Mashal-e-Raah

  • Home
  • Mashal-e-Raah

Mashal-e-Raah آئیں اصلاحی باتیں خود بھی سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں۔

27/08/2023
اگر کوئی مخلص ہو کر آپ کے سامنے جھک رہا ہے تو اس پر جان واریں نا کہ اسے گرا ہوا سمجھ کر ٹھوکر مار کر آگے گزر جائیں کہ وہ...
27/08/2023

اگر کوئی مخلص ہو کر آپ کے سامنے جھک رہا ہے تو اس پر جان واریں نا کہ اسے گرا ہوا سمجھ کر ٹھوکر مار کر آگے گزر جائیں کہ وہ دوبارہ کسی کے ساتھ مخلصی سے رشتہ قائم کرنے سے خوف کھائے.

وقت کی رفتار پر حیران ہونا چھوڑ دیں کیونکہ وقت کبھی کسی کیلئے نہیں رکتا۔
24/08/2023

وقت کی رفتار پر حیران ہونا چھوڑ دیں کیونکہ وقت کبھی کسی کیلئے نہیں رکتا۔

یہ مُحبت ہی تو ہے ، جو اِنسان کی زِندگی میں قوس و قزح کے سبھی رنگ بکھیر دیتی ہے..! اور یہی مُحبت ہے جو اِنسان کی زِندگی ...
24/08/2023

یہ مُحبت ہی تو ہے ، جو اِنسان کی زِندگی میں قوس و قزح کے سبھی رنگ بکھیر دیتی ہے..!
اور یہی مُحبت ہے جو اِنسان کی زِندگی کو زرد پتوں کی مانند بنا دیتی ہے ، اِس میں صرف قسمت کا سکہ چلتا ہے اور نصیب بازی لے جاتا ہے! ۔ "

ایک اچھا دوست ہماری دوسری زندگی ہوتا ہے...!
24/08/2023

ایک اچھا دوست ہماری دوسری زندگی ہوتا ہے...!

‏⁧‫زندگی‬⁩ بہت مختصر ہے‏کسی کے خلاف سازشیں کر کے‏بغض رکھ کے ‏کسی سے نفرت کر کے‏مت ضائع کریں‏اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں‏ا...
01/08/2023

‏⁧‫زندگی‬⁩ بہت مختصر ہے
‏کسی کے خلاف سازشیں کر کے
‏بغض رکھ کے
‏کسی سے نفرت کر کے
‏مت ضائع کریں
‏اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں
‏اور کچھ ایسا مثبت تخلیقی کام کریں
‏جو دنیا بھی یاد رکھے ‏آپ کی غیر موجودگی میں۔۔۔
‏ اور آپکے اگلے سفر میں آپکا ذاد راہ بھی ہو.

حضرت علیؓ نے فرمایا :صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہجنہیں خیال رکھنے والا ہمسفر ملتا ہے اور دوسراوہ جن کے پاس ماں ک...
01/08/2023

حضرت علیؓ نے فرمایا :
صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ
جنہیں خیال رکھنے والا ہمسفر ملتا ہے اور دوسرا
وہ جن کے پاس ماں کی دعائیں ہوتی ہیں

01/08/2023

دنیا کا سب سے اچھا تحفہ،
' وقت '' ہے،،،،
کیونکہ جب آپ کسی کو اپنا وقت
دیتے ہو تو آپ اسے اپنی'' زندگی '' کا
وہ پل دیتے ہیں جو
کبھی لوٹ کر نہیں آتا

‏یہ ضروری نہیں کہ ہماری ذات سب کو ہی پسند آئے....!!ہر انسان میں کچھ خامیاں تو کچھ خوبیاں ہوتی ہیں...!!بس کوشش یہ کریںاپن...
01/08/2023

‏یہ ضروری نہیں کہ ہماری ذات
سب کو ہی پسند آئے....!!
ہر انسان میں کچھ خامیاں تو
کچھ خوبیاں ہوتی ہیں...!!
بس کوشش یہ کریں
اپنی زندگی کو ایسے جئیں
کہ آپ کے رب کو پسند آجائے

ابتدائے آدم سے لے کر اب تک اس کائنات کی  سب بڑی خرابی یہ ہے کہ  آدمی  ہمیشہ اپنے من پسند شخص کی بانہوں کا قحط زدہ رہا ہے
23/07/2023

ابتدائے آدم سے لے کر اب تک اس کائنات کی سب بڑی خرابی یہ ہے کہ آدمی ہمیشہ اپنے من پسند شخص کی بانہوں کا قحط زدہ رہا ہے

"اکثر اوقات ہماری ایک "اچھائی" ہماری ہر "برائی" کو کھا جاتی ہے اور اکثر اوقات ہماری ایک "برائی" ہماری ہر "اچھائی" کو کھا...
23/07/2023

"اکثر اوقات ہماری ایک "اچھائی" ہماری ہر "برائی" کو کھا جاتی ہے اور اکثر اوقات ہماری ایک "برائی" ہماری ہر "اچھائی" کو کھاجاتی ہے
کیونکہ کچھ اعلی ظرف لوگوں کی فطرت ہوتی ہے وہ تتلی کی طرح پھولوں پر ہی بیٹھتے ہیں
اور کچھ کمظرف لوگوں کی فطرت ہوتی ہے وہ مکھی کی طرح گندگی پر ہی بیٹھتے ہیں"

جب آپ لوگوں میں کچھ بانٹنے والے بن جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ وہ چیز آپ کو ہی دیتا ہے اب آپ پر ہے چاہے آپ خیر ب...
23/07/2023

جب آپ لوگوں میں کچھ بانٹنے والے بن جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ وہ چیز آپ کو ہی دیتا ہے اب آپ پر ہے چاہے آپ خیر بانٹیں یا شر خوشیاں بانٹیں یا نفرتیں محبتیں بانٹیں یا بغض بے سکونی بانٹیں یا راحتیں...!!

19/07/2023

ایسے مرد بھی ہوتے ہیں
جو مر تو سکتے ہیں مگر ساتھ نہیں چھوڑتے
اور یہ سچی محبت ہوتی ہے جو کسی کسی کے دل میں اترتی ہے.

دوستو !!مُوسیقی ھمیشہ رُوح کو تازگی بخشتی ھے ، کبھی بھی متشدد نہیں ھونے دیتی۔ مُوسیقی ایک اخلاقی قانُون ھے. یہ کائنات کو...
12/07/2023

دوستو !!
مُوسیقی ھمیشہ رُوح کو تازگی بخشتی ھے ، کبھی بھی متشدد نہیں ھونے دیتی۔ مُوسیقی ایک اخلاقی قانُون ھے. یہ کائنات کو رُوح ، دِماغ کو پنکھ ، تخیّل کو پرواز، زندگی کو خوش مزاجی اور اشیاء کو دِلکشی دیتی ھے.

"افلاطون"

جب تک آپ خود نا چاہیں کوئی آپ کو نہیں توڑ سکتا ، پتھر تو ہر کسی کے ہاتھ میں ہے لیکن چوٹ کہاں مارنی ہے یہ آپ بتاتے ہیں!
12/07/2023

جب تک آپ خود نا چاہیں کوئی آپ کو نہیں توڑ سکتا ، پتھر تو ہر کسی کے ہاتھ میں ہے لیکن چوٹ کہاں مارنی ہے یہ آپ بتاتے ہیں!

‏غلطی ہو تو مان لیں،اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیں.. یہی اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے 💯
30/06/2023



غلطی ہو تو مان لیں،
اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیں..
یہی اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے

💯

محبت اور پسند دو مختلف جذبے ہوتے ہیں جن کو پھول پسند ہوتے ہیں وہ ان کو توڑ کر پاس رکھ لیتے ہیں       اور جن کو محبت ہوتی...
30/06/2023

محبت اور پسند دو مختلف جذبے ہوتے ہیں

جن کو پھول پسند ہوتے ہیں وہ ان کو توڑ کر پاس رکھ لیتے ہیں

اور جن کو محبت ہوتی ہے وہ توڑتے نہیں

"ان کا خیال رکھتے ہیں"

29/06/2023

السلام علیکم

مفہوم قرآن۔

( قرآن مجید۔ بیت اللہ، مسجدحرام اور حج کے احکام )

اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون، لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ اس نے یہ جانور اسی طرح تمہارے تابع بنا دیئے ہیں، تاکہ تم اس بات پر اللہ کی تکبیر کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی۔ اور جو لوگ خوش اسلوبی سے نیک عمل کرتے ہیں، انہیں خوشخبری سنا دو۔

( ۲۲: الحج ، ۳۷ )

مفہوم حدیث.

حضرت برا بن عازب رضی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید قرباں کے دن خطبہ دیا اس میں ارشاد فرمایا: آج کے دن کے خاص کاموں میں سب سے پہلا کام یہ ہے کہ ہم اللہ کے حضور میں نماز عید ادا کریں، پھر وہاں سے لوٹ کر ہم قربانی کریں، جو اس طرح کرے گا وہ ہمارے طریقے کے مطابق ٹھیک کرے گا اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کر ڈالی اس کی قربانی بالکل نہیں ہوئی، بلکہ اس نے اپنے گھر والوں کے گوشت کھانے کے لئے بکری ذبح کر ڈالی ہے ( اس سے زیادہ اسکی کوئی اہمیت نہیں ہے )۔

‏(صحیح بخاری، صحیح مسلم)

آپکو اور آپکے اہل خانہ کو عیدالاضحی مبارک ہو۔

السلام علیکممفہوم قرآن۔( قرآن مجید۔ بیت اللہ، مسجدحرام اور حج کے احکام )اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی اس غرض کے لئے مقر...
29/06/2023

السلام علیکم

مفہوم قرآن۔

( قرآن مجید۔ بیت اللہ، مسجدحرام اور حج کے احکام )

اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی اس غرض کے لئے مقرر کی ہے کہ وہ ان مویشیوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا فرمائے ہیں۔ لٰہذا تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، چنانچہ تم اسی کی فرمانبرداری کرو، اور خوشخبری سنا دو ان لوگوں کو جن کے دل اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں۔

( ۲۲: الحج ، ۳۴ )

مفہوم حدیث.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیاہی و سفیدی مائل رنگ کے سینگوں والے دو مینڈھوں کی قربانی کی، اپنے دست مبارک سے ان کو ذبح کیا اور ذبح کرتے وقت "بسم اللہ و اللہ اکبر" پڑھا- میں نے دیکھا کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنا پاؤں انکے پہلو پر رکھے ہوۓ تھے اور زبان سے " بسم اللہ و اللہ اکبر" کہتے جاتے تھے-

‏(صحیح مسلم،صحیح بخاری)

〰️♥️ السـلام علیـکم ورحـمتہ اللّٰــہ وبـرکـتہ♥️〰️            〰️♥️༎࿐ جــمــعہ مـبـــارکـــــ پوسٹ࿐༎♥️〰‏✍ ͜℘ درود شریف لکھ...
09/06/2023

〰️♥️ السـلام علیـکم ورحـمتہ اللّٰــہ وبـرکـتہ♥️〰️
〰️♥️༎࿐ جــمــعہ مـبـــارکـــــ پوسٹ࿐༎♥️〰

‏✍ ͜℘ درود شریف لکھنے کی فضیلت اور فواٸد✨♥️

〰️♥️✍️ لکھنے کے بے پناہ #فائدے ہیں یاد رکھیے پڑھنے کے لیے مخصوص لوگوں کو چنا جاتا ھے اور درود شریف لکھنے کے لیے خاص الخاص لوگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے پڑھنے والے بہت ہیں لکھنے والے کم ہیں خدا کی قسم میں نے لکھنے کی وہ #برکات اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں کہ بیان سے باہر ہیں اللہ پاک مشکلات میں ایسی ایسی جگہ سے سبب بنا دیتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ھے یہ مقام یہ مرتبہ اور خاص کر درود لکھنے کی برکت سے حاصل ہوا ہے جو شخص لکھنے کو اپنے اوپر فرض کر لے اسے رسول کریم ﷺ کی جانب سے ایک خاص مرتبہ و مقام عطا کیا جاتا ہے ♥️〰️

〰️♥️📿 کیونکہ آپ نے درود پڑھا آپ کو ثواب مل گیا
لیکن جب آپ نے درود لکھا تو اسکا ثواب اسوقت تک آپ کو ملتا رہے گا جب تک وہ تحریر باقی رہے گی اور فرشتے آپ کے لیے صف بستہ کھڑے رہیں گے♥️〰️

👈♥〰آئیے سب 💖 💖 💖 پوسٹ پہ #کمنٹ کریں۔۔تاکہ دوسرے ممبرز بھی ہو سکیں♥〰

〰️♥️ دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو درود شریف پڑھنے پڑھوانے اور اسکی اشاعت و تبلیغ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ♥️ 〰️

••❂ # آمِــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــيْنَ ❂••

💖*اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه*💖❣️صبح بخیر ♥️♥️جمہ مبارک ♥️اے اللّٰه ،اے رحمان، اےرحیم،اے کرم ک...
09/06/2023

💖*اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه*💖

❣️صبح بخیر ♥️

♥️جمہ مبارک ♥️

اے اللّٰه ،اے رحمان، اےرحیم،
اے کرم کرنے والے،
اے قائم، اے بزرگی والے،
اے ہمیشہ رہنے والے،
اے دانا، اے برد بار،
اے حکمت والے،
اے گناہوں کے بخشنے والے،
اے بلاؤں کے دور کرنے والے،
اے امیدوں کی انتہا،
اے بخششوں کے تمام کرنے والے،
اے نعمتوں کے عطاء کرنے والے،
اے تمام مخلوق کے روزی دینے والے،
اے بندوں کے حاکم،
اے شکایتوں کے سننے والے،
اے مخلوق کے زندہ کرنے والے،
اے اسیروں کے رہا کرنے والے ھم سے راضی ھو جا، جو یہ وقت گذر رہا ہے، پتہ نہیں پھر یہ گھڑیاں ھمارے نصیب میں ہیں کہ نہیں بس ہمارا تیرے سوا کوئی نہیں ۔
اے اللّٰه ھم سے وابستہ تمام رشتوں کی دلی مرادوں کو پورا فرما، صحت تندرستی اور ایمان کی دولت سے مالا مال اور ہر پریشانی، بیماری، مصیبتوں ،آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ فرما۔

💕 آمین ثم آمین یا رب العالمین 💕

🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚

‏صاف دل انسان میں پانچ نشانیاں ہوتی ہیں۔1۔ بہت جلد جذباتی ہو جاتا ہے۔2۔ اُس کا غصہ تھوڑی دیر کے لیے ہو گا۔3۔ بہت حساس طب...
07/06/2023

‏صاف دل انسان میں پانچ نشانیاں ہوتی ہیں۔

1۔ بہت جلد جذباتی ہو جاتا ہے۔
2۔ اُس کا غصہ تھوڑی دیر کے لیے ہو گا۔
3۔ بہت حساس طبیعت کا مالک ہو گا۔
4۔لوگوں کی تلخ باتیں اُس کو تکلیف دیں گی مگر وہ خاموش رہے گا۔
5۔ وہ ہر رشتہ دماغ سے نہیں دل سے نبھائے گا۔

زندگی کا ایک کڑوا سچ یہ بھی ہے کہ اچھے اور ‏سچے لوگ اکثر دل میں جگہ نہیں بنا پاتے۔ چالاک, ہوشیار, منافق اور چاپلوس لوگ سب کے پیارے ہوتے ہیں۔۔!!⁦

سج گیا منٰی لگ گئیں رونقیں اللہ کے مہان قیام بھی کریں گے ادھر طعام بھی ہر طرف لیبک کی صدائیں ہونگی دعاوں  میں التجائیں ہ...
07/06/2023

سج گیا منٰی

لگ گئیں رونقیں
اللہ کے مہان قیام بھی کریں گے ادھر طعام بھی
ہر طرف لیبک کی صدائیں ہونگی
دعاوں میں التجائیں ہونگی
منی عرفات مزدلفہ قربانی
تکبیرات
سب ہو گا صرف اللہ کی محبت کے لیے💎
اللہ تعالی ہمیں بھی بلا لیجیئے۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں بھی حج کی سعادت نصیب فرمائے۔
آمین۔

وقت سب سے بڑا استاد ہے سلام ۔۔۔۔ہر ایک اس ہستی پر جس سے ایک لفظ بھی سیکھا ۔۔!!!
07/06/2023

وقت سب سے بڑا استاد ہے

سلام ۔۔۔۔ہر ایک اس ہستی پر جس سے ایک لفظ بھی سیکھا ۔۔!!!

اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر ا...
07/06/2023

اس تصویر کو پہلی بار دیکھا تو روایتی انداز میں نظر انداز کر دیا ، تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ یہ تصویر اتنی آسانی سے نظر انداز کیے جانے کے قابل تو نہ تھی ،
درد، حقوق، محبت،
لمحہ فکریہ…!!

چند روپے کمانے والا یہ مفلوک الحال بچہ ان ارب پتیوں سے ہزار درجہ بہتر ہے جو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کھانا کھانے جاتے ہیں. تو ان کے بھوکے ملازمین منہ دوسری جانب کیے اُن کے مٹکے جیسے پیٹ بھرنے کا انتظار کرتے ہیں اور اس دوران ان کی پلیٹوں سے اٹھنے والی اشتہا انگیز خوشبوئیں اُن کے کمر سے لگے پیٹوں پر ستم ڈھاتی ہیں ، یہ بچہ ان سیٹھوں سے بھی ہزار درجہ بہتر ہے جن کی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں موٹے چاولوں کی بدمزا بریانی اور تیز نمک والی چند قورمے کی دیگیں بطورِ خاص ڈرائیوروں اور دوسرے ملازمین کا پیٹ بھرنے کے لیے تیار کروائی جاتی ہیں.
اس بچے کو کم از کم اپنے اس بے زبان ملازم بندر کا درد اور احساس تو ہے...!

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 12:00
Tuesday 09:00 - 12:00
Wednesday 09:00 - 12:00
Thursday 09:00 - 12:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashal-e-Raah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share