صراط ٹی وی جی بی / Siraat Tv GB

  • Home
  • صراط ٹی وی جی بی / Siraat Tv GB

صراط ٹی وی جی بی / Siraat Tv GB صراط ٹی وی جی بی کے پیج پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

18/08/2023

علماء و ذاکرین کانفرنس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا خطاب

17/08/2023

ہمارا مقابلہ ابوجہل اور ابولہب کی اولادوں سے ہے
علامہ امین شہیدی کا علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب

17/08/2023

متنازعہ ناموس صحابہ بل خوارج کا نعرہ اور یزیدی سوچ کا عکاس ہے
علامہ شیخ محمد شفا نجفی کا علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب

17/08/2023

متنازعہ ناموس صحابہ بل پاکستان کے خلاف گہری سازش
علامہ اکبر حسین زاہدی کا علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب

23/07/2023

گلگت بلتستان کا ہر جوان علم کی حفاظت کیلئے اپنے بازو اور سر بھی کٹوانے کیلئے تیار ہے۔ شیخ کرامت حسین نجفی

21/07/2023

اولاد کے حقوق
مقرر: علامہ ذیشان حسین الحسینی

21/07/2023

لبیک یا حسین ع ۔۔۔ یعنی کیا؟؟؟
مقرر: شیخ کرامت حسین نجفی

تقریب علم کشائی، علمدار چوک خومر گلگت
19/07/2023

تقریب علم کشائی، علمدار چوک خومر گلگت

گلگت مرکزی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجدکانفرنس ہال میں تحفط عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں گلگت...
18/07/2023

گلگت مرکزی انجمن امامیہ کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجدکانفرنس ہال میں تحفط عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں گلگت بھر کے علماۓ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت خطیب امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین کر رہے تھے ۔

اس موقع پر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے علماۓ کرام کے لۓ مختلف ہدایات جاری کی گئی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا۔

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری امام مظلوم ؑ منانے کے لئے عزاخانوں کو آباد کرنے والے ہیں اور شہداء کربلا کی شہادت و عظمت اور قربانی کا تذکرہ قریہ قریہ اور شہر شہر میں ہو نے جا رہا ہے۔ ایسے میں عزداران سید الشہداء سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور اہل ممبرحضرات، علماء کرام اور خطباء عظام سے مومنین اور عزداران امام حسین ؑ کو بہتر انداز میں مقصد قیام حسین ؑ سے آگاہ کریں گے او ر راہ حسینی ؑ پرچلنے کی ترغیب دینگے۔

محرم الحرم کے مقدس مہینے میں نواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتول ؑ امام مظلوم حضرت ابا عبداللہ الحسین ؑ کی عظیم قربانی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم قیام امام حسین ؑ کے بنیادی اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے با مقصد عزاداری کی احیاء کے لئے عملی اقدامات کریں اور مجالس کے تقدس اور حرمت کا خاص خیال رکھیں۔حضرت ابا عبداللہ الحسین ؑ کی قربانی پوری انسانیت کے لئے ہے، حسین ؑ محسن انسانیت ہے۔ لہٰذا علماء کرام اپنی تقاریر میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ پر زوردیں اور اس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے قرب و جوار میں موجود دیگر مسالک کے افراد کو بھی مجالس میں آنے کی دعوت دیں تا کہ دیگر مسالک بھی حسینیت ؑ شناس ہو،دوریاں کم ہوں اور ذہنی و مذہبی ہم آہنگی فروغ پائے نیز دوسرے مسالک کے مقدسات کی بے حرمتی شرعاً حرام ہے۔لہذا بھائی چارے اور امن کو فروغ دینے میں اپنا کرِدار ادا کیا جائے۔حضرت اباعبداللہ الحسین ؑکے پیغام کے تناظر میں دنیا کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کی ضرورت کو عزاداروں تک بہتر انداز میں پہنچا یا جائے اورخصوصی طور پرکشمیر،فلسطین،یمن،لبنان اور بحر ین و دیگر مظلومین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے اور دنیا کو ظالمین کے مکرو ہ چہرے سے آگاہ کیا جائے۔سکیورٹی اور نظم ضبط کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے

عشرہ مجالس محرم الحرامبمقام: مرکزی امام بارگاہ چھاردہ معصومین شایار نگرخطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ شاہ حسین مفکری
18/07/2023

عشرہ مجالس محرم الحرام
بمقام: مرکزی امام بارگاہ چھاردہ معصومین شایار نگر
خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ شاہ حسین مفکری

18/07/2023

علم کشائی دنیور شنگوٹ گلگت

مجالس محرم الحرامبمقام: امام بارگاہ سیگل نومل گلگتخطیب: حجہ الاسلام والمسلمین حافظ سید بشیر حسینی الحسینی
18/07/2023

مجالس محرم الحرام
بمقام: امام بارگاہ سیگل نومل گلگت
خطیب: حجہ الاسلام والمسلمین حافظ سید بشیر حسینی الحسینی

جامع مسجد جعفریہ غلمت نگر میں علماء نجف اشرف کی طرف سے 20 روزہ اسلامک سارٹ کورس کے عنوان سے ایک عظیم الشان فکری اور تربی...
18/07/2023

جامع مسجد جعفریہ غلمت نگر میں علماء نجف اشرف کی طرف سے 20 روزہ اسلامک سارٹ کورس کے عنوان سے ایک عظیم الشان فکری اور تربیتی پروگرام ایک بہترین انداز سے اختتام ہوا جس میں آقای شیخ ساجد علی قرائتی نے شرکت کی اور شرکاء کے درمیان انعامات کو تقسیم کیا۔

عشرہ محرم الحرامبمقام: سمایر رشفری امام بار گاہ نگر خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حنیف مبشری
18/07/2023

عشرہ محرم الحرام
بمقام: سمایر رشفری امام بار گاہ نگر
خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حنیف مبشری

ماہ محرم کی مجالس میں ہر رنگ و نسل اور فرقے کے لوگ بڑی تیزی سے شامل ہو رہے ہیں، اس میں ایسی تقاریر اور گفتگو سے پرہیز کر...
18/07/2023

ماہ محرم کی مجالس میں ہر رنگ و نسل اور فرقے کے لوگ بڑی تیزی سے شامل ہو رہے ہیں، اس میں ایسی تقاریر اور گفتگو سے پرہیز کریں جس سے یہ دروازہ بند ہو جائے۔ کربلا فرقہ واریت کی نہیں بلکہ انسانیت کی درسگاہ ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ایٰ کا پیغام ۔❤

عشرہ محرم الحرامبمقام: مسجد و امام بارگاہ علی آباد ھنزہخطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عابدین جعفری
18/07/2023

عشرہ محرم الحرام
بمقام: مسجد و امام بارگاہ علی آباد ھنزہ
خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عابدین جعفری

عشرہ محرم الحرامیکم محرم تا 13 محرم الحرامخطیب: شیخ محمد عباس قمیبمقام: نگر کالونی گلگت
18/07/2023

عشرہ محرم الحرام
یکم محرم تا 13 محرم الحرام
خطیب: شیخ محمد عباس قمی
بمقام: نگر کالونی گلگت

جوٹیال گلگت: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ شرافت علی ولایتی کی سرپرستی میں یوتھ کانفرنس بعنوان "محرم ماہ امن اور یوتھ کی ذمہ...
17/07/2023

جوٹیال گلگت: حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ شرافت علی ولایتی کی سرپرستی میں یوتھ کانفرنس بعنوان "محرم ماہ امن اور یوتھ کی ذمہ داریاں" کا انعقاد
کانفرنس میں دنیور، سکوار، خومر اور جوٹیال یوتھ صدور اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی.
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ رہنماؤں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور محبت و بھائی چارگی کی فضا کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.

گلگت: ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس بسلسلہ محرم الحرام نجی ہوٹل میں منقعد ہوا۔کانفرنس می...
17/07/2023

گلگت: ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس بسلسلہ محرم الحرام نجی ہوٹل میں منقعد ہوا۔
کانفرنس میں دینی و سیاسی جماعتوں کے ذمہداران، یوتھ تنظیموں کے ذمہداران، انجمن امامیہ، وکلا برادری کے ذمہداران ودیگر کی شرکت۔

عشرہ محرم الحرامیکم محرم سے 13 محرم الحرام تکبمقام: امام بارگاہ زین العابدین خومر یرکوٹ گلگتخطیب: حجہ الاسلام والمسلمین ...
17/07/2023

عشرہ محرم الحرام
یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک
بمقام: امام بارگاہ زین العابدین خومر یرکوٹ گلگت
خطیب: حجہ الاسلام والمسلمین مصطفی انقلابی

مجالس عشرہ محرم 2023 عیسویامام بارگاہ قصر زینب برمس پائین میں    شیخ یاسین علوی مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے.
16/07/2023

مجالس عشرہ محرم 2023 عیسوی
امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین میں
شیخ یاسین علوی مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے.

سکردو :-اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام عظمت قرآن و عزاداری کانفرنس کا انعقاد، بلتستان بھر سے علمائے کر...
16/07/2023

سکردو :-

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام عظمت قرآن و عزاداری کانفرنس کا انعقاد، بلتستان بھر سے علمائے کرام و عمائدین ملت کی شرکت

علماء نگر کا اوشو تھانگ مناپن نگر میں ایک عظیم الشان اجلاس ۔اجلاس میں محرم الحرام میں موضوعات کا انتخاب کرتے ہوئے علماء ...
15/07/2023

علماء نگر کا اوشو تھانگ مناپن نگر میں ایک عظیم الشان اجلاس ۔اجلاس میں محرم الحرام میں موضوعات کا انتخاب کرتے ہوئے علماء کرام اپنے تقاریر میں اسوہ شبیری کے ذریعے اصلاح معاشرہ پر زور دیں گے نیز نسل نوع کو اسلام ناب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روشناش کیا جائیگا۔

سالانہ مجالس محرم الحراماز یکم محرم الحرام تا 13 محرمبمقام: امام بارگاہ شہید رضوی امپھری گلگتخطیب: علامہ جعفر سبحانی
15/07/2023

سالانہ مجالس محرم الحرام
از یکم محرم الحرام تا 13 محرم
بمقام: امام بارگاہ شہید رضوی امپھری گلگت
خطیب: علامہ جعفر سبحانی

سالانہ عشرہ محرم الحرامبمقام: انجمن حسینیہ نگر خزانہ روڈ گلگت
15/07/2023

سالانہ عشرہ محرم الحرام
بمقام: انجمن حسینیہ نگر خزانہ روڈ گلگت

اس دفعہ محرم الحرام میں دار یل تانگیر کی  یوتھ گلگت میں سبیل لگائے گی حصہ لینے کے لئے داریل تانگیر کے جوان رابطہ کریں. خ...
15/07/2023

اس دفعہ محرم الحرام میں دار یل تانگیر کی یوتھ گلگت میں سبیل لگائے گی حصہ لینے کے لئے داریل تانگیر کے جوان رابطہ کریں.
خوش الرحمن ایڈوکیٹ

محرم الحرام کے مجالس میں دیگر مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کے لیے خصوصی دعوت دیں تاکہ مجالس عزاء میں ہر رنگ نسل اور تمام م...
14/07/2023

محرم الحرام کے مجالس میں دیگر مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کے لیے خصوصی دعوت دیں تاکہ مجالس عزاء میں ہر رنگ نسل اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر سکیں صدر مرکزی انجمن امامیہ ساجد علی بیگ

گلگت مرکزی امامیہ جامع مسجد کانفرنس ہال میں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ذیلی انجمن امامیہ گلگت کے صدور ، ہیئت آئمہ جماعت شیعہ گلگت اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس سے صدر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ محرم الحرام 1445ھ کا ہلال غم دکھائی دینے والا ہے، جس کے ساتھ ہی بساط عالم پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلا وسلم کی لا زوال اور اسلام پرور قربانی کے تذکرات کے حوالے سے مجالس عزاء و جلوس عزاداری کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ ایسے عالم میں محرم کو پہلے سے زیادہ عقیدت و احترام سے منانے کے لۓ گلگت بلتستان سطح پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امید ہے کہ رسوماتی انداز سے ہٹ کر مزہبی و فکری روح کے ساتھ ایام عزاداری برپا کۓ جائینگے ۔جن کا درس نہ صرف مومنین پر مرتب ہو بلکہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیۓ بھی نمونہ عمل اور رشک آمیز قرار پائیں۔ اجلاس میں صدر نے علماۓ کرام سے خصوصی تاکید کی کہ محرم الحرام کے مجالسوں میں دیگر مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کے لۓ خصوصی دعوت دیں تاکہ مجالس عزاء میں ہر رنگ نسل اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر سکیں ۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حسب دستور سابق جملہ مومنین و خطبہ اور ذاکر ین کیلئے حالات کے تناظر اور محرم کے تقدس کے پیش نظر قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے جس کی کاپی زیلی انجمنوں کے سربراہان اور علماء کرام تک پہنچا دیا جائے گا امید ہے کہ ضابطہ اخلاق کے ہر شق پر من و عن عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے گی تاکہ محرم کے تقدس اور اس مثبت اثرات سے مومنین کرام مستفید ہو ساتھ ہی محرم الحرام دیگر مسالک کے افراد کیلئے بھی روح پرور ثابت ہو۔

مزید کہاکہ تمام زاکرین خطبہ حضرات اور علماۓ کرام سے خصوصی اپیل ہے کہ محرم الحرام کے پرنم فضاء میں اپنے موضوعات کو مومنین کی موثر اصلاح کیلئے سماجی جرائم و مسائل پر سیر حاصل بحث کریں اور ساتھ ہی پوری معاشرے کو ان مضر سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے طریقے تلاش کریں ۔متنازعہ موضوعات پر گفتگو کرنے سے گریز کرے.

13/07/2023

معروف نوحہ خواں عارف مہتاب نگری اور وجاہت حسین نگری، علامہ عارف کاظمی اور علامہ میرزا حسین صابری کے حضور منقبت پیش کرتے ہوئے

تمام مومنین کو عید مباہلہ مبارک ہو
12/07/2023

تمام مومنین کو عید مباہلہ مبارک ہو

دنیور گلگت: آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن سنٹرل یونٹ دنیور کی جانب سے پارا چنار میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف آواز ...
12/07/2023

دنیور گلگت: آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن سنٹرل یونٹ دنیور کی جانب سے پارا چنار میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند اور پارا چنار کے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج رکاڈ کراویا اور ساتھ میں حکومت وقت کی خاموشی پر سوال بھی اٹھایا کہ اب تک حکومتِ وقت کیوں خاموش ہے اور یہ بھی باور کرایا کہ اگر حکومت اس مسلے کو نظر انداز کریں تو پورے گلگت بلتستان کے جوان میدان عمل ہونگے۔

تبلیغی عمل میں سستی ثقافتی انحراف کا باعث بنتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامیرہبر معظم انقلاب اسلامی نے مبلغین اور مدارس کے...
12/07/2023

تبلیغی عمل میں سستی ثقافتی انحراف کا باعث بنتی ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مبلغین اور مدارس کے طلباء سے خطاب میں تاکید کی کہ میں تبلیغ کے سلسلے میں مختلف ذرائع سے مجھ تک پہنچنے والی معلومات کی بنیاد پر تبلیغ کے حوالے سے فکرمند ہوں۔ ہمیں تبلیغ اور وعظ و نصیحت دونوں کی ضرورت ہے۔

آج صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے مبلغین اور مدارس کے طلباء کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب کے بیان کردہ اہم نکات حسب ذیل ہیں؛ اگر ثقافتی میدان میں تبلیغ کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا تو ہم ثقافتی تبدیلی کے خوف ناک چیلیجز سے گزریں گے۔ مختلف ذرائع سے مجھ تک پہنچنے والی معلومات کے مطابق، میں تبلیغ کے بارے میں فکر مند ہوں۔ اس ملک میں تبلیغ کی گنجائش اتنی وسیع ہے کہ اگر ہم اپنے سے کئی گنا زیادہ کام کریں تو بھی مجھے نہیں لگتا کہ یہ کمی پوری ہو سکے گی۔ ہمیں تبلیغ، موعظہ اور تحقیق کی ضرورت ہے۔

آج، مدارس میں مروجہ نظریہ یہ ہے کہ تبلیغ دوسرے نمبر پر ہے، پہلی جگہ دوسری چیزیں مثلا علمی کام وغیرہ ہیں۔ دوسرا نمبر تبلیغ کا ہے اور ہمیں اس نظرئے سے عبور کر کے تبلیغ کو پہلی ترجیح میں لانا ہوگا۔ آج نوجوانوں اور جوانوں کی عمومی بیداری کی سطح کا ماضی سے بالکل بھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ میری تقریباً ساری زندگی میں سے تبلیغی زندگی ساٹھ سال کی ہے اور یہ زیادہ تر نوجوانوں کے ساتھ گزری ہے۔ اس زمانے میں جوانوں کی سوچ اچھی تھی، نوجوان سوچنے والے تھے، لیکن آج سے اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آج سوچ کی سطح بڑھ گئی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارے نوجوانوں اور سامعین کی سوچ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے لیکن ایک وبا بھی پھیلی ہے، اور وہ یہ کہ سوشل میڈیا کی کثرت میں آوازوں کا ایک ایسا ہجوم ہے جس میں صحیح دینی معارف کے انتقال کی آوز مدھم پڑ گئی ہے۔

والدین اپنے بچوں کو بہت کچھ سکھاتے تھے لیکن آج سوشل میڈیا کی بے ہنگم افراتفری میں ان کی آواز کمزور پڑ گئی ہے محض شبہات کا جواب دینا کافی نہیں بلکہ یہ دفاعی پوزیشن ہے اگرچہ یہ بھی ضروری ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔ دوسرے فریق کے پاس فکری بنیادیں ہیں، اس پر حملہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سکوار گلگت : جشن عید غدیر و مباہلہ سکوار بوریا مدرسہ حیدر کرّار گلگت
12/07/2023

سکوار گلگت : جشن عید غدیر و مباہلہ سکوار بوریا مدرسہ حیدر کرّار گلگت

مرکزی عظیم الشان محفل عید مباہلہ آج رات بعد از نماز مغربینبمقام : مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگتخطابت: عالمی شہرت یافتہ علا...
12/07/2023

مرکزی عظیم الشان محفل عید مباہلہ
آج رات بعد از نماز مغربین
بمقام : مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت
خطابت: عالمی شہرت یافتہ علامہ سید عارف حسین کاظمی

گلگت:مرکزی امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں منعقد عظیم الشان جشن غدیر و مباہلہ سے حجت السلام مولانا سید عارف حسین کاظمی خط...
11/07/2023

گلگت:
مرکزی امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں منعقد عظیم الشان جشن غدیر و مباہلہ سے حجت السلام مولانا سید عارف حسین کاظمی خطاب کر رہے ہیں۔

پارہ چنار کے مظلوم مومنین کے حق میں یار گار چوک سکردو میں احتجاجی مظاہرہ ۔۔ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر...
11/07/2023

پارہ چنار کے مظلوم مومنین کے حق میں یار گار چوک سکردو میں احتجاجی مظاہرہ ۔۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا

گلگت نومل : پارہ چنار پر جاری لشکر کشی و محاصرہ اور سرحد پار سے دراندزی پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف مجلس وحدت مسل...
11/07/2023

گلگت نومل : پارہ چنار پر جاری لشکر کشی و محاصرہ اور سرحد پار سے دراندزی پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین گلگت کا نومل میں علامہ نئیر عباس مصطفوی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

گلگت مجلس وحدت المسلمین ضلع گلگت کی جانب سے پاراچنار میں سرحد پارسے دہشت گردی کے خلاف کیپٹن ضمیر عباس چوک میں احتجاج
11/07/2023

گلگت
مجلس وحدت المسلمین ضلع گلگت کی جانب سے پاراچنار میں سرحد پارسے دہشت گردی کے خلاف کیپٹن ضمیر عباس چوک میں احتجاج

گلگت مدرسہ حیدر کرار میں عید غدیر کے حوالے سے جشن کے پروگرام کا انعقاد. جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور دیگر مہمان...
11/07/2023

گلگت مدرسہ حیدر کرار میں عید غدیر کے حوالے سے جشن کے پروگرام کا انعقاد. جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور دیگر مہمانان گرامی سمیت مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی.

نگرل گلگت: جشن غدیـــــر و مباہلہ امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں جاری ہے. خصوصی شرکت و خطاب عالمی شہرت یافتہ خطیب و معرو...
11/07/2023

نگرل گلگت: جشن غدیـــــر و مباہلہ امام بارگاہ کلاں نگرل گلگت میں جاری ہے. خصوصی شرکت و خطاب عالمی شہرت یافتہ خطیب و معروف عالم دین علامہ سید عارف حسین کاظمی

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صراط ٹی وی جی بی / Siraat Tv GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share