Roznama UAAR

Roznama UAAR Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Roznama UAAR, News & Media Website, .

گیس چور استعفی' دو
26/10/2023

گیس چور استعفی' دو

03/07/2023

ہمارے ایک سابق ایریڈین نے ایک طبقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے گروپ میں کافی رونق ہے۔ تو محترم آپ سے گزارش ہے ان جہازوں کو Expose کرتے رہا کریں فوجی آپ کا ساتھ دیتا رہے گا کیونکہ فوجی کا کام ہے چھاپنا اور ہم تو چھاپیں گے۔
Post⏬

یہ کاٹن کے سوٹ نیچے کھیڑی جوتا پہن کر کلاسوں میں نہ جانے والے چرس کے سوٹے لگانے والے کونسے غریب جن پر انتظامیہ نے ظلم کردیا ہے۔
میں کہتا ہوں پورے سمیسٹر کی فیس لینی چاہیے یونیورسٹی اور تعلیم کو مزاق بنایا ہوا ہے۔
پڑھو چپ کرکے اگر نہیں پڑھنا تو ماں باپ کا پیسہ ضائع نہ کرو کام کرو گھروں کو جاؤ۔

عمران بودلا ایگریکلچر والے صاحب کو ڈپٹی ڈی ایس اے بنا دیا گیا ہے!!حاکم وقت تیرے در تیرے دربار پہ تھوُتیری گفتار پہ لعنت ...
20/06/2023

عمران بودلا ایگریکلچر والے صاحب کو ڈپٹی ڈی ایس اے بنا دیا گیا ہے!!

حاکم وقت تیرے در تیرے دربار پہ تھوُ
تیری گفتار پہ لعنت تیرے دستار پہ تھوُ

جس کے پلوّ سے چمکتے ہوں شہنشاہ کےبوٹ
ایسے دربار سے بخشی ہوئی دستار پہ تھوُ

زور کے سامنے کمزور، تو کمزور پہ زور
عادلِ شہر ! تیرے عدل کے معیار پہ تھو

27/05/2023

کہا یہ جا رہا ہے کہ اس پیج سے صرف ایریڈ یونیورسٹی کی منفی پوسٹیں شئیر کی جاتی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس پیج سے وہی اپلوڈ کیا جاتا ہے جو آپ لوگ انباکس میں بھیجتے ہیں اور جو کرنٹ ٹاپک ہوتا ہے اس لیئے اچھی تحریریں بھیجیں ہم وہی شئیر کریں گے

جامعہ بارانی میں ایک مرتبہ پھر لڑائی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ پشتون اور بارانی کونسل اس کا حصہ بنے۔ یہ لڑائی مین کیفے کے سا...
19/05/2023

جامعہ بارانی میں ایک مرتبہ پھر لڑائی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ پشتون اور بارانی کونسل اس کا حصہ بنے۔ یہ لڑائی مین کیفے کے سامنے ہوئی، معمولی بات پر شروع ہونے والی لڑائی الحمدللہ راضی نامے پہ ختم ہوئی، لیکن!
بات یہ نہیں ہے کہ لڑائی ہوئی بات یہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے اتنی لڑائیاں ایریڈ میں کیوں ہو رہی ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟
ایریڈ منشیات کا گڑھ کیوں بنتی جا رہی ہے؟ کیوں دن کے وقت گراونڈ میں اور چھتوں کے کونوں میں چرسی جہاز بیٹھے چرس پھونک رہے ہوتے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں؟
کیوں لڑکے لڑکیاں سپلائی کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور کسی کو کانو کان خبر تک نہیں؟
کیوں سب اندھے بہرے اور گونگے ہوتے جا رہے ہیں کس پلاننگ کے تحت یہ سب ہو رہا ہے؟
یہ بہت سارے سوالات ہیں فوجی کو ان کے جوابات اپنے قارئین سے درکار ہیں۔ اگر تفصیلی اور مدلل جواب ہوا تو پیج س بھی لگایا جائے گا۔

تبلیغی جماعت کی طرف سے تحفہ!محمد رضوان پاکستانی کرکٹر کل بروز منگل دوپہر 1:00 سے 2:00 بجے آئیں گے اور بیان دیں گے۔
08/05/2023

تبلیغی جماعت کی طرف سے تحفہ!
محمد رضوان پاکستانی کرکٹر کل بروز منگل دوپہر 1:00 سے 2:00 بجے آئیں گے اور بیان دیں گے۔

باخبر ذرائے کے مطابق جی بی سٹوڈنٹس کونسل نے کل میٹینگ کی ہے جس میں انتہائی سخت فیصلے لیئے گئے ہیں۔ جی بی سٹوڈنٹس میں اس ...
07/05/2023

باخبر ذرائے کے مطابق جی بی سٹوڈنٹس کونسل نے کل میٹینگ کی ہے جس میں انتہائی سخت فیصلے لیئے گئے ہیں۔ جی بی سٹوڈنٹس میں اس بات کو لے کر بہت تشویش پائی جاتی ہے کہ چئیر مین کسی بھی کونسل یا آرگانائزیشن کی ریڈ لائن ہوتا ہے اور سرائیکیوں نے ڈائریکٹ اسی پر ہاتھ ڈالا پے اور گلگتی اپنی اتنی بڑی تعداد رکھتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکے۔
اب گلگتیوں میں چند لوگو ٹیبل ٹاک کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو سرائیکیوں سے بدلہ لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے سرائیکی مفرور ہیں۔یہ انتہائی تشویش ناک ہے اور جامعہ کے ماحول کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔ انتظامیہ کی ابھی تک ٹھوس کاروائی عمل میں نہ آنے کی وجہ سے آنے والے وقت میں ماحول بہت خراب ہو سکتا ہے یہ ہم پہلے بتا رہے ہیں پھر نہ کہا جائے کہ کسی نے بتایا نہیں۔

جامعہ بارانی میں بڑھتے ہوئے ہاسٹل مسائل، لڑائی جھگڑوں پر انتظامیہ کی خاموشی اور دیگر طلبہ کے مسائل پر انتظامیہ کی سستی پ...
05/05/2023

جامعہ بارانی میں بڑھتے ہوئے ہاسٹل مسائل، لڑائی جھگڑوں پر انتظامیہ کی خاموشی اور دیگر طلبہ کے مسائل پر انتظامیہ کی سستی پر ایک زبردست Meme

فوجی کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وائس چانسلر صاحب اپنا پورا زور ایکسٹینشن لینے پر لگا رہے ہیں۔ ان کی اسی ہرکت...
05/05/2023

فوجی کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وائس چانسلر صاحب اپنا پورا زور ایکسٹینشن لینے پر لگا رہے ہیں۔ ان کی اسی ہرکت سے ہمیں سابق چیف آف آرمی سٹاف یاد آگئے جن کی ایکسٹنشن کے بعد جو جو کرامات اور معاملات سامنے آئے تھے کہیں وی سی صاحب کے بھی نہ آجائیں۔۔۔ خیر اس وقت وی سی صاحب جنرل باجوہ سے بلکل بھی کم نہیں لگ رہے تقریبا اسی کے نقشے قدم پر ہیں۔ جیسا کے طالبان کو لانچ کرنا پھر انہیں مارنا اور ڈالر کھانا ایسے ہی وی سی صاحب نے جامعہ میں قوم پرست اور مذہبی جتھوں کو لانچ کرایا پھر ان پر سیاست کی تو کیا انجام کی امید بھی ویسی ہی رکھی جائے جیسے جنرل باجوہ کا ہوا🤔

فیاض الحسن ساحی جامعہ بارانی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر۔۔۔!!بہت ساری نیک تمناوں اور دعاوں کے ساتھ وائس چانسلر صاحب سے...
04/05/2023

فیاض الحسن ساحی جامعہ بارانی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر۔۔۔!!
بہت ساری نیک تمناوں اور دعاوں کے ساتھ وائس چانسلر صاحب سے فوجی کی گزارش ہے کہ اگر منسب پر آپکو بٹھا ہی دیا گیا ہے تو طلبہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر توجہ دیں۔ ہاسٹل کے سٹوڈنٹس حیوانوں سے بڑھ کر زندگی گزار رہے ہیں انکے کھانے کے حالات ہیں نہ ہی پڑھائی کے، بس یہاں جتھوں کا قبضہ ہے اور قائد اعظم یونیورسٹی سی فضا ہے۔۔۔صرف عرضی یہ ہے کہ روزنامہ یو اے آر کی خبر کا نوٹس لیں ورنہ اس بندہ نا چیز فوجی کے پاس آپ کے بہت نوٹسز موجود ہیں😊

بریکنگ نیوز🙂
03/05/2023

بریکنگ نیوز🙂

Portrait of Ex VC displayed on Baber's Wall😍Haters will say its fake😒  AAUR
03/05/2023

Portrait of Ex VC displayed on Baber's Wall😍
Haters will say its fake😒

AAUR

لو جی گورنمنٹ آف پنجاب نے روزنامہ یو اے آر کی بات کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کیلئے بھرتیاں کھول دی ہیں۔ یہ بات بہت ہی...
02/05/2023

لو جی گورنمنٹ آف پنجاب نے روزنامہ یو اے آر کی بات کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کیلئے بھرتیاں کھول دی ہیں۔ یہ بات بہت ہی خوش آئند ہے اب قارئین روزنامہ یو اے آر میں سے جو بھی بی ایس اور ایم ایس کے سٹوڈنٹس ویلے ہیں کوئی بچی شچی سیٹ نہیں ہو رہی تو وہ زیادہ پریشان نہ ہوں بس اپلائی کریں وائس چانسلر لگ کے سارے شوق پورے کریں روزنامہ آپ کے ساتھ ہے۔

ہماری کل والی پوسٹ کے بعد جامعہ بارانی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کے رئیس جامعہ کا نہ تو کوئی ٹوی...
01/05/2023

ہماری کل والی پوسٹ کے بعد جامعہ بارانی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کے رئیس جامعہ کا نہ تو کوئی ٹویٹر ہینڈل ہے اور نہ ہی کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ۔ چلیں جہاں ہم سب باتیں آپ کی مانتیں ہیں وہاں یہ بھی مان لیتے ہیں تو پھر یہ بھی وضاحت دی جائے کے 75 ڈگریاں فریم کروا کر اپنے دفتر کی دیوار پہ سجانے والے محترم کا ابھی تک کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہ ہونا کہاں کی عقل مندی ہے؟ ابے بھائی کون سی صدی میں رہ رہے ہیں؟ آپ نے جو حال ایریڈ یونیورسٹی کا اپنے دور میں کیا ہے۔۔۔ اس ڈر سے کہ کوئی سوال نہ پوچھ لے؟
میرا اس بات سے مطلب بلکل وہی ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں کے آپ نے جامعہ بارانی کو قائد اعظم یونیورسٹی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جمعیت اور قوم پرست جتھوں کو کھلم کھلا بدماشی پر آپ نے داد رسی کی ورنہ جامعہ بارانی کی تاریخ میں ایسے واقعات نہیں ہوئے جو آپ کے دور حکومت میں ہوئے ہیں۔ یہ تو چند باتیں آپ کی نا اہلی پر تھیں اب آتے ہیں آپ کی ڈھٹائی پر کہ جس ڈھٹائی سے آپ ابھی تک کرسی پر براجمان ہیں اس بات کا کیا مطلب لیا جائے؟ یعنی 16 اپریل کو آپکا دور حکومت ختم ہوتا ہے اور آج ہے 1 مئی۔۔۔!!!
ابھی تک کس بات کے انتظار میں ہیں؟ کرسی سے گھسیٹ کر اتارا جائے؟ برائے مہربانی اپنے بڑھاپے کا خیال کیجئے اور انتظار میں بیٹھے ان پروفیسرز کا بھی کہ جو اس قابل ہیں کہ انہیں وائس چانسلر بنایا جائے لیکن ڈین یا ڈائریکٹرز کے نام پر کھڈے لائن لگایا ہوا ہے ان کا ترس کھائیے اور جائیے🙏

وائس چانسلر ایریڈ یونیورسٹی آپ سے مخاطب ہیں!ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے کہ یہ اکاونٹ وائس چانسلر صاحب کا ہے یا نہیں لیکن...
30/04/2023

وائس چانسلر ایریڈ یونیورسٹی آپ سے مخاطب ہیں!
ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے کہ یہ اکاونٹ وائس چانسلر صاحب کا ہے یا نہیں لیکن ہم روزنامہ یو اے آر کے قارئین اور خصوصا ایریڈ یونیورسٹی کے طلبہ کو کہنا چاہیں گے کہ اس ٹویٹ کو لازمی پڑھیں اور اپنی رائے دیں کیونکہ یہ حقیقت پر مبنی ہے

Social Sciences waly hazir hun🙂
28/04/2023

Social Sciences waly hazir hun🙂

آداب!تمام ایریڈینز کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے عید مبارک!جیسا کہ آپ سب کے سامنے ہے روزنامہ یو اے آر کے فالورز کی تعداد اتن...
22/04/2023

آداب!
تمام ایریڈینز کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے عید مبارک!
جیسا کہ آپ سب کے سامنے ہے روزنامہ یو اے آر کے فالورز کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی ایریڈ یونیورسٹی کی کونسلیں عموماا اپنے ممبران کی تعداد بتاتی ہیں لیکن آپ کو یہ فرق ماننا پڑے گا کہ روزنامہ یو اے آر گنے چنے شریف فالورز ساتھ ساتھ اپنے قارئین کی ایک بڑی تعداد رکھتا ہے اور ہماری ٹیم کو پتا نی کیوں یہ لگتا ہے کہ یہ پیج سب سے بڑا پیج بن کر ابھرے گا (کچھ کو لگتا ہے کہ ابھی بھی سب سے بڑا پیج ہے🤦‍♂️)۔ اس کی یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ پچھلے دنوں روزنامہ یو اے آر نے تمام تھریشروں کے منہ اپنی طرف موڑ لیئے تھے جس کی وجہ سے پیج کی ریچ بہت اونچی رہی اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ایکٹیوٹی ایریڈینص کیلئے منفی رہی یا مثبت آپ تمام لوگوں کی کیا رائے ہے؟
نوٹ:-
یہ بات اپنے دماغ میں بٹھا لیں کہ اس پیج سے ہر نقطہ نظر اور ہر نظریئے کے حامی افراد، کونسل یا آرگنائزیشن کی پوسٹ شئیر کی جائے گی بس آپ بھیجنے والے بنیں۔
"اعلان ختم ہوا"

لیجیئے پیس کونسل کا بیان بھی آگیا!چونکہ سب نے بیانات دیئے ہیں تو پیس والے بھی پیس پروموٹ کرنے مین پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں...
21/04/2023

لیجیئے پیس کونسل کا بیان بھی آگیا!
چونکہ سب نے بیانات دیئے ہیں تو پیس والے بھی پیس پروموٹ کرنے مین پیچھے کیسے رہ سکتے ہیں؛

پیس سٹونڈٹ کونسل نے کبھی بھی کسی کونسل پر سوشل میڈیا پہ وار نہیں کیا اور ہر ایک کونسل کو حق ہے کہ وہ اپنے جزبات کا اظہار کرے شوسل میڈیا پہ لیکن پیس کونسل کی جانب سے یہ ہمارا پہلا ایسا بیان ہے جو ہم دے رہے ہیں۔۔۔

۱۔ کسی بھی کونسل کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہماری کونسل کے معملات میں دخل اندازی کرے اور ایسا کرنے سے پہلے اِک دفعہ ماضی میں جھانک کے دیکھ لیں تو سب اپنے منہ چھپاتے پھریں گئے۔

۲۔ہمارا مسئلہ جس کونسل کے ساتھ ہے وہ ہم خود باخوبی حل کر لیں گئے وہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اُس مسئلے کو مل بیٹھ کر ختم کریں گئے اور ہمارے سب سینئرز موجود ہے اس پہ بات کرنے کے لیئے اور باقی کسی کو ہمیں مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

۳۔ہم اپنے اتحاد کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور ابھی بھی کھڑے ہیں اور آگئے بھی ہمیشہ کھڑے رہیں گئے لیکن ہم اپنی اتحادی کونسلز سے یہ درخواست کریں گئے کہ یہ کوئ اتحادی مسئلہ نہیں ہے یہ پیس کونسل کا اپنا معملہ ہے اور ہمارے اتحادیوں کو جب ہماری ضرورت پڑے گئی ہم اُن کے ساتھ موجود ہیں۔

۴۔ایک اور اہم بات ہماری کونسل کو اِک مزہبی جماعت کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے ہم لوگ کونسلز کو فروغ دینے والے لوگ ہیں نہ کہ فیڈریشنز کو۔

۵۔اور آخر میں ایک وارننگ سب کے لیئے ہے کہ ہم ایک ،ایک کہ کیمنٹس دیکھ رہے ہیں اور سب پہ ہماری نظر ہے جو جو بندہ بغیر کسی وجہ کہ ہمارے جونیئرز اور سینئرز کہ خلاف غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں تو اُن سب کا حساب ہو گا اور جو کونسل کسی پلیٹ فارم پر دھمکیاں دے رہی ہے وہ ہمیں مخاطب کر کے دھمکی دے اُس کا کیرا ہم عید کے بعد ٹھنڈا کر دیں گئے۔۔

اور آخر میں سب سے یہی درخواست ہے یہ ہماری اپنی یونیورسٹی ہے کسی اور کی نہیں اور ہم نہ ہی اس میں پڑھنا ہے اور رہنا ہے تو سب اس کے اندر اِک اچھا کردار ادا کریں نہ کہ کسی کے مسئلے کے اندر آگ لگائیں ہر کسی کی عزت کو ٹھیس نہ ہہنچائیں اور میری سب سوشل میڈیا کے نمائندوں سے درخواست ہے کہ اپنا ایک اچھا اور بہترین کردار ادا کیا کریں نا کہ ہر چیز کو خرابی کی طرف لے جایا جائے۔شکریہ۔۔

منحانب: انفارمیشن سیکریٹری پیس سٹونڈٹ کونسل☮️

اس پیج کا تعلق نہ تو کسی قوم پرست یا لسانی جتھے سے ہے اور نہ ہی کسی نام نہاد مذہبی شدت پسند تنظیم سے۔ روزنامہ یو اے آر ا...
19/04/2023

اس پیج کا تعلق نہ تو کسی قوم پرست یا لسانی جتھے سے ہے اور نہ ہی کسی نام نہاد مذہبی شدت پسند تنظیم سے۔ روزنامہ یو اے آر ایک آزاد سوچ رکھنے والے چند گروہ پر مشتمل ہے۔جو کہ وقتا فوقتا سچ کو سامنے بھی لاتا رہتا ہے اور لاتا رہے گا اور مظلوموں کی آواز بننے میں بھی پیش پیش ہے۔
پوٹھوہار کونسل کو ہماری ایک پوسٹ بری لگ گئی ہے اور ماں بہن کی گالیاں دے رہے ہیں اور اپنے پیج سے وضاحت بھی دی ہے۔ پوٹھوہاری بھائیوں سے نہ تو ہمارا ذاتی کوئی مسلہ ہے نہ ہی ان کی ثقافت سے۔ ہاں اگر ہمارا انہیں سرائیکیوں کی رکھیل کہنا برا لگا ہے تو اس پر معذرت خواہ ہیں کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہ تھا۔
Potohar student association -PSA

جہاں باقی کونسلز اور تنظیمیں آج کل سرگرم ہیں وہیں پوٹھوہاریوں نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ ویسے تو ان سے کسی اچھی بات کی توق...
19/04/2023

جہاں باقی کونسلز اور تنظیمیں آج کل سرگرم ہیں وہیں پوٹھوہاریوں نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ ویسے تو ان سے کسی اچھی بات کی توقع کم ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ انکو جامعہ میں سرائیکیوں کی رکھیل سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کے انہوں نے چئیر مین جی بی کونسل نجی اللہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ممکن ہے سیاسی بیان ہو پر ہم روزنامہ یو اے آر کے ذریعے ان کے بیان کو Appreciate کرتے ہیں۔

لیجیئے بیان پڑھیئے؛

اسلام و علیکم
یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعات کے باعث سٹوڈنٹس میں کافی تشویس پائ جاتی ہے ۔
پوٹوھار سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جامعہ کے امن کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ جامعہ کا امن تباہ ہو ۔
ہم اپنی جامعہ اور اس میں بسنے والے تمام کمینوٹیز کی ریسپیکٹ کرتے ہیں اور ان کے کلچر کو پروموٹ کرتے ہیں ۔
لیکن کچھ چیزیں اور اپنا نظریہ بتانا چاہتے ہیں ۔

۱- سرایکئ کونسل کے ممبران کی طرف سے جی بی کے چیرمین کے ساتھ بتمیزی کسی صورت قبول نہیں اور ہم اس عمل کی سخت مزمت کرتے ہیں۔

۲- آج سے ۶ ماہ پہلے یونورسٹی میں امن تھا اور کلچر بیس کونسلز ایک طرف اور شرپسند گروپ ایک طرف تھے لیکن ایسا کیا ہوا کہ ایک دم ہی ان شرپسند عناصر کو اتنی ہوا ملی کے انہوں نی کبھی پوٹوھار اور کبھی سرائیکی کونسل کے ساتھ مسلئہ بنانا شروع کردیے اور DSA صاحب کی طرف سے انہیں مسلسل سپورٹ کیا جاتا رہا بلکہ ان کے آفس سے ہدایات دی جاتی رہیں
۔ ایسا کیا ہوا کہ ان سب شرپسند عناصر کو ان کے حقیقی والد مل گئے جس نے ان کو یونورسٹی کا ماحول خراب کرنے کا ٹھیکہ دے دیا۔

ہم باقی کونسلز کی ایکسز کو بیھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی اور پنی کونسلز کی عزت کروائیں اور اپنے بڑے ہونا کا مظا ہرہ کریں بچوں کے ساتھ بچے نہ بنیں
پی ایس اے صاف اور شفاف انکوئری کا مطالبہ کرتی ہے۔
انفارمیشن سیکرٹری پی ایس اے۔

After Fight All the Students:Change DSA, Save Arid, Save CultureLe DSA:Thand Rkho pyaryo
19/04/2023

After Fight All the Students:
Change DSA, Save Arid, Save Culture
Le DSA:
Thand Rkho pyaryo

آئیے آپ کو ملاواتے ہیں سردار اشرف کاکڑ سے، جہاں باقی کونسلیں اور تنظیمیں آج کل یونیورسٹی کے معاملات میں سر گرم ہیں وہیں ...
17/04/2023

آئیے آپ کو ملاواتے ہیں سردار اشرف کاکڑ سے، جہاں باقی کونسلیں اور تنظیمیں آج کل یونیورسٹی کے معاملات میں سر گرم ہیں وہیں سردار اشرف بھی اپنی پشتون کونسل کے ساتھ پیش پیش ہیں اور گلگت کونسل کے ساتھ ملکر سرائیکی کونسل کی بینڈ بجانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ انہیں معاملات کے ساتھ ان کے ساتھ وہ ہوا جو شاید انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پشتون سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے اچانک ایسا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو بہت حیران کن تھا۔ زیر نظر نوٹیفیکیشن میں پڑھا جا سکتا ہے کہ سردار اشرف کاکڑ کو پشتون کونسل نے انکی ممبر شپ ختم کردی ہے اور آفیشل نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بظاہر تو یہ نوٹیفیکیشن ان کے سیاسی کیرئیر کا اختتام لگتا ہے لیکن لگتا ہے سردار صاحب اس پر ہار نہیں ماننے والے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضع کیا ہے کہ میں اس نام نہاد تنظیم کو مانتا ہی نہیں ہوں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کرتا ہوں۔ یہ نوٹیفیکیشن سرائیکیوں کو خوش کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اس بیان کے فورا بعد پشتون کونسل کے پیج سے اس نوٹیفیکیشن کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

ایک بہت ہی پیارے ایریڈین سٹوڈنٹ نے ڈی ایس اے سر کی شان میں قصیدے لکھے ہیں جو کے پڑھیئے اور ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے؛...
17/04/2023

ایک بہت ہی پیارے ایریڈین سٹوڈنٹ نے ڈی ایس اے سر کی شان میں قصیدے لکھے ہیں جو کے پڑھیئے اور ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے؛

ایک تحریر بنام اسٹوڈنٹس۔۔۔
کچھ عرصے سے ایریڈ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں اور انشا اللہ تعالیٰ وہ لوگ اپنے ارادوں میں ناکام و نامراد ہوں گے جو کسی اور کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں ۔۔۔
میں نے اپنی زندگی کے ساڑھے تین سال ڈاکٹر غلام حسین بابر صاحب کے ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے ہر وقت سٹوڈنٹس کی سہولیات کیلئے کام کیا ۔۔۔ ہوسٹل کا مسئلہ ہو یا یونیورسٹی میں ہر وقت وہ حق کے ساتھ کھڑے نظر آئے ۔۔۔۔

اور ایک مزے کی بات بتاؤں!!!!!!
ہنسی اِس بات پر آتی ہے کہ اُن کے خلاف وہ لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو اپنا اگر ماضی یاد کریں تو آج سے 6 ماہ پہلے جب سیلاب کے دنوں میں وہ فیس کی ادائیگی نہیں کر پا رہے تھے تو صرف ڈاکٹر غلام حسین بابر صاحب نے اُن کا ساتھ دیا ۔۔۔ ہاں ظاہر ہے ہم لوگ اپنے محسنوں کو بھولا دیتے ہیں ۔۔۔۔
اگر اُس وقت ڈاکٹر صاحب اُن کی مدد نہ کرتے تو جو حالات میں نے دیکھے اُن میں سے 80 فیصد سٹوڈنٹس اپنی پڑھائی چھوڑ چکے ہوتے۔۔۔

ہم لوگوں کو صرف مذہب، ذات پات پر لڑنا آیا ہے۔۔ کبھی ہم ایک دوسرے کو بھائی سمجھ کر ایک ساتھ جئے ہی نہیں ۔۔۔
آخر کیا وجہ ہے کہ ہم لوگ اپنے ہی ادارے کے وقار کو روند رہے ہیں کیا یہ ہمارا گھر نہیں جہاں سے ہم اخلاق سیکھتے ہیں اپنی زندگی کا ایک عرصہ گزارتے ہیں ۔۔۔۔

لڑے تم لوگ & Change DSA
ماہِ رمضان المبارک کی توہین تم نے کی & Change DSA
روزہ دار کا خون تم نے بہایا & Change DSA

مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے
ہوتا وہی ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

ایک دوسرے کے خون کے پیاسے کیوں ہو گئے ہو ۔۔۔کیا گھر سے اسی مقصد سے نکلتے ہو ۔۔۔۔

ارے اپنے مزدور ماں باپ کا احساس ہی کر لو جو اتنی مہنگائی میں پتہ نہیں پیٹ بھر کھانا بھی کھا رہے ہیں یا تم لوگوں کو پڑھانے کی اُمید لیے بھوکے جی رہے ہیں ۔۔۔
یہ ادارہ اگر سٹوڈنٹس کا ہے تو اُس کی شان کو بڑھاؤ ، اُس کو خوبصورت بناؤ ۔۔۔۔
ایک مسلمان ہو کر جیو ، بلوچی ، سرائیکی ، پنجابی ، سندھی ، پختون ہو کر نئی ۔۔۔۔ یہ قومیں تمہاری پہچان کے لیے ہیں تمہیں تفریق کرنے کے لئے نئی ۔۔۔

ہو کے مایوس نہ آنگن سے اکھاڑو پودے
دھوپ برسی ہے تو بارش بھی یہیں پر ہوگی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roznama UAAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share