Mustafai News

  • Home
  • Mustafai News

Mustafai News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mustafai News, Media/News Company, .

12/11/2022
28/03/2021
24/03/2021
شادابی پاکستان مہم 2021
13/03/2021

شادابی پاکستان مہم 2021

11/03/2021
08/03/2021
07/03/2021
06/03/2021
02/03/2021
28/02/2021
28/02/2021
28/02/2021
25/02/2021
اسلام آبادنیشنل پریس کلب اسلام آباد قائد مصطفائی برادری ،چیرمین انٹرنیشنل پیس مشن امریکہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری صاحب ...
24/02/2021

اسلام آباد
نیشنل پریس کلب اسلام آباد قائد مصطفائی برادری ،چیرمین انٹرنیشنل پیس مشن امریکہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری صاحب کے ساتھ ایک خصوصی نشست
(مصطفائی نیوز)

13/02/2021

ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب (سابق صدر انجمن طلباءاسلام /بانی امیر مصطفائی تحریک) کو پاکستان تشریف پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

05/02/2021

جناب غلام محمد قادری ( دارالکتب حنفیہ) رات حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔طبیعت بہتر ہے گھر پر آرام کر رہے ہیں

17/01/2021
13/01/2021

تعلیم یافتہ پاکستان۔۔۔۔۔۔ترقی یافتہ پاکستان۔۔۔۔۔چراغ علم جلائیں۔۔۔۔۔المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مصطفائی رضا کار قریہ قریہ جہالت کے اندھیروں کو اپنے جذبوں سے اجالوں میں ڈھال رہے ہیں۔۔۔۔ مصطفائی اسکول سسٹم کے تحت 25000 سے زائد پاکستانی طلبا وطالبات زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔الحمدللہ
ان مصطفائی اسکولوں میں زیر تعلیم یتیم اور نادار
بچوں کیلئے ہر سال المصطفی تعلیمی اسکالرشپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔سالانہ 1000 بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے 72 لاکھ روپے کے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔۔موجودہ
معاشی حالات میں یہ ضرورت مند طلباء وطالبات ہماری مزید توجہ و تعاون کے مستحق بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔ آ ئیں۔۔۔۔۔فروغ علم مہم میں مصطفائی رضا کاروں کا ساتھ دئیں۔۔۔۔۔۔اپنے بچوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ایک اور بچے کو بھی علم کے نور سے منور کرئیں۔۔۔۔۔

13/01/2021
06/01/2021
19/12/2020

*محمود شفقت رحمتہ اللہ علیہ کا سوئم و محفل نعت ہفتہ 20-12-19 بعد از نماز ظہر ان کی رہائشگاہ R-29/30, گلشن بنگلوز گلستان جوہر بلاک 19، کراچی میں ہو گا تمام محبین و متعلقین سے شرکت کی درخواست ہے.
زیر صدارت پیر طریقت رہبر شریعت جناب سید منور علی شاہ صاحب قادری فاضلی دامت برکاتہم
جزاک اللہ خیرا کثیرا
عرفان شفقت 03217657735
03212392000*

محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد* قادری علیہ الرحمہ کے جانشین شمس المشائخ  *حضرت مولانا پیر قاضی محمد فضل رسول ح...
16/12/2020

محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد* قادری علیہ الرحمہ کے جانشین
شمس المشائخ
*حضرت مولانا پیر قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی* داغ مفارقت دے گئے۔
یوں
دیال گڑھ ضلع گورداسپور سے 9 رمضان المبارک 1361ھ/19 ستمبر 1942 کو شروع ہونے والا سفر حیات تقریبا اکیاسی سال کی عمر میں شب 29ربیع الآخر 1442ھ / 14 دسمبر 2020 کو بعد از نماز عشاء اختتام پذیر ہوا۔
بارگاہ رسالت میں انکی قبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ انکی شب ولادت انکے جلیل القدر والد ماجد محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد قادری کے خواب میں *سرکار دوعالم* صلی اللّٰہ علیہ تشریف لاۓ ، نومولود کی ولادت کی بشارت عنایت فرمائی اور اپنے نام پاک پر نام رکھنے کا حکم فرمایا۔

حکم نبوی کی تعمیل میں انکا نام " محمد" اور پکارنے کے لیے *فضل رسول* تجویز ہوا۔

وہ اسم با مسمی ثابت ہوۓ اور امت پر نبئ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا عظیم فضل قرار پاۓ

*جامعہ رضویہ فیصل آباد* میں ابتدائی کتب پڑھنے کے بعد جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور میں ابھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ آپکے والد گرامی علیل ہوگۓ۔
اور1381ھ /1961ء میں آنہیں طلب فرما کر عرس قادری رضوی کے موقع پر جلیل القدر علماء و مشائخ کی موجودگی میں آپکو جملہ علوم و فنون کی اجازت عطا فرماتے ہوئے دستار *فضیلت و خلافت* عنایت فرماکر اپنا جانشین مقرر کیا۔
آپ دور طالب علمی سے ہی خود کو دین۔کی اشاعت اور امت مسلمہ کی خدمت کے لیے وقف کر چکے تھے۔

والد گرامی کی رحلت کے بعد انکا مزار اقدس اپنی جیب خاص سے آپ نے بنوایا اور مسجد کی ایک اینٹ بھی مزار میں لگنے نہ دی۔
والد گرامی کی بنا کردہ سنی رضوی جامع مسجد کو مکمل کیا اور صحن کا قبضہ چھڑوا کر چار دیواری بنوائی اور ابواب بالخصوص عالیشان مرکزی دروازہ *باب رضا* بنوایا۔ 211 فٹ بلند دو مینار بنواے اور تینوں گنبد مکمل کرواۓ۔
جامعہ رضویہ مظہر اسلام کی توسیع کے لیے اپنا ذاتی گھر بھی پیش کردیا ۔
چنیوٹ میں
کئ ایکڑ رقبہ پر مشتمل
*محدث اعظم اسلامک یونیورسٹی* بنوائی جو دینی مدارس میں اپنی مثال آپ ہے۔

آپکی *دینی و ملی خدمات* کی ایک طویل فہرست ہے۔ مغربی پاکستان کی جمعیت علماء کے آپ صدر رہے، 1970 میں سوشلزم کے فتنے کے خلاف آپکی آواز ایک مضبوط احتجاج ثابت ہوئی۔ اس بات کے کئی شواھد موجود ہیں کہ 1974 میں چلنے والی
*تحریک ختم نبوت* کی ابتداء آپکی مساعی سے ہوئی تھی۔
*تحریک نظام مصطفیٰ* 1977 کے دوران جلوس کی قیادت کرتے ہوۓ آپ پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں سر پر شدیدچوٹیں آئیں لیکن یہ سختیاں آپکے پاۓ ثبات میں لرزش نہ لاسکیں۔ ا وصال سے چند سال قبل *تحریک اہل سنت* کی بنیاد رکھی الغرض جدوجہد سے معمور آپکی دینی و ملی خدمات علماء و مشائخ کے لیے لائق تقلید اور نمونۂ عمل قرار پائیں۔
آپ صورت و سیرت، گفتار و کردار، جذبۂ خدمت خلق، ایثار ، محبت ، سخاوت ، صبر و رضا، اور دیگر اخلاق و عادات میں اپنے جلیل القدر والد ماجد کا عکس جمیل تھے۔ آپکے در سے کوئی سائل کبھی خالی نہیں لوٹا۔ علماء و طلباء کی خاص طور پر مالی اعانت فرماتے تھے۔

*والد گرامی قبلہ شیخ الحدیث*علیہ الرحمہ کی ایک ایک چیز کو نہایت قرینے سے سنبھال کر رکھا۔جو محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد قادری چشتی علیہ الرحمہ کی سوانح عمری لکھنے میں کام آیا ۔
راقم الحروف نے جب
*حیات محدث اعظم*
کے نام سے 464 صفحات پر مشتمل کتاب لکھی تو پوری کتاب کو پڑھوا کر سنا اور متعدد مقامات پر ترمیم و اضافہ کروایا۔جب کتاب شائع ہوئی تو اپنی جیب خاص سے راقم الحروف کو پانچ ہزار روپۓ انعام سے نوازا۔
الغرض انکی اصاغر نوازی ، مہمان نوازی ، ہمدردی ، حب الوطنی، غریب پروری اور دیگر کئی ایسی باتیں ہیں جو رہتی دنیا تک یادگار اور قابل تقلید مثال رہیں گی۔

*باتیں انکی یاد رہیں گی باتیں نہ ایسی سنیے گا
کرتے کسی کو۔سنیے گا تو دیر تلک سر دھنیے گا*

اللہ تعالیٰ انکی دینی و ملی خدمات کو ماجور و مشکور فرماۓ اور انکے درجات کی بلندی کا سبب بناۓ۔
تمام وابستگان ، عقیدت مندان ، اور صاحبزادگان بالخصوص صاحب زادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین

دعا گو و دعاجو :

پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی شعبہ عربی
گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد

15/12/2020

*غم ناک خبر*
*انا للہ و النا الیہ راجعون*
لہ ماأخذ و له ما أعطى و اليه المصير.
برادر اصغى سیدی امین مياں حضرت *سید افضل میاں صاحب برکاتی* کا 15 دسمبر 2020 انتقال ہوگیا ہے۔
اللہ اپنے حبیبِ پاک ﷺ کے طفیل ان کی مغفرت فرمائے ۔
اور جملہ پسماندگان اور محبین خاندان برکات کے جملہ افراد کو صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین۔
تمام حضرات سے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست ہے۔
نوٹ: 16 دسمبر بروز بدھ 2020 بعد نماز مغرب اسماعیل گیگا مسجد،جمشید روڈ،میں حضرت کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
شرکت کی درخواست ہے۔

05/12/2020

مصطفائی نیوز کراچی محسن انجمن مولانا جمیل احمد نعیمی رح کی شخصیت و خدمات پر خصوصی ںمبر زیر ترتیب ہے۔۔اہل علم و قلم سے درخواست ہے کہ مرحوم کے متعلق اپنے قلبی تاثرات ملاقاتوں کا احوال اور ان کی دینی سماجی اور سیاسی خدمات سے متعلق مضامین واٹس ایپ یا ای میل فرمائیں۔
محمد اسلم الوری
03335452052
[email protected]

05/12/2020

مصطفائی نیوز کراچی محسن انجمن مولانا جمیل احمد نعیمی رح کی شخصیت و خدمات پر خصوصی ںمبر زیر ترتیب ہے۔۔اہل علم و قلم سے درخواست ہے کہ مرحوم کے متعلق اپنے قلبی تاثرات ملاقاتوں کا احوال اور ان کی دینی سماجی اور سیاسی خدمات سے متعلق مضامین واٹس ایپ یا ای میل فرمائیں۔
محمد اسلم الوری
03335452052
[email protected]

Send a message to learn more.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustafai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share