اور اگر آپ ایک (کنسٹرکشن) کا یا پھر (گھاس کاٹنے) والا یا (فیکٹری) کا پرمٹ رکھتے ہیں اور اپنی گھر والی کو ویزٹ ویزہ پر ملیشیا کسی ایجنٹوں کے ذریعے لانا چاہتے ہیں تو آپ لوگ بہت بڑی غلطی کریں گے .

بہت سارے پاکستانی بھائی ہماری پوسٹ کو نظر انداز کرتے ہیں اور اپنی سوچ کے مطابق چلتے ہیں اور پھر ایک ایسا وقت آتا ہے کہ ان کو پچھتاوا ہی رہتا ہے اور اس پچھتاوے کو لے کر ہمیں کال یا پھر میسج کرتے ہیں تو جناب پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے ہی احتیاط کیا جائے یہ پیج آپ لوگوں کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے برائے مہربانی اس سے فائدہ اٹھائیں

خدارا ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو پاکستان میں عزت سے بیٹھنے دیں ہماری ٹیم نے ہمیشہ اپنے پیارے پاکستانی بھائیوں کو ایک صحیح راستہ دکھایا تو برائے مہربانی اپنی فیملی کا خیال ضرور رکھیے گا شکریہ

برائے مہربانی پوسٹ کو شیئر ضرور کیجئے گا اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد رکھئے گا شکریہ

شاہ جی👬 ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/591184069016427/
25/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/591184069016427/

السلام علیکم (VISIT VISA)

پاکستان سے بہت سارے ہمارے پاکستانی بھائی ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ بھائی ہم ملیشیا وزٹ ویزے (VISIT VISA) پر آنا چاہتے ہیں لیکن ہماری رہنمائی کریں ہمیں بتائیں کہ وزٹ ویزے (VISIT VISA)پر آنے کے لیے کون کون سے کاغذات کی ضرورت پڑتی ہے

تو ان لوگوں کے لیے ہم تفصیل پیش کر رہے ہیں جن لوگوں نے صحیح طریقے ملیشیا سیر و تفریح کرنے کے لئے آنا چاہتے ہیں

اصل میں ملیشیا وزٹ ویزے(VISIT VISA) پر آنا بہت مشکل بات نہیں ہے لیکن سب سے بڑی وجوہات یہ ہوتی ہے کہ ہمارے بہت سارے پاکستانی بھائیوں کے پاس اوریجنل ہوٹل بکنگ یا پھر واپس پاکستان جانے کی اوریجنل ٹکٹ اور یا پھر امیگریشن آفیسر کو (SHOW MONEY) دکھانے کے لئے پیسے پورے موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ملیشیا پہنچنے پر ان کو ڈیپورٹ(DEPORT) کر دیا جاتا ہے

ملائیشیا میں سیر و تفریح کرنے کے لئے جن کاغذات کی ضرورت ہے 👇👇

1👈 اوریجنل پاسپورٹ اور ویلڈ وزٹ ویزا (VALID VISIT VISA)

2👈آپ کے پاس اوریجنل ریٹرن ٹکٹ ہونا لازم ہے

3👈 آپ کے پاس ملیشیا میں رہنے کے لئے ہوٹل کی اوریجنل بکنگ ہونا لازم ہے( اگر آپ نے صرف بکنگ کی ہے اور آپ کے پاس ہوٹل کا اوریجنلCONFIRM بکنگ موجود نہیں ہے تو ڈیپورٹ (DEPORT)ہونے کے چانس زیادہ ہیں)

4👈آپ کے پاس ملیشیا میں سیر و تفریح کرنے کے لئے کم از کم ایک دن کا 100 ڈالر موجود ہو. جو کہ آپ لوگوں کو ملیشیا پہنچنے پر ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر آفیسر کو دکھانا ہوگا ( یہ آپ لوگوں پر منحصر کرتا ہے کہ آپ لوگ کتنے دن کے لیے ملیشیا سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں)

5👈 آپ کو تھوڑی بہت انگلش آنا لازم ہے کیوں کہ ملیشیا پہنچنے پر آپ سے چھوٹا موٹا انٹرویو(INTERVIEW) بھی لیا جا سکتا ہے

6👈وزٹ ویزے (VISIT VISA)پر آنے کے لئے COVID 19 انشورنس بھی لازم ہیں

7 👈ایک APP ہے جس کا نام (MYSEHJATRA) ہے اس کو اپنے موبائل میں آپ لوگوں نے ڈاونلوڈ کر لینا ہے

اگر یہ تمام چیزیں آپ کے پاس موجود ہیں تو ان شاء اللہ تعالی آپ لوگ باعزت طریقے سے ملیشیا سیروتفریح کے لئے آ سکتے ہیں

سب سے زیادہ مسئلے جو ملائیشیا ایئر پورٹ پر پہنچنے پر ہمارے بھائیوں کو پیش آتے ہیں وہ صرف یہی ہے کہ ہمارے بہت سارے پاکستانی بھائیوں کو انگلش نہیں آتی اور امیگریشن آفیسر کچھ معمولی سے سوالات کرنے پر ہمارے بھائی انگلش میں جواب نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے ملیشیاء ایمیگریشن ان کو ڈیپورٹ(DEPORT) کر دیتی ہے

اگر آپ لیگل طریقے سے ملیشیا سیروتفریح کے لئے آتے ہیں اوپر دیے گئے تفصیل کے مطابق آپ باعزت طریقے سے ملیشیا آسکتے ہیں

برائے مہربانی اس معلومات کو اپنے بھائیوں تک ضرور شئیر کیجئے گا کیونکہ ہمارے بہت سارے پاکستانی بھائیوں کو ان سب معاملات کا پتا نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ ایجنٹوں کا سہارا لیتے ہیں

اپنے دوستوں تک اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے گا اپنی دعا میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد کیجئے گا شکریہ

شاہ جی🤟 ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/590303885771112/
24/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/590303885771112/

السلام علیکم
پاکستان سے ملیشیا سستی ترین ٹکٹ خریدنے کے لئے نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں برائے مہربانی صرف سنجیدہ لوگ ہی رابطہ کریں شکریہ

SM ABBAS TRAVEL&TOURS

(SM ABBAS TRAVEL & TOURS NO69, GROUND FLOOR MEDAN BONUS OFF JALAN MASJID INDIA 50100 KUALA LUMPUR)

Contact:-0326022998

24/07/2022

ملائیشیا حکومت نے کالنگ ویزا کھول دیئے ہیں اور ویزٹ پر آنے والوں کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے ہماری لائیو ویڈیو ضرور دیکھیے گا اور اپنے دوستوں تک شیئر ضرور کیجئے گا

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/584551419679692/
15/07/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/584551419679692/

السلام علیکم میرا نام تمام پاکستانی بھائی خیریت اور عافیت سے ہوں گے

ایس ایم عباس ٹریول اینڈ ٹور کی جانب سے کوالالمپور سے لاہور جانے کے لئے ایک بہترین آفر دی جارہی ہے برائے مہربانی صرف سنجیدہ لوگ ہی رابطہ کریں شکریہ

اس آفر سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے دوستوں تک اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے گا گا والسلام

رابطے کیلئے فون نمبر نیچے پوسٹ میں دیا گیا ہے شکریہ

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/571870160947818/
26/06/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/571870160947818/

السلام علیکم ( خبردار)

تمام پاکستانی بھائیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں سے اور ملائیشیا میں رہنے والے دو نمبر ایجنٹوں کی طرف سے پاکستانی مظلوم عوام کو مختلف طریقوں سے کالنگ ویزے(CALLING VISA) کے نام پر لوٹا جا رہا ہے

پچھلے کئی دنوں سے فیس بک کے مختلف پیجوں سے (کالنگ ویزے) اور (ویزٹ ویزے) کے اشتہار چلائے جارہے ہیں

جس میں دو نمبر ایجنٹ حضرات (کالنگ ویزوں) کو ٹماٹر اور آلو کی طرح بیچ رہے ہیں دراصل حقیقت یہ ہیں کہ پچھلے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پاکستان میں (اکانومی کرائسس) کی وجہ سے غربت اور پریشانیاں زیادہ ہو چکی ہیں

اور اس کا فائدہ اب یہ ایجنٹ حضرات اٹھا رہے ہیں اصل میں ملیشیا کے کالنگ ویزہ(CALLING VISA) مکمل طریقہ سے شروع نہیں ہوئے اور باقی رہی بات ویزٹ ویزے کی تو اس کی آپ لوگوں کو ہم سے زیادہ معلومات ہیں کہ ملائیشیا ایئر پورٹ پہنچنے پر ہمارے غیر ملکیوں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اور ان کو جس طریقے سے واپس (ڈی پورٹ) کر رہے ہیں.

سب سے بڑی اور افسوس کی بات یہ ہوتی ہے کہ جب ہماری پاکستانی بہنیں اور معصوم بچوں کو بھی یہ دو نمبر ایجنٹ سنہری باغ دیکھا کر ملیشیا کے لیے روانہ کر دیتے ہیں اور یہاں ملیشیا ایئرپورٹ پر ان کو (DEPORT ROOM)روم میں کئی دنوں تک رکھنے کے بعد واپس(ڈی پورٹ) کر دیا جاتا ہے

خدارا اگر آپ لوگوں کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ہیں تو برائے مہربانی اپنے گھر والوں کی اور بیوی بچوں اورماؤں کی عزت کا خیال رکھیں کتنے شرم کی بات ہوتی ہے جب ہماری بہنو ماوں کو ملیشیا ایر پورٹ کے جیل میں کچھ دن گزارنے کے بعد واپس پاکستان بھیج دیا جاتا ہے

اس وقت ملائیشیا میں (CALLING VISA) کے بارے میں کوئی مکمل اعلان نہیں ہوا تو برائے مہربانی آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کے دو نمبر ایجنٹوں کی باتوں میں مت آئیں

(کالنگ ویزوں) کے بارے میں کوئی بھی مکمل اعلان ہوا تو انشاءاللہ ہماری ٹیم سب سے پہلے آپ لوگوں کو اطلاع دے گی

تمام دوستوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کے طور پر شیئر کریں تاکہ آپ کے عزیز و اقارب دوست بھائی اس فراڈ سے بچ سکیں

اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد رکھئے گا شکریہ

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/558527712282063/
05/06/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/558527712282063/

السلام علیکم
تمام بھائیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ برائے مہربانی صرف سنجیدہ لوگ ہم سے ٹکٹ کے بارے میں رابطہ کریں

ٹکٹ کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کو جہاز میں بیٹھنے تک رہنمائی دی جائے گی عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر منائیے ..
برائے مہربانی اپنے دوستوں تک اس پوسٹ کو آگے شیئر کیجئے گا شکریہ

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/551748666293301/
25/05/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/551748666293301/

السلام علیکم
جیسا کہ پچھلے دنوں سے ایک ہی افواہ پھیل رہی تھی کہ ملک بھر سے مسافر کچھ بھی سامان پاکستان لے کر نہیں جا سکتے

اور بہت سارے پاکستانی مسافر اسی کشمکش میں ہیں کہ شاید حکومت نے مسافروں کو سامان پاکستان لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے

کیونکہ پچھلے کافی دنوں سے ہمارے بہت سارے کسٹمر سب یہی سوال کرتے ہیں کہ بھائی کیا ہم پاکستان اپنے ساتھ سامان لے کر جا سکتے ہیں تو ہر ایک بندے کو بتانا ہمارے لئے مشکل ہو رہا تھا تو آپ لوگوں کو ہم اس پیج کے ذریعے اس خبر کو واضح کر دینا چاہتے ہیں

اصل میں پاکستان حکومت نے صرف اور صرف ایمپورٹ یعنی دوسرے ملک سے فروخت کے لیے جو سامان پاکستان لایا جا رہا تھا اس پر پابندی لگائی گئی ہے. پاکستان حکومت نے مسافروں کو سامان لانے کی کوئی بھی پابندی نہیں لگائی

اور اس بات کی تصدیق پاکستان ایوی ایشن (Pakistan Aviation) ڈپارٹمنٹ نے بھی کر دی ہے (نوٹیفیکیشن آپ نیچے👇 پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں). تو لہذا جتنے بھی ہمارے پاکستانی مسافر بھائی کوئی بھی سامان ملیشیا اور دوسرے ممالک سے پاکستان لے جانا چاہتے ہیں اور جو کچھ بھی سامان گھر کی ضروریات کا لے کر جانا چاہتے ہیں تو لے کر جا سکتے ہیں

ملیشیا میں جاھل لوگ ایک بات کی تصدیق کیےبغیر TIKTOK پر ویڈیو لگا رہے ہیں اور ملیشیا میں مقیم پاکستانی اور دوسرے ممالک کے اورسیز پاکستانیوں کو بھی پریشانی کے ماحول میں مبتلا کر رہے ہیں

تو ایک بار پھر اپنے تمام پاکستانی بھائیوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آپ لوگوں نے اپنے گھر کی ضروریات کا جو بھی سامان ملیشیا یا کسی بھی دوسرے ممالک سے پاکستان لے جانا چاہتے ہیں تو آپ بے فکر ہو کر اپنے گھر کی ضروریات کا سامان لے کر جا سکتے ہیں

آپ لوگوں نے جو بھی سامان لے کر جانا ہے کسی بھی قسم کا آپ اپنے گھر کی ضروریات لے کر جا سکتے ہیں (مسافروں کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی بھی پابندی نہیں ہے)

آخر میں آپ تمام بھائیوں سے درخواست ہے کہ ہماری اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعہ آپ کے دوستوں تک ہماری یہ پوسٹ پہنچ سکے اور ان کو مدد حاصل ہو سکیں نہیں تو ان TIKTOK والوں نے آپ لوگوں کا جینا حرام کر دینا ہے شکریہ

شاہ جی 👬ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/549825173152317/
22/05/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/549825173152317/

السلام علیکم

ملائیشیا مسلم لیگ نون کے نئے جنرل سیکریٹری (چوہدری عمران ورک) منتخب

(چودھری عمران ورک) کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

منجانب:- ایڈمن

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/545023496965818/
15/05/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/545023496965818/

السلام علیکم

آج میں آپ لوگوں کو ٹکٹوں کے بارے میں کچھ انفارمیشن دینا چاہتا ہوں
زیادہ تر بھائی ٹکٹ کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کچھ دنوں بعد دوبارہ وہی ریٹ پوچھتے ہیں تو ایئر لائن کی ٹکٹ مہنگی ہوجاتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی جہاز خالی ہوتا ہے تو وہ نارمل ریٹ میں ٹکٹ مل جاتی ہے لیکن جیسے جیسے جہاز FULL ہوتا جاتا ہے تو جہاز اپنے ریٹ بھی تیز کر دیتے ہیں

تو اسی وجہ سے کچھ بھائی سوچتے ہیں کہ اگر ہم بعد میں ٹکٹ لیں گے تو ہمیں سستی پڑ جائے گی لیکن دراصل جہاز فل ہوتے ہی آپ کو ٹکٹ مہنگی مل جاتی ہے

جن بھائیوں نے بھی بڑی عید میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر ملیشیا سے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ہمارے پاکستانی بھائی ہم سے ٹکٹ خریدنے اور کسی بھی قسم کی انفارمیشن کے بارے میں رابطہ کر سکتے کیوں کے بعد میں عید کے قریب قریب آپ کو 20 گنا زیادہ پیسے ادا کرکے ٹکٹ خریدنی پڑے گی

جو بھائی بھی پاکستان جانے اور پاکستان سے آنے کی خواہش رکھتے ہیں تو نیچے دیے گئے نمبر پر ہم سے ٹکٹ خریدنے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ ہم آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے

ٹکٹ خرید کے لیے رابطہ نمبر:-
شاہ جی 0166175646

01110211692 👬ایس ایم عباس

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/542643173870517/
11/05/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/542643173870517/

اسلام علیکم

ہمارا ایک بھائی جس کا نام سفیر احمد ہے جن کا تعلق پاکستان میں راولپنڈی سے ہے

دو چار دنوں سے اس بھائی کا پاسپورٹ (BUKIT BINTANG) کے کسی ایریے میں کہیں کھو گیا ہے برائے مہربانی جس کو بھی اس کے بارے میں معلومات ہو یا اس بھائی کا پاسپورٹ ملے تو برائے مہربانی نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں

صدقہ جاریہ کے طور پر مہربانی اس کو شیئر کریں

رابطہ نمبر:-01161049764/01139485042

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/539109507557217/
06/05/2022

https://www.facebook.com/108291217305717/posts/539109507557217/

السلام علیکم ورحمۃ اللہ( ملیشیا سے ڈیپورٹ کا مہم جاری)

امید کرتے ہیں کہ ہمارے پیج کے تمام ممبران خیریت اور عافیت سے ہوں گے

آج ایک بہت بڑا مسئلہ آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں جو کہ بہت سارے پاکستانی حضرات ملیشیا آنے کے لیے سوچ رہے ہیں لیکن ان کو معلومات حاصل نہیں ہو رہی کہ ملیشیا آنے کیلئے کیا طریقہ کار کیا جائے اور سب سے بڑا مسئلہ جو ہمارے بھائیوں کو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان میں اور ملائیشیا میں پیسے بٹورنے والا ایجنٹ ٹولہ ہمارے پاکستانی عوام کو لوٹتے میں مصروف ہے

اور اس کی اصل وجہ یہ ہیں کہ پاکستان میں غربت اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ پردیس میں اپنی فیملی کے لیے حق حلال کا رزق کمانے کے لئے ہر قسم کا رسک (RISK) لینے کے لیے تیار ہیں

لیکن ہماری بیچاری عوام کو یہ نہیں پتہ کہ (آپ کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایجنٹوں کا ٹولہ آپ لوگوں کے حق حلال کے پیسوں پر اپنے گھر اپنے بچوں کو اور ماں باپ کو حرام کھلا رہے ہیں)

اب میں آپ لوگوں کو کچھ تفصیلات بیان کرتا ہوں لیکن آپ سب سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہمارے پوسٹ پڑھنے کے بعد اس کو آپ نے فیسبک (FACEBOOK) پر زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے گا🙏 تاکہ آپ کے دوست اور رشتے دار اس فراڈ سے بچ سکے

جیسے کہ تمام پاکستانی بھائیوں کو پتہ ہے کہ ملائیشیا کے لیے اس وقت نئے کالنگ ویزے فلحال بند ہے لیکن دوسری طرف ہمارے پاکستانی بھائی وزٹ ویزے پر آنے کی کوشش میں ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہیں

لیکن ہمارے پاکستانی بھائی جب ان پیسوں سے ہاتھ دو بیٹے ہیں تو پھر ہماری ٹیم سے رابطہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایجنٹوں نے دھوکا کر لیا

اب میں آتا ہوں اصل حقیقت پر کہ فراڈیا ایجنٹوں کا ویزٹ ویزے پر لانے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اور آپ لوگ کیسے نقصان کر بیٹھتے ہیں

جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ فراڈیہ ایجنٹ ہمیشہ آپ لوگوں کو سنہری باغ دیکھاتا ہے اور ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے تو ایسے ہی جب آپ ایجنٹ کو کال کرتے ہیں تو آپ ان کو اپنی مجبوری بیان کرتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی طریقے سے وزٹ ویزے پر ملیشیا پہنچا دیں

ایجنٹ جب آپ کی پوری داستان سنتا ہے تو آخر میں آپ کو بولتا ہے کہ ملائیشیا کے ایئرپورٹ پر ہماری بہت زیادہ جان پہچان ہیں اور پاکستان کے ایئرپورٹ پر بھی ہمارے بہت تعلقات ہے اور آپ لوگوں کو ایسی جھوٹ پر مبنی اسٹوریا سنائے گا کہ آپ ان ایجنٹوں کو اپنے لاکھوں روپے دے بیٹھے ہیں

آپ سے پیسے لینے کے بعد آپ سے آپ کے اوریجنل پاسپورٹ مانگ لیا جاتا ہے اور کچھ عدد تصویریں اور ساتھ میں آپ کو آپ کی روانگی کا وقت بھی بتا دیا جاتا ہے کہ آپ کو اس وقت پر آپ کا پاسپورٹ مل جائے گا اور آپ کی روانگی بھی کروا دی جائے گی

سب سے پہلے تو یہ ہوتا ہے کہ آپ لوگ بہت خوش ہوتے ہیں لیکن جس دن آپ لوگوں کی روانگی کا دن ہوتا ہے تو پاکستان کے ایئرپورٹ پر ہی آپ لوگوں کو روک دیا جاتا ہے اور آپ کو بورڈنگ کارڈ نہیں دیا جاتا تو اس دوران جب آپ اپنے ایجنٹ سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو ایک نی سٹوری بیان کر دیتا ہے کہ میرا افسر ڈیوٹی پر نہیں ہے

یا پھر بمشکل آپ لوگوں کو بورڈنگ کارڈ مل ہی جاتی ہے تو آپ لوگ خوشی خوشی جہاز میں بیٹھ جاتے ہیں جیسا کہ (آپ لوگوں نے ایک جنگ جیت لی) اور جہاز میں بیٹھ کر آپ بہت خوش ہوتے ہیں کہ اب ہم ملیشیا کے سرزمین پر قدم رکھیں گے اور راتوں رات مالدار ہو جائیں گے تو پھر کیا ہوتا ہے کہ آپ لوگ ملیشیا کے ائیرپورٹ پر تو پہنچ جاتے ہیں

لیکن جب آپ ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں تو اس دوران آپ اپنے ایجنٹ سے رابطہ کرتے ہیں کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہیے تو اس دوران آپ کا ایجنٹ آپ کو کہتا ہے کہ آپ فلاں فلاں کاؤنٹر پر چلے جائیں

اور جب آپ اس کاؤنٹر پر سلامت پہنچ بھی جاتے ہیں تو اس دوران آپ کو وہی ایئرپورٹ کے کاؤنٹر پر ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے اور اس کے بعد آپ کو ڈی پورٹ سیل میں ڈال دیا جاتا ہے اس کے بعد آپ سے ایک انٹرویو لیا جاتا ہے جس میں ماشاءاللہ ہمارے پاکستانی بھائی بالکل زیرو ہیں اور پھر آپ کے کاغذات تیار کرکے آپ کو واپس پاکستان بھیجنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے

لیکن اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس واپسی کی ٹکٹ نہیں ہوتی تو (آپ کو پتہ نہیں کتنے دن ملیشیا کہ ڈیپورٹ سیل میں گزارنے پڑتے ہیں)

اور پھر اس کے بعد اگر آپ لوگوں کو واپسی کی ٹکٹ مل بھی جاتی ہے تو کئی دنوں بعد آپ کو پاکستان کے لیے اگلی فلائٹ میں روانہ کر دیا جاتا ہے اور جو اب پاکستان پہنچ جاتے ہیں تو پھر آپ لوگ بے شرمی کی صورت میں اپنے گھر داخل ہوتے ہیں

اس کے بعد پھر اپنے ایجنٹ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ پھر آپ کو ایک نئی جھوٹی کہانی شروع کر دیتا ہے اور اس میں آپ کو بتا دیتا ہے کہ آپ کو بھیجنے میں میرا بھی نقصان ہوا ہے تو برائے مہربانی مجھ سے پیسے لینے کی ڈیمانڈ نہ کریں.. اور اس کے بعد آپ کا نمبر اور آپ کا نام (BLOCK LIST) لسٹ میں ڈال دیتا ہے

تو یہ ہوتی ہے ویزٹ ویزا پر آنے کی داستان اب آپ سوچیں کہ آپ لوگوں نے کتنا پیسہ اس ایجنٹوں کے پیٹ بھرنے کے لیے ضائع کردیا

اب میں آتا ہے دوسری بات پر کہ بہت سارے پاکستانی بھائی ہم سے ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ ملیشیا کے نئے کالنگ ویزے کب شروع ہوں گے تو بھائی جان میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ انتظار کریں کچھ کمپنیوں کو ابھی منظوری مل چکی ہے لیکن ملائیشیا کی حکومت نے ورکرز کو ملیشیا آنے کی اجازت نہیں دی تو خدارا اپنی حلال کمائی کا بیڑہ غرق مت کریں

اور ویزٹ ویزا پر مت آئیں اگر آپ لوگوں کو آنا ہی ہے تو برائے مہربانی نئے کالنگ ویزے پر آئے لیکن اس کے لیے تھوڑا انتظار کریں جیسے ہی کوئی نئی خبر آتی ہے تو ہمارے پیج سے آپ لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا

اگر اس کے بعد بھی آپ لوگوں نے وزٹ ویزے پر آنا ہے تو برائے مہربانی ہماری ٹیم کو معاف کریں آپ لوگ کا نقصان اور ایجنٹوں کو پیسے دینے کے بعد ہماری ٹیم سے رابطہ کرتے ہیں کہ ہم سے فلاح ایجنٹ نے اتنے لاکھ روپے لے لئے لیکن ابھی تک ہمیں ملیشیا نہیں لے کر گیا یاپھر ہمارا نقصان کر دیا

کیونکہ ہماری ٹیم آپ لوگوں کو نصیحت کر کے بھی تھک چکی ہے تو برائے مہربانی ہمارا اور اپنا وقت ضائع نہ کریں شکریہ

انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں ہمارے ٹیم کے سینئر ایڈمن شاہ جی آپ لوگوں کی خدمت میںLIVE پروگرام کریں گے جس میں آپ کو تفصیلات سے آگاہی دیں گے اپنی دعاؤں میں شاہ جی اور ایس ایم عباس کو یاد رکھئے گا شکریہ

اس کے ساتھ ٹکٹ کی خرید کے لئے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں شکریہ

شاہ جی 👬ایس ایم عباس

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Pakistani in Malaysia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Pakistani in Malaysia:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share