20/02/2023
ہمارے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ نوشاد ھزارہ
علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔ نادر ھزارہ
کوئٹہ (رپورٹ)ھزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈمی برانچ سی (C) تنظیم نسل نو ھزارہ کے بلائی منزل میں قائم اسپورٹس حال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل کوچ استاد غلام علی، انٹرنیشنل کوچ کاظم علی، چیرمین تنظیم نادر علی ھزارہ، نوجوان دانشور و مفکر نوشاد ھزارہ، بزرگ سیاسی و سماجی رہنما احمد علی بیگ، نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما رمضان علی ھزارہ، نیشنل و انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور علاؤہ معتبرین نے بھی شرکت کی، افتتاحی تقریب میں نادر علی ھزارہ، نوشاد ھزارہ، کاظم علی، رمضان علی اور دیگر معتبرین نے کہا ایک صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے، صحت مند جسم کے اوپر ہی صحت مند دماغ خوب کام کرسکتا ہے اگر آدمی کی صحت اچھی نہ ہوگی جسم بیماریوں کا گھر ہوگا وہ آدمی بے چین ہوگا اسے دماغی سکون حاصل نہ ہوگا پھر وہ درست سوچ بھی نہیں سکے گا ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت برقرار رکھنے کیلئے مطالعہ، مثبت سرگرمی یا کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنا چاہیئے۔ مقررین نے تمام نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے ایشیاء اور اولمپکس میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ کھیل ہماری زندگی کا بہت اہم حصہ ہیں کھیل ہماری زندگی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ھزارہ قوم میں بہت زیادہ ہنر اور قابلیت ہوتی ہے اس لئے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے کھیلوں کی سرگرمیوں سے منفی سرگرمیوں کی جانب کم سے کم راغب ہونگے علاقے میں استاد غلام علی و انٹرنیشنل کھلاڑی مہدی مزاری کی کاوشوں سے نوجوانوں اور بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے انتہائی خوش آئند بات ہے۔