07/02/2020
مردان: تھانہ رستم پولیس نے دو سالہ بچے کا عضو خاص کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ رستم ہیراونڈ بالا سے تعلق رکھنے والے عثمان علی ولد رضا خان نے اپنے دو سالہ بیٹے عزیر کا عضو خاص کاٹنے سے متعلق نا معلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی تھی، جس کا ڈی پی او سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم/ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے، جس پر ایس ایچ او تھانہ رستم پرویز خان ہمراہ ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروائی کی اور ملزم شہزاد ولد شوکت علی سکنہ رستم تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔