نعت رسول مقبول: اجمل حسین ذاکری
جب کرم ہوتا ہےحالات بدل جاتے ہیں
نعتیہ کلام کے حوالے معروف نعت خواں/ منقبت خواں محترمہ یشفیین اجمل شیخ صاحبہ کا اظہار خیال، حوصلہ افزائی کرنے پر ہم ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں❣️
Regards
Team Zain Ali Maqpon
#zainalimaqpon #naat #woh_mera_nabi_hy
#YashfeenAjmalShaikh #TnaRecords
معروف نعت خواں محمد مسلم کی جانب سے نئے کلام کی آمد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار ، شکریہ محمد مسلم❣️
#zainalimaqpon #naat #wohmeranabihy #TnaRecords
معروف شخصیات کی جانب سے نئے کلام کی آمد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار ، معروف شعراء نعت خوانوں ،اور معززین کا از تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی کی❣️
I am humbled for all those intellectuals, public figures, friends, family members and particularly followers who are showing their love ❣️ for upcoming Kalam #woh_Mera_Nabi_hy at TNA Records . Looking for your support further. For more Kalams stay connected.
Regards
Team Zain Ali Maqpon
#zainalimaqpon #naat #wohmeranabihy #TnaRecords
نوحہ جلوس اربعین شہدائے کربلا 2022
کلام عاف سحاب
جیتی سکینہ ع کاش تُو کچھ اور دن اگر ، سجاد ع لے کے جاتا بہن کربلا تجھے
پہناتا اپنے ہاتھوں سے لاکر ردا تجھے، سجاد ع لے کے جاتا بہن کربلا تجھے
تجھ کو نہ لے کے جاسکا ارماں ہے اب یہی
بابا کے پاس لے چلوں میں تیری قبر ہی
میں شامیوں کے بیچ نہ یوں چھوڑتا تجھے
بابا کا سر سناں پہ تھا تب تیرے سامنے
تجھ کو طمانچے لگتے تھے بابا کے سامنے
یہ قیدی بھائی سوچ کے روتا رہا تجھے
تربت سے تیری کس طرح خود کو اٹھاوں میں
تو ہی بتا دے کربلا اب کیسے جاوں میں
چہلم سے پہلے کاش نہ آتی قضا تجھے
بابا کے ساتھ قبر میں اکبر ع بھی ہے وہاں
آغوش میں حسین ع کے اصغرع بھی ہے وہاں
ننھی لحد پہ غازی ع کی ملتی دعا تجھے
محمل بھی آگئے ہیں ردائیں بھی مل گئیں
یہ دیکھ میرے ہاتھ میں اب رسیاں نہیں
کر سکتا کاش موت سے پہلے رہا تجھے
پانی کا کل جہاں تجھے قطرہ نہ تھا ملا
عباس کی لحد سے تو دیتی اگر صدا
آتی سلام کرنے کو خود علقمہ تجھے
بابا کو تیرے ذخم دکھاتا میں ہاتھ سے
رو کر بتاتا کس طرح پتھر تجھے لگے
تربت پہ چہرہ رکھتی تو ملتی شفا تجھے
ذنداں کے در پہ آگئے محمل تو ہیں مگر
مظلوم بھائی کی تری تربت پہ ہے نظر
گرتا ہوں تیری قبر پہ دے کر صدا تجھے