Live with Tariq Lone

  • Home
  • Live with Tariq Lone

Live with Tariq Lone ہر ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز

10/10/2021

سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے مناظر

07/10/2021

دیہی ثقافت لیتری

07/10/2021

چڑہوئی الیکشن پر چوہدری محمد یٰسین کے تحفظات

29/09/2021

شہدائے کربلاء کا چہلم اور پولیس کے حفاظتی اقدامات

11/09/2021

بارش کے بعد پینگ کا منظر

11/09/2021

یک نہ شد دو,
بارش کے بعد بننے والی پینگیں

08/09/2021

کوٹلی سرہوٹہ سمروڑ روڈ کی حالت زار, کسی ممکنہ حادثہ کی صورت میں ذمہ دارو کون ہوگا

07/09/2021

لاپرواہی سے گاڑی چلانا, کسی غریب کا نقصان کر دینا کوٹلی میں عام بات ہے, ہے کوئی پوچھنے والا؟؟؟؟

05/09/2021

گاڑی رحمان پل سے 200فٹ گہری جھیل میں گر گئی

29/08/2021

الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد سیاستدان کیا کریں کوٹلی شہر کے درویش منش شاعر سید اکبر حسین شاہ کی زبانی سنیں

25/08/2021

آزاد کشمیر میں بڑھتے ہوئے جنسی واقعات پر خاتون وکیل تعظیم عزیز کی پریس کانفرنس

24/08/2021

میونسپل کارپوریشن مسائل کی آماجگاہ,
انتظامی ادارے کیا کریں؟
مسائل کا حل کیا ہے؟معروف صحافی, تجزیہ نگار جدید طرزصحافت کے بانی ذوالفقار ملک سے گفتگو

نظام تعلیم . حقائق پر مبنی تجاویز پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ایک تہائی سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے اپنی حکومت بنا...
20/08/2021

نظام تعلیم . حقائق پر مبنی تجاویز
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ایک تہائی سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے اپنی حکومت بنا چکی ہے تاہم کابینہ کی تشکیل میں ابھی وقت درکار ہے, آزاد حکومت جہاں شروعات میں بلند بانگ دعوے کرتی نظر آتی ہے وہیں عام شہری موجودہ حکومت کو انصاف پر مبنی, ریاست کے بہترین مفاد اور میرٹ کی بحالی کیلئے چند کڑوے گھونٹ پینے کی متقاضی ہے,اس میں کوئی شک نہیں کہ وسائل کی فراوانی کے باوجود نہ تو ریاست اپنے اہداف ٹھیک طریقہ سے حاصل کر سکی نہ ہی مستقل مزاجی کو فول دے سکی, وفاقی حکومت کی ہاں میں ہاں اور کبھی کبھار نہ ہی نہ کے تحت اپنا دور حکومت چلایا جاتا رہا ہے, ماضی میں انتخابات سے قبل ہی کابینہ تشکیل پا جاتی تھی مگر اب کی بار تھوڑا مختلف ہوا ہے سربراہان ریاست کیلئے بھی انتظار اور کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی مستقبل پر نظر,
اگر زیر نظر سطور کو پڑھ کر سمجھ لیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ آئندہ پچاس سال میں ہماری ریاست نے صرف دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لے گی بلکہ ستاروں پر کمندیں بھی ڈال کر سب کو حیران کر دے گی, مسئلہ صرف سنجیدگی اختیار کرنے کا ہے,
پروفیسر سجاد احمد ملک کی تجاویز کا بغور مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے # # محکمہ ایلیمنٹری و سکینڈری ازاد کشمیر اور ہائر ایجو کیشن کالجز نے کوالٹی ایجوکیشن کو اپنا وزن vision بنایا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس vision کے حصول کے لئیے کسی ڈی ای او ٫ ڈویزنل ڈائریکٹر یا ڈی پی ائی کے پاس پلاننگ ، ترجیحات اور ایکشن پلان موجود نہیں ہے # # # # #
# # # # تحریک انصاف کی نئی حکومت کو تجویز دی جاتی ہے کہ تمام ڈویزنل ڈائریکٹرز ' ایڈیشنل سیکریٹریز اور ڈی ای اوز کو جدید رجحانات ' تعلیمی تھیوریز ' pedagogy , اور core skills embedding پر مبنی ٹیسٹوں اور مقابلے کے امتحانات سے گزار کر تعینات کیا جائیے # # # # # #
# # # ہم اپنے نصاب کے مقاصد،SDG4 اور وزن 2030 سے ہٹ چکے ہیں # # # # # #

※※※※※※※※※※※※※※※ برٹش کونسل کے پروگرام Connecting Class Rooms کے تحت آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں 120 گورنمنٹ سکولز میں Activity Based Learning پر کام کا آغاز پہلی بار اذاد کشمیر کے 120 سکولز پانچ سالہ پلان پر کام کر رہے ہیں # # # # ※※※※※※※※ آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر موجودہ نگرانی کا فرسودہ نظام اس انٹر نیشنل پروگرام کی پلاننگ ، مانیٹرنگ اور ایوالیوایشن کی سکت نہیں رکھتا ۔ # # # # # # # # # # # # # # # # # # # # #}}}}}}}

برٹش کونسل کے زیر اہتمام دنیا کے 180 ممالک میں کولٹی ایجوکیشنSDG4 اور ISA Award پر کام جاری ہے ۔
ضلع کوٹلی میں 60 انٹرنیشنل کوآرڈینیٹرز اور 60 سکول لیڈرز کی چار ورکشاپ مکمل ہو چکی ہیں اور core Skills Implementation پر تین روزہ ورکشاپ مورخہ 23 تا 25 اگست 2021 کو کوٹلی میں منعقد ہو رہی ہے یہ ورکشاپ برٹش کونسل اور مسلم ہینڈز کے زیر انتظام ہو رہی ہے راقم اس ورکشاپ میں برٹش کونسل کے validated Trainer کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے گا۔ ۔
ضلع کوٹلی میں 30 سکولز نے تین انٹر نیشنل پارٹر سکولز اور 4 نیشنل پارٹنر سکولز کے ساتھ مل کر 7 projects پر کام مکمل کرنا ہے ۔ ان سات پراجیکٹس میں Activity Based Learning کے ذریعے core Skills اور SDG’s کو ٹیچنگ پریکٹس میں embed کرنا ہو گا ۔ پانچ ماہ کا پراجیکٹ ورک اور اس کی evidence ایک پورٹ فولیو portfolio کی صورت میں برٹش کونسل کو پیش کرنا ہو گی ۔ برٹش کونسل Assessment کے بعد سکولز کو Approve کرے گی ۔ جو سکولز approve ہو جائیں گئے ان کو International School Award دیا جائے گا اور ایسے سکولز کو اپنے پارٹنر سکولز کے ساتھ Exchange Visits کے مواقع فراہم کئے جائیں گئے تا کہ ان ممالک کے سکولز کی
‏good teaching practice کو آزاد کشمیر کے سکولز میں نافذ کر کے کوالٹی یجوکیشن کو بہتر بنایا جائے اور طلباء میں global awareness پئدا کی جائے اور core skills کے نفاذ کے بعد طلبا کے way of thinking , way of living اور
‏way of working میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں ۔ راقم کو بڑٹش کونسل نے validation کے بعد بحیثیت ٹرینر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جس کی منظوری آزاد کشمیر کی گورمنٹ نے بھی دے دی ہے ۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبا کو رٹے کے بجائے core skills میں مہارت پیدا کرنی ہے اور اقوام متحدہ کے وزن 2030 کے تحت SDG's کے حصول کو ممکن بنانا ہے ۔ بد قسمتی سے آزاد کشمیر میں اس وقت پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نصاب کے مقاصد کے برعکس رٹے پر فوکس ہے اور طلباء کے اندر
critical thinking, creativity ، analytical skills , comprehension اور affective skills ,leadership
کے بجائے رٹہ مسلط کیا جا رہا ہے ۔جس سے ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور پر اعتماد بنانے کے بجائے زنگ الود کیا جا رہا ہے ۔ یہی ہمارے طالب علم اچھی یونورسٹی سے A plus گریڈ لے کر ماسٹر اور ایم فل کرنے کے بعد جب CSS کے امتحان جاتے ہیں تو فیل ہو جاتے ہیں ۔ گزشتہ تین سال سے CSS کا رزلٹ 2 فیصد یا 1.9 فیصد آ رہا ہے ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ CSS میں رٹے کا ٹیسٹ نہیں ہوتا بلکہ skills کا ٹیسٹ ہو تا ہے , جس کی وجہ سے وہ فیل ہو جاتے ہیں۔
اب حکومت آزاد کشمیر نے برٹش کونسل کے ساتھ معائدہ کر کے کوالٹی ایجو کیشن کی بنیاد تو رکھ دی ہے لیکن آزاد کشمیر میں مانیٹرنگ کا موجودہ نظام بلکل ناکارہ ہے ضلعی تعلیمی افیسرز اور ڈوزنل ڈائریکٹرز کی اکثریت ان جدید رجحانات core skills and SDG’s embedding سے ناواقف اور لا تعلق ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ کوالٹی ایجو کیشن کا یہ بین الاقوامی منصوبہ فلاپ نہ ہو جائے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ڈی ای اوز ,ایڈیشنل سیکریٹریز اور ڈویزنل ڈائریکٹرز کی تعیناتی سے قبل جدید مہارتوں skills اور رجحانات کے ٹیسٹوں میں سے گزار کر تعینات کیا جائے ۔
Reported by:
‏ Principal Sajjad Ahmed Malik
Validated Trainer
leadership & Management ISA, Core Skills Embedding
Connecting Classrooms Programme
British Council
(منقول) بشکریہ سجاد احمد ملک.

14/08/2021

ضلع کوٹلی میں گزشتہ 2ماہ میں پولیس کی شاندار کارکردگی پر سیٹزن پولیس لیزان کمیٹی کا اظہار اطمینان افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر توصیفی شیلڈز بھی دیں

عمران خان کی شان میں لکھا ہوا قصیدہ "جب آئے گا عمران" عطاء اللہ عیسی خیلوی کی آواز میں سن سن کر کان پک گئے کہ "بنے گا نی...
14/08/2021

عمران خان کی شان میں لکھا ہوا قصیدہ "جب آئے گا عمران" عطاء اللہ عیسی خیلوی کی آواز میں سن سن کر کان پک گئے کہ "بنے گا نیا پاکستان"

12/08/2021

دولیاہ جٹاں میں پراسرارآتشزدگی کی واردات, اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر جلا دیا گیا

12/08/2021

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری, پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر راہنما صاحبزادہ سید مظہر حسین کاظمی کی کوٹلی شہر کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں دو ٹوک گفتگو

07/08/2021

جب ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے تو تنقید تو ہوگی

06/08/2021

آزاد امیدوار LA10کوٹلی3سردار شکیل محمود کے بھائی سردار سہیل محمود ایڈووکیٹ حلقہ کے ووٹوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

میرے اور آزاد امیدواروں میں ایک فرق یہ ہے کہ میرے پاس میرے نوجوانوں کے لئے ایک آنے والا کل ہے، جس کی صبح روشن اور خوبصور...
06/08/2021

میرے اور آزاد امیدواروں میں ایک فرق یہ ہے کہ میرے پاس میرے نوجوانوں کے لئے ایک آنے والا کل ہے، جس کی صبح روشن اور خوبصورت ہے، میں کسی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے کہ وجہ سے انتقامی طور پہ نہیں آیا ،

میں کسی کے پیسوں اور برادری کے بل پہ کسی دوسرے کی پشت میں گھونپے گئے چھرے کا کردار ادا نہیں کر رہا جس کی ہتھی کسی اور کے ہاتھ میں ہے

میں کل الیکشن کے بعد بھی ایک پلیٹ فارم ایک نظریے پہ ایک مثبت پروگرام کے ساتھ قائم ملوں گا، اس الیکشن کی پہلی سیڑھی سے پاؤں اٹھا کے اگلے الیکشن کی دوسری سیڑھی پہ قدم رکھوں گا

نظریہ کے ایچ خورشید کے ساتھ لبریشن لیگ کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک تحریک کا آغاز کروں گا ، ضرورت پڑی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا کہ کس آئین کے تحت ہمیں لوکل اداروں سے محروم رکھا گیا ہے

ووٹ رجسٹریشن کی تحریک چلاؤں گا کیونکہ اس تجربے سے سیکھا ہے کہ کتنے ہی شہری ووٹ کا حق نہیں استعمال کر سکتے اس لئے کہ ان کے نام ووٹر لسٹوں میں موجود نہیں

گھر گھر ووٹر رجسٹریشن آگاہی مہم شروع کروں گا جو میری اگلی سیاست کی بنیاد رکھے گی

اگلے بلدیاتی انتخابات میں ہر یونین کونسل ، ضلعی کونسل اور بلدیاتی اداروں میں لبریشن لیگ کے پلیٹ فارم سے نوجوان لے کے آؤں گا

قوم پرست نوجوانوں کو ووٹ کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مائل کروں گا اور انہیں باور کراؤں گا کہ وہ جگہ جس پہ آج سیاسی ٹھگ قابض ہیں اسی لئے چھین لی گئی ہے کہ ہم نے چھوڑ دی

نوجوانوں کو سیاسی عمل میں لانا میرا اولین مقصد ہے ۔ اب گریجویٹ پڑھے لکھے well presented لڑکے اپنے حقوق کی لڑائ کریں گے جن کا مقصد ڈی سی کے دفتر میں چاۓ پی کے سوشل میڈیا پہ فوٹو لگانا نہیں ہو گا

میرے پاس آنے والا کل ہے انشااللہ

لبریشن لیگ ہمارا کل ہے

آئیے ایک طاقت بنیں

آئیں کہ ہم ایک کل بنیں جو ہمارا اور ہماری نسلوں کا ہے

جو ہم کسی کے ذاتی عزائم پہ قربان نہیں کر سکتے

میرے پاس ایک روشن کل ہے اور وہ 25جولائ کو واپس صفر پہ ہوں گے

وہ ووٹروں کی ایک فصل لوٹ کے کیا واپس انہی پارٹیوں میں لوٹ جائیں گے جہاں سے آۓ ہیں

نظر رکھنا - 25 جولائ کے بعد اپنے ووٹوں کا حساب لینا

01/08/2021

سانحہ تیتری نوٹ کے متاثرین کی کوٹلی میں پریس کانفرنس

31/07/2021

انتخابات کے بعد رضوان ملک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے

28/07/2021

رضوان ملک پریس کانفرنس کرتے ہوئے

25/07/2021

حلقہLA12چڑھوئی 5سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ ریاست اور پاکستان تحریک انصاف کےراہنما شوکت فرید ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے

25/07/2021

JK LF protesting against Election

25/07/2021

الیکشن2021 حلقہ LA10کوٹلی3میں پولنگ کا عمل

19/07/2021

راجہ نجیب ایڈووکیٹ کیPTIمیں شمولیت کے بعد ملک یوسف کی میڈیا سے گفتگو

19/07/2021

راجہ نجیب ایڈووکیٹ کی PTIمیں شمولیت کے مناظر

18/07/2021

سیاسی جماعتوں کی کمپین اور تازہ ترین انتخابی سیاست پر جرگہ آج شام8:30 بجے شہید چوک کوٹلی سے برائے راست

16/07/2021

کوٹلی تا لاہور لگژری بس سروس کا افتتاح

15/07/2021

آزاد امیدواران ماجد بخاری اور عدنان جنجوعہ کا رضوان ملک کے حق میں دستبرداری کا اصولی فیصلہ

10/07/2021

ڈاکٹر غلام عباس قتل کا عقدہ کھل گیا,قاتل کون ایس ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل بتارہے ہیں

08/07/2021

جموں کشمیر لبریشن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ LA10کوٹلی3 شکیل راٹھور کی دو گفتگو

08/07/2021

امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA10کوٹلی 3 رضوان ملک کی دو ٹوک گفتگو

06/07/2021

راج محل میں گھوڑا سرپٹ دوڑنے لگا, درجنوں خاندان پیپلز پارٹی, مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ملک نواز کی حمایت میں مسلم کانفرنس میں شامل

05/07/2021

یوسف ملک کے دفتر کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

05/07/2021
04/07/2021

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک محمد یوسف انتخابی دفتر کے افتتاح پر گفتگو کرتے ہوئے

04/07/2021

یوسف ملک نامزد امیدوار تحریک انصاف LA0کوی3کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب اب سے کچھ دیر بعد Live with Tariq Lone

03/07/2021

درلیاہ گجراں میں قتل کی اندوہ ناک واردات.
30سالہ مزمل ساکن چنگ پور خواص اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل وجہ کیا بنی جانیے اس رپورٹ میں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live with Tariq Lone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share