Azad Media

Azad Media Public service

23/08/2023
برف پوش پہاڑ #کشمیر
23/04/2023

برف پوش پہاڑ

#کشمیر

02/11/2022

بریکنگ نیوز :
آپ کو بتاتے چلیں عمران خان کے کنٹینر کو شدید آگ لگ گئی ہے
عمران خان محفوظ رہے
🤔

02/11/2022

افسوس ناک 😥😥PTI کنٹینر کی ٹکر سےایک اور معصوم جان چل بسی😥😥.. گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پرPTIکنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا PTIکا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا:
ریسکیو

02/11/2022

,, ہوم سکولنگ ،،

ہمارے دور میں پانچ سال کا بچہ سکول داخل کروایا جاتا تھا اور یہی اس کی سیکھنے کی سب سے بہترین عمر ہوتی تھی ۔ چار یا ساڑھے تین سال کے بچے کو سکول میں داخلہ نہیں ملتا تھا ۔ پھر زمانہ پلٹا ، ہر محلے اور گلی میں پرائیویٹ سکول کھلنا شروع ہوگئے ۔ جہاں تعلیم کے ابتدائی مدارج کو پلے گروپ ، پری نرسری ، کے جی یا پریپ کا نام دے دیا گیا ۔ اب گھر بیٹھی ماوں کو تین سال کی عمر میں بچوں سے جان چھڑانے کا موقع مل گیا ، جیسے ہی بچہ بولنا شروع کرتا ان کو لگتا سکول داخل کرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے ۔نجی سکولوں کو اور کیا چاہیے تھا ، وہ اڑھائی سال کا بچہ داخل کرنے پر بھی تیار ہوگئے اور دھڑا دھڑ ایڈمیشن ہونے لگے ۔
وہ بچہ جسے ماں کی نرم آغوش چاہیے تھی ، کھیلنے اور جی بھر کے سونے کی عمر میں سکول یونیفارم پہن کر پلا سٹک اور لکڑی کی کرسیوں پر نیند سے جھولتا رہتا ۔ جس بچے نے ابھی پیشاب پر کنٹرول نہیں سیکھا وہ صبح سات سے دو بجے تک ایک ایسی بھیڑ میں بھیج دیا گیا جہاں آنے کا مقصد اسے خود نہیں معلوم نہیں۔ گیٹ پر چیختے چلاتے اور بلکتے بچے گارڈ کے حوالے کرکے ماں باپ فخر سے گھر کو چل دیتے ۔
پچھلے پانچ سال کے سروے کے مطابق نجی سکولوں میں سوا دو لاکھ ایسے بچے داخل ہوئے جن کی عمریں بمشکل تین برس ہیں ۔ جو رکشوں ، ویگنوں ، موٹر سائیکلوں پر دھکے کھاتے سکول پہنچتے ہیں اور سارا دن روتے دھوتے اور اونگھتے گھر واپس چلے جاتے ہیں ۔
2015 میں ایک معروف ادارے میں مجھے پری جونئیر سیکشن کا ہیڈ بنایا گیا ۔ جو بچے دوسرے سکول سے پلے گروپ اور نرسری پاس کرکے آتے وہ ہنوز صفر تھے ۔ دو سال خوار ہونے کے باوجود نصف بچوں کو الفاظ کی شناخت یا حروف کو جوڑنا نہیں آتا تھا، ان بچوں میں علم کا شوق بھی کم تھا، ان کی طبیعت میں سکول سے بیزاری بھی عیاں ہوتی تھی ، ان کے چہرے تھکے ہوئے اور آنکھوں کے نیچے حلقے ہوتے تھے ۔ یہ ایک آدھ بچے کی بات نہیں ، میں پوری پوری کلاس کا مشاہدہ کرتی تھی اور ہر بچے کو سامنے بٹھا کر انٹرویو کرتی تھی ۔
اس کے برعکس ہر وہ بچہ جو پانچ سال کی عمر میں سکول داخل ہوا تھا اس کے اندر سکول سے واضح محبت ، سیکھنے کے عمل میں تیزی اور صحت زیادہ بہتر تھی، اس قد کاٹھ اور اعتماد ان بچوں سے بہتر تھا جو تین سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرنے پہنچے تھے ۔ بات یہ نہیں کہ نجی سکول محنت نہیں کرتے ، اصل میں بچہ اتنا کم عمر ہے کہ اس میں اتنا کچھ جذب کرنے اور چھ گھنٹے بیٹھنے کی سکت و صلاحیت ہی نہیں نتیجہ صفر نکلتا ہے ۔
اگرچہ ٹیچر ہونے کی وجہ سے میرے بچوں کی سکول فیس نصف تھی لیکن میرے دونوں بچوں نے پانچ سال کی عمر میں داخلہ لیا اور وہ بنیادی سلیبس گھر میں ہی پڑھتے رہے یہی وجہ ہے وہ آج اپنی اپنی جماعتوں میں نمایاں پوزیشنز پر ہیں ۔
اگر کوئی مجبوری نہیں ہے تو پانچ سال سے پہلے بچوں کو ہر گز سکول داخل مت کروائیں ، بنیادی حروف کی پہچان اور ریڈنگ گھر میں کروائیں ، پیار سے گود میں بٹھا کر ان کو پینسل پکڑنے کا طریقہ سکھائیں ۔ نجی سکول سال بھر میں ان کو اتنا نہیں سکھا پاتے جتنا ماں ایک مہینے میں سکھا سکتی ہے۔
بطور استاد اگر میں ماوں کو مشورہ دوں تو خدا کے لیے ہوم سکولنگ کی طرف آئیں نہ صرف اضافی خرچے کی بچت ہوگی بلکہ مستبقل میں ایک صحت مند اور ذہین ترین بچہ آپ کی نسل میں پروان چڑھے گا ۔
یہ شمعیں چھوٹی چھوٹی سی
کل ممکن ہے___ خورشید بنیں

آصفہ عنبرین قاضی

13/10/2022

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع

12/10/2022

عجوہ فلیکس اینڈ بلڈرز کوٹلہ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مولانا احمد لدھیانوی صاحب تشریف لائے
عدنان خالدبٹ ، کامران خالد بٹ اور عرفان خالد بٹ کو مبارکباد دی اور کاروبار میں کامیابی کی دعا فرمائی

‏سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد میاں نوازشریف کو پیش کیاو...
25/09/2022

‏سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس

مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی قائد میاں نوازشریف کو پیش کیا
وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ مفتاح اسماعیل
قائد نواز شریف نے مفتاح اسماعیل کی خدمات کو سراہا
قائد محترم جناب میاں نواز شریف صاحب اور وزیرِ اعظم محترم جناب شہباز شریف صاحب نے سینیٹر اسحاق ڈار صاحب کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا

خبر

12/09/2022

گجرات/کوٹلہ لنگڑیال چوک میں دن دیہاڑے قتل کی واردات،مسلح افراد دکان میں گھس کر نوجوان کو گولیاں مار کرفرار،پولیس کا روایتی انداز،سی سی ٹی وی CCTV ویڈیو منظرع عام پر آگئی

ملک وقاص سمرالہایم ڈی سمرالہ موبائل کو دن دیہاڑے کوٹلہ اربعلی خان کے مرکزی چوک لنگڑیال چوک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا...
12/09/2022

ملک وقاص سمرالہ

ایم ڈی سمرالہ موبائل کو دن دیہاڑے کوٹلہ اربعلی خان کے مرکزی چوک لنگڑیال چوک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
قاتل موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب

تھانہ سے دو کلومیٹر کی دوری پر قتل جیسی سنگین واردات اور مجرموں کا فرار ہونا ہمیشہ کی طرح اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا

24/08/2022

‏جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ نے توشہ خانہ کے تحائف کو عطیہ کر دیا ہو، ایسی صورت میں اس کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر کرنا لازم نہیں ہے۔۔۔ اور اثاثے چھپانے کا الزام مسترد کرتے ہوئے این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

خبر

محترمہ نے 56 اور 33 لاکھ کی توشہ خان سے لی ہوئی اشیا ظاہر ہی نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ کدھر گئیں۔

24/08/2022

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقے زیر آب آچکے ہیں ،، مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں انکے گھر گر چکے ہیں کھانے پینے کا سامان نہیں ہے پہننے کو لباس اور دھوپ، بارش سے بچنے کے لیے سائبان نہیں ..

آپکی مدد کے منتظر ہیں

البرہان فلڈ ریلیف پروگرام آپکو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے خود پہنچیں ، اشیائے ضروریہ بھیجیں ..

Contact # 0300 0300 111

ریاست و قوم کی توجہ کے طلب گار😢😢
22/08/2022

ریاست و قوم کی توجہ کے طلب گار

😢😢

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے حکومت پنجاب کو سیلاب زدگان کو ریسکیو کرنے کے لیئے حکومت پنجاب کو چار دن قبل لیٹر لکھا کہ ہیلی کا...
22/08/2022

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے حکومت پنجاب کو سیلاب زدگان کو ریسکیو کرنے کے لیئے حکومت پنجاب کو چار دن قبل لیٹر لکھا کہ ہیلی کاپٹر چاہیے مگر ابھی تک خاموشی ہے
سوشل میڈیا پر یہ بات دہرائی جا رہی ہے کہ علی سد پارہ (کوہ پیما) کی لاش ڈھونڈنے کیلئے بیس(20) دن پہاڑوں پر حکومتی ہیلی کاپٹر چلتے رہے۔

مگر سینکڑوں سرائیکیوں کی موت، کھربوں روپے کے گھریلو نقصانات اور فصلوں کی تباہ کاری پر خاموشی کیوں۔۔؟؟

ذرائع

20/08/2022

لاہور—20 اگست

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا رات گئے لاہور ائر پورٹ کا اچانک دورہ

مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ ۔

مسافروں کی سہولت کے لئے ASFچیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی گئی -مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئیگی۔

لاہور ائر پورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنجز کا رات 10سے صبح بجے تک 5 انٹرنیشنل لاؤنجز کے طور پر استعمال شروع
بین الاقوامی پروازوں کے لئے رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مسافروں کے ھمراہ ائر پورٹ آنے پرایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے

عزیز اقارب ائرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے

ائر پورٹ کے کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئی ہیں۔

مسافروں کی آمدورفت کے لئے عرصہ دراز سے بند برقی سیڑھیوں کو فی الفور چلایا جاۓ -

امیگریشن عملے کی تعداد میں اضافہ کروایا جایئگا

وفاقی وزیر کی ھدایات

17/08/2022

معاملہ نکاح کے بعد دولہن کی رخصتی نہ دینے کا سا ہے، پہلے اسلام آباد پولیس جسمانی ریمانڈ نہ لی سکی یعنی دل کے ارماں دل میں رہ گئے شہباز گل نے بھی جیل پہنچ کر سکھ کا سانس لیا کہ موت سے ہیضہ بھلا.... لیکن اسلام آباد پولیس ارمان نکالنے کے لئے عدالت چلی گئی وہاں سے سیشن کورٹ جانے کا حکم ملا جہاں سے بالآخر جسمانی ریمانڈ مل گیا تحریک انصاف بھاگم بھاگ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی تو اس بار عدالت کا تالا بھی نہ کھلا کہا گیا کہ چھٹی ہو گئی ہے اب اسلام آباد پولیس شہباز گل صاحب کو وصول کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تو گل صاحب کی طبیعت بگڑ گئی جیل اسپتال میں مسیحائی ہو رہی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت کے ضلعی اسپتال میں لے جانے جانے کا امکان ہے آخری اطلاعات تک اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل میں موجود ہے لیکن ابھی تک امید بر نہیں آئی خالی ڈولی کاندھوں پر ہے
سیلانی

سوزوکی نے بھی قیمتیں کچھ کم کردیں
17/08/2022

سوزوکی نے بھی قیمتیں کچھ کم کردیں

17/08/2022

ضلع گجرات کے قصبہ کوٹلہ کے مرکزی چوک کی صورت حال ..

#آزاد

16/08/2022
16/08/2022

پٹرول کی قیمت میں 6.72 روپے کا شرمناک اضافہ
😢

یہ ایک بہترین اور منفرد کام کرنے والے ہمارے ایک فاضل مولانا اویس ندیم ہیں۔ سن 2012 میں بنوری ٹاؤن سے درس نظامی کے سندیاف...
12/08/2022

یہ ایک بہترین اور منفرد کام کرنے والے ہمارے ایک فاضل مولانا اویس ندیم ہیں۔ سن 2012 میں بنوری ٹاؤن سے درس نظامی کے سندیافتہ ہیں اور ان کی عصری تعلیم انٹر تک ہے۔
بحریہ ٹاؤن کراچی میں "اویس ٹریول اینڈ ٹورز" کے نام سے ان کی کمپنی ہے۔ اور بتاتے ہیں کہ میں پہلا پاکستانی ہوں جو لوگوں کو بائی روڈ مختلف ممالک کے سفر پر لے کر جا رہا ہوں، ان سے پہلے پاکستان کی سطح پر یہ کام کسی نے نہیں کیا۔
یہ اس سے پہلے ایک دفعہ جون میں کراچی سے پانچ افراد پر مشتمل ایک گروپ لے کر گئے ہیں جس میں انہوں نے 14 دن ایران میں جبکہ 15 دن ترکی میں گزارے اور فی کس چار لاکھ روپے وصول کئے۔ اب اگلے سفر کی تیاری ہے جس کے لیے یہ آج کل گروپ ترتیب دے رہے ہیں اور ارادہ ایران، بغداد، مصر اور سعودیہ کے بائی روڈ سفر کا ہے، جس کا خرچ 2250 ڈالر وصول کر رہے ہیں۔
یہ یقیناً ایک مشکل اور بہت ہی ذمہ داری والا کام ہے لیکن آئیڈیا اچھا ہے اور شوق ہو تو پھر کونسا کام مشکل ہے۔

اسحاق عالم

اے آر وائی لائسینس منسوخ
12/08/2022

اے آر وائی لائسینس منسوخ

12/08/2022

سلمان رشدی نیو یارک میں حملے میں زخمی

خبر

10/08/2022

شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو ..

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو  اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا
09/08/2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

اور پھر ارشد ندیم کا نیزہ پاکستان کے حاسدوں کے دل میں اتر گیا۔۔۔پاکستان کو مبارک!
08/08/2022

اور پھر ارشد ندیم کا نیزہ پاکستان کے حاسدوں کے دل میں اتر گیا۔۔۔

پاکستان کو مبارک!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share