Hoti News

Hoti News Mardān is a city in the Mardan District of Khyber Pakhtunkhwa Province, Pakistan. It is a fast-growing city۔
(1)

Located in the Valley of Peshawar, Mardan is the second-largest city of Khyber Pakhtunkhwa.

27/08/2023

*گرینڈ اجلاس برائے احتجاج*

تمام سیاسی ، سماجی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ رہنماؤں سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے

بوقت : 5:30 بجے بعد از نماز عصر
بتاریخ 27 آگست 2023

بمقام : میئر آفس ٹی ایم اے مردان

منجانب : حمایت اللہ مایار میئر مردان

25/08/2023

24اگست
ہینڈ آؤٹ

مردان( ) سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے کہاہے کہ مردان میں خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔شہر میں 8.5ارب روپے کی لاگت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس سے مردان شہر سے نکلنے والے گندے پانی کو صاف کر کے اسے آبپاشی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کوخیبرپختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئر محمد خلیل اکبر نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹی ایم او مردان سرفراز خان،ٹی او ایف آیاز،ٹی او آئی ہارون اور دیگر شریک ہوئے۔محمد خلیل اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ مردان شہر کے چھ یونین کونسلوں کے لئے 8.5ارب روپے کی لاگت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس میں چھ یونین کونسلوں گلی باغ،روڑیا،مسلم آباد،ہوتی،باڑی چم اوربکٹ گنج کے نکاسی آب کو دوبارہ قابل استعمال بناکر اسے آبپاشی کے لئے استعمال کیاجائیگا۔ شہر کے چھ یونین کونسلوں سے روزانہ کی بنیاد پر چھ ملین گیلن سیوریج پانی کی ٹریٹمنٹ کی جائے گی۔میئر مردان حمایت اللہ مایار نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت مردان شہر میں تین ارب 78کروڑروپے کی خطیر لاگت سے سائنسی لینڈ فل سائٹ،8.5ارب روپے سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور58کروڑروپے کی لاگت سے شہرکے مخصوص مقامات کو سرسبز بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مردان کے شہریوں کو سینیٹیشن سروسز کی فراہمی میں جدت اور بہتری آئے گی۔کے پی سی آئی پی پراجیکٹ کے تحت گھر گھر سے کچرا اٹھا کر اسے دوبارہ قابل استعمال بنانا اورنا قابل استعمال کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مردان کے تمام سٹیک ہولڈرزسے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مردان شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مردان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے کمپنی کا ساتھ دینا چاہیئے۔

مردان: تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائیموٹر سائیکل چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار، مال مسروقہ 12عدد موٹر سائیکلیں برآمد...
10/03/2023

مردان: تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی
موٹر سائیکل چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار، مال مسروقہ 12عدد موٹر سائیکلیں برآمد
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کی دو مقدمات میں سٹی پولیس کو مطلوب ہیں، مزید انکشافات متوقع، ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم خان کی پریس بریفنگ

تفصیلات: تھانہ سٹی پولیس کو مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی02 رپورٹیں موصول ہوئی، واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم خان کی نگرانی میں سٹی پولیس کو واردات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ہدایات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مقدم خان، اے ایس آئی طاہر خان ہمراہ تفتیشی اور سٹی پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ذرائع اور پیشہ ورانہ تفتیشی عمل کی بدولت واردات میں ملوث تین ملزمان قاسم عرف قاری اور ہلال ساکنان روڑیا جدید، بلال سکنہ شریف آباد ک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔
اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم خان ہمراہ ایس ایچ او مقدم خان اور اے ایس آئی طاہر خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے اعتراف جرم کے بعد نشاندہی پر 12عدد مختلف اقسام کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں،قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

10/03/2023

*الیکشن کمیشن آف پاکستان*

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں عام انتخابات کےلئے *ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران* کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بیوروکریسی سے 297 ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئے، نوٹیفیکیشن

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بیوروکریسی سے 594 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئے، نوٹیفیکیشن

10/03/2023

DAILY PRESS DIGEST
10.03.2023
Directorate General Information & Public Relations,
Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

روزنامہ مشرق پشاور
• عمران خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
• ڈکیتی وارداتوں نے شہریوں کو غیر محفوظ کردیا، پشاور کو کراچی نہ بننے دیں: پشاور ہائیکورٹ
• خیبرپختونخوا خسارہ کا شکار، ترقیاتی فنڈز کی گنجائش ختم
• افغانستان:بلخ میں دھماکہ، گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد جاں بحق
• وزارت خزانہ نے انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے معذرت کرلی
• گورنر پختونخوا انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے 14 مارچ کو طلب
• گورنر پختونخوا آرٹیکل 6 کی زد میں آگئے: شبلی فراز
• مختلف وزارتوں میں 1513 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
• میر علی: نامعلوم افراد نے زیر تعمیر پولیس چوکی جلادی
• آرمی چیف کا گوادر کا دورہ، مقامی عمائدین سے ملاقات
• عدلیہ سے عمران خان کو ریلیف مل گیا، تقاریر نشر کرنے پر پابندی ختم
• پشاور کے حساس مقامات اور بازاروں میں نئی حفاظتی پالیسی نافذ
• آصف سعید کھوسہ بطور چیف جسٹس توسیع مانگ رہے تھے: مریم نواز
• پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط مانے، امریکہ کا اصرار
• پشاور کے حساس مقامات اور بازاروں میں نئی حفاظتی پالیسی نافذ
• خیبرپختونخوا میں رمضان پر سستا آٹا پیکیج دینے کا فیصلہ
• مردان غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق، لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
• ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے 2 ارب 70 کروڑ کا اسلحہ خریدنے کی منظوری
• صوابی میں قتل کی وارداتیں، خاتون سمیت5 افراد جاں بحق
• ڈیرہ: دوست نے دوست اور شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
روزنامہ آج پشاور
• توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت
• عوام میرے ساتھ ہیں، بیساکھیوں کی ضرورت نہیں: عمران خان
• نوازشریف کو ہٹانے میں فیض حمید کا کلیدی کردار تھا: خواجہ آصف
• ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد
• شمالی وزیرستان میں آپریشن: مزید 3 دہشت گرد ہلاک
• 12 انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ان کے سروں کی قیمت مقرر
• توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج، عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم، 3 عدالتوں میں حاضری سے استثنیٰ
• عمران عدالتوں کے لئے بیمار، ریلیوں کے لئے تیار: مریم نواز
• رمضان المبارک، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم
• پشاور: تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ایل ایچ ویز کا احتجاجی مظاہرہ
• بلدیاتی ملازمین کا مطالبات کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج
• پشاور ہائی کورٹ کا محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار
• آئین پاکستان گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
• مالی بحران: محکموں اور اداروں کو سختی سے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد کا حکم
• انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا گورنر کو قانونی نوٹس
• شبقدر: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 شخص قتل، 1 زخمی
• ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ اضلاع میں مہم شروع کرنے کی ہدایت
• اکوڑہ میں چوروں کا راج، ایک رات میں 7 وارداتیں
• رستم میں سنگدل باپ نے تکرار پر بیٹی کو قتل کردیا
روزنامہ ایکسپریس پشاور
• عدلیہ کی تقسیم، چیف جسٹس کیخلاف مہم کامیاب نہیں ہونے دینگے، عوام ساتھ، مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں: عمران خان
• جنرل فیض نے اقبال جرم کرلیا امید ہے فوج نوٹس لے گی: مریم نواز
• چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن، حد پار ہوئی تو وکلاء اپنا فیصلہ کریں گے: اعتزاز احسن
• ایف آئی اے کا چھاپہ: جعلی پاسپورٹ بنانے پر خاتون سمیت 6 ملازمین گرفتار
• مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام فوج کا عزم متزلزل نہیں کرسکتے: آرمی چیف
• لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی صد سالہ تقریبات، بولٹن بلاک کی تزئین و آرائش شروع
• الیکشن کمیشن نے 15 ارب فوری مانگ لیے، مطلوبہ رقم دینا مشکل: سیکرٹری خزانہ
• بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی
• اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 4 فلسطینی شہید
• پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 15 مارچ کو طلب
• روسی فوج کے یوکرین پر 81 میزائل حملے، 6 شہری ہلاک، بڑا ایٹمی پلانٹ بند ہوگیا
• ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ٹیکنالوجی کی طرف آنا ہوگا: صدر علوی
• پشاور: 3مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
Daily News Islamabad
• Accord with IMF in few days, says Dar
• 11pc property tax: KP government in touch with Centre to solve issue: Minister
• KP Police to submit report on out-of-turn promotions
• Haripur: PTI stages rally against inflation
• DI Khan: Protest staged against inflation
• KMU starts computer-based exam system
• Section 144 lifted in Lahore
• SC delists Arshad Sharif murder case
• SC orders legislation for Gun and Country Club
• Imran lost his mind after losing his crutches: Maryam Nawaz
• US regional drone hub in Pakistan just speculation: FO
Daily Dawn Islamabad
• Dar blames ‘trust deficit’ with IMF for delayed deal
• Gen Asim announces uplift projects during visit to Gwadar
• PHC orders funding for missing facilities in tribal schools
• Fata Qaumi Jirga wants census postponed
• Pakistan, Afghanistan agree to facilitate trade, pedestrian crossing at Torkham
• Students demand peace in University of Peshawar
• Lakki Marwat: Rights body holds sit-in for maintenance of law, order
• Early allotment of New Balakot City plots demanded
Extracts from Editorial Pages

روزنامہ مشرق پشاور کے ایڈیٹوریل میں ڈینگی سے نمٹنے کا ایکشن پلان بارے بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ رواں سال موسم گرما میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کے تدارک کیلئے مجوزہ ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اس سلسلے میں متعین کردہ ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی یقینی بنائیں۔ اخبار کہتا ہے کہ عوام میں اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مہم چلانا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کو بروقت آگاہی دے کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر آمادہ کیا جاسکے۔

روزنامہ آج پشاور کے ایڈیٹوریل میں موجوہ سیاسی صورتحال بارے بتایا گیا ہے کہ مجموعی سیاسی منظرنامے میں بدھ کے روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اس تصادم میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کیساتھ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اخبار کہتا ہے کہ اس کیساتھ سیاسی ماحول میں گرما گرمی کا گراف بھی بلندی پر ہے اور اس میں کوئی خاطر خواجہ کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، دوسری جانب ملک میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیساتھ انتخابات کا مجموعی طور پر بہتر ماحول میں انعقاد متقاضی ہے کہ کم از کم اہم ایشوز پر مل بیٹھ کر بات کی جائے، اس مقصد کیلئے قومی قیادت کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

_________________

08/03/2023

ضروری اعلان
شیئر یئ کئ ملگرو سرہ۔۔۔
مردان، نوشہرہ، صوابی اؤ تخت بھائی کی د ماشومانو تختولو سہ گروپونہ راغلی دی۔ داسی خلق د ملک پہ ھرا حصہ کی شتہ خپل احتیاط ضرور کوے۔
ٹول عوام خپل ماشومانو سرا سکول نا راتلو اؤ سکول تہ بوتلو وختونو کی مدد گار جوڑ شے۔ مدرسی تہ ھم درنہ ماشوم یوازی لاڑ نشی۔
نن صبا داسی ڈیر واقعات رازی۔
والدین تہ پکار دی چی ماشومانو لہ د پیسو پہ زائے کور تہ د خوراک سہ راوڑی چی بار بار د کور نہ بھر دکانونو تہ منڈی نہ وخی۔
انشاءاللہ پہ شریکہ بہ د دغی کسانو دا مشن فیل کاؤ اؤ دغا کسان بہ عوامو اؤ د اداروں مخی تہ کاؤ۔

مردان۔ ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان کی نگرانی میں تھانہ جبر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجر...
08/03/2023

مردان۔ ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان کی نگرانی میں تھانہ جبر پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری آصف علی ولد سبزعلی ساکن ساولڈھیر کو منظور خان SI نے بدوران گشت گرفتارکرلیا۔

08/03/2023

لاہور کے دیگر اضلاع سے زمان پارک کے لیے پولیس کی نفری طلب کرنے کے لیے پولیس جانب سے کال دے دی

08/03/2023
05/01/2023

پار ہوتی میں واقع گاوں باکو ڈھیری تاریخ کے آئینے میں،

عزیز قارئین جیسا کہ میرا ایک تحقیقی اصول ہے کہ جب میں کسی قوم یا علاقے کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں تو پہلے وہاں کے رہائشیوں سے انکے کے بارے میں پوچھتا ہوں پھر وہاں کے پٹوار خانہ اور محافظ خانہ سے اس علاقے کے واجب العرض دیکھتا ہوں،
پھر اس قوم یا علاقے کے بارے میں گزشتہ ادوار یعنی انگریز سکھ اور مغل تواریخ میں اس کے متعلق کچھ دریافت کرتا ہوں پھر وہاں کا جغرافیائی مشاہدہ کرتا ہوں اور آخر میں جاکر نتیجہ یا قیاس غالب نکالتا ہوں،
سنتا ہر ایک کا ہوں مگر مگر یقین اپنے تحقیق پر کرتا ہوں،

ایک دن میں اپنے کلاس فیلو محمد آصف سے ملنے انکے گاوں باکو ڈھیری چلا گیا ان سے اسکے گاوں باکو ڈھیری کا وجہ تسمیہ پوچھا تو اس نے ایک روایتی جواب دیا
(یہ ایک ہندو کا نام تھا جو پہلے یہاں آباد تھا) وغیرہ وغیرہ
میں خوب ہنسا اور کہا کہ بھائی ہمارے پختونوں میں ایک روایت چلی آرہی ہے کہ جب کوئی نام عربی نام سے مماثلت نہیں رکھتا ہوں تو فوراً کہہ دیتے ہے کہ یہ ایک ہندوں کا نام تھا۔۔۔ہاہاہا
اب آتے ہے اصل مقصد کی طرف باکو ڈھیری کے نام کا وجہ تسمیہ کیا ہے۔۔۔؟
تقسیم اراضی شیخ ملی کی رو سے موضع ہوتی کا شمالی حصہ آلہ داد کے اولاد کے حصے میں آیا تھا
جس کے بڑے بیٹے کا نام محمد خان تھا جس کے نام پر محمد خیل قبیلہ بنا ہے محمد خان کے کئی بیٹے تھے
جن میں جلال خان ہیبت خان اجٹ خان تتر خان ابراھیم خان سوائے خان وغیرہ وغیرہ
مگر محمد خان کے بڑے بیٹے کا نام بہاکو خان تھا
جو بہت قد آور نڈر اور دلیر ہونے کے ساتھ متقی اور پرہیزگار بھی تھا جب مغل شہنشاه جلال الدین محمد اکبر نے اپنا نیا دین ( دین الہی) بنایا تو آذان پر پابندی کے ساتھ گائے کے ذبح کرنے پر بھی پابندی لگائی ہندو لڑکیوں کے ساتھ شادی کی انکے لئے گھروں میں مندر بنانے اور ہندوستان میں اپنی حکومت مستحکم کرنے کے بعد یوسفزئی سردار ملک کالو خان کو باجگزار کرنے کیلئے خط لکھا اور حکم کی تعمیل نہ کرنے پر حملے کی دھمکی دی کالو خان نے یوسف نامے اور مندنڑ کا مشترکہ جرگہ بلایا اور مغل شہنشاه کا خط سنایا دھمکی سنتے ہی بہاکو خان ولد محمد خان اٹھا اور پڑھنے والے کے ہاتھ سے خط چھین کر پھاڑا اور جرگے کے سامنے تیش میں آکر کہا
( ہم یوسفزئی مغلوں کو ایک دھیلا بھی نہیں دینگے اور نہ انکے خود ساختہ دین کو مانے گے)
اکبر کو اس واقعے کا علم ہوا تو حملے کیلئے کوئی مناسب موقع تالاش کر رہا تھا زین خان کوکا کو ہزاروں کی تعداد میں فوج دیکر کابل کے باغی حکمران کو زیر کرنے کے بعد باجوڑ کے راستے سے ہوتے ہوئے چکدرہ سوات پہنچا جبکہ اپنے چہیتے وزیر بیربل کو ہزاروں فوجیوں کے ساتھ میدانی علاقوں کی طرف سے حملہ کرنے کو کہا تاکہ یوسفزئی درمیان میں پھنس جائے نہ میدانی علاقوں کی طرف نہ پہاڑی علاقوں کی طرف بھاگ جائے ادھر یوسفزیوں نے بھی تیاری کی تھی مال و اسباب محفوظ مقامات پر پہنچانے کے بعد مغل لشکر کی تعاقب میں نکلے ملندرے کے پہاڑی سلسلے سے گزرتے ہوئے مغل فوج کو یوسفزئی جانبازوں نے گھیر لیا تیرو اور پھتروں کی ایسی بارش کی کہ مغل فوج تتر بتر ہوکر بھاگنے لگے تیرو اور پتھروں کے بارش کی وجہ سے ہزاروں گھوڑے سینکڑوں ہاتھی پہاڑوں سے گر کر ہلاک ہوئے بہاکو خان اور انکے ساتھی جانبازوں نے اونچائی سے اتر کے دست بدست لڑائی شروع کی،
بہاکو خان بیربل پر حملہ آور ہوا اور نیزے سے وار کیا
بیربل کے ہاتھوں میں ایک خاص قسم کی لاٹھی تھی جو انکے ہاتھ سے گر گئی جس کے اندر پائپ کی طرح خالی جگہ ہوتی اور اس میں خفیہ شاہی خطوط ہوا کرتی تھی بہاکو خان کے ہاتھ لگ گئی جو بعد میں بہت عرصہ تک انکے خاندان کے پاس بطور فخر بھی رہی مختصرا،
مغلوں کے حوصلے پست ہوچکے تھے کالو خان کی سربراہی میں میدان یوسفزیوں کے ہاتھ لگ گیا بیربل اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مارے جانے کے بعد بیربل کی لاش کا پتہ تک نہیں چلا گیا زین خان چھ ہزار فوجیوں کے ساتھ بھاگ کر اٹک قلعہ پہنچا شہنشاه اکبر کو جب شکست اور وزیر بیربل کے ہلاکت کی خبر پہنچھی تو چھ دن تک غم کی وجہ سے کھانا نہیں کھایا اور نہ کسی سے بات کی تھی،
بہاکو خان لڑتے لڑتے شدید زخمی ہوگئے تھے مگر دوران جنگ اچانک پہاڑ سے ایک ڈرا ہوا بے قابو ہاتھی گرکر بہاکو خان کے اوپر آگرا جس کی وجہ سے جام شہادت نوش کی، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
جنگ ختم ہونے کے بعد یوسفزئی سردار ملک کالو خان نے اپنے شہداء کی تالاش شروع کی تو ایک مرے ہوئے ہاتھی کے نیچھے ایک ہاتھ میں بیربل کی لاٹھی جبکہ دوسرے میں خون آلود جنگی تلوار لئے شہید بہاکو خان کی لاش ملی آج ایک پختونخواہ کا بیٹا اپنی وطن کی آزادی اور قوم پر شہید ہوگیا مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اس بہادر سورما کی کوئی اولاد نہیں تھی یعنی آپ لاولد تھے،
شاید یہی وجہ تھی کہ آپ تاریخ میں گم ہوگئے۔
آپکی لاش کو گھوڑے پر لاد کر (موضع ہوتی ) لایا گیا جنازے کے بعد مشاورت سے ایک بلند ڈھیری پر دفن کردیا گیا جسے آج کل باکو ڈھیری کے نام سے لکھا اور پکارا جاتا ہے آپکے دوسرے بھائی شیخ علی کی قبر شاہ ڈھند قبرستان میں پرائمری سکول خٹ کلے کے قریب ہےگر زمانے کی گردش سے دونوں ہموار ہوکر گم ہوگئے ہے،
آپکے حصے کی زمین اپکے ورثاء نے آپس میں تقسیم کی جنکی اولاد آج کل محمد خیل بابو خیل مرجہ خیل
بنوسا خیل اجٹ خیل مشوانڑی خیل ہیبت خیل اوڈی خیل یار خانی وغیرہ وغیرہ اپکے بھائیوں کے اولاد کی شاخیں ہیں۔
واضح رہے بہاکو خان ولد محمد خان کا آخری یوسفزئی سردار بہاکو خان سے کوئی تعلق نہیں صرف نام مشرک ہے۔
زیر نظر تحریر میں اکثر حوالاجات
کتاب تاریخ ریاست ہوتی کے جو تقریبا 250 سال پرانی اورجنل تحرير ہے۔
(تحقیق و تحریر: شکیل پرویز عزی خیل پار ھوتی مردن)

Da gham Khabar..Da manir Khan haji saib ror . malak orangzeb mama .haji hamayon tra ghfoor Gul haji saib pa haq rasedly ...
02/12/2022

Da gham Khabar..Da manir Khan haji saib ror . malak orangzeb mama .
haji hamayon tra ghfoor Gul haji saib pa haq rasedly de. janaza Saba 11 bjy shagoo full janazga k ada kege..

01/12/2022

یکم دسمبر
ہینڈ آؤٹ بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن مردان

مردان ( ) میئر مردان حمایت اللہ مایار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ میں کمی لائیں تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکے۔انہوں نے کہاہے کہ مردان شہر میں بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پیسکو اور سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ریجنل منیجر سوئی گیس وقاراللہ شینواری،کامران عالم سی ایس،مدثر نور ایس ای سوئی گیس،زمان آفریدی ایکسیئن 1اورعبد الواحد ایکسیئن2نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجنل منیجر سوئی گیس نے میئر کو گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ مردان شہر میں 24انچ گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے جودسمبر کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔پیسکیو ایکسیئن1اور2نے اجلاس کو بتایا کہ مردان شہر کے مختلف علاقوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے فنڈز سے کام جاری ہیں اور ان کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے کہاکہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ سے مردان کے عوام اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔بجلی اورگیس نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری افراد کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

25/11/2022

موضع ھوتی میں آباد قبیلہ یارخانی جو مندنڑ یوسفزیوں کی ذیلی شاخ کمالزئی سے تعلق رکھتے ہیں
کا شجرہ نسب مطابق بندوبست 1870 ء اور کچھ حصہ بندوبست 1924/25 ء پر مشتمل ہے۔
نوٹ: شجرہ نسب زوم کرکے صاف نظر آتا ہے۔

18/11/2022

تحصیل مردان لوکل گورنمنٹ کے میئر،چیرمینز اور کونسلرز خیبرپختون خواہ حکومت کے خلاف ٹاون ہال سے کمشنر آفس تک احتجاجی واک کیا

*جناح  ہسپتال ( JPMC )  کراچی پاکستان میں**اسٹیج ون  اور  اسٹیج ٹو  ، کینسر کا**کامیاب  ترین ، فوری اور تقریباً یقینی عل...
17/11/2022

*جناح ہسپتال ( JPMC ) کراچی پاکستان میں*
*اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو ، کینسر کا*
*کامیاب ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج بلکل مفت*

*وہ بھی چند گھنٹوں میں*

کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

*لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے*

یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ھے

*نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف*

*یہاں کی خاص بات یہ ھے کہ پچاس لاکھ روپے کے اس انتہاٸی مہنگے علاج پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ھوتا*

ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا
یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ھے

سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں

جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے

*اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد % 99 تک ھے*

یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے
اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت

ڈاکٹرز کے مطابق *اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو* کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج سائبر نائف سے ممکن ھے

مریض کی آنکھوں کے سامنے *بغیر بے ہوش کیۓ* روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے روانہ ھو جاتا ھے

ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں

قریباً سات سال قبل ۔ ۔ ۔
ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا
صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے *چالیس کروڑ روپے* سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا

خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری
کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا

آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا

پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں
جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں

خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں

*ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے*

یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے

حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے

*پتہ*
ساٸیبر ناٸف وارڈ
جناح ہسپتال ( JPMC )
کراچی ، پاکستان

CYBER KNIFE
JPMC
Karachi ۔ Pakistan
Phone number
( 92 ) 0213-5140111

آپ سے درخواست کہ
اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست احباب اور مختلف گروپس میں ضرور شیئر کیجئے

ممکن ہے آپکا ایک شیئر کینسر کے کسی مریض کی زندگی بچا سکے

16/11/2022

*Breaking News*
ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی کمپنی ایک بلین ڈالر میں یوفون کو فروخت کر دی۔۔۔

16/11/2022

*لکی مروت/ پولیس گاڑی پر حملہ*

لکی مروت: تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس موبائل پر حملہ،پولیس ذرائع

لکی مروت، پولیس موبائل چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع

لکی مروت: حملہ موبائل پر ہوا ہے۔ جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ پولیس ذرائع

لکی مروت : حملے میں 6 پولیس اہلکاروں کے شہید کردیا
کیا ۔ پولیس ذرائع

لکی مروت، شہید ہونے والوں میں انچارج اور ڈرائیور سمیت چھ اہلکار شامل ہیں۔پولیس ذرائع

لکی مروت: پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع

لکی مروت، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گی ہے ۔ پولیس ذرائع

15/11/2022

اطلاع برائے امیدواران کمپیوٹرز اپریٹرز ڈپٹی کمشنر آفس مردان❗

اٙن تمام امیدواران جنہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپیوٹر اپریٹر کے لئیے انٹر ویو دئیے ہیں۔

اٙن تمام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں آکر نوٹس بورڈ پر Tentative Merit List ملاحظہ کر کے اپنی شکایات درج کروائیں۔

حبیب اللہ عارف
ڈپٹی کمشنر مردان

14/11/2022

‏کلفٹن کے ایک فائیو سٹار ہوٹل پر ایک بچہ باہر بھیک مانگنے سے منع کرنے کے باوجود یہ بے بس بچا اپنے بھوک کو برداشت نا کرتے ہوئے پھر مانگنے آیا تو اس بچے کو گولی مار دی
‏ آخر کیا قصور تھا اس بچے کا کیا جرم کیا تھا جو گولی مار دی

14/11/2022

سوات/برفباری

سوات:مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری
سوات:سرد موسم کے وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا
سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ شروع
سوات:بالائی علاقوں پلوگاہ، مہوڈنڈ اور گبرال میں برفباری
سوات: سوات کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

01/11/2022

ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ایک فرشتہ صفت انسان۔
جن کا مشن بیواؤں ، معذوروں ، یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنا ہے۔
جنہوں نے آج تک ہزاروں معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کی۔
بیواؤں اور یتیموں کیلئے روزگار کا انتظام کیا تاکہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے اور اپنی زندگی عزت کے ساتھ گزارے۔
مساجد کی تعمیر ، ہزاروں کی تعداد میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈ پمپس۔
ان جیسے جوان ہمارے وطن کے اصل ہیروز اور داد کے مستحق ہے۔

 #مایار المشہور سلیم کاکا پکوڑو والا وفات شوے دے نن 11 بجے بہ ئے مایارو کے جنازہ ادا کیگیاللہ پاک دے مغفرت نصیب کی آمین
30/07/2022

#مایار
المشہور سلیم کاکا پکوڑو والا وفات شوے دے نن 11 بجے بہ ئے مایارو کے جنازہ ادا کیگی
اللہ پاک دے مغفرت نصیب کی آمین

مردان تاجروں کا واپڈا بجلی نہ جمع کرنے کا اعلان
29/07/2022

مردان تاجروں کا واپڈا بجلی نہ جمع کرنے کا اعلان

سابقہ امیدوار مئیر تحصیل مردان    #کلیم اللہ خان طورو پی ٹی آئی سے مستعفیٰ ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شامل۔
29/07/2022

سابقہ امیدوار مئیر تحصیل مردان #کلیم اللہ خان طورو پی ٹی آئی سے مستعفیٰ ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شامل۔

یہ ہوتا ہے جذبہ یہ ہوتا ہے جنون میرے بڑے بھائی جو دل کے مریض بھی ہیں حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کیلیے اسلام آباد کی طرف...
25/05/2022

یہ ہوتا ہے جذبہ
یہ ہوتا ہے جنون

میرے بڑے بھائی جو دل کے مریض بھی ہیں حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کیلیے اسلام آباد کی طرف چل نکلے ہیں۔

دعا کریں کہ بھائی جان خیریت سے اسلام آباد پہنچ جائیں۔

لوڈ شیڈنگ کے خلاف عبید اللہ مایار کی دبنگ انٹری ۔۔۔عوام کو منگل کے دن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی کال۔۔۔واپڈا کے خلاف کمر ...
31/01/2022

لوڈ شیڈنگ کے خلاف عبید اللہ مایار کی دبنگ انٹری ۔۔۔

عوام کو منگل کے دن احتجاج کیلئے تیار رہنے کی کال۔۔۔
واپڈا کے خلاف کمر کس لی ۔۔۔

اب دمادم مست قلندر ہوگا۔۔ عبید اللہ مایار

مردان کے عوام بجلی کی ناراوہ لوڈ شیڈنگ اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہیں۔
عبید اللہ مایار
ایکس ای این واپڈا اور ڈپٹی کمشنر مردان کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔
کہ مردان میں بجلی اور گیس کی ناراوہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے۔۔۔ ورنہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے!

عوام پہلے سے ہی مہنگائی کے دلدل میں ِپس چکی ہے لوڈ شیڈنگ نے زندگی مزید اجیرن بنادی ۔ لوڈ شیڈنگ بند نہ ہوئی تو عوام کے ساتھ مل کر مردان بند کرینگے۔ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو اداروں میں نااہل زمہ داران کو گھر بھیجنے تک دھرنا دینگے۔ عبید اللہ مایار








17/01/2022

مردان ۔ ہشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سی این جی سٹیشنوں کو ہفتے میں تین دن کھولنے کا فیصلہ۔اعلامیہ

پیر ، بدھ اور جمعہ کے روز صبح 09 سے سہ پہر 4 بجے تک سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر

17/01/2022

گلیات،مری،نتھیاگلی وغیرہ میں برف باری شروع سردی میں اضافہ

14/01/2022

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے کا اضافہ مہنگائی اور بےروزگاری میں پسی عوام پر کسی ظلم سے کم نہیں۔ نااہل حکومت ملکی معشیت کو تباہ کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

13/01/2022

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک میں تلخ کلامی، پرویز خٹک غصہ میں اجلاس سے اُٹھ کر باہر چلے گئے ـ
قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس میں معاملہ مزید بگڑ گیا، پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرے کارخارنے نہیں،میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔
اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے بیچ میں بولنے کی کوشش کی تو پرویز خٹک نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ میں وزیر اعظم سے بات کررہا ہوں۔
مطابق پرویز خٹک کی بات سن پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار کیا اور اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تاہم سینیئر ارکان قومی اسمبلی نے انہیں روک لیا البتہ پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
پرویز خٹک نے حماد اظہر اور وزیر خزانہ شوکت ترین پر بھی سخت ترین تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو گیس کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں اور گیس کی جو اسکیمیں شروع ہوئی ہیں وہ کب مکمل ہوں گی ؟ حماد اظہر کو گیس اور بجلی مسائل کا علم ہی نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ شوکت ترین مجھے کابینہ میں بھی مطمئن نہیں کر سکے۔ آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے۔ میں یہاں سے جا رہا ہوں....... میڈیا رپورٹ

11/01/2022

موسم
موسلا دھار بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم 17 جنوری کو پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں 7 دن تک مسلسل بارشیں ہوں گی اور 23 جنوری تک پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔
‏ایک بار پھر ہم سب کو خبردار کر رہے ہیں۔ برفانی علاقوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ اس بار موسم مزید خراب ہوگا۔

11/01/2022

شدید دھند کی وجہ سے مردان ٹول پلازہ سے لیکر پشاور ٹول پلازہ تک بند کر دیا گیا ہے لہٰذہ سفر نہ کرے موٹروے پر

10/01/2022

موٹرے وے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔۔۔

09/01/2022

مری میں زیادہ اموات اس وجہ سے بھی ہوا ہے کہ ہوٹل والے ایک رات کے پچھاس ھزار روپے مانگتے تھے لہذا حکومت وقت کع چاھیئے کہ ایسے ھوٹلز مالکان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جاے۔۔۔۔

08/01/2022



‏جو لوگ مری طوفانی برف میں پھنسے ہوئے ہیں روڈ بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں یا ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں تو وہ ہمارے پاس مری التاج ہوٹل میں تشریف لائیں ہم ان کو کھانے کمرے مفت مہیا کریں گے
مزید کسی بھی مشکلات یا پریشانی میں پھنسے حضرات ان نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
‏نیو التاج ہوٹل مری کلب اسٹیٹ
اشفاق عباسی ۔ 03235201241
خالد عباسی 03219542344
ماجد عباسی
03136637411

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hoti News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share