Imkaan News UmerKot

  • Home
  • Imkaan News UmerKot

Imkaan News UmerKot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imkaan News UmerKot, Media/News Company, .

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان:نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں برقرار رکھنے ...
31/10/2023

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان:

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283روپے 38پیسے پربرقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 303روپے18پیسے برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے40پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 192روپے86پیسے ہو گئی ہے۔

جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے 82پیسے کی کمی سے نئی قیمت 211روپے 3پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصن...
28/10/2023

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کاامکان:

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔

اس حوالے سے اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تاریخی بڑی کمی 40 روپے کی گئی تھی جبکہ ڈیزل15 روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔

22/10/2023

پاکستانی شہروں کے پرانے نام
1۔لودھراں کا پرانا نام تلوڑا
2۔پاکپتن کا پرانا نام اجودھن
3۔جہلم کا پرانا نام جے ال
4۔گجرات کا پرانا نام اودے نگری
5۔گوجرانوالہ کا پرانا نام خان پور
6۔لاڑکانہ کا پرانا نام چانڈکا
7۔جیکب آباد کا پرانا نام خان گڑھ
8۔ملتان کا پرانا نام کاشپ پوری
9۔اٹک کا پرانا نام کاشپ پوری
10۔سیالکوٹ کا پرانا نام سالون کوٹ
11۔اسلام آباد کا پرانا نام راج شاہی
12۔راولپنڈی کا پرانا نام گجنی پور
13۔چارسدہ کا پرانا نام پشکلا وتی
14۔شیخوپورہ کا پرانا نام ورک گڑھ
15۔سوات کا پرانا نام راوڈہانہ
16۔پشاور کا پرانا نام پرش پورہ
17۔میانوالی کا پرانا نام دھنوں رام
18۔کراچی کا پرانا نام کولاچی
19۔کمالیہ کا پرانا نام کوٹ کمال
20۔کوئٹہ کا پرانا نام شال کوٹ
21۔فیصل آباد کا پرانا نام لائل پور
22۔ٹیکسلا کا پرانا نام سرکب
23۔بہاولپور کا پرانا نام بغدادالجدید
24۔ڈسکہ کا پرانا نام موڈلی
25۔لاہور کا پرانا نام محمود پور
26۔ساہیوال کا پرانا نام مونٹ گھومری
27۔حیدرآباد کا پرانا نام نیرون کوٹ
28۔مانسہرہ کا پرانا نام پکھ لی سگر
29۔زوب کا پرانا نام اپوزئی

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت کے سابقہ دور میں خریدی جانے والی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئیپیپلز بس سروس منصوبے کے ...
22/10/2023

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت کے سابقہ دور میں خریدی جانے والی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

پیپلز بس سروس منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 30 بسوں کی کھیپ کراچی پہنچی ہے

یہ بسیں جلد کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی

آزاد‌ کشمیر، ن لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما کار حادثے میں جاں بحق:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ن ...
22/10/2023

آزاد‌ کشمیر، ن لیگ کے جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما کار حادثے میں جاں بحق:

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ن لیگ کے جلسے سے واپسی پر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسے سے واپسی پر آزاد کشمیر جاتے ہوئے لیگی رہنما کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کوٹلی کے ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمود الحسن کی گاڑی کو میرپور کے قریب حادثہ پیش آیا۔

ڈاکٹر محمود الحسن آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

21/10/2023
چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلو تک سستی ہو گئیں:کراچی میں چاول، آٹا، دالوں اور چینی کی ہول سیل سطح پرقیمتیں کم ہوگئیں۔ہ...
20/10/2023

چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلو تک سستی ہو گئیں:

کراچی میں چاول، آٹا، دالوں اور چینی کی ہول سیل سطح پرقیمتیں کم ہوگئیں۔

ہول سیلر کے مطابق کراچی میں چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلوتک سستی ہو گئی ہیں، ہول سیلر کا کہنا تھا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کم ہو کر 133 روپے ہو گئی۔

آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136 روپے کلو سے کم ہو کر 133 روپے کلو ہو گیا، چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250 روپے کلو ہو گئی۔

سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی، ثابت مسور چالیس روپے سستی ہونے کے بعد 250 روپے کلو ہو گئی۔

دال مسور30 روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی۔

کالے چنے کی قیمت میں 20 روپے کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی، دال ماش کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470 روپے ہو گئی۔

ہول سیل مارکیٹ میں دال مونگ 10روپے تک سستی ہو گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی۔

20/10/2023

پرائمري، ميٽرڪ ۽ انٽر پاس بيروزگار نوجوانن لاءِ، نيب NAB Jobs ۾ نئين زبردست نوڪرين جو اشتهار جاري، اپلائي ڪرڻ لاءِ، ڪمينٽ ۾ لنڪ ڏنل آھي.

ھنگلاج ماتا تیرتھ آستھان لسبیلہ بلوچستان پر میجر ضرار صاحب اور کرنل احمد رضا صاحب نے سکیورٹی انتظام کے حوالے سے ماتا کی ...
20/10/2023

ھنگلاج ماتا تیرتھ آستھان لسبیلہ بلوچستان پر میجر ضرار صاحب اور کرنل احمد رضا صاحب نے سکیورٹی انتظام کے حوالے سے ماتا کی دربار کا دورہ کیا اور یقین دھانی کرائی کہ تمام سکیورٹی ادارے جو یہان ڈیوٹی پہ ہیں آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

جے ڈی اے کے رہنما علی گوہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے:گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے اہم رہنما علی گوہر خان مہر ...
19/10/2023

جے ڈی اے کے رہنما علی گوہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے:

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے اہم رہنما علی گوہر خان مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے جی ڈی اے رہنما نےملاقات ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنےپرخوش آمدید کہا۔

اس موقع پرپیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا:مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد چوتھے کاروباری روزکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ...
19/10/2023

ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا:

مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد چوتھے کاروباری روزکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی280 روپے 29 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 81 پیسےکی سطح پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 278 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

18/10/2023

بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری، رضوان:

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت سے ہارے ضرور لیکن ہمت نہیں ہاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی جس میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ اہم ہے اسکلز سے زیادہ میچ اویئرنس پر کام کرنا ہوگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ کوئی ٹیم کمزور نہیں ہے آسٹریلیا کے خلاف میچ اہم ہے، فینز ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست اور خراب کاکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں 55 ہزار روپے تک کمی:ملک میں سریے کی فی ٹن قیمت 45 سے 55 ہزار روپے تک کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجو...
18/10/2023

سریے کی فی ٹن قیمت میں 55 ہزار روپے تک کمی:

ملک میں سریے کی فی ٹن قیمت 45 سے 55 ہزار روپے تک کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود سریے کی خریداری محدود رہی۔

رواں سال کے ابتداء میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو اب مارکیٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار تا 2 لاکھ 60ہزار روپے فی ٹن میں دستیاب ہے۔

سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی:امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد الیکٹرانک سامان ، گاڑیاں اور ...
18/10/2023

سولر پینل اور بیٹریوں کی قیمت میں بڑی کمی:

امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد الیکٹرانک سامان ، گاڑیاں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔اب سولر پلیٹس اور بیٹریاں بھی سستی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کی ریگل مارکیٹ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ 165 واٹ کی سولر پینل کی قیمت 16ہزار200سے کم ہوکر10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے ۔

جبکہ 260واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزارروپے کی کمی کی گئی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت48ہزار400 سے کم ہوکر33ہزار روپے پر آگئی ہے۔

سولر پینل کیساتھ 150ایمپیئرکی بیٹری کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

18/10/2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کی تجویز پیش کر دی۔

18/10/2023

*نگران حڪومت جو ٽرانسپورٽرن ۽ دوڪاندارن کي 48 ڪلاڪن جو الٽيميٽم*

*اگر ڪرايا ۽ ريٽ گھٽ نہ ٿيا تہ وڏو ايڪشن کڻنداسين*

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی.پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری اورامریکی ڈالر سستا ہونے پ...
18/10/2023

ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی.

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری اورامریکی ڈالر سستا ہونے پر ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ہنڈا 125 اسپیشل ایڈیشن میں 38 ہزار 500 کی کمی سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 9.85 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

15/10/2023

Pipes manufacturing

10/10/2021

07/10/2021

06/10/2021

عمرڪوٽ پي پي اڳواڻن جي پي ٽي آئي ايم پي اي حليم عادل شيخ خلاف پريس ڪانفرنس

01/10/2021
30/09/2021

عمرڪوٽ ميونسپل ڪميٽي پاران حددخلين خلاف ٻيھر آپريشن شروع ڪيو ويو.

30/09/2021

عمرڪوٽ ضلعي جي تعلقي پٿورو ۾ حيسڪو انتظاميا عمرڪوٽ خلاف احتجاجي مظاهرو.

29/09/2021

عمرڪوٽ امام حسين عليه السلام ۽ سندس ساٿين جو چيلم احترام سان ملهايو ويو.

27/09/2021

منو مالهي تي پلاٽ جي تڪرار تان قتل ٿيل ڀيرو مالھي جا قاتل 12 ڏينهن گذرڻ باوجود گرفتار نه ٿي سگهيا.

24/09/2021

23/09/2021

ڀٽ شاهه ۾ شاعرن جي سرواڻ حضرت شاهه عبداللطيف ڀٽائي جو 278 عرس مبارڪ جون رسمون شروع ٿي ويون آھن.

21/09/2021

عمرڪوٽ منو مالهي تي پلاٽ جي تڪرار تان قتل ٿيل ڀيرو مالھي جا قاتل اڃان تائين گرفتار نه ٿي سگهيا.

21/09/2021

20/09/2021


نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی
18/09/2021

نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی

17/09/2021

16/09/2021

16/09/2021

16/09/2021

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imkaan News UmerKot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share