Turbat Press Club

  • Home
  • Turbat Press Club

Turbat Press Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Turbat Press Club, Media/News Company, .

26/03/2022
https://youtu.be/E1y9viOvPOw
17/02/2022

https://youtu.be/E1y9viOvPOw

Civil Society Turbat on Thursday morning organized a protest rally demanding the release of payment for the daily wage employees (cleaners) of the Municipal ...

16/02/2022

انکے لیے بھی کوئی کچھ بولے جن کے گھر کے بچے بھوک سے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں

09/02/2022

تربت۔صوبائی محتسب بلوچستان کے تحت ڈسٹرکٹ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی تربیت کا انعقاد کیا گیا۔دیکیھئے رپورٹ

06/02/2022

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نےتربت پریس کلب کا دورہ کس لیئے کیا۔دیکھیئے

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1010042933198794/
05/02/2022

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1010042933198794/

تربت۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول تربت میں تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع کیچ دلشاد بلوچ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل دشت شیر جان بلوچ،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت زمرد واحد اور ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشکالات صنم شکیل اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول تربت کے پرنسپل مسعود احمد گچکی پروگرام میں بطور میزبان شریک تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں مختلف اسکولوں کے طلباء اور طالبات نے مسئلہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قرارداد کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اوپر جبری طور قبضہ کیا۔جس سے کسی بھی صورت خاموش نہیں رہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چائیے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان سے بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے اور کشمیر کا دیرینہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا ایک بہت پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے جسکے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور وہ اس سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو چائیے کہ وہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے تاکہ یہاں کے عوام کے عوام چین سے زندگی بسر کر سکیں۔
اس موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان میں منایا جاتا ہے بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی منایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور انکی ہر ممکن اخلاقی اور سفارتی مدد کرنی چاہیے تاکہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی طور پر اجاگر ہوسکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے پروگرام کے مقررین میں انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے لیے ایک پر تکلف ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا

قبل ازیں کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ضلع کیچ سرکاری افسران، تاجر برادری اور عوامی حلقوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس میں موجود تھیں۔ ریلی کا آغاز ڈی سی آفس سے ہوا اور یہ ریلی تعلیمی چوک کے بعد ایرپورٹ چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوا۔ریلی میں عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے پرچم ، پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں جوشیلے نوجوانوں نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے جلوس کے لوگوں کا استقبال کیا۔ڈیلی ایگل کیچ

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1009554709914283/
04/02/2022

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1009554709914283/

تربت۔ شہید ریاض احمد کی برسی آج ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ھاوس تربت میں منائی گئی۔
تعزیتی ریفرنس کا آغاز شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے کهڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ تعزیتی ریفرینس کی ابتداء نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے سیکریٹری جنرل حاجی رحیم بخش چیف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر محمد اکرم دشتی، نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر مشکور انور، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ بوہیر صالح، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نثار بزنجو، شہید ریاض کے فرزند نوروز ریاض، ضلعی نائب صدر طارق بابل، بی ایس او پجار تربت زون کے صدر باہوٹ چنگیز نے خطاب کیئے. تعزیتی ریفرینس میں سبزل خان ، دلدار بلوچ، محمد اسلم اور شبیر احمد بلوچ نے اپنے خاندانوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کئیے. تعزیتی ریفرینس میں نیشنل پارٹی کے اراکین مرکزی کمیٹی محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور ، رجب یاسین ، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شے غلام قادر بلیدی، چیئرمین ناصر رند، ملک وارث، سابق ضلعی صدر محمد طاہر بلوچ، یونس جاوید ، کیپٹن رحیم بخش ،نثار جوسکی، اعجاز جوسکی، انور اسلم، حاجی شوکت دشتی،نثار ملنگ، مجید بلوچ، نعیم عادل،طارق رسول بخش مندی، بالاچ برکت، احسان درازئی، کیپٹن اسلم واجہ برکت، وقار گورگیج، هاجی هاشم، وارث بشیر، کہدا دوستین، اختر زعمرانی ،اکبر سیاهل، شکیل اورنگزیب، آصف فقیر، حاجی معراج، رؤف شہزاد بلیدی، غلام بزنجو، ولی جان نعیم، اکرام گچکی، حفیظ علی بخش، مسعود بلوچ، میجر عصاء چنگیز بلوچ، حنیف بلوچ، اعجاز ایڈوکیٹ ، کامریڈ مراد علی، نواب عبداللطیف کامریڈ خدابخش کے بی ،بی ایس او پجار کے ارکین عابد عمر، نوید تاج، میر جان، سمیع الله، سمیت نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کئیے اور شہید ریاض کو خراج عقیدت پیش کیئے. جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلعی سیکریٹری جنرل فضل کریم نے انجام دیا۔ڈیلی ایگل کیچ

Daily Eagle Hub
31/01/2022

Daily Eagle Hub

30/01/2022

تربت تیجابان کرکی میں خاندانی دشمنی کو کیسے ختم کیا گیا۔

29/01/2022

وزیر اعلی بلوچستان نے اپنےدورہ تربت کے موقع پر صحافیوں سے کیا کہا،

تربت۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان نے ماڈل اسکول تربت میں جاری بوائز اسکاؤٹ میں بہترین منیجمنٹ اور صفائی پر تیسری پوزی...
27/01/2022

تربت۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوکدان نے ماڈل اسکول تربت میں جاری بوائز اسکاؤٹ میں بہترین منیجمنٹ اور صفائی پر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور کی مبارک باد۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت میں جاری تین روزہ بوائز اسکاؤٹ کیمپ میں ہائی سکول گوکدان کی ٹیم نے صفائی ستھرائی اور مینٹیننس میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ہائی سکول گوکدان کی طرف سے دس رکنی طلبہ کے دستے کی نگرانی سنیئر ٹیچر صغیر احمد کررہے ہیں۔ ہیڈماسٹر محمد نسیم سنگھور نے اسکول ٹیم کو بہترین منیجمنٹ اور صفائی پر تیسری پوزیشن لینے پر مبارک باد دی ہے، اسکاؤٹ کیمپ کے تیسرے دن ڈائرکٹر ایجوکیشن مکران خان محمد ،ڈی ای او کیچ غفور احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکران ممتاز بلوچ نے ہائی سکول گوکدان کے کیمپ کا دورہ کیا اور طلبہ کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈیلی ایگل کیچ

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1004114067125014/
26/01/2022

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1004114067125014/

تربت۔ تربت شاہی تمپ کے معروف سیاسی اور سنگھور قبیلے کی اہم تریں شخصیت ڈاکٹر حیدر بلوچ اب ہم میں نہیں رہے۔ ان کا انتقال گزشتہ شب ہوا۔
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ڈیلی ایگل کیچ

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1003176477218773/
24/01/2022

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1003176477218773/

تربت۔ جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب ضلعی کابینہ کے وفد نے خزانہ آفیسر کیچ اور ڈپٹی ڈی ای او تربت اختر ایاز سے ان کے دفاتر میں جاکر الگ الگ ملاقات کی۔ وفد نے ان سے جونیئر اساتذہ کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ جے ٹی اے کے قیام کا اولین مقصد جونیئر اساتذہ کی پروموشن کا مسلہ اور ففٹی پرسنٹ کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ جے ٹی اے اساتذہ کے حقوق کی نگہبانی کے لیے کام کرتی رہے گی اس لیے تمام جونیئر اساتذہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ دیگر تنظیموں کے ساتھ وقت ضائع کرکے ان کے مفادات کو تحفظ دینے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے اپنے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جدوجہد کریں تاکہ ہمیں اپنا منزل مل سکے۔ڈیلی ایگل کیچ

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1003174297218991/
24/01/2022

https://www.facebook.com/305713400298421/posts/1003174297218991/

تربت۔ آل پارٹیز کیچ کاایک مشاورتی اجلاس کنوینر خان محمد جان کی صدارت میں پی این پی عوامی کے ضلعی دفترمیں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کنوینر عبدالغفور کٹور، انفارمیشن سیکرٹری سراج بیبگر، پیپلزپارٹی کے رہنمانواب شمبے زئی، حاجی قدیر احمد، شفیق احمد گچکی، نیشنل پارٹی کے رہنما محمدجان دشتی، فضل کریم، بی این پی عوامی کے رہنما کامریڈ ظریف زدگ، زاہد سلیمان، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالقدیر مینگل،مولانا ذاکراللہ نور، مولانا ابوالحسن، پی این پی عوامی کے دارجان بزنجو ودیگرنے شرکت کی۔
اجلاس میں بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے 25جنوری کومنعقدہونے والے جرگہ کیلئے تجاویز پر غورکیاگیا، اجلاس میں بارڈر کے کاروباری معاملات کو ایف سی سے ضلعی انتظامیہ کے سپردکرنے کی اطلاعات کو خوش آئند قرار دیاگیا اورکہاگیاکہ آل پارٹیز کیچ ہر اس عمل کی حمایت کرے گی جس سے عوام کوفائدہ پہنچے، ایف سی کا عمل دخل بارڈرکے کاروبار سے ختم کیاجائے، بارڈر پر کاروبار کرنے والے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہیے، آل پارٹیز کیچ ڈپٹی کمشنرکیچ کے طلب کردہ جرگہ میں شرکت کرے گی تاہم اس سلسلے میں آل پارٹیز نے پہلے بھی تجاویز دی ہیں ان پر کس حدتک عملدرآمدکیاگیا ہے ان کاجائزہ لیاجائے گا۔
آل پارٹیز کیچ چاہتی ہے کہ مارکیٹ ٹو بارڈر رسائی آسان بنائی جائے، بارڈرپر سیکورٹی معاملات ایف سی دیکھے تاہم بارڈر کے کاروبارکو لیویز فورس کے ذریعے ڈیل کیاجائے، لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا سلسلہ بندہونا چاہیے، بارڈرپر جانے والی گاڑیوں کی لسٹ ازسرنو مرتب کی جائے اور بے ضابطگیوں کا ازالہ کرکے صاف وشفاف لسٹ بناکر اسے کمپیوٹرائزڈ کیاجائے، آل پارٹیز اس سلسلے مانیٹرنگ اورنگرانی کا رول اداکرے گی اور بارڈرکاروبار کو سہل اور آسان بنانے کیلئے اپنی تجاویز دیتی رہے گی اورچیک اینڈ بیلنس کا موثرمیکنزم تیارکیاجائے۔
اجلاس میں اس امرپر زوردیاگیاکہ کیچ سرحدی ضلع ہونے کے باوجودیہاں کے غریب عوام بارڈرکے کاروبارسے ہونے والی حقیقی فوائد سے محروم ہیں،یہاں جس قیمت پر تیل دستیاب ہے وہی قیمت دیگر اضلاع میں بھی ہے اس لئے یہاں کی تیل کی ضرورت پوری ہونے کے بعدپھر دیگر اضلاع میں تیل کی ترسیل کا طریقہ کاروضح کیاجائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو کچھ فائدہ ہوسکے، اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ تحصیل اوریونین کونسل سطح پربھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو اپنے اپنے علاقوں میں بارڈرکاروبار کی نگرانی کریں، اجلاس میں آل پارٹیز کیچ کے نئے ضابطہ اخلاق پر بھی غورکیاگیا۔ڈیلی ایگل کیچ

19/01/2022

جسٹس فار شاہینہ شاہین کے زیر اہتمام تربت احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، دیکیھئے K News

18/01/2022

تربت۔شاہینہ شاہین کی قاتل کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ کیا گیا۔دیکیھئے رپورٹ

17/01/2022

تربت۔اسسٹنٹ کمشنر تربت نے منافع خوروں کے خلاف ڈھونڈا اٹھا لیا۔دیکیھیے رپورٹ

*گوادر کو حق دو تحریک اور اصل حقائق* *تحریر۔ *میر فدا حکیم رند*  کسی ملک کے اداروں، منصوبوں اور خیالات کو ظاہر کرنے اور ...
15/01/2022

*گوادر کو حق دو تحریک اور اصل حقائق*

*تحریر۔ *میر فدا حکیم رند*
کسی ملک کے اداروں، منصوبوں اور خیالات کو ظاہر کرنے اور اس کا نظام چلانے کے لیے حکومت کی تشکیل عمل میں لائی جاتی ہے اور اچھی حکومت قوم وملک کی فلاح و بہبود جبکہ نااہل حکومتیں ملک کی تباہی و بربادی کا موجب ہوتی ہے ملک کی طاقت اور کمزوری کا اندازہ بھی اس کی حکومت سے لگائی جاسکتی ہے عام طور پر ہر حکومت کے پیش نظر اغراض و مقاصد ہوتے ہیں جن میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا، ملک کو بیرونی دشمنوں کے حملے سے بچانا اور اندرونی معاملات طے کرنا اور رعایا کی تعلیم و ترقی اور معاشرتی حالت کی اصلاح کے لیے کوشاں رہنا ہے ان تمام باتوں کو لکھنے کا مقصدحال ہی میں گوادر میں شروع کی گئی ایک تحریک ہے جس کی سربراہی جماعت اسلامی کے صوبائی رہنمامولانا ہدایت الرحمن کر رہے ہیں، احتجاج تو ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق ہے لیکن احتجاج قانون اور آئین کے دائرے میں ہوں، دوسری طرف اگر دیکھا جائے، ڈوبتے کو تنکے کا سہارا چاہیے،بے چارے عوام کو ہردور میں ورغلا کر سبز باغ دکھا کر بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے، یہ تو ایک سیاسی شعبدہ ہے ہر سیاست دان اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے اور ووٹ لینے کی خاطر ماضی سے حال تک سیاسی جلسہ جلوس کرتے آرہے ہیں اور ان کا جمہوری حق ہے لیکن ہر ملک میں ایک قانون اور آئین ہوتاہے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر عوام کو سبز باغ اور شہد کی نہریں دکھایا جا سکتا ہے گو کہ وہی سیاسی لیڈر جب برسراقتدار آکرر وسائل اور دیگر مجبوریوں کو دیکھ کر اپنے وعدوں سے مکر جاتا ہے۔مکران ڈویژن میں بڑھتی ہوئی منشیات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے،نوجوان نسل اس ناسور لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں حکومت کو چاہیے اس سنگین مسئلہ پر خاص توجہ مرکوز کرے،صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ کہ ہمارے مکران ڈویژن ذریعہ معاش ماہی گیری ہے مگر آج تک صوبائی او روفاقی حکومت نے ٹرالرز مافیا کی روک تھام کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے اگر بات کی جائے بجلی کی،تو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے بارڈر کو لیگل طریقے سے کھولا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو اس سے روزگار میسر ہو کیونکہ حکومت تو نوکریاں محض اپنی ہی سیاست چمکانے کے لیے میرٹ کے بجائے اپنے ووٹرز کو بھرتی کرنے میں عمل پیرا ہیں اگر ہم ماضی کی طرف دیکھیں تو 2008ء سے لیکر 2018ء تک دس سالوں میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو کس طرح کے حالات کا سامنا رہا اس کا اندازہ بلوچستان کے ہر چھوٹے بڑے کو ہے اور کس طرح ان حالات کا مقابلہ کیا، ہر کسی کے دل کو پتہ ہے دور حاضر میں ہم اپنے بچوں کو قلم اور کتاب کی طرف راغب کرنے کے بجائے احتجاج کی طرف دھکیل دیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر ماضی جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ اس تحریک کا نام پہلے گوادر کو حق دو سے منسوب تھا جسے بعد میں گوادر سے تبدیل کرکے بلوچستان کو حق دو رکھ دیا گیا اور اس تحریک کے بانی کے مطالبات یہاں کے ماہی گیروں کو ٹرالر مافیا سے چھٹکارا، منشیات کی روک تھام، چیک پوسٹوں کا خاتمہ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں جو نیک شگون ہے ٹرالر مافیا کے خاتمے سے یہاں کے ماہی گیر خوشحال ہوں گے جبکہ منشیات ایک ناسور زخم ہے جو نوجوانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جبکہ تیسرا اہم مطالبہ چیک پوسٹوں کا خاتمہ ہے یہاں پر میں اس بات کی وضاحت کروں کہ اگر دیکھا جائے تو بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے وطن اور سرزمین بلوچستان میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور سرحدوں پر کشیدگی کی روک تھام ہو یا ملک میں دشمن ممالک کا پیدا کردہ اندرونی چپقلش ان سے نمٹنے میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔مولانا صاحب نے جو مطالبات پیش کئے ہیں وہ مطالبات گوادر کو حق دو تحریک سے بلوچستان کو حق دو جبکہ اب لاہور کو حق دو تک پہنچنے والا ہے،دھرنے کو تین مہینے ہونے کو ہے جبکہ اب آہستہ آہستہ سمجھ آ رہی ہے کہ یہ تحریک محض سیاسی شوشہ چھوڑنے اور ووٹ بٹورنے کے لیے کیے جا رہے ہیں جو ایک مذہبی سیاسی پلیٹ فارم پر کیا جارہا ہے۔پھر بقول شاعر وہی رفتار بے ڈھنگی جو پہلے تھا وہ اب بھی ہے! اگر مولانا کی تحریک کامیاب ہو گئی اور مولانا برسرِ اقتدار آئی تو وہ بھی دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہائیں گے ان دھرنوں کے بجائے ہمیں اپنے نوجوانوں کو دھرنے اور احتجاج کے جنگ کے بجائے ہاتھوں میں قلم دے کر قلم کا جنگ کی طرف راغب کرنا ہوگا اور تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا اسٹیج پر مائیک لیکر کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا آسان ہے لیکن عملی اقدامات کے لیے میدان میں بہت سی قربانی دینی پڑے گی۔

13/01/2022

Tirbat press club

13/01/2022

Turbat press clube

13/01/2022

تربت۔تربت پریس کلب کے صحافیوں کا شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج کا دورہ کرایا گیا، آپ بھی وزٹ کریں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Turbat Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share