12/04/2023
ہندوستانی #فضائیہ کے افسر کا کورٹ مارشل
پاکستان کا آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی MI-17 ہیلی کاپٹر گرائے جانے بارے دعویٰ ’’سچ ثابت‘‘ ہوا۔بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی نے پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران “گھبراہٹ” میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کے بلنڈر کی بھینٹ چڑھ گیا۔بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کو’’کورٹ مارشل‘‘ اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کو Severe Reprimand کی سزا سنا دی گئی۔ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ایئرفورس کے 6 اہلکار وں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری پر حکم عدولی کرنے اور بد حواسی میں میزائیل یونٹ کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرانے پر کورٹ مارشل کیا گیا۔
Picture Courtesy Money control news