🌏🇵🇰🖋️📝✍️ اُردو ادب، غزل اور شعر و شاعری CIVIL ENGINEER,NEWS ANCHOR.DUBAI,UAE
10/03/2023
ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا الحمداللہ ۔""""
بہت بڑی ریکوری ہوئی ۔۔۔۔😥😭💔
10/03/2023
*وہاڑی تھانہ صدر میں ایک اور غریب محنت کش شریف شہری پولیس گردی کا شکار جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج شہری میڈیا نمائندگان کو تفصیل بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا*
*وہاڑی (بیورو رپورٹ) تھانہ صدرِ کے رمضان ڈرائیور، وکی کانسٹبل،توقیر کانسٹبل جگہ جگہ ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے ایک شریف شہری نشانہ بن گیا ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا سے انصاف کے لیے دھائیاں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے اہلکار وکی ،توقیر چدھڑ،اور رمضان ڈرائیور بغیر کسی ایس ایچ او کے اور اے ایس آئی ڈیپو کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے تھے وہاں سے ایک غریب محنت کش جاوید ولد خادم حسین سکنہ 9/11 ڈبلیو کو روکا جس کی محکمہ پولیس کے نام پر دھبہ لگانے والے پولیس اہلکاروں نے تلاشی لی اس غریب کے پاس کچھ نہیں نکلا پھر بھی اسے ایسے اٹھا لیا جیسے کوئی اشتہاری کو پکڑ لیا ہے اور اس پر تشدد کر تے ہوئے تھانہ صدر لے گئے دو دن تھانے میں رکھنے کے بعد اس غریب محنت کش پر پولیس کی شان بادشاہ سلامت اے ایس آئی بابر سعید نے شراب کا جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج کر دیا اس پر پہلے کوئی مقدمہ درج نہ ہے بے داغ ماضی کے مالک اس غریب محنت کش کا ڈی پی او وہاڑی سے ان پولیس کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ*۔۔۔۔۔
10/03/2023
😰🤔😢😭🙏😭😢🤔😰
*شاندار اور پُرتعیش شادی،،،*
*دولہا اور دلہن ایک ھیلی کاپٹر میں پہنچتے ھیں،،،*
*لیکن سب کچھ ایک منٹ میں جَل کر ختم ھو جاتا ھے۔*
*ھیلی کاپٹر میں آگ لگتے ھی دلہا اور دلہن دونوں کے والد، والدہ، تمام رشتہ دار اور مہمان انہیں جلتے ھوئے دیکھتے رھے، لیکن کر کچھ نہیں سکے۔*
*ھمیں ھر وقت، اپنے ھر قدم، ھر سانس اور تمام نعمتوں پر اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کرتے رھنا چاھئے،،،*
*کیونکہ اس زمین پر ھمارے وقت کی ضمانت نہیں ھے۔۔۔*
10/03/2023
اطلاع عام یہ کسی بھائی کا پاسپورٹ ملا ہے اور س کا ویزہ بھی لگا ہوا ہے اگر کسی بھائی کا ہوں تو میرے نبمر پر رابط کریں یہ اطلاع جہاں تک ہو سکے کریں شاہد آپ کے ایسے کرنے سے اس کو کھویا ہوا پاسپورٹ مل سکے 03006034297 اس نمبر پر رابطہ کریں
10/03/2023
بادل گرجے عمران خان قصور وار،
بارش زیادہ ہوئی عمران خان قصور وار،
گرمی بڑھ رہی ہے،عمران خان قصور وار،
آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر عمران خان قصور وار ہے
آپ اب اس طرح کہ پرچے درج کرلیں۔حبیب اکرم
10/03/2023
10/03/2023
😡😡😡😡😨😱😱
10/03/2023
ویلڈن ریسکیو1122نوشہرہ ٹیم آپکی عظمت کو سلام❤
گزشتہ روزوادی سون کے سیاحتی مقام کنہٹی گارڈن کے جنگل میں اچانک آگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے وہاں پہنچ گئی مسلسل کوششوں کے بعد تقریبا رات 2 بجے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور اللہ تعالی کے خصوصی کرم سے اور ریسکیو1122نوشہرہ کی کوششوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورجس جنگل میں آگ لگی ہوئی تھی اسکے ساتھ ملحقہ آبادی کو بھی اللہ تعالی نے محفوظ رکھا
اہلیان علاقہ نے ریسکیو1122نوشہرہ کی ٹیمیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا
28/12/2022
😭😭😭😭😢😭😢😧😨😩😱
24/12/2022
مجرم اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے۔اسی لیے حقیقت کبھی چھپتی نہیں،تکبر اور بے وقوفی کبھی نا کبھی لے ڈوبتی ہے۔
کچھ دن پہلے فیصل آباد میں ایک حساس ادارے کے ملازم کو قتل کر کے اس کی لاش جلا دی گئی تھی۔مقتول کی ناقابل پہچان لاش کے پاس سے اس کا ادھ جلا شناختی کارڈ،تقریبا ساری جلی ہوئی وردی اور سروس کارڈ ملے تھے۔ پولیس نے اس قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا۔حساس ادارے کے اس ملازم کی باقیات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کی۔مقتول کے موبائل نمبرز سے سی ڈی آر وغیرہ نکلوایا گیا۔ مقتول کے نام پر چلنے والے پرانے دونوں نمبر بند تھے تاہم اس دوران پولیس کو اس بات نے چونکا دیا کہ وقوعہ کے صرف دو دن بعد ہی گوجرانوالہ میں مقتول کے آئی ڈی کارڈ سے ایک نئی سم نکلوا کر ایکٹو کروائی گئی تھی۔ پولیس نے اس کلیو پر کام شروع کیا۔ گوجرانوالہ میں جس جگہ پر یہ نمبر ایکٹو تھا وہاں چھاپہ مارا گیا۔
یہ نمبر ایک گھر میں ایکٹو تھا۔ تاہم اس گھر کے مرکزی دروازے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ پولیس کسی طرح اس گھر کے اندر پہنچی۔ اہلکاروں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب حساس ادارے کا مردہ ملازم ان کے سامنے زندہ موجود تھا۔
حساس ادارے کا مقتول ملازم زندہ ہے تو پھر جو لاش ملی تھی وہ کس کی تھی؟
چکر کچھ یوں تھا کہ ان ملازم صاحب نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ یہ اپنی اس نئی دنیا کو خوب بہتر طریقے سے انجوائے کرنا چاہتے تھے۔ ہنی مون وغیرہ کیلئے چھٹیاں اور لمبے اخراجات۔ کیسے مینیج ہو؟ سوچنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کے ملازم شخص ہیں۔ جمع پونجی کچھ خاص ہے نہیں۔ ادارے سے اچھی رقم ملے گی لیکن تب جب وہ ریٹائرڈ ہوں گے۔ یا تب جب ان کی دوران سروس اچانک وفات ہو جائے۔
اسی غور و فکر میں انہیں یہ بھی پتہ چلا کہ دوران سروس وفات کی صورت میں ان کی بیوہ کو ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی زیادہ چوڑے واجبات اور مراعات ملیں گی۔لہذا انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ مل کر ایک پلان بنایا۔
حساس ادارے کے ان ملازم صاحب نے ایک بس اسٹینڈ سے پیسے دینے کے لالچ میں ایک نشئی کو ساتھ لیا۔اسے قتل کیا اور اس کی لاش جلا دی۔ اپنی جلی ہوئی یونیفارم بھی وہیں پھینکی۔شناختی کارڈ اور سروس کارڈ کو بھی تھوڑا سا جلایا اور لاش کے پاس پھینک دیا۔یہ کارڈز اس طرح جلائے گئے تھے کہ اس کا نام اور شناخت ظاہر رہے۔
مقتول ملازم صاحب نے سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے آپ کو سپرد خاک کروایا اور گوجرانوالہ میں ایک مکان لے کر رہنا شروع کر دیا۔ ملازم صاحب نے گھر کے مرکزی دروازے کو باہر سے تالا لگوایا اور خود اندر آرام کیا کرتے تھے۔
اس انتظار میں تھے کہ نئی بیگم کاغذی کارروائی وغیرہ پوری ہونے کے بعد ادارے سے لمبی رقم لائیں تو یہاں سے کہیں اور نکل جائیں۔ لیکن موبائل کے چسکے نے کام خراب کر دیا۔
شاید یہ بھی انٹرنیٹ کے بغیر نہیں رہ سکتے ہوں گے۔ ویڈیوز دیکھتے ہوں گے یا فیس بک۔
خیر۔
"مردہ" اب فیصل آباد پولیس کی حراست میں ہے۔
Salute To Police Force
23/12/2022
🚩🚩🚩
شدید دھند کے باعث کوٹ سبزل تین کاریں آپس میں ٹکرا گئی حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی ذرائع
23/12/2022
🚩🚩🚩خطرناک حادثہ
رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر سردارگڑھ کے قریب دھند کے باعث بسوں کے درمیان تصادم۔ریسکیو1122
رحیم یارخان: ریسکیو1122کی چاروں ایمرجنسی گاڑیوں نے موقع پر فوری ریسپانس کیا۔ریسکیو1122
رحیم یارخان: 8افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو1122
رحیم یارخان: 7 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی،1زخمی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ریسکیو1122
23/12/2022
ورق ورق پر تیری عبارت، تیرا فسانہ، تیری حکایت
کتابِ ہستی جہاں سے کھولی، تیری وطن سے محبت کا ہی باب نکلا
09/12/2022
اقوام متحدہ کےجنرل سیکرٹری پاکستان کے سیلاب متاثرین کادورہ کیا اور دنیا کو منتیں کرتا رہا کہ پاکستان کی امداد کی جائے۔
اور بے شرم حکمران امداد کےلئےآئے ہوئےخیموں کو اپنےجلسوں کےلئے استعمال کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کے بچے اس خطرناک سردی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ۔
21/11/2022
تھانہ ظاہرپیر میں خاتون کو زبردستی گلے لگا کر تصویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
20/11/2022
سنبھالو اپنی جائداد ایک والد کا اپنے دو جوان بیٹوں کی قبریں بنا کر عبرت کا نشان بنا دیا۔۔
وسندے والی مین روڈ پر یہ دو قبریں ہمارے لئے ایک سبق چھوڑتی ہیں
کہتے ہیں دو بھائی ایک دوسرے کیساتھ اس زمین کے ٹکڑے پر لڑ مرے اس پر انکے والد نے ان دونوں کی قبریں اسی زمین پر بنوا کر کہہ دیا کہ لو سنبھالو اپنی زمین اور ہم سب کے لئے نشان عبرت بنا ڈالا ۔
زندگی چار دن کی ہے محبتیں بانٹیں ساتھ کچھ نہیں لے کر جانا جائیں گے تو بس ہمارے اچھے اعمال.
18/11/2022
رحیم یار خان کشمور انٹر چینج کے قریب بس اور ٹریلر میں حادثہ
ایم فائیو موٹروے کشمور کے قریب فیصل موورز بس اور ٹریلر میں تصادم جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔مذید اپڈیٹ جاری
14/11/2022
راجن پورکلاں کا رہائشی غریب سفید ریش غریب شاہ محمد نامی پرائیویٹ لین مین مڈ منٹھار میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین
04/11/2022
تھانہ سٹی خانپور
کو ایک لاوارث لاش ملی ہے جو شخص اسے پہچانتا ہو یا اس کے قریبی رشتےداروں کو جانتا ہو تھانہ سٹی کے ایڈیشنل سب انسپکٹر رانا اکبر صاحب سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کرے
03006722707
Rana Akbar ASi city khanpur
19/10/2022
مدینہ منورہ سے کوئی 300 کلومیٹر دور ایک خاموش علاقہ ہے ۔ اس کو مدائن صالح کہتے ہیں۔ اس علاقے میں حضرت صالح ؑ کی قوم آباد تھی۔ اس قوم کو قوم ثمود بھی کہتے ہیں ۔ یہ قوم حضرت ہود ؑ کی قوم کے ہم عصر تھے۔ حضرت ہود کی قوم کو قوم عاد کہتے ہیں ۔ جن کی باقیات آج کل بحرین کے صحرا ابار میں موجود ہیں ۔
جنانچہ قوم صالح ؑ یا قوم ثمود نے اللہ سے کفر کیا۔ بہت بڑے لمبے چوڑے اور طاقتور تھے، انہوں نے پہاڑوں کے اندر اپنے گھر بنا رکھے تھے۔ جو کسی بھی موسمی شدت کا مقابلہ کر سکتے تھے۔ وہ حضرت صالح ؑ کی تبلیغ کے مقابلے میں کہتے اے صالح ہمارے عظیم الشان گھروں کو دیکھ کیا ہم بہت زیادہ طاقت والے نہیں ؟ اگر ہمارے مقابلے پر کوئی اور قوم ہے ان کو لاؤ ہمارے سامنے ۔لیکن جب انہوں نے اللہ کی نشانی ایک اونٹنی کو مار ڈالا اونٹنی کا بچہ روتا ہوا چیختا چلاتا ہوا ایک پہاڑی میں گم ہو گیا۔ حضرت صالحؑ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ 3 دن اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو ۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ جھوٹا نہیں ہو گا۔ تو اللہ نے حضرت صالحؑ کو اور کچھ لوگوں کو اپنی مہربانی سے بچا لیا ۔اس قوم کو چنگاڑ نے آ پکڑا ۔۔۔ وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔ فرشتے کی وہ چیخ یا چنگاڑ اتنی شدید تھی کہ ان کے کلیجے پھٹ گئے، اور اپنی گھروں میں پڑے پڑے ہی ہلاک ہو گئے ۔ وہ جتنے بھی طاقتور تھے لیکن اللہ سے زیادہ زور آور نہیں ہو سکتے ۔ وہ برتر اور اعلی ہے ۔
روایت میں ہے کہ حضرت محمد ﷺ اپنے کچھ اصحاب کے ساتھ اس علاقے سے گزرے ۔ حضرت محمد ﷺ کے چہرہ انوار پر اضطراب تھا۔ اور ایسا لگتا تھا وہ جلدی میں ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے ایک کنوئیں کا پانی پیش کیا، لیکن حضرت محمد ﷺ نے اپنے اصحاب کو منع فرما دیا اور جلد وہاں سے نکلنے کا حکم دیا، صحابہً نے اضطراب کی وجہ پوچھی تو حضرت محمد ﷺ نے فرمایا یہاں اللہ کا عذاب نازل ہوچکا ہے۔ یہ علاقہ حضرت صالح ؑ کی قوم کا ہے جس پر اللہ نے سخت عذاب نازل کیا ۔
وہاں نا رکنا اور نا پانی پینا ایسے راز ہیں جس کی خبر ہمیں نہیں ہے، حضرت محمد ﷺ طبعیتا معصوم ہیں چنانچہ عذاب الہی کا سن کر عام شخص اندر سے دہل جاتا ہے۔ وہ تو اللہ کے رسول ہیں جن کو اللہ کی طاقت کا بخوبی علم ہے۔
بالکل ایسے ہی قوم لوطؑ کے ساتھ ہوا۔ وہ لوگ ہم جنس پرستی جیسے مکروہ کام میں پڑ چکے تھے، حضرت لوط ؑ نے ان کو خبر دار کیا لیکن عیش و عشرت اور گناہوں کی لزت میں اس قدر غرق تھے کہ حضرت لوط ؑ کو ستانا شروع کر دیا۔
حضرت لوط ؑ حضرت ابراہیم ؑ کے ہم عصر تھے ۔ اپنی قوم کو بہت سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئے۔ اللہ نے اپنے فرشتے حضرت لوط ؑ کی طرف بھیجے انہوں نے حضرت لوط ؑ سے کہا کہ کچھ رات رہے یہاں سے اپنے اہل و آیال کو لیکر نکل جائیں ۔ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ ہمارے عذاب کا وقت صبح ہے ۔۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے ؟؟
فرشتوں نے تاکید کی کہ کوئی شخص پیچھے مڑ کر نا دیکھے،
جناچہ سحری کے وقت قوم لوط ؑ پر اللہ نے آسمان سے پتھروں اور آگ کی بارش کر دی ۔ اور قرآن میں اللہ نے فرمایا کہ ہم نے ان پر تہہ بر تہہ کنکریاں برسائیں اور پوری بستی کو نیچے سے اوپر کر دیا۔
آج جدید سائنس نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ جب یہ قوم زمین پر تھی اس وقت برج سنبلہ سے شہاب ثاقبوں کی بارش ہوئی تھی، وہ پتھروں کی بارش آگ کے بگولوں کی طرح اس قوم پر نازل ہوئی تھی۔ یہ اپنی دنیا میں مگن تھے ان کی ہڈیوں سے پتا چلتا ہے کہ انتہائی کرب ناک عذاب کی زد میں آگئے تھے۔
حضرت لوط ؑ کی بیوی نے اللہ کے حکم کی خلاف ورزی کی اور مڑ کر پیچھے تباہ ہوتا شہر دیکھنے لگی۔ اور وہی پتھر کی ہو گئیں ۔۔۔ ان کی باقیات آج بھی بحیرہ مردار کے پاس وادی سدوم میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔۔۔
اللہ ہمیں اپنے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور عذاب الہی سے بچائے رکھے۔ جو یقینا ہمارے لیے بہت بھاری ہے..!!
19/10/2022
آج رات ایک چور پکڑا جو جو بیٹری چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا رکن پر روڈ اڈا مسن آباد ظاہر پیر ریس ہوٹل والے کی چوری کرتے ہوئے بندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا سعید بھٹی نامی بندہ ایک مہینے میں تیسری بار پکڑا گیا ہر بار پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا لیکن یہ بندہ دوسرے ہی دن باہر آ جاتا ہے کیسے ؟
اگر کوئی بڑا حادثہ ہوجاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ؟19/10/2022
18/10/2022
نقش ماضی: آرمینیا کے آذریوں کا قتل عام
17/10/2022
ماں باپ کے علاوہ اگر رشتوں میں وفا ہوتی تو یوسف علیہ السلام کبھی نہ بکتے مصر کے بازار میں ۔
کتنے انمول ہوتے ہیں یہ والدین جو حیات ہیں اللہ پاک ان کی عمروں میں برکت عطا فرمائے اور جو وفات پا چکے ہیں اللہ پاک اُنکی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین❤️❤️
17/10/2022
ظاہرپیر : ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کی كمسن بچی عروج کے گھر آمد ۔
گزشتہ ہفتے كمسن بچی عروج فاطمہ سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بعد اہلیان ظاہرپیر شدید خوف اور اذیت میں مبتلا تھے۔ ڈی پی او رحیم یار خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ظاہرپیر سیف اللہ خان کورائی سمیت تمام ٹیم نے شبانہ روز محنت کے بعد آخر کار اغوا کار کو مجبور کر دیا کہ بزدل اغوا کار بچی کو گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
بحفاظت بازياب ہونے والی كمسن بچی عروج کے والدین نے ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ ظاہرپیر سیف اللہ خان کورائی کی پوری ٹیم کو جھولیاں بھر کر دعائیں دیں ۔
آخر میں ڈی پی او رحیم یار خان نے میڈیا کے مثبت کردار کو بھی خوب سراہا۔
17/10/2022
وَتُعِزُّ مََن تَشَاءُ وَتُزِلُّ ٓمَن تَشاء
جیو مرشد ﷲ پاک آپ کو سلامت رکھے آمین ثمہ آمیـــــــــــــــــن
کل والے الیکشن سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ خان صاحب کا مقابلہ کرنا کسی ایک پارٹی کا کام نہیں ہے بلکل تیرہ پارٹی ایک ساتھ ہو کر بھی خان صاحب کو ہارا نہیں سکی۔ کل کو جنرل الیکشن میں الگ الگ پارٹی کا امیدوار خاک مقابلہ کریں گے۔
15/10/2022
تعلیم اگر بزرگوں کا ادب واحترام نہیں
سیکھاتی تو ایسی تعلیم سے ان پڑھ رہنا بہتر ہے😔
15/10/2022
آج کے بعد میں یہ سوال کبھی نہیں کروں گا
کہ ہم ساری دنیا سے کیوں کر پیچھے رہ گئے
15/10/2022
الحمدو اللہ۔۔
ظاہر پیر کی معصوم بچی اللہ پاک کے فضل وکرم اور ڈی پی او رحیم یار اور ایس ایچ او ظاہر پیر کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت بخیریت و عافیت اپنے گھر پہنچ گئی۔۔
14/10/2022
اس شخص کو شناخت کرکے بچی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں 🙏
گزشتہ روز رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر سے لاپتہ ہونے والی عروج فاطمہ کو نہ معلوم شخص کے اغواء کرکے رکشے پر سوار ہو کر لیجانے کی CCTV فوٹیج سامنے آگئی اس شخص کو شناخت کرکے بچی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں 🙏
14/10/2022
تلاش گمشدہ
دوران سفر چاچڑاں روڈ پر کالے رنگ کا بٹوہ جس میں 5000 ہزار اور قیمی کاغذ موجود تھے گر گیا ہے
جس کو بھی ملے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کرے
مرسلین ہاشمی
03350036857
14/10/2022
ظاہر پیر گم شدہ بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک شخص بچی کو اپنے ساتھ لیکر چا رہا ہے۔ اہل علاقہ اس شخص کو پہچاننے کی کوشش کریں اگر تھوڑا بھی کسی پر شک ہے تو پولیس کو ضرور نشاندہی کریں تا کہ تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے
14/10/2022
قیامت خود بتائے گی ، قیامت کیوں ضروری تھی
ملتان کی نشتر ہسپتال انتظامیہ لاوارث لاشیں کی تدفین کروانے کی بجائے ہسپتال کی چھت پر نعشیں پھینک دیا کرتیں ،
مُردوں کو چیل کووں کے حوالے کرنا انتہائی انسانیت سوز واقعہ ہے
13/10/2022
بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے پر تمام مردوں نے کوچ سے چھلانگ لگا دی لیکن بچے اور خواتین چھلانگ نہ لگا سکے اور جل کر خاکستر ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی مغیری خاندان سے تھا
29/09/2022
*خان پور تھانہ اسلام گڑھ پولیس کی فوری کارروائی بارھویں جماعت کے طالب علم کو دھوکے سے چولستان بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج*
خان پور: پولیس کی فوری کارروائی بارھویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی کا ملزم گرفتار مقدمہ درج ، ترجمان پولیس
خان پور: پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، ترجمان پولیس
خان پور: گرفتار ملزم کا نام جاوید ہے ، ترجمان پولیس
خان پور ؛مبینہ طور پر ملزم نے دھوکے سے بلوا کر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی ترجمان پولیس
خان پور: پولیس کی گرفتار ملزم سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس
خان پور: پولیس مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی ، آختر فاروق ڈی پی او رحیم یار خان
28/09/2022
صوبہ پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان تھانہ بھونگ کی حدود میں افسوس ناک واقع ۔
ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ ایک کنسٹیبل شہید 4ملازمان زخمی ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق ایس پی انویسٹیگیشن کیپٹن (ر) دوست محمد بھی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئے پولیس کا زخمی ملازمان کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ۔
ترجمان پولیس رحیم یار خان
28/09/2022
ریاست مدینہ کی بنیاد ہی عدل و انصاف کی بنیاد پر تھی، جب معاشرے میں انصاف قائم ہو تو قوم آزاد ہو جاتی ہے اور وہ اپنے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ عمران خان
28/09/2022
آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
26/09/2022
صادق آباد/ 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی
تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع علی مردان میں اوباش کی 6 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی,احمد پور لمہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
Be the first to know and let us send you an email when IZHAR TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.