Daily Manaqib/Toba Tek Singh Report

  • Home
  • Daily Manaqib/Toba Tek Singh Report

Daily Manaqib/Toba Tek Singh Report Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Manaqib/Toba Tek Singh Report, Media/News Company, .
(2)

15/11/2023
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائز...
15/11/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اجلاس میں ضلعی الیکشن کمشنر گلزار اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابرار عادل اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کر لئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: عملہ کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو

Chief Secretary Punjab Govt of Punjab DGPR Punjab Commissioner Faisalabad

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس اور لاہور پولیس کا نواحی گاوں پیٹرا میں مکان پر چھاپہٹوبہ ٹیک سنگھ گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے وال...
29/10/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس اور لاہور پولیس کا نواحی گاوں پیٹرا میں مکان پر چھاپہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والا سولر پلیٹس سے لوڈ کینٹرز اچانک غائب ہوگیا تھا پولیس
ٹوبہ ٹیک سنگھ ملزمان نے گن پوائنٹ پرسولر پلیٹس سے لوڈ ٹرک لوٹ لیا تھا پولیس
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا یا
ٹوبہ ٹیک سنگھ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ 250سولر پلیٹس برآمد پولیس ترجمان
ٹوبہ ٹیک سنگھ گرفتار ملزمان اور چوری شدہ سامان برآمد کرکے لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ چوری شدہ سولر پلیٹس ایک مکان میں چھپائی گیں تھیں پولیس ترجمان

*علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ**ایکسیڈنٹ/مضروب /جانبحق* کار نمبر 7651/LEH ویگنار ٹوبہ سے جھنگ جارہی تھی اپلائیڈ...
11/08/2023

*علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ*
*ایکسیڈنٹ/مضروب /جانبحق*
کار نمبر 7651/LEH ویگنار ٹوبہ سے جھنگ جارہی تھی اپلائیڈ فار رکشہ جھنگ سے ٹوبہ کی طرف آ رہا تھا راستہ میں جھنگ روڈ پر ظفر جوائے لینڈ پارک کے سامنے کار نے رکشہ کو سامنے سے ہٹ کیا
جسکی وجہ سے رکشہ میں سوار 2 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے

نمبر 1 محمد حسن ولد محمد حسین قوم راجپوت سکنہ غازی شاہ جھنگ عمر 55سال
نمبر 2 اسم و مسکن نا معلوم عمر 30سال
جبکہ ذیل 4 افراد مضروب ھو گئے

1 زبیر ولد اشرف سکنہ کوٹ بہادر جھنگ
2مبشر ولد ارشاد سکنہ کوٹ بہادر
3 حسنین ولد غلام حیدر کمالیہ
4شعیب ولد نامعلوم

مضروبین اور جانبحق کو 1122نے DHQ شفٹ کر دیا ہے ایک جانبحق کی شناخت کا عمل جاری ہے
موقع پر SHO صدر ٹوبہ مصروف کاروائی ھے
کارقبضہ پولیس میں ہے
کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹٹیوٹ برائے خواتین میں تکنیکی اور آزادانہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لیے امتحانات ...
16/06/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ
گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹٹیوٹ برائے خواتین میں تکنیکی اور آزادانہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لیے امتحانات سے فارغ طلبہ کے لیے 2 ماہ کا سکل بوٹ کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر ٹیوٹا انجینئر عمر شہزاد اور سٹیزن سوشل ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر عارف جانباز قاضی نے ربن کاٹ کر سمر بوٹ کیمپ کی کلاسز کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر ٹیوٹا عمر شہزاد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کورسز میں میں داخلہ لینے والے طلبہ اور طالبات متعدد فری لانسنگ ٹیکنالوجیز سیکھیں گے ۔ اس پروگرام کے تحت ویب ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، تخلیقی ڈیزائن ، گھریلو سلائی کڑائی و بیوٹیشن کورسز سیکھ سکتے ہیں ۔سٹیزن سوشل ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر عارف جانباز قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود دور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا دور ہے اورجدید علوم سیکھ کر ہی ہم ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ کمپیوٹر کی مہارت حاصل کر کے ہمارے نوجوان آن لائن کاروبار اور نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ سلائی کڑائی اور بیوٹیشن کے کورسز کر کے طالبات گھر بیٹھے اپنے کاروبار کر سکتی ہیں ۔ اس مرقع پر پرنسپل ریحانہ الماس اور سینئر صحافی میاں زاہد پرویز نے بھی خطاب کیا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر سمیت  گردونواح میں موسلادھار بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ بارش کے باعث موسم خوش گوار ٹوبہ ٹیک سنگھ : بارش کے س...
26/05/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش
ٹوبہ ٹیک سنگھ بارش کے باعث موسم خوش گوار

ٹوبہ ٹیک سنگھ : بارش کے ساتھ زالہ باری

حکومت کا 25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلانحکومت کا 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ..تمام سرکاری...
23/05/2023

حکومت کا 25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ..
تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہیں گے..

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ تلاش لواحقینیہ بچہ سٹی اسپتال جھنگ روڈ پر موجود ہے جن صاحب کا ہو یا اس کے والدین کو کوئی جانتا ہو وہ مہرب...
08/05/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ تلاش لواحقین

یہ بچہ سٹی اسپتال جھنگ روڈ پر موجود ہے جن صاحب کا ہو یا اس کے والدین کو کوئی جانتا ہو وہ مہربانی فرما کر اللہ توکل آٹوز نزد سٹی اسپتال جھنگ روڈ پر فوری رابطہ کریں- شکریہ
رابطہ نمبر: 03427907488
تاریخ: 08 مئی 2023 بروز پیر

پریس ریلیزووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین کی یونین اپیوا پنجاب رجسٹرڈ یونین کا وفد چئیرمین مہر ناصر جاوید صدر اپیو...
08/05/2023

پریس ریلیز
ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین کی یونین اپیوا پنجاب رجسٹرڈ یونین کا وفد چئیرمین مہر ناصر جاوید صدر اپیوا پنجاب امتیاز احمد چدھڑ چوہدری نزیر اور سردار اللہ وسایا کی سربراہی میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل لاہور گیا اور منیجمنٹ کو ملازمین کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس میں سب سے اہم مسئلہ ملازمین کی تنخواہوں کا تھا گزشتہ گیارہ سال سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کے سکیل رویژن نہیں کی گئی جب کہ گورنمنٹ چار سے پانچ بار ملازمین کے سکیل رویژن کر چکی ہے اس کے علاؤہ نہ مہنگائی الاؤنس دیا گیا نہ کچھ اور انتہائی کم تنخواہ میں ملازمین کا گزارہ مشکل ہے لہذا فوری طور پر ملازمین کے سکیل رویژن کی جائے تا کہ اس انتہائی مہنگائی کے دور میں ملازمین کو فوری ریلیف دیا جائے
مہر ناصر جاوید چیئرمین اپیوا نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ کئے گئے تو پرامن احتجاج اور وی ٹی آئی کی تالہ بندی کی جائے گی اور جائز مطالبات کے حصول تک یہ ہڑتال جاری رہے گی

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد ڈسٹرکٹ پاپولیشن کی ماہانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. اس موقع پر...
28/04/2023

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد ڈسٹرکٹ پاپولیشن کی ماہانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود. ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر میاں محمد نعیم سمیت دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود ہیں.
جس میں تحصیل پاپولیشن ویلفیر آفیسر گوجرہ رانا اظہار احمد سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیر آفیسر مذہبی رہنما علامہ پیر شمس الزماں قادری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر صباء قادر، ڈبلیو ایم او ڈاکٹر حرا اصغر، انچارج پی آر ایس پی عطاالرحمن، ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر ریڈز پاکستان ڈاکٹر مظفر سعید، ہیلتھ آفیسر ریڈز پاکستان ڈاکٹر شہروز عالم، انچارج آئ آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر احسن ڈسٹرکٹ انچارج یونیسیف میڈم شہناز عطا، نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہانہ فیمیلی پلاننگ پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر صاحب کا کہنا تھا تمام ادارے بہت بہترین کام کر رہیں ہیں اور ملک کا سب سے اہم محکمہ پاپولیشن ویلفیر کا ھے جس تمام مسائل کا حل ھے مگر کم ریسورسز میں آپ اور ہم ملکر کام کر رہیں ہیں
مردم شماری کے اعداد شمار اپکی محنت کا منہ بولتا ثبوت ھے اور میں امید کرتا ہوں آپ مزید محنت اور لگن سے کام کریں گے اور آبادی کے اس جن کو بوتل میں قید کر کے دم لیں گے کیونکہ اسی طریقے ڈے ہم اپنے وسائل کو بچا کر اپنی بہترین نسل پر خرچ کر کے اس دنیا کے قابل انسان بنا سکتے ہیں
تفصیلی گفتگو میں ذکر ہوا کہ موجودہ مردم شماری میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا گروتھ ریٹ 1.2 پر آنا بہت بڑا کارنامہ ھے جس کو تمام اداروں نے ملکر حاصل کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا پیر محل میں ریڈز پاکستان اور گوجرہ میں پی آر ایس پی کے آنے سے ہمے کافی مدد ملی اور سٹاف کی کمی اور دور دراز علاقوں میں سہولیات کے فقدان کو انھوں نے درست کیا اور بہت بہترین نتائج حاصل کیے جن کا ثبوت ہمارا گروتھ ریٹ ھے جس میں ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام اداروں اور این جی اوز کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائ

Pwd Clicks Muhammad Naeem

آٹا نہ ملا موت مل گئی ٹوبہ ٹیک سنگھ فٹبال سٹیڈیم آٹا پوائنٹ پر رش کے باعث آٹے کے حصول کے لیا آیا شخص جانبحقٹوبہ ٹیک سنگھ...
05/04/2023

آٹا نہ ملا موت مل گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ فٹبال سٹیڈیم آٹا پوائنٹ پر رش کے باعث آٹے کے حصول کے لیا آیا شخص جانبحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ جانبحق شخص کو ہاٹ اٹیک ھوا ے ریسکیو ذرائع
ٹوبہ ٹیک سنگھ جانبحق شخص کی شناخت راشد سکنہ 345 گ ب ھوئی ے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت پنجاب کے عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی کے بارے اہم اجلا...
17/03/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت پنجاب کے عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی کے بارے اہم اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضحٰی شاکر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کی شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ:عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی کے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ:اسسٹنٹ کمشنرز نے یوٹیلٹی اسٹورز اور ٹرکنگ پوائنٹس کے انتظامات پر بریفنگ دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شہری یوٹیلٹی سٹوز، ٹرک پوائنٹس اور پی ایس پی اے کے رجسٹرڈ سٹورز سے مفت آٹا حاصل کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ:شہری رجسٹرڈ موبائل نمبر سے آٹا لکھ کر سپیس دیں اور شناختی کارڈ نمبر لکھ پر 8070پر ایس ایم ایس کریں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شہری اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ۔ ڈپٹی کمشنر

شادی اس کو کہتے ہیںلکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ کی سر زمین  پر پہلی بار انوکھا اور قابل تقلید ولیمہ جس میں علاقے کے 600...
16/03/2023

شادی اس کو کہتے ہیں
لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ کی سر زمین پر پہلی بار انوکھا اور قابل تقلید ولیمہ جس میں علاقے کے 600 مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل نورنگ میں دو بھائیوں کی شادی خانہ آبادی کے ولیمے کے سلسلے میں چھ سو مستحق گھرانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے فوڈ پیکجز تقسیم کرکے انسانیت و قربانی کی مثال قائم کردی ہے ۔

شیخ وقاص اکرمجھنگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل
11/03/2023

شیخ وقاص اکرم
جھنگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل

تحصیل گوجرہ میں پنجاب حکومت و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے  جشن بہاراں کے سلسلے میں نیزہ بازی مقابکے کا اہتمام کیا گیا۔...
10/03/2023

تحصیل گوجرہ میں پنجاب حکومت و ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جشن بہاراں کے سلسلے میں نیزہ بازی مقابکے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پنجاب بھر سے مشہور نیزہ بازوں گھڑ سواروں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر محمد نعیم نے مہمان خصوصی شرکت کی

پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیٹیزن سوشل ویلفیر کے مشترکہ اشتراک سے میونسپل سروسز اور بڑھتی ہوئ آبادی کے ...
06/03/2023

پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیٹیزن سوشل ویلفیر کے مشترکہ اشتراک سے میونسپل سروسز اور بڑھتی ہوئ آبادی کے اثرات کے عنوان سے ایک سیمینار ٹوبہ ٹیک سنگھ ای لائبریری ھال میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر محمد نعیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر ڈاکٹر صبا قادر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز، پریذیڈنٹ سیٹیزن سوشل ویلفیر عارف جانباز قاضی نے تقریب کے شراکاء سے خطاب کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرکی پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ شہریوں کیل...
28/01/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ
ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرکی پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے پٹر ول کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پمپ پر موجود تیل کے سٹاک کو چیک کیا جائے ۔ اوگرا کی طرف سے پٹرول پمپس پر فراہم کئے گئے سٹاک اور موقع پر موجود سٹاک کی ویری فیکشن کی جائے کسی کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ:اسسٹنٹ کمشنر جناب عابد شبیر لغاری صاحب  کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات بارے میں جائ...
20/01/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
اسسٹنٹ کمشنر جناب عابد شبیر لغاری صاحب کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات بارے میں جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن ، ضلع کونسل ،پبلک ہیلتھ ، انفارمیشن ،و میونسپل کمیٹی کے سی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تمام محکموں نے متعلقہ امور میں پیش رفت بارے میں بریفنگ دی۔

لوکل گورنمنٹس کے تمام یونٹس سڑکوں،گلی محلوں کو چمکانے میں مصروف ہیں-

ضلع کونسل کے اینٹی تجازوات اسکواڈ نے خصوصی آپریشن کرکے سڑکوں پر آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔

نظر انداز علاقوں کی صفائی پر بھی لوکل گورنمنٹ کا خصوصی فوکس ہے۔

836 کھلے مین ہولز کور کرنے کا کام مکمل کرنے کے ساتھ 592 ڈی فنشگنل لائٹس چالو کردی گئیں ہیں-

پبلک مقامات،چوکوں پر لگے پوسٹرز،وال چاکنگ اور بل بورڈز کا بھی صفایاکر دیا گیا بند سیوریج لائنوں کو مکمل بحال کر دیا ہے-

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جناب عابد شبیر لغاری صاحب نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہم کی جائیں۔ عوامی فلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
چیف سیکرٹری کے عوامی فلاح کے نکات پر عملدآمد سے تمام محکموں کے افسران محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر چوہدری محمد نعیم  فیمیلی ہیلتھ کلینک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئ تعینات ہونے والی  وومن میڈیکل آفی...
19/01/2023

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر چوہدری محمد نعیم فیمیلی ہیلتھ کلینک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئ تعینات ہونے والی وومن میڈیکل آفیسر WMO ڈاکٹر حرا اصغر کو ویلکم کرتے ہوے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر چوہدری محمد نعیم نے انھے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناووں کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے کئ مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈاکٹر صاحبہ کی تعیناتی سے اب روزانہ کی بنیاد پر سرجری کیمپس عمل میں آئیں گے ڈاکٹر صاحبہ کی تعیناتی محکمہ اور عوام کیلیے خوش آئند ھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاونٹنٹ محمد آصف اور اکاونٹ اسسٹنٹ رانا عمر وقار بھی انکے ہمراہ موجود

 #آگاہینئی چال مارکیٹ میں لانچاگر آپ دیکھتے ہیں کہ رات کے وقت کسی گلی، سڑک یا ہائی وے پر کوئی موبائل فون سڑک کے کنارے پڑ...
18/12/2022

#آگاہی
نئی چال مارکیٹ میں لانچ
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ رات کے وقت کسی گلی، سڑک یا ہائی وے پر کوئی موبائل فون سڑک کے کنارے پڑا ہوا ہے اور لائٹس جل رہی ہیں لالچ میں آکر مت بھولنا کہ یہ ایک چال ہے چال یہ ہے کہ سیگریٹ جلانے والے لیٹر کی چھوٹی لائٹ کو موبائل کی کیسینگ کے نیچے رکھ کر آپ کو پھنسائیں گے اور چھیننے والا قریب ہی ہوگا موبائل لینے کے لئے کھڑے ہوں گئے تو پلک جھپکتے ہی سب کچھ چھن جائے گا ہوشیار رہو اور ہوش کے ساتھ راستے پر چلو۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ گاؤں 328 ج ب سے نامعلوم  18 سالہ  نوجوان کی جلی ہوئی نعش برآمد  پولیس کے مطابق کسی نے قتل کر کے نعش جلا ...
15/12/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ گاؤں 328 ج ب سے نامعلوم 18 سالہ نوجوان کی جلی ہوئی نعش برآمد

پولیس کے مطابق کسی نے قتل کر کے نعش جلا دی ہے موقع پر مزاحمت کے نشانات نہ پائے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ھے قتل کہیں اور کیا گیا ھے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ایس ایچ او سٹی ٹوبہ فریاد حسین موقع پر مصروف کاروائی ہے
نعش کو برائے پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ھسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا ۔ متوفی کی شناخت کے لئے کاروائی جاری ھے ۔ ڈی پی او ٹوبہ بھی موقع پر گئے ۔ ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقتول کی شناخت اور ملزمان کو تلاش کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا ھے ۔

15/12/2022

حکومت پنجاب کا احسن اقدام

پنچاب گورنمنٹ نے 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.سکول 2 جنوری بروز سوموار کو کھلیں...
15/12/2022

پنچاب گورنمنٹ نے 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
سکول 2 جنوری بروز سوموار کو کھلیں گے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعون _چوہدری امجد علی وڑائچ سابقہ ایم این اے گوجرہ قضائے الہی سے وفات پاگئے ہےاللہ تع...
02/12/2022

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعون _
چوہدری امجد علی وڑائچ سابقہ ایم این اے گوجرہ قضائے الہی سے وفات پاگئے ہے
اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے اور آپ سب گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب 🤲

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے اچانک  ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا انہوں نے ہسپتال ایم...
18/11/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا انہوں نے ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم اور دیگر شعبوں کا بھی وزٹ کیا۔ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، حاضری رجسٹر اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔مریضوں کی تیمار داری کی اور ڈاکٹرز اور تمام سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نےاس موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی اور لیبارٹری کے اندر تمام ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدات بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن اندا زسے پوری کریں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے مزید کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنایاجائے مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے ہسپتال میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز فنگشنل ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سید شباب عالم اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

11/11/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ

29/01/2022
27.01.2022
27/01/2022

27.01.2022

26.01.2022
26/01/2022

26.01.2022

25.01.2022
25/01/2022

25.01.2022

24.01.2022
25/01/2022

24.01.2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Manaqib/Toba Tek Singh Report posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share