Notificationshome

  • Home
  • Notificationshome

Notificationshome This page is sharing Authentic Notifications for employees of various govt departments in Pakistan a
(15)

09/07/2024

محترم وزیر تعلیم صاحب
تنقید چھوڑیں، سرکاری سکولوں کی پرفارمینس غور سے دیکھیں شکریہ ۔
رزلٹ جماعت دہم ساہیوال بورڈ۔
👈سستے سرکاری سکولوں کا رزلٹ:٪77.43
👈مہنگے پرائیویٹ سکولوں کا رزلٹ:٪56.61
👈سرکاری سکولوں کے *56627* طالب علموں اور 👈پرائیویٹ سکولوں کے *16530* طلباء نے میٹرک کا امتحان دیا۔
*👈سرکاری سکولوں کے صرف وہ ٪22 طلبہ فیل ہوئے جو سارا سال سکول سے غیر حاضر رہے* ۔
👈ایک لاکھ اساتذہ کی کمی کے باوجود پرفارم کیا ہے ۔


تسی چھا گئے او

کل بجٹ میں ممکنہ تنخواہوں میں اضافہ جو متوقع ہے
12/06/2024

کل بجٹ میں ممکنہ تنخواہوں میں اضافہ جو متوقع ہے

25/05/2024

29 مئی کو لاہور احتجاج میں لازمی شامل ہوں ۔ تا کہ پنجاب میں تعلیم کا نظام چلتا رہے ۔ یاد رکھئے گا سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن سرکاری اساتذہ کا مسئلہ نہیں ہے ان کا تو تبادلہ کہیں اور سکول ہو جائے گا ۔ یہ اصل مسئلہ ہمارے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کا ہے ان کو سرکاری جاب نہیں مل سکے گی ۔ مسئلہ ان لوگوں کا ہے جن لوگوں نے لاکھوں روپے لگا کر تعلیم مکمل کی لیکن ان کو جاب ملی بھی تو صرف 10 سے 15 ہزار روپے ماہانہ ۔کیا اتنے میں گھر چلایا جا سکتا ہے ؟ اب آگے جا کر تعلیم حاصل کرنا لوگوں کی ترجیحات میںشامل نہیں ہو گا ۔ دنیا آگے سے آگے کی طرف ملک پاکستان پیچھے کی طرف گامزن۔

20/05/2024

یہ پیج اساتذہ کی نمائندگی نہیں کررہا یہ کچھ ضمیر فروشوں کا ٹولا ہے جو اینٹی ٹیچرز کاز پر کام کر رہے ہیں اس پیج کو رپورٹ کریں اور لعنت بھیج کر آگے شئیر کرتے جائے۔جب چند پیسوں کے عوض بکنے ولے موجود ہوں تو
غدار باہر سے خریدے نہیں جاتے

https://www.facebook.com/dtepunjabdsdteachers?mibextid=ZbWKwL

This Page is a platform for Teachers to share their views,experiences make stronger the networking b

25مئی سے پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند رہیں گے
20/05/2024

25مئی سے پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند رہیں گے

‏🚨 الرٹ!! پاکستان میں گرمی🌡️ کی لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کی شدت میں آنے والے دنوں کے دوران بتدریج اضافہ متوقع ہے۔یہ گرمی ...
19/05/2024

‏🚨 الرٹ!! پاکستان میں گرمی🌡️ کی لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کی شدت میں آنے والے دنوں کے دوران بتدریج اضافہ متوقع ہے۔یہ گرمی کی لہر تاریخی لحاظ سے بدترین ثابت ہوسکتی ہے جس دوران درجہ حرارت پنجاب کے اکثر علاقوں میں کئی روز تک 48 سے 50 ڈگری تک تجاوز کرسکتے ہیں جبکہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری تک بھی ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔یہ گرمی کی لہر طویل ترین ثابت ہو سکتی ہے جو مئی کے اختتام تک جاری رہیگی۔

⦿ لاہور میں اگلے ہفتے درجہ حرارت لمبے عرصے کے بعد 47 سے 48 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جس کے سبب تمام پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشات لاحق ہیں جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔سندھ کے شہر لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ، دادو، مہنجو داڑو اور سکھر میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔حیدرآباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔بلوچستان کے علاقے تربت، سبی اور آوران میں پارہ 49 سے 50 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں بھی درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

⦿ دوسری جانب سندھ کی ساحلی پٹی بشمول کراچی اس تاریخی گرمی کی لہر کے اثر سے مستثنی رہے گی جہاں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری کے درمیان رہیں گے اور وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔متوقع سنگین موسم کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سے درخواست ہے کہ ملک بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان اگلے ہفتے سے ہی کر دیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

موسمیاتی تجزیہ کار: محمد حسیب

18/05/2024

تعلیم کا سپاہی سکول ٹھیکے پر دینے جا رہا ہے۔
روک سکو تو روک لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18/05/2024

اب وقت ہے تمام اساتذہ تعلیم کے سپاہی بنے اور سکولوں کی ٹھیکیداروں کو حوالگی کے خلاف اکٹھے ہو جائیں۔میرٹ پر اساتذہ بھرتی کر کے اساتذہ کی کمی پوری کریں۔نکلو اپنے مستقبل کی خاطر غریب کے بچے کی خاطر۔

18/05/2024

محترم وزیر تعلیم صاحب آپ ایک بار پھر بات کا رنگ بدل کر کڑوی گولی میٹھی ڈبی میں رکھ کر کھلانا چاہ رہے ہیں ۔آپ نئی بھرتی کریں یہ جو سکول چلانے کا موقع آپ کے بقول بہن بھائیوں کو دینا چاہ رہے ہیں ان کو میرٹ پر بھرتی کر کے موقع دیں ہم کو کوئی اعتراض نہیں ۔ٹھیکیداروں کو سکول دے کر آپ پنجاب کی تعلیم کے شعبہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں۔سہولیات دیں کرپٹ آفیسرز کی گردن پکڑیں رئیل ٹائم پالیسز بنائیں کریکلم پر غور کریں انگریز کے بچے بنانے کی بجائے اردو میڈیم سلیبس کی بکس چھاپنے کی کوشش کریں۔ لیکن غریب کے بچوں کو ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کریں آسان راستہ جو آپ اپنانا چاہ رہے ہیں اس کے آگے کھائی ہے اور کچھ نہیں۔اساتذہ تنظیموں نے آپ کے مؤقف کی کبھی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کریں گے برائے مہربانی اساتذہ تنظیموں کا نام استعمال کر کے استاد کے تقدس کا خیال
رکھیں۔تمام اساتذہ اس پوسٹ کو شئیر کریں اور واٹس ایپ گروپس میں شئیر کر کے اساتذہ کمیونٹی کا مؤقف اجامابھارنے میں ساتھ دیں۔منسٹر صاحب جو ٹیگ کریں

17/05/2024

محترم وزیر تعلیم صاحب آپ ایک بار پھر بات کا رنگ بدل کر کڑوی گولی میٹھی ڈبی میں رکھ کر کھلانا چاہ رہے ہیں ۔آپ نئی بھرتی کریں یہ جو سکول چلانے کا موقع آپ کے بقول بہن بھائیوں کو دینا چاہ رہے ہیں ان کو میرٹ پر بھرتی کر کے موقع دیں ہم کو کوئی اعتراض نہیں ۔ٹھیکیداروں کو سکول دے کر آپ پنجاب کی تعلیم کے شعبہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں۔سہولیات دیں کرپٹ آفیسرز کی گردن پکڑیں رئیل ٹائم پالیسز بنائیں کریکلم پر غور کریں انگریز کے بچے بنانے کی بجائے اردو میڈیم سلیبس کی بکس چاپنے کی کوشش کریں۔ لیکن غریب کے بچوں کو ٹھیکیداروں کے سپرد نہ کریں آسان راستہ جو آپ اپنانا چاہ رہے ہیں اس کے آگے کھائی ہے اور کچھ نہیں۔اساتذہ تنظیموں نے آپ کے مؤقف کی کبھی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کریں گے برائے مہربانی اساتذہ تنظیموں کا نام استعمال کر کے استاد کے تقدس کا خیال
رکھیں۔تمام اساتذہ اس پوسٹ کو شئیر کریں اور واٹس ایپ گروپس میں شئیر کر کے اساتذہ کمیونٹی کا مؤقف اجامابھارنے میں ساتھ دیں۔منسٹر صاحب جو ٹیگ کریں

‏پنجاب!سابقہ ادوار میں جو گورنمنٹ ادارے پیما کو گئے انکے زیادہ تر  مالکان نے نہ صرف سرکاری فرنیچر ، بلڈنگ ، انفراسٹرکچر ...
17/05/2024

‏پنجاب!
سابقہ ادوار میں جو گورنمنٹ ادارے پیما کو گئے انکے زیادہ تر مالکان نے نہ صرف سرکاری فرنیچر ، بلڈنگ ، انفراسٹرکچر کو تحث نحث کر دیا بلکہ 5000 تنخواہ پر غریب و کم تعلیم یافتہ اساتذہ رکھ کر کوالٹی ایجوکیشن کا بھی بھٹہ بٹھا دیا ہے خدارا ان غریب بچوں پر ترس کھائیں جن کو زمین پر بٹھایا جاتا ہے اور ان اساتذہ پر ترس کھائیں جنکو چار چار ماہ سے لے کر اب تک تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے
ذیل میں چند سکولوں کی تصاویر سیمپل کے طور پر دی گئی ہیں اس طرح کے سینکڑوں سکول موجود ہیں


17/05/2024

بریکنگ نیوز ۔

سکول ٹائمنگ

آج نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ہفتے شدید گرمی کی لہر ہے-

انشااللہ سکول ٹائمنگ بھی محترم اساتذہ اور والدین کی تجویز کے بعد
08بجے سے 11:30 تک
:کر رہے ہیں اور 45 ڈگری تک درجہ حرارت جانے کے باعث سکول سے چُھٹی کا بھی آپشن ہے-

انشااللہ آپ کی تجاویز کی روشنی میں آج ہی نوٹیفکیشن کریں گے!
ذرائع

17/05/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Shahzad Muhammad Shahzad, Marghoob Ahmad Ahmad, Hamid Suleman

17/05/2024

وزیر تعلیم صاحب نے نے ہر یونین ہر گروپ ہر ضلع کے اساتذہ کو بہترین طریقہ سے ہاں میں ہاں ملائی اور ہر کام جو بظاہر مشکل ناممکن تھا بآسانی مطمئن کرتے رہے کے سب مطالبات پورے ہوں گے۔اب ایک دم سے ہزاروں سکول پرائیویٹ سسٹم میں چلانے کی پوسٹ آپ کی نظر سے بھی گزری ہو گی۔جو کے سب کے لیے شدید ذہنی پریشانی کا باعث بن رہی ہے جس سے کوالٹی آف ایجوکیشن بری طرح متاثر ہو گی۔میں اپنی ذات میں اس فیصلے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا۔سب اچھا ہو گا کا کہہ کر پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا گیا۔ایسے لگ رہا جیسے پرینک کا شکار ہو چکے ہیں ایسا ہی کچھ محسوس ہو رہا ہے؟۔آپ کے خیال میں یہ فیصلہ کیا اثرات مرتب کرے گا پنجاب میں محکمہ تعلیم پر ؟

 مغربی بارشوں کا حالیہ سلسلہ آج ملک سے اختتام پذیر ہو جائے گا تاہم چند علاقوں میں آج بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ...
12/05/2024



مغربی بارشوں کا حالیہ سلسلہ آج ملک سے اختتام پذیر ہو جائے گا تاہم چند علاقوں میں آج بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

کل 13 مئی سے ایک #شدید گرمی کی لہر ملک میں داخل ہوگی جس کے نتیجے میں اگلے 7 سے 8 روز ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے سندھ جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے 20 #مئی کے بعد اس موسم گرما کی سب سے شدید گرمی کی لہر ملک میں داخل ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت 51 سے 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شدید گرمی کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلے سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

بہتر علم اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے بیشک۔

08/05/2024

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں متعلقہ اتھارٹیز سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں نرمی کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔۔۔
7:30 to 12:00 noon

06/05/2024

نئے وزیر تعلیم سے چند گزارشات
تمام sse اورAEo کو ریگولر کرکے سکولوں میں بھیجا جائے تاکہ اساتذہ کی کمی پوری ہو۔AEo کی پوسٹ کو ختم کر کے ڈاک اکٹھی کرنے کے لیے کلاس فور رکھا جائے جائے جو مرکزی پوائنٹ سے ڈاک لے کر دفتر تک پہنچائے اور پرائمری سکولوں می sst کو ہیڈ لگایا جائے اور انسپیکشن کے نام پر جو محکمہ کو بھاری معاوضہ دینا پڑتا ہے وہ سکولوں کی بہتری اور بجلی بل کی ادائیگی میں صرف کیا جائے۔،AEOs میں ایک بڑی تعداد ایسے ڈگری ہولڈرز کی ہے جس کا محکمہ تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ان سے ان کی استعداد کے مطابق سکولوں میں مضامین پڑھانے کو دئیے جائیں فارماسسٹ سول انجینئرز الیکٹریکل انجینئر کا محکمہ تعلیم سے کوسوں کوئی تعلق نہیں بنتا البتہ گریجویشن کی ڈگری کے مطابق سکول لیول پر ان سے پڑھایا جا سکتا ہے اور مستقبل میں ایسی پالیسی بنائی جائے کہ اس طرح کی رنگ برنگی ڈگری ہولڈرز کو محکمہ تعلیم کی بجائے انکی فیلڈ میں بھرتی کیا جائے ۔
پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی DDO پاور ریجنل لیول پر دی جائے اور تحصیل لیول پر اس پاور کو ختم کیا جائے۔کیونکہتحصیل میں فرد واحد کے پاس اختیار ہونے کی وجہ سے کرپشن کو پروان چڑھنے کا موقع ملتا ہے اس طرح قریبا کوئی چار سے پانچ مراکز کو اکٹھا کر کے ڈی ڈی او پاور تفویض کی جا سکتی ہے جس سے کرپشن کا بازار ختم ہوگا اور اساتذہ اپنے مطلوبہ تنخواہ سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے تحصیل لیول میں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی ڈی ڈی او پاور ہونے کی وجہ سے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد ڈپٹی ڈی ای او افس جانے سے کتراتی ہے اور ان کے اکثر کام معمول سے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں جس کا فائدہ کلرک حضرات اٹھاتے ہیں اور اساتذہ کو مختلف طریقوں سے رشوت پر مجبور کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
اس پوسٹ کا قطعی مقصد یہ نہیں ہے کہ ایس ایس اور اے ای اوز کو مستقل نہ کیا جائے بلکہ ڈیپارٹمنٹ کے فائدہ کے لیے ایسی تجاویز تحریر کی گئی ہیں جس کا بالاخر محکمہ تعلیم اور اس میں پڑھنے والے بچوں کو فائدہ ہوگا اپنے اختلافات رائے اور تجاویز اپ ہمیں کمنٹس میں دے سکتے ہیں۔

ہمارا کسان چاہتا ہے رات و رات امیر ہو جائےاور اس کی گندم دس ہزار فی من بھی  فروخت ہو  تو وہ بھی کم ہے جبکہ اصل لاگت اور ...
06/05/2024

ہمارا کسان چاہتا ہے رات و رات امیر ہو جائےاور اس کی گندم دس ہزار فی من بھی فروخت ہو تو وہ بھی کم ہے جبکہ اصل لاگت اور منافع فی ایکڑ آپ کے سامنے ہے۔گورنمنٹ کو گندم ریٹ فکس کرنا ہی نہیں چاہئے۔

29/04/2024

_*Instructions Regarding Reliving/Joining!!!*_

*E Transfer Bhakkar ❤️*

*فراغت و حاضری کا طریقہ کار*
محترم اساتذہ کرام!
السلام علیکم۔
_امید ہے کہ تمام احباب خیرو عافیت سے ہوں گے۔_
_جیسا کہ تھوڑی دیر پہلے آپ کو مطلع کیا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق کل جاری ہونے والے ٹرانسفر/پروموشن ایڈجسٹمنٹ آرڈرز حسب معمول جاری ہوں گے۔ تو اس سلسلے میں کچھ ضروری رہنمائی گروپ میں شئیر کی جا رہی ہے۔_
*1* . _سب سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائیں مطلب سپیڈ اچھی ہو. اپنے *SIS Application* کے لاگ ان سے ٹرانسفر والے خانہ میں جا کر وہاں سے اپنے آرڈرز ڈاؤنلوڈ کر لیں._
*2.* _آرڈرز کا پرنٹ آؤٹ بھی لے لیں اور اپنے موبائل میں ان کی پی ڈی ایف فائل بھی محفوظ کر لیں۔_
*3* . _اپنے موجودہ سکول کے ٹیب میں سے سٹاف والے خانہ میں جا کر اپنے نام پر کلک کریں. نام پر کلک کرنے کے بعد *Relieve Teacher* کے آپشن پر کلک کرنے سے آپ سے وہ *QR* کوڈ کو سکین کرنے کا کہے گا جو کہ آپ کے آرڈرز پر موجود ہے._
*4* . _آپ کے پاس جو پرنٹ شدہ آرڈرز ہیں اس پر سے *QR* کوڈ اپنے سکول ٹیب سے سکین کرنے پر آپ موجودہ سکول سے فراغت پا لیں گے.
*5* . _جس سکول آپ کا تبادلہ/پروموشن ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے اب اس سکول کے ٹیب سے سٹاف کے آپشن میں جا کر *Add Teacher* کے آپشن پر کلک کریں گے تو وہ آپ سے *QR* کوڈ سکین کرنے کو کہے گا. کوڈ کو کامیابی سے سکین کرنے کے آپ اس سکول میں آپ کی حاضری ( *Joining* ) ہو جائے گی._
_یاد رکھیں کہ آن لائن فراغت اور حاضری کا کام آپ نے ایک ہی دن میں مکمل کرنا ہے کہ اسی دن فراغت ہو اور اسی دن اگلے سکول میں حاضری ہو._
6۔ _جہاں تک *Manual* حاضری اور فراغت سے متعلق پیپر ورک کا سوال ہے تو وہ آپ اپنی سہولت سے فوری (ساتھ ساتھ) بھی کر سکتے ہیں اور ایک دو دن بعد بھی کیا جا سکتا ہے لیکن وہ بھی آپ آن لائن *Reliving/Joining* کے مطابق ہی کریں گے۔_
*اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے.

26/04/2024
کامیاب سیاسی جلسوں کے انعقاد کے بعد  گورنمنٹ تو بن گئی ان معصوموں کا کب سوچا جائے گا۔میرے خیال میں اسی کی وجہ میں بھی سر...
19/04/2024

کامیاب سیاسی جلسوں کے انعقاد کے بعد گورنمنٹ تو بن گئی ان معصوموں کا کب سوچا جائے گا۔میرے خیال میں اسی کی وجہ میں بھی سرکاری ٹیچرز ہی اس کے قصور وار ہوں گے

09/04/2024

‏🛑 پاکستان میں کل عید ہوگی یا روزہ؟؟ مشاورت جاری!

پاکستان بھر کی یونیورسٹیز میں جو پی ایچ ڈی  ڈاکٹر کی شکل میں بھیڑئیے بیٹھے ہیں فیمیل طالبہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور نمبر...
21/03/2024

پاکستان بھر کی یونیورسٹیز میں جو پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی شکل میں بھیڑئیے بیٹھے ہیں فیمیل طالبہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور نمبر دینا ذاتی وراثت خیال کرتے ہیں ان جیسوں کا علاج GC lahore کی طالبہ نے بہترین انداذ سے کیا۔تمام لوگ ایسی صورتحال جہاں دیکھیں دھلائی شروع کر دیں انشاللہ ڈاکٹری دماغ سے سے نکل جائے گی

16/03/2024

* سلام گورنمنٹ ٹیچر کی عظمت کو !*

صحیح کہا تھا کسی نے کہ پرائیویٹ سکولز کا بزنس ہوتے ہوئے بھی پتا نہیں لوگ ہیروئین کیوں بیچتے ہیں،اب تو والدین کو بچے کا سال مکمل ہونے اور پوزیشن لینے سے بھی خوف آتا ہے ، سال گزرتے ہی ایسا لگتا ہے کہ اگلی کلاس میں وہ نہیں گیا بلکہ نئے سرے سے داخلہ کروایا گیا ہے ، ہر سال سالانہ فیس ، امتحان فیس، سٹیشنری فیس ، فنکشن فیس ، کتب ، نوٹ بکس وہ فیس اور یہ فیس ، فلاں اور فلاں فیس ، اور سیشن کے درمیان میں ، کیلا ، مالٹا تربوز اور سٹابری ڈے ، نیلا ، پیلا ، سرخ ڈے ، فلاں سوٹ پہن کر آنا اور فلاں جیکٹ ، نہیں ہیں تو نیا لیں ، حتیٰ کہ سکول کی ڈیکوریشن کےلئے بھی الگ فیس اور سب جمع ہو کر اتنے ہی بن جاتے جتنے پہلی مرتبہ داخلہ کرواتے جمع کرائے تھے اور مزے کی بات ان سب کے باوجود بچے کو پڑھانا گھر ہی پڑتا ہے اور اسے آتا بھی وہی ہے جو گھر پڑھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔کمال ہے۔
*کہاں وہ پلستر اکھڑے بغیر پنکھوں کے کمرے ، ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں ، ٹاٹ اور چٹائی پر بیٹھے بچے ، بوسیدہ کرسی پر پرانی طرز کے ، ہاتھ میں چھڑی پکڑے استادوں نے وہ نسل پیدا کی جو آج پاکستان کے تمام بڑے عہدوں پر براجمان ہیں اور تعلیمی اداروں سے لے کر عدالتوں،ہسپتالوں،فیکٹریز اور کاروبار کا حسن ہیں۔*
اور کہاں یہ تعلیم سے خالی لش پش کرتے پرائیویٹ سکول ۔

رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کا شیڈول جاری
09/03/2024

رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کا شیڈول جاری

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Notificationshome posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share