Retra news

Retra news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Retra news, Media/News Company, .

17/01/2024

ایران نے پاکستان پر میزائل داغے دیا سوشل میڈیا

16/01/2024

پرانی دشمنی پر ہیڈ صوبھہ کے قریب فائرنگ کی اطلاع یارو کھوسہ کے رہائشی شخص کو سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ریسکیو 1122روانہ
ذرائع

16/01/2024

افغانستان نے ثابت کردیا
ملک چلانے اور آگے بڑھانے کیلئے CSS اور فوج کا نہیں ایمانداری کا ھونا ضروری ھے😀💯

15/01/2024

پشاور ہائی کورٹ نے شدید سردی میں رات گئے سڑکوں پر گدا گر بچوں کی موجودگی پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رات نو بجے کے بعد کوئی گدا گر بچہ سڑک پرنظرنہیں آنا چاہیے۔ پشاورہائی کورٹ میں شہر کی سڑکوں پر رات کے وقت بچوں کے بھیک مانگنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر اور زمونگ کوور کے نمائندے ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئےعدالت نے کام دیا 9 بجے کے بعد سڑک پر بچے نظر نہ آئیں۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے اسسٹنٹ کمشنر اوراسٹریٹ چلڈرن کیلئے قائم زمونگ کور کے نمائندے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا روزی کمانے کا بھی ایک وقت ہوتا ہے۔۔ مسئلے کوحل نہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر اورکمشنرکو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رات کو ایک بجے بچہ پھول بیچ رہا ہوتو کیا یہ ٹھیک ہے؟ ماں اور باپ ساتھ ہوں تو ساری رات بھیک مانگے، 9 بجے کے بعد کوئی بچہ سڑک پر بھیک مانگتے نظر نہیں آنا چاہیے، بچے سڑکوں پرنظر آئے تو آرڈر میں لکھوں گا انتظامیہ بھی حصہ دار ہے۔پشاور ہائی کورٹ کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ جب تک چیف جسٹس ہوں کوئی بچہ بھیک مانگتے9 بجےکے بعد نظر نہ آئے، کوئی بچہ رات کو سڑک پر نظر آیا تو نہ وزیر اعلیٰ نہ چیف جسٹس سوئے گا، حالات ٹھیک نہیں ہوئےتو پر وزیر اعلیٰ کےپی کو بھی طلب کریں گے۔پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔

01/01/2024

ڈیرہ اسماعیل خان: سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سات بجے اھم پریس کانفرنس کرینگے ۔

31/12/2023

نیو فیڈر ریتڑہ سٹی
ساری رات سے لائٹ غائب تاحال بحال نہ ہو سکی۔

قومی کرکٹرز عامر یامین اور صہیب مقصود سے رشوت مانگنے والے سندھ پولیس کے اہلکار گرفتار
28/11/2023

قومی کرکٹرز عامر یامین اور صہیب مقصود سے رشوت مانگنے والے سندھ پولیس کے اہلکار گرفتار

پارٹی پالیسی اور حلقہ183 کے احباب کی مشاورت سے آئندہ انتخابات میں بھر پورحصہ لونگا کیونکہ میں نے اپنے دور اقتدار میں اس ...
27/11/2023

پارٹی پالیسی اور حلقہ183 کے احباب کی مشاورت سے آئندہ انتخابات میں بھر پورحصہ لونگا کیونکہ میں نے اپنے دور اقتدار میں اس حلقہ کے عوام کی بلا امتیاز جو بے لوث خدمت کی اس کی کوئی ایک مثال نہیں ملتی میرا منشور پانی۔ بجلی۔ سڑک ۔سکول کی فراہمی رہا اور رہیگا میرے منصوبوں سے آج تک حلقہ کی عوام کو ریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی قائدین نے اجازت دی تو حلقہ کی عوام کی خدمت کے لئیے حاضر ہونگا اور عوام نے پہلے کی طرح مجھ پر اعتماد کیا تو حلقہ کی پہلے والی محرومیوں کے خاتمے کے لئیے اپنا بھر پور کردار اداکاروں گا

20/11/2023

چشمہ نہر میں پانی کی کمی کے خلاف اڈا ریتڑہ پر کسانوں کا دھرنا. روڈ بلاک ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس سے استثنیٰ شعبوں میں درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے اقدام...
10/11/2023

آئی ایم ایف نے ٹیکس سے استثنیٰ شعبوں میں درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات ناکافی قرار دیدیے
مزید پڑھیے: https://tinyurl.com/ysbem7wf

پگڑی کالی ہو یا پیلی کبھی ظالم کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دے گی ہمیشہ مظلوم کے ساتھ ہوگی
07/11/2023

پگڑی کالی ہو یا پیلی کبھی ظالم کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دے گی ہمیشہ مظلوم کے ساتھ ہوگی

07/11/2023
05/11/2023

مولانا فضل الرحمان۔ حماس رہنماؤں سے ملاقات اور مالی امداد کے لئے قطر پہنچ گئے۔ پہلے عالمی اور پاکستانی لیڈر

05/11/2023

لیہ تونسہ پل کے دونوں طرف سے روڈ مکمل کیا جائے اس بارے تمام سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، اور میڈیا سے وابستہ جتنے دوست ہیں آواز اٹھائیں

جمیعت علماء اسلام کے سینیئر رہنماء حاجی مہر شاہ استرانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام شروع دن سے ...
05/11/2023

جمیعت علماء اسلام کے سینیئر رہنماء حاجی مہر شاہ استرانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام شروع دن سے چشمہ نہر کے حوالے سے عملی طور پر میدان عمل ہے چشمہ نہر کی مرمتی سے لے کر چشمہ نہر کی صفائی تک جمیعت علماء اسلام نے بھر پور کردار ادا کیا ہے چشمہ نہر کی صفائی کیلئے چند دن پہلے پشاور سے مشین منگوائی گئی تھی لیکن فنی خرابی کی وجہ سے وہ زیادہ مؤثر کام نہیں کر سکی کسانوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر گوجرانوالہ سے دوسری مشین منگوا لی گئی ہے جو کہ جائے مقام پر پہنچ چکی ہے انشاء اللہ کل سے جمیعت علماء اسلام کی زیر نگرانی دوبارہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا چشمہ شوگر مل 2 کے نہایت شکر گزار ہیں جنہوں نے مجھ ناچیز پر اعتماد کرتے ہوئے چیک میرے حوالے کیا انشاء اللہ ان کی امانت کا ایک ایک روپیہ نہر کی صفائی پر لگایا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان ، مولانا لطف الرحمن اور جمیعت کے اعلی عہدیداران چشمہ نہر کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں انشاء اللہ تحصیل پروآ اور تحصیل تونسہ کے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر ہریالی و شادمانی ہوگی کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے

قبرستان کی مٹی کہیں چھو نہ جائے۔۔۔!قبرستان میں ریڈ اینڈ گولڈ کارپٹ بچھ گیامنڈی بہاوالدین میں نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن...
04/11/2023

قبرستان کی مٹی کہیں چھو نہ جائے۔۔۔!
قبرستان میں ریڈ اینڈ گولڈ کارپٹ بچھ گیا
منڈی بہاوالدین میں نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے پروٹوکول میں اپنے سسر ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قبر پر پھول چڑھائے ۔ پولیس کے دستے نے سلامی دی آئی جی پنجاب پولیس اور اعلٰی سرکاری افسران بھی ہمراہ تھے ۔

‏یہ ریڈ کارپٹ سسر کی قبر پر نہیں درحقیقت اس قوم کی قبر پہ ریڈ کارپٹ یے کیونکہ

یہ اس قوم کے عہدے دار ہیں جس قوم کو
🔸️تن ڈھانپنے کے لیے کپڑا میسر نہیں۔
🔸️جہاں پھٹے ہوئے ٹاٹ سے لوگ گھر بناتے ہیں۔
🔸️جنھیں سردی سے بچنے کے لیے موثر گرم لحاف نصیب نہیں ہوتا۔
🔸️جہاں لوگوں کے پھینکے ہوئے جوتے خرید لینا ہی عافیت سمجھی جاتی ہے۔
🔸️جہاں سردی سے ٹھٹھرتے بچے بوسیدہ اونی کپڑوں کو بھی ترستے ہیں۔
کیونکہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی صاحب نے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنی تھی تو اس لیے قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا.

خلاصہ کلام
ہر شاخ پہ اُلو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا

لیہ روڈ ٹبی قیصرانی آلا مارکہ آتیں پوادھی مارکہ مطلب دری ، بستی منجوٹھہ اوس پوس آلے پتہ ہوے تاں الیکشن 8 فروری دا واویلا...
04/11/2023

لیہ روڈ ٹبی قیصرانی آلا مارکہ آتیں پوادھی مارکہ مطلب دری ، بستی منجوٹھہ اوس پوس آلے پتہ ہوے تاں الیکشن 8 فروری دا واویلا ہے تکڑا تھیونڑے ایں واری ووٹ سوچ سمجھ کیں ڈیونڑے

02/11/2023

*🚨🇵🇰جن کے اثاثےملک سے باہر ہوں ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دیں اور جو ریٹائرمنٹ کے بعد ملک چھوڑ جائیں ان کی پنشن بند کر دیں پاکستان چند سال کے اندر اندر خوشحال ترین ملک بن جائے گا*

تونسہ شریف ضلع کا نقشہ جاری ۔ ڈیرہ غازیخان ضلع سے نکال دیا گیا۔ کوہ سلیمان کے کچھ علاقے ڈی جی خان میں شامل کر دئے گئے۔ ض...
02/11/2023

تونسہ شریف ضلع کا نقشہ جاری ۔ ڈیرہ غازیخان ضلع سے نکال دیا گیا۔ کوہ سلیمان کے کچھ علاقے ڈی جی خان میں شامل کر دئے گئے۔ ضلع تونسہ کو ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں شامل کردیا گیا

01/11/2023

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تو برقرار رکھیں، لیکن زرعی اجناس، کھاد اور بیج کی قیمتیں برقرار نہ رکھ سکی!!

غیر مسلم ، غیر عرب ، غیر خلیجی جذباتی ملک بولیویا نے عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس سے مشورے کے بغیر ہی اسرائیل سے سفارتی تع...
01/11/2023

غیر مسلم ، غیر عرب ، غیر خلیجی جذباتی ملک بولیویا نے عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس سے مشورے کے بغیر ہی اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لئے۔
یہ جملہ ایک تھپڑ ہے ان سب اسلامی ممالک انسانیت کے علمبرداروں کے منہ پر ۔۔۔

01/11/2023

تازہ ترین اپڈیٹ
چشمہ بیراج سے300 کیوسک مزید پانی چشمہ رائٹ بنک کینال میں پانی کی مقدار 2100کیوسک کا اخراج ہو چکا ہے

‏زندگی کو آسان بنانا ریاست کا کام تو ہے ہی لیکن یہ ہر فرد کا کام بھی ہے: چیئرپرسن بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام، ڈاکٹر محمد ...
01/11/2023

‏زندگی کو آسان بنانا ریاست کا کام تو ہے ہی لیکن یہ ہر فرد کا کام بھی ہے: چیئرپرسن بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب

29/08/2023

صرف "واپڈا" والے یونٹ فری نہیں لیتے،گیس والوں کو گیس فری، PIA والوں کو ائیر ٹکٹ فری ریلوے والوں کو ٹکٹ فری، MNA ،اور MPA، ججوں کو گیس، پیٹرول، ٹکٹس،گھر نوکر چاکر سب فری.سب کی عیاشی ختم کرو۔

27/08/2023

ایران
پاکستان کو سستی بجلی ، سستی گیس اور سستا تیل دینے کو تیار ہے

26/08/2023

اچھا معرکہ انڈیا چاند پر گیا ہم آسمان پر پہلے پہنچ گئے وہ ایسے بجلی آسمان پر پٹرول آ سمان ڈیزل مٹی کا تیل دالیں چاول سبزی گھی دودھ سب چیزیں آ سمان پر

26/08/2023

ہماری تباہی کا راز
90 ہزار گاڑیاں، 220 ارب کا مفت پٹرول اور 550 ارب کی مفت بجلی
غریب ملک میں اب یہ تماشا بند ہونا چاہیے.

26/08/2023

بجلی کے بلوں کے لیے جاری تحریک میں بالکل واضح طور پر صرف پانچ مطالبات رکھیں:
پہلا یہ کہ کسی بھی سرکاری ادارے یا کسی بھی سرکاری شخصیت کو فری بجلی کسی بھی صورت میں نہ ملے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ تنخواہ جو بھی بڑھانی ہے بڑھائیں لیکن بجلی کا بل سب کو دینا پڑے۔ خاص طور پر واپڈا کے ملازمین کو ملنے والے فری یونٹس فی الفور ختم کیے جائیں۔ باقی محکموں کے ملازمین و افسران کو بھی مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے کیونکہ مفت بجلی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا بل ہمیں دینا پڑتا ہے۔
دوسرا اور سب سے اہم مطالبہ یہ کہ بجلی کے بل میں سوائے بجلی کی قیمت کے کوئی بھی ٹیکس شامل نہ ہو۔ دنیا جہان کے فضول ٹیکسز بجلی کے بل میں شامل کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمت سے کہیں زیادہ ٹٰیکس لگے ہوئے ہیں۔ انھیں فی الفور ختم کیا جائے۔
تیسرا مطالبہ یہ کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت بس اسی بل میں وصول کی جائے۔ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر اگلے مہینوں میں پھر سے ظلم نہ کیا جائے۔

چوتھا مطالبہ یہ کہ میٹر ریڈنگ والی ایپ کو بل کے ساتھ ڈائریکٹ کونیکٹ کیا جائے اور جس وقت اور تاریخ کی ریڈنگ کی تصویر ہو وہی بل پر بھی آئے۔ جان بوجھ کر لیٹ کرنے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ ایک دو یونٹ اوپر کر کے بل بڑھانے والا ظلم نہ ہو سکے۔

پانچواں مطالبہ یہ کہ بجلی چوری کے خلاف نہ صرف سخت قوانین بنائے جائیں بلکہ ان پر سختی سے عمل بھی کروایا جائے۔ جس علاقے میں بھی بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کی بجلی بند کی جائے تاکہ ان کا بل دوسرے لوگوں کو نہ دینا پڑے۔
سب ان مطالبات پر ڈٹ جائیں اور جب تک یہ مطالبات نہ مانے جائیں، ہر جگہ احتجاج جاری رکھا جائے اور بل کوئی بھی جمع نہ کروائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرعدنان نیازی
#نیازیات

25/08/2023

الحمداللہ ۔۔ ضلع تونسہ تونسہ بار کو ڈسٹرکٹ بار کا درجہ دے دیا گیا

24/08/2023

لاہور میں بجلی بل جمع نہ کرنے کے لیے اعلانات عوام کا اتفاق ۔ یہ اب پورے ملک میں ھوناچاھییے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Retra news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share