Daily Hadees.com روزانہ حدیث ڈاٹ کام

  • Home
  • Daily Hadees.com روزانہ حدیث ڈاٹ کام

Daily Hadees.com روزانہ حدیث ڈاٹ کام Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Hadees.com روزانہ حدیث ڈاٹ کام, News & Media Website, .
(1)

09/04/2024
08/04/2024

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنه

أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ ، فَجَعَلْنَ يُلْقِينَ تُلْقِي الْمَرْأَةُ خُرْصَهَا وَسِخَابَهَا.

رسول الله ﷺ نے عیدالفطر
کے دن دو رکعتیں پڑھیں نہ ان سے پہلے کوئی نفل پڑھا نہ ان کے بعد ۔ پھر ( خطبہ پڑھ کر ) آپ ﷺ عورتوں کے پاس آئے اور بلال آپ ﷺ کے ساتھ تھے ۔ آپ ﷺ نے عورتوں سے فرمایا خیرات کرو ۔ وہ خیرات دینے لگیں کوئی اپنی بالی پیش کرنے لگی کوئی اپنا ہار دینے لگی ۔

صحیح البخاري 964

05/04/2024

عن عَائِشَةَ رضي الله عنها أَنَّهَا قَالَتْ

يَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَرَأَيْتَ إِنْ وَافَقْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ مَا أَدْعُو قَالَ تَقُولِينَ اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي.

عائشہ‬ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ،
انہوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ ! اگر میں لیلۃ القدر پا لوں تو کیا دعا مانگوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یوں کہنا : ( اللّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عنِّي ) اے اللہ ! تو بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے ، تو معاف کرنا پسند کرتا ہے ، لہٰذا مجھے معاف فرما دے ۔

ابن ماجه 3850

03/04/2024

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ :

كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ ، شَدَّ مِئْزَرَهُ ، وَأَحْيَا لَيْلَهُ ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ .

جب ( رمضان کا ) آخری عشرہ آتا تو نبی کریم ﷺ اپنا تہبند مضبوط باندھتے ( یعنی اپنی کمر پوری طرح کس لیتے ) اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے ۔

صحیح البخاري 2024

30/03/2024

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ :

كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي كُلِّ رَمَضَانٍ عَشْرَةَ أَيَّامٍ ، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ ، اعْتَكَفَ عِشْرِينَ يَوْمًا .

رسول اللہ ﷺ ہر سال رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا کرتے تھے ۔ لیکن جس سال آپ ﷺ کا انتقال ہوا ، اس سال آپ ﷺ نے بیس دن کا اعتکاف کیا تھا ۔

صحیح البخاري 2044

27/03/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ، الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعمِائَة ضِعْفٍ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِلَّا الصَّوْمَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ مِنْ أَجْلِي.

ابن آدم کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے ، نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک ( بڑھا دی جاتی ہے ۔ ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : سوائے روزے کے ( کیونکہ ) وہ ( خالصتاً ) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ، وہ میری خاطر اپنی خواہش اور اپنا کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے.

صحیح مسلم 2707

26/03/2024

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُكُمْ يَوْمًا صَائِمًا، فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ، فَإِنِ امْرُؤٌ شَاتَمَهُ أَوْ قَاتَلَهُ، فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ.

جب تم میں سے کوئی کسی دن روزے سے ہو تو وہ فحش گوئی نہ کرے ، نہ جہالت والا کوئی کام کرے ، اگر کوئی شخص اس سے گالی گلوچ یا لڑائی جھگڑا ( کرنا ) چاہے تو وہ کہے : میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں ۔

صحیح مسلم 2703

23/03/2024

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

أَمَرَ رَجُلًا أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ، أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةً، أَوْ يَصُومَ شَهْرَيْنِ، أَوْ يُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا.

رسول الله ﷺ نے ایک آدمی کو ، جس نے رمضان میں افطار کر لیا تھا ، حکم دیا کہ وہ ایک گردن ( غلام)آزاد کرے یا دو ماہ کے روزے رکھے یا ساٹھ(60) مسکینوں کو کھانا کھلائے ۔

صحیح مسلم 2599

22/03/2024

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ،

أَنَّ رَجُلًا وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ، فَاسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ ﷺ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «وَهَلْ تَسْتَطِيعُ صِيَامَ شَهْرَيْنِ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا».

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رمضان ( کے مہینے ) میں ایک آدمی نے اپنی بیوی سے مجامعت کر لی ، اس کے بعد رسول اللہ ﷺ سے اس کے بارے میں فتویٰ دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تمھارے پاس غلام ہے ؟‘‘ اس نے کہا : نہیں ۔ آپﷺ نے فرمایا :’’ کیا دو ماہ کے روزے رکھ سکتے ہو ؟‘‘ اس نے کہا : نہیں ۔ آپﷺ نے فرمایا :’’ تو ساٹھ (60) مسکینوں کو کھانا کھلاؤ ۔‘‘

صحیح مسلم 2597

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Hadees.com روزانہ حدیث ڈاٹ کام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Daily Hadees.Com

Share Daily Hadees