Samaa Hunza

Samaa Hunza News
(1)

21/10/2024

اے کے آر ایس پی اور قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنازئشن (کاڈو) کے زیر تعاون سے خواتین کے لئے مقامی زبان بروشسکی میں ضروری پیغام۔۔

Welcome home Sirbaz KhanJoin us in celebrating the incredible achievement of the first Pakistani to summit all 14 peaks ...
10/10/2024

Welcome home Sirbaz Khan

Join us in celebrating the incredible achievement of the first Pakistani to summit all 14 peaks above 8,000 meters in the world!
This is a historic moment for Pakistan! Let's honor the bravery, dedication, and perseverance of Sirbaz Khan as he return home after this monumental feat.

Date: 11-Oct-2024
Timing 07:30am
Location: Islamabad International, Airport

11/05/2024

سیپشل ایجوکشن سکول علی آباد میں یوم والدین کے منعقدہ تقریب میں اظہار ہنزائی اپنی خوبصورت آواز میں درد برا بروشسکی صوفیانہ کلام پیش کر رہے ہیں ۔

26/04/2024

26۔اپریل۔۔یوم درسگاہوں کے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن پر خاص تحریر
سر کاری درس گاہیں نئی نسل کی مستقبل کی ضامن۔

تحریر۔۔۔ عبدالمجید
گلگت بلتستان خاص کر ہنزہ میں سر کاری سطح پر سکولوں کا اجراء 1911ء میں اس وقت ہوئی جب جارج پنجم کی دہلی میں رسم تاجپو شی ادا کی گئی ہنزہ سے بھی ایک وفد میر آف ہنزہ میر محمد نظیم خان (کے سی آئی) کی قیادت میں اس دربار میں شریک ہوئی تھی۔ شاہ جارج پنجم نے اپنی تاجپوشی کی یاد میں برصغیر کے مختلف ریاستوں کے میروں، راجاؤں اور والیان کو تعلیمی پیکج عنایت کئے۔ ریاست ہنزہ کے میر کو ایک پرائمری اسکول کا پیکج عنایت کیا اور ایک سال بعد سنہ 1912ء میں کریم آباد کی شاہی پولو گراؤنڈ میں عوام نے اپنی مدد آپ (رجاکی) کے تحت عمارت تعمیر کی گئی اور اس کی تعمیر کی نگرانی خود میر آف ہنزہ نے سر انجام دیں۔ چند برسوں بعد اس درسگاہ کو مڈل سکول کا درجہ حکو مت نے دی۔ 23 اکتوبر 1974ء میں ریاستی نظام حکو مت ختم ہوئی اور وفاقی حکو مت کے وزیر تعلیم حفیظ پیرزادہ نے اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر بوائز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیدیا جو کہ اس کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی اس وقت کی سر کار کوجاملتاہے جب کہ دوسرا سکول ہنزہ علی آباد کے قیام مو جودہ آغاخان اسکول جو کہ اس سے قبل ہنزہ ماڈل سکول بنا۔ اسی مقام پر عوام نے خود ایک بار پھر اپنی مدد آپ 1946ء میں ڈائمنڈ جوبلی اسکول کو سرکاری سکول میں مبذول کر کے ہنزہ میں ایک اور سکول کا آغاز کیا گی۔1957ء میں سکول کی عمارت کو از سر نو ایک اور مقام پر تعمیر کیا گیا۔ لیکن جہاں یہ عمارت بنی وہاں بد قسمتی سے شاہراہ قراقرم تعمیر ہوئی اور طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی اور حکو مت وقت نے اپنی دست شفقت سے عام شاہراہ سے کافی دور زمین خرید کر عمارت تعمیر کی۔ جس سال کریم آباد بوائز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیا گیا اب میَں جن جن سرکاری درسگاہوں کا معائنہ کر چکا ہوں ان میں سب سے دلفریب اور پُر کشش درسگاہ بوائز ہائی سکول علی آباد ہے جس کو 1958ء اسی دوران علی آباد بوائز پرائمری سکول کو مڈل کا رتبہ دیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری درس گاہوں میں معلمین کی تعیناتی کا عمل بھی بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ کیا گیا۔ ابتدا سے یہ سرکاری سکول ہی تھے جو کہ علم کی آبیاری میں کلیدی کردار کر گیا۔بوائز مڈل سکول کو 1990ء میں ہائی سکول کا درجہ دیا گیااور اس درسگاہ نے بیش بہاء محنت کر کے پورے گلگت بلتستان میں بورڈ سطع پر میٹرک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور آج تک اس کی تعلیمی کار کردگی سب سے نمایاں ہے۔ نیز صوبائی سابق حکو متوں نے حکو مت طلباء کے تعلیمی مسائل کو مد نظر رکھ کر مذید اراضی خرید کر ایک شاندار نہ صرف عمارت تعمیر کی گئی ہے بلکہ جدید ترین تعلیمی وسائل سے بھی سکول کو مالامال کردیا گیا گیا جس میں شاندار کتب خانہ، کمپوٹر لیب، سائنس لیبارٹری، گیم ڈیویلپمنٹ کارٹون، خوش نویسی (اردو و انگریزی) کی خاص تربیتی پروگرامز کے علاہ مفت کتب کی فراہمی کا اہتمام قابل ذکر ہے۔ ساتھ نہ صرف ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ نگرانی کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی محبِ تعلیم بن کر ضلعی انتظامیہ کے سر براہ ڈی سی صاحب اور اسیسٹنیٹ کمشنر بھی سکولوں کا دورہ کر کے طالب علموں کے ساتھ کلاس روم میں گزار کر اساتذہ کی عملی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہیں اور طلبہء کو ھدایت فرماتے ہیں کہ”تعلیم کا زیور ہی ہے جو مستقبل میں ہماری سیٹوں پر آپ کو فائض کر کے ملک اور قوم کی قیادت کے لائق بنادے گی“۔ اکثر معلمین کو اپنے شاگردوں پر فخر و ناز ہوتی ہے جیسا کہ سابق معلم (ر) عالم جان کے مطابق ”محمد امین“ سابق منتظم اعلیٰ محکمہ تعلیم شمالی علاقہ جات جس کا تعلق لاہور سے تھا اور اُس زمانے(1963ء) میں سر سید احمد خان ہائی سکول نمبر (1) میں سائنس کا استاد تھا گلگت اور اس کے مضافات سے میٹرک کے طلباء کو پڑھاتے تھے اور امتحان میں جو بازی لے جاتے تھے تو طلباء سے اکثر مخاطب ہو کر کہتے تھے کہ”ہنزہ سے تعلیم کے شیر آئینگے اور میرا نام روشن کرینگے“۔ آج بھی ہنزہ کے طلبہء تعلیم کے میدان میں شیر بَبر ہیں۔
قارئین کرام!
شاید اس قسم کی تمناء کہ اب سے 134سال قبل یعنی 1869ء میں ولایت کا تعلیمی دورہ کر کے”بابائے احیائے جدید تعلیم“ سَر سید احمد خان کی تھی کہ انھوں نے 1872ء میں دوسرے وائسرائے ہند لارڈ رپن اور صوبوں کے انگریز گورنروں کے سامنے ایک جدید تعلیمی مر کز کے قیام پورے برصغیر کے لئے مطالبہ پیش کیا گیا تھا اور جس کے نتیجہ میں علی گڈھ کے مقام پر مدرسۃ العلوم کا قیام ہوا اور آج برصغیر پاک و ہند کے تین ممالک کے مسلمانوں کے لئے تعلیمی میدان میں فخر کا باعث بنا نیز ہم اس کو علی گڈھ مسلم یو نیورسٹی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بوائز ہائی سکول گلگت نمبر 1 اور ہائی سکول نمبر2 ہے جہاں سَر سید احمد خان کی وژن کو مد نظر رکھ کر اپنے سکول کی کا نام ”سَر سید احمد خان“ نام سکول کا نام رکھا گیا ہے لیکن باقی ماندہ جی بی بھر کی سر کاری سکولوں کے نام سر سید کے نام سے منسوب نہیں ہیں جو کہ صوبائی حکو مت کی ایک نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کالم کی وساطت سے کہ آج کا دن یعنی 18۔مارچ ”بابائے احیائے جدید تعلیم“ سَر سید احمد خان کی برسی کے موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، صوبائی وزیر تعلیم شہزاد آغااور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ جی بی کے تمام سر کاری سکولوں کے نام سَر سید کے نام سے منسوب کرنے کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنادیں تاکہ نئی نسل میں یہ شعور بیدار ہو کہ”جدید تعلیم جو کہ سَر سید کی ایک خواب تھی آج شرمندہ تعبیر ہو چکی ہے“۔
جہاں ہنزہ میں سر کاری درسگاہوں کی آئے روز ترقی و کامیابی کی بات ہو رہی تھی اس میں ہنزہ میں دیگر سر کاری سکولوں کی بھی اپنی اپنی تعلیمی کار کردگی بہت خوش آئند رہی ہے۔گوجال میں جو بھی درسگاہیں اُس زمانہ میں حکو متی سطع پر قائم ہوئی ہیں یا ناصر آباد کی ہائی سکول برائے طلباء کی خد مات سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان درسگاہوں کی دلچسپ اور خاص بات یہ رہی ہے کہ اساتذہ کرام نے اپنے دولت خانہ میں اپنے دور دراز کے رشتہ داروں کے بچوں کو گھر میں رکھ کر تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع مہیاء کیا گیا جن میں استاد سلطان علی عرف سمر قند، استاد حشمت اللہ، استاد غلام حسین،استاد غلام الدین غلامؔکے علاوہ دیگر سینکڑوں اساتذہ قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں اُس دور میں معلمین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران غیر حاضر ہونا اخلاقی جرم تصور فرماتے تھے اور نہایت دور دراز تک پیدل چل کر درسگاہوہ پر بر وقت پہنچ جاتے تھے۔ انہی محنت کش معلین کی حسن کار کردگی کا مظہر ہے کہ پاک فوج میں تھری سٹار، ٹو سٹار جنرلوں کے علاوہ دیگر اعلیٰ منصبوں پر فائض اور سبکدوش اہم شخصیاست نے سر کاری سکولوں سے تعلیمی فیضیابی حاصل کی۔ اُس دور میں نجی سکولوں کا کہیں نام و نشاں تک نہیں تھا۔ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ سر کاری سکو لوں میں اپنے اولاد کو تعلیم دلائیں جو کہ مستقبل میں بہتر تعلیم کی ضامن ہیں اور حکو مت وقت کی بھی یہ کوشش رہی ہے کہ نئی نسل کو جدید ترین خطوط پر تعلیم کو ہر بچے یا بچی تک عام رسائی کو آسان بنادیں

EXPERIENCE PAKISTAN’S CROWN JEWEL AT ITS FINESTCultural enthusiasts, history buffs, and nature lovers, pack your bags an...
06/04/2024

EXPERIENCE PAKISTAN’S CROWN JEWEL AT ITS FINEST
Cultural enthusiasts, history buffs, and nature lovers, pack your bags and book your trip to Hunza Valley, Pakistan! Waiting to welcome you there is Hashoo Group's new 4-star resort, PC Legacy Nasirabad, Hunza, offering exceptional hospitality during your stay.
Pakistan, a country rich in diverse cultures, historical landmarks, and breathtaking landscapes, is a captivating destination for tourists worldwide. The spectacular Hunza Valley, located approximately 700 kilometers from the bustling capital of Islamabad, is renowned for its exceptional natural beauty, delectable cuisine, unmatched heritage, and the warm hospitality extended by its locals to visiting guests.
Hashoo Group's four-star PC Legacy brand has recently expanded its footprint to Nasirabad, Hunza, providing luxurious facilities and unparalleled hospitality to ensure a seamless stay for both local and international guests.
Situated near the base of the majestic Rakaposhi, the resort offers surreal 360-degree views of the surrounding scenery. It features 57 state-of-the-art rooms and suites and boasts 24-hour restaurant service offering a variety of local and international cuisines.
Guests can enjoy a selection of fresh, valley-produced fruits straight from the orchards, along with freshly baked walnut and peach cakes, local raw honey, and other delicacies unique to the valley. Additionally, the property's central location offers convenient proximity to several tourist attractions, including the majestic Rakaposhi peak, the historic Baltit Fort, breathtaking cherry blossom orchards, the ethereal Attabad Lake, the unique Khunjerab Pass, the exceptional Nagar Naltar Valleys, and various religious sites for Japanese, Thai, and Korean monks.
The hotel also features premium fiber optic connectivity, providing an enhanced experience for its guests in a relatively remote region with limited data and telephone pe*******on.
Guests will be pleasantly surprised to find the hotel significantly staffed by women, reflecting Hashoo Group's commitment to empowering and uplifting local women in the region. Looking ahead, the Group aims to transform the enterprise into one entirely led by women, highlighting their support for women's leadership and economic participation in Hunza.
Whether visiting individually, with family, or friends, tourists can pre-book their exploration of this magnificent region through the exclusive Pearl Tours & Travels facility. This service offers bespoke tours tailored to the unique preferences and plans of its guests, ensuring a personalized and unforgettable experience.
With summer just around the corner, tourists from all over are setting their sights on this northern gem, recognized as one of Pakistan's most famous destinations. Plan ahead and book your unforgettable vacation today!

ایفاد گلگت بلتستان کی مالی وتیکنکی مدد سے حسن آباد نالے میں بننے والی واٹر چینل کا کام تیز رفتاری سے جاری۔سیکیم منجمنٹ ٹ...
05/04/2024

ایفاد گلگت بلتستان کی مالی وتیکنکی مدد سے حسن آباد نالے میں بننے والی واٹر چینل کا کام تیز رفتاری سے جاری۔سیکیم منجمنٹ ٹیم اور ایفاد کے ذمہ داران نے حسن آباد واٹر چینل کا معائینہ کر دیا تقریبا سات ماہ قبل شروع کی جانے والی واٹر چینل کا کام انتہائی معیاری اور ادارہ ہذا کی پالیسی کے مطابق تقربیا پچاس فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔سیکیم منجمنٹ کمیٹی نے ETIگلگت بلتستان کے عہداداران بلخوص ریجنل کوڈینٹر اور دیگر کی خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایفاد گلگت بلتستان نے علی آباد ڈورکھن اور حیدر آباد میں پانی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے 12کروڈ سے زائد کی لاگت پر واٹر چینل تقریبا 18ہزار فٹ سے زائد کا ہے اور 45سو فٹ چھوس نالے سے ہنگامی بنیادوں پر پانی کے لئے پائپ کی فراہمی بھی مکمل کر دیا ہے انشااللہ ایس ایم ٹی اور ETI کی تعاون سے پہلے مرحلے میں اگست تک چھوس نالے سے پانی کی فراہمی یقینی بنائے جائیگے جبکہ دوسری جانب بقایا کا ششپر گلیشیر سے پانی کی فراہمی ہے واٹر چینل کو رواں سال کے اخر یا آئندہ سال مارچ اپریل تک واٹر چینل کاکام مکمل کرکے پانی بجال کر دیا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا ایفاد کے تیکنکی ٹیم روزانہ کے بنیاد پر چینل پر کیجانے والی کام کی نگرانی مقامی کمیٹی کے علاوہ ازخود کر رہی ہیں اور کام پر کسی بھی قسم کی سمجوتا نہیں کرر دہی ہیں جس کے لئے عوام ایفاد ٹیم کے مشکور ہے۔اس موقع ایفاد ETIکے ذمہ داران نے کہا واٹر چینل پہاڑی علاقے میں ہونے کے باوجود اپنی جان کا پروا کئے بغیر مشکل حالات خطرناک جگہوں پر تعمیراتی مٹیریل پہنچاتے ہوئے حسن آباد واٹر چینل پر کیجانے والی کام جو کہ ادارہ ہذا کے ساتھ ایس ایم ٹی علی آباد ڈورکھن اور حیدر آباد کی نمائندہ کمیٹی ہے انہتائی ایمانداری اور دلچشپی کے ساتھ کام کی نگرانی کر رہی ہیں ایفاد چینل کے ازسرنو تعمیر کیلئے مالی اور تیکنکی مدد فراہم کر رہی ہیں اور یہ دو حصوں پر مشتمل کام کر رہی ہیں ایک ششپر گلیشیر جو کہ واٹر چینل کا مین ہیڈ اور دوسری چھوس نالا جہاں سے پائپ کے زرئع پانی کی فراہمی کر دی جائیگی۔انشااللہ ایس ایم ٹی کی تعاون سے بہت جلد چھوس نالے سے پہلے فیز میں پانی کی فراہمی کر دی جائیگی جبکہ دوسری جانب کام جاری رکھا جائےگا۔انہوں نے اپ تک واٹر چینل پر کیجانے والی کام کو انتہائی معیاری کام تسیلی بخش قرار دیا امید ہے کہ بقایا کام بھی پانی کی شدید قلت اور عوام کی مشکلات مد نظر رکھتے ہوئے تیزی سے کام اخری مراحل تک پہنچانے میں اپنا کردارادا کرئینگے اور ETI گلگت بلتستان عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کرئیگی۔ایفاد کی مدد سے ببنے والی واٹر چینل انتہائی عوامی اہمیت کا حامل واٹر چینل ہے اس کی تعمیر سے مرکزی ہنزہ بلخصوص ہیڈ کواٹر علی آباد دورکھن اور حیدر آباد کے بارہ سو سے زائد گھرانوں کے کئی سو کنال بنجر اراضی آباد ہونے کے علاوہ پہلے سے آباد شدہ اراضی اور ہزاروں پھلدار اور غیر پھلدار درختاں سوکھنے اور بنجر ہونے سے بچ سکتا ہے۔

ڈی سی ہنزہ غضنفر علی خان کے زیر صدارت خسرہ وخناق وبائی بیماری سے بچاو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او مح...
04/04/2024

ڈی سی ہنزہ غضنفر علی خان کے زیر صدارت خسرہ وخناق وبائی بیماری سے بچاو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او محمد تنویر ڈی ڈی ایجوکشن مذہبی و سماجی عہداداروں کے علاوہ ہنزہ بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز شریک ہوئے اس موقع پر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ نے عوام ہنزہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ایک ماڈل ضلع ہے دیگر اضلاع کے لئے جس طرح پولیو مہم ہو یا دیگر بیماریاں بڑھ چڑھ کر عوام حصہ لیتے ہے اس طرح اس بیماری کے بچاو کے لئے اپنا حصہ ڈال دیں۔ خسرہ اور خناق کہ وبائی بیماری ایک خطر ناک بیماری ہے اس کی روک تھام اور بچاو محکمہ صحت ہنزہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے جبکہ ضلعی انتظامیہ و دیگر لائن ڈیپارنمنٹ کے ادارے اس بیماری کی وبائی و روک تھام کے لئے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ کے لیڈی ہیلتھ ورکرز تین روزہ مہم ہوگا اور یہ گھر گھر جاکر 9 اور 15ماہ کے بچوں کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگے اس کے بعد ہنزہ مختلف صحت کے مراکز پر ٹیکے لگائے گے۔ ۔ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے کسی بھی قسیم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف مساجد اور عبادت گاہوں پر اعلانات بھی کر دیا جائےگا تاکہ عوام الناس کو اطلاع ہو۔ڈی ایچ او ہنزہ محمد تنویر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور خناق کی بیماری ایک دوسرے شخص کو با آسانی سے منتقل ہو سکتی ہے اور اس کے لئے احتیاطی تدابیر لازمی ہے بلخوص بار بار ہاتھ دھونا ایک دوسرے دوری پیدا کرتے ہوئے بیٹھنا وغیرہ شامل ہے ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متاثرہ علاقوں پر ٹیمیں تشکیل دی ہے اور انتظامیہ عوام کی مدد سے اس مہم کو کامیاب بنائے گے۔

ہمیں خوشی ہے ہنزہ کے خواتین نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے ہے بلکہ زراعت دستکاری سرکاری و نجی اداروں میں ملازمتوں دیگر کارو...
30/03/2024

ہمیں خوشی ہے ہنزہ کے خواتین نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے ہے بلکہ زراعت دستکاری سرکاری و نجی اداروں میں ملازمتوں دیگر کاروباری معاملات میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے گھریلو اخراجات اور بچوں تعلیمی فیس میں مردوں کی مدد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار AKRSP کے تعاون سے خواتین انجمن تاجران علی آباد نے کاروباری خواتین کے لئے ایک روزہ منعقدہ آگاہی مہم سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی سرکاری و نجی اداروں سے تعلق عہداداران نے کہا۔انہوں نے مزید کہا ہمیں احساس ہے کہ مختلف مسائل کے باوجود مارکیٹ میں نکل کر ہر وہ کاروبار کرتے ہیں جو مرد حضرات کر رہے ہیں اور اپنی مسائل کو حل کرنے کے لئے چار سے پانچ سال قبل انجمن تاجران برائے خواتین قیام عمل میں لایا اور اج یہی ادارہ خواتین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ہر فورم پر آواز آٹھاتی ہیں اور اس کے لئے ہم انجمن تاجران ہنزہ و دیگر ادارے آپ کے مشکلات اور ماحول فراہم کرنے میں بھر پور ساتھ دئینگے۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا خواتین کی بزنس کو بڑھانے کے لئے سرکاری و نجی بنکوں سے آسان شرائط اور کم منافعے پر قرضہ وصولی کے لئے بھی بزنس خواتین کے ساتھ دئینگے جس طرح مرد کاروباری حلقوں کے لئے کر رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں دوران کاروبار خواتین کے لئے درپیش مشکلات بلخوص واش رومز مالکان کے ساتھ دکانوں کا کرایہ وہ مائیں جو چھوٹے بچوں کو گھر چھوڑ کر نکلتے ہیں ان کے لئے ڈے کئیر بندوبست وغیرہ بجلی پانی و دیگر مسائل ان سب کو حل کرنے لئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا چاہیے وہ سرکاری اداروں سے مدد لیکر کریں یا نجی اداروں سے ۔آگاہی مہم سمینار میں خواتین کی مشکلات کو کیسا حل کیا جائے جس کے لئے پینل بات چیت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری خواتین نے اپنے مشکلات اور ان کی حل کےلئے سوال جواب کئے۔ اس موقع پر خواتین انجمن تاجران کی صدر کوثر پروین اور سیکرٹری خزانہ سلیمہ نے بریفنگ اور قراداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بزنس ایسوی ایشن کا قیام ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ ہوا اس دوران مختلف سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ سیاسی حلقوں سے تعلق عہداداران نے ہماری بھر پور اخلاقی و مالی مدد کی جس کی وجہ سے ایک خواتین بزنس ایسوسی ایشن کاروباری خواتین کے حقوق کے کام کرتی ہے جس کے لئے مزید امداد کی ضرورت ہے جبکہ علی اباد بازار میں انجمن تاجران کے ساتھ تقریبا 250سے زائد خواتین رجسٹر ہے مین بازار میں ہونے کی وجہ سے نہ صرف کاروباری خواتین کو مشکلات ہے بلکہ ہنزہ نگر سے انے والی گاہک خواتین کو مشکلات بلخوص واش رومز کا انتظام , بجلی ,منہ مانگہ دکان کرایہ ۔خواتین کاروباری کے لئے ساز ماحول فراہم کرنے کے ساتھ خواتین کے لئے الگ مارکٹیں بنانا ضلعی انتظامیہ و نجی اداروں سے مطالبہ کر رہے ییں تاکہ خواتین باآسانی کاروبار اور گاہک خواتین بھی کھلے ماحول میں اپنی ضرورت زندگی کے سامان لےسکیں اس موقع پر خواتین بزنس ایسوی ایشن نے اے کے آر ایس پی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خواتین کاروباری کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی طرح کے سمینار کا انعقاد کریں تاکہ خواتین کاروباری اس سے استفادہ حاصل کر سکے۔

09/03/2024

Hunza Sports Gala Season 2
Live Stream
Contact us for
Commercial Ads
call now
03418328696

26/01/2024

گندم سبسڈی کے خلاف گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ میں پہیہ جام اور شیٹر ڈاون ہٹرتال کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ آمین علی آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والا سیاسی سماجی خدمتگار احسان عل...
21/01/2024

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں ۔ آمین
علی آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والا سیاسی سماجی خدمتگار احسان علی عرف بابایو مختصر علالت کے بعد تقریبا 86سال کے عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم احسان علی 1960ء سے بیشتر اپنی زندگی میں اسماعیلی ولنٹیرز میں صف اول خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ سیاسی سطح پر یونین کونسل میں بھی عوامی خدمت دینے اور ایک بہترین کھیلاڈی بھی تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد ابائی قبرستان علی آباد میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحوم نے سگوار میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے پانچ بیٹیاں چھوڑ گئے ۔دعا ہے اللہ تعالی سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں اور لاوحقین کو صبر جمیل دیں آمین۔

18/01/2024
11/01/2024

ہنزہ میں ہونے والی خواتین بزنس ایسوسی ایشن کی گندم سبسڈی میں کمی اور قیمتوں میں۔اضافہ و دیگر درپیش مسائل پر ایک خاتون وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ پیش کر رہی ہیں ۔۔۔مطالبہ جائز ہے یا نہیں۔

ہنزہ حیدر آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام  مقامی سطح پت سورٹس گالا منعقد کیا ۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سپورٹس گالے میں ہنزہ...
10/01/2024

ہنزہ حیدر آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام مقامی سطح پت سورٹس گالا منعقد کیا ۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سپورٹس گالے میں ہنزہ کے مشہور ومعروف کھیل رسہ کشی کے علاوہ دوڑ تلوار ڈانس دیگر علاقائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد ہوا ۔ سرمائی و غیر نصابی کھلیوں کے اختتامی کھیل رسہ کشی عوام کی توجو کا مرکز بن گیا اختتامی کھیل رسہ کشی کے شاندار مقابلے کے بعد چھمر کھن کو برونگشل کے ٹیم نے دو کے مقابلے ایک سیٹ سے ہارا کر ایک بکرا سمیت نقد رقم کا انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اختتامی کھیل کے مہمان خصوصی مشیر اطلاعات وزیر اعلی گلگت بلتستان ایمان شاہ کے علاوہ ڈی سی ہنزہ غضنفر علی خان و دیگر مہمان شریک ہوئے۔ رسہ کشی کے اختتامی کھیل دیکھنے کے لئے نہ صرف بزرگ بچے نوجوان بلکہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وینٹر سپورٹس گالا کی شاندار انعقاد پر مبارکباری دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سر گرمیوں کی انعقاد سے نہ صرف نوجوان تندرست ہوتے ہیں بلکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہیں ایسے سرگرمیوں کے لئے صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سرمائی کھیلوں کا آغاز کر دیا ہے انشاللہ بہت جلد اس حوالے سے میگا تقریبات کا انعقاد کر ئیگی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہے کہ نوجوان نسل غیر اخلاقی سرگرمیاں بلخوص منشیات کے لعنت سے دور رہے تاکہ ہمارے نوجوان نسل کی مستقبل روشن ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کو اس سے قبل صحت تعلیم ہو یا ترقیاتی منصوبے یا ملازمتیں ہر سطح پر نظر انداز کیا ہے انشااللہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا ہمیں اپنے حق کے لئے آواز اٹھائے گے اور اپ عوام کی تعاون سے بجلی پانی صحت تعلیم اور دیگر منصوبوں کو اولین بنیادوں پر حل ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں میں ہنزہ کا اہم۔کردار رہا ہے چاہیے وہ گلگت بلتستان کی آزادی ہو یا تعلیمی یا صحت کے میدان ہر وقت ہنزہ کے لوگوں نے صفے آول اپنا حصہ ڈالا ہے باوجود اس کے ہمارے علاقے کو نظر انداز کیا ہے ہر سطح پر ائندہ ایسا نہیں ہوگا ۔ ڈی سی ہنزہ غضنفر علی خان نے اس موقع کہا کہ بحیثیت ڈی سی ہنزہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردارادا کرئینگے بلخوص حیدر آباد کے عوام علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے بہت جلد کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے عوام کے مسائل سننے گے اور ان کی حل میں بھر کوشش کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف حیدر آباد بلکہ ضلع ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے علاقے کے منتخب نمائندہ خاتون ممبر اور معاون خصوصی کی مدد سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرئینگے۔ سپورٹس گالا کے اختتامی کھیل میں مہمان خصوصی ایمان مشیر اطلاعات ڈی سی ہنزہ غضنفر علی خان و دیگر نے جیتنےبوالی ٹیمیوں میں ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کر دئیے۔

10/01/2024

ہنزہ۔حیدر آباد یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی سپورٹس گالا حید آباد میں برونگشل حیدر آباد کے جیت پر نوجوان کا خوشی اپنی جگہ مگر 90سالہ بزرگ کا شاندار رقص جوانوں سے بھی نمایاں ماشااللہ۔

10/01/2024

ہنزہ حیدر آباد یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی سپورٹس گالا کے رسہ کشی کے فائنل کھیل میں شاندار مقابلے کے بعد بروکشل نے چھمر کھن کو دو ایک سیسٹس سے ہارا دیا ۔

ہنزہ. ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس ناکہ بندی کے ذریعےکم عمری میں موٹرسائیکل چلانے، بغیر لائسنس، بغیرکاغذات، بغیر ہلمٹ مو...
07/01/2024

ہنزہ. ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس ناکہ بندی کے ذریعےکم عمری میں موٹرسائیکل چلانے، بغیر لائسنس، بغیرکاغذات، بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانےوالوں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔ اگر کسی بھی موٹر سائیکل سوار اپنے موٹر سائیکل کی تمام اصلی دستاویزات پیش نہ کرنے پر موٹر سائیکل کو بحق سرکار ضبط کیا جائیگا۔
لہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے ہمراہ تمام ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں خصوصاً دیگر ضلعوں سے آنے والے ناکےبندی پر موجود پولیس آفیسران کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بےجا تنقید سے گریز کریں۔

06/01/2024

ہنزہ میں پولیو مہم کا افتتاح ۔۔۔۔ڈی ایچ او ہنزہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہنزہ نے بچوں کو پولیو قطرہ پلا کر افتتاح کیا ۔

13/03/2023

ہنزہ سپورٹس گالا 2023ء
التت سی اور کریم آباد اے کے درمیان رسہ کشی کا دوسرا سیٹ کھیل میں التت نے باآسانی سیٹ اپنے نام کر دیا۔

13/03/2023

ہنزہ سپورٹس گالا 2023
رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ
التت نے کریم آباد کو دو صفر سے ہارا دیا۔
التت سی نے کریم آباد اے سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا سیٹ لینے میں کا میاب ہوگئے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samaa Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share