Satrah news sialkot

  • Home
  • Satrah news sialkot

Satrah news sialkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Satrah news sialkot, Media/News Company, .
(1)

سی ائی اے پولیس گوجرانوالہ۔ رانا افتخار عرف رانا کھاری اور ان کے ساتھیوں کے تمام قاتل گرفتار کر لیے قاتلوں کے نام  1- عث...
18/11/2023

سی ائی اے پولیس گوجرانوالہ۔ رانا افتخار عرف رانا کھاری اور ان کے ساتھیوں کے تمام قاتل گرفتار کر لیے قاتلوں کے نام 1- عثمان 2- عبدرحمن عرف عمر
3۔ فاروق حیدر 4- امتیاز

شہباز خان محرر تھانہ صدر ڈسکہ تھانہ موترا کی حدود میں نہر کی پٹری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی جس کو سول ہسپت...
18/11/2023

شہباز خان محرر تھانہ صدر ڈسکہ تھانہ موترا کی حدود میں نہر کی پٹری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی جس کو سول ہسپتال ڈسکہ میں لایا گیا فرسٹ اٹ کے بعد گجرانوالہ ریفر کر دیا گیا

یہ بابا جی گوجرانوالہ سول ہسپتال میں ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ داخل ہیں اپنا علاقہ تھانہ ستراہ بتاتے ہیں اگر آپ انہیں جانتے...
17/11/2023

یہ بابا جی گوجرانوالہ سول ہسپتال میں ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ داخل ہیں اپنا علاقہ تھانہ ستراہ بتاتے ہیں اگر آپ انہیں جانتے ہیں تو ابھی کال کیجیے03007437543

17/11/2023

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلسطینوں بھائیوں کے حق میں ریلی اور شہید فلسطینیوں کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کئے گئے

17/11/2023

18 نومبر ہفتہ والے دن لاہور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن سیالکوٹ ،شیخوپور ، گجرات نارووال منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد ، میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری

17/11/2023

گوجرانوالہ وزیرآباد: جناح کالونی میں موٹر سائیکل اور کار سواروں کی فائرنگ فائرنگ سے یونان سے آئے ہوئے بلال نامی شخص موقع پر جاں بحق قتل ہونے والے بلال وڑائچ کو 9 فائر موقع پر لگے نامعلوم افراد قاتل 4 موٹر سائیکل پر سوار تھےواقع جناح کالونی مسلم روڈ پر پیش آیا، پولیس

15/11/2023

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

15/11/2023

رانا افتخار احمد عرف رانا کھاری کشمیر روڈ میں اپنے چار ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ کانواں لٹ میں معمولی رنجش پر فائرنگ فائرنگ سے عامر گھمن جاں بحق جبکہ اسکا دوست نجم شدید زخمی ملز...
13/11/2023

ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ کانواں لٹ میں معمولی رنجش پر فائرنگ فائرنگ سے عامر گھمن جاں بحق جبکہ اسکا دوست نجم شدید زخمی ملزم عبدالمنان بٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے موقع سے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دی مقتول عامر گھمن نے کچھ عرصہ قبل اپنے چھوٹے بھائی کو بھی قتل کیا تھا

13/11/2023

پسرور چوک محلہ کھوکھراں میں کار پر فاٸرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق دو شدید زخمی واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ملزمان مبینہ طور پر موٹر ساٸکل پر پولیس کی وردیوں میں کار کا تعاقب کر رہے تھے۔ ذراٸع

تحصیل پسرور محلہ کھوکھراں فائرنگ کے نتیجے میں دو شخص جانبحق اور دوسرا زخمی کالر کے مطابق پرانی دشمنی کے باعث مخالف پارٹی...
13/11/2023

تحصیل پسرور محلہ کھوکھراں فائرنگ کے نتیجے میں دو شخص جانبحق اور دوسرا زخمی کالر کے مطابق پرانی دشمنی کے باعث مخالف پارٹی نے فائرنگ کی40سالہ نعیم موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جس کی لاش کو ضروری کاروائ کے بعد پسرور ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ 26سالہ مزمل اور 38سالہ شہزاد کو ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیامتاثرین کا تعلق کلاسوالہ سے ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی بیرون ملک اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ملزم پرواز نمبر ...
12/11/2023

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی بیرون ملک اٹلی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ملزم پرواز نمبر EK610 کے ذریعے اٹالین کارڈ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹالین ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹمپ لگی ہوئی تھیں۔ملزم مشرف اقبال کا تعلق بھکر سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا

11/11/2023

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

11/11/2023

گوجرانوالہ تھانہ اروپ کے علاقہ لوہیاوالا کی رہائشی خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سائرہ نامی خاتون کے ساتھ مالک مکان کی مسلسل تین ماہ سے زیادتی ،
سائلہ کا کہنا ہے تین دن سے تھانہ اروپ کے چکر لگا رہی ہوں پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے میرا مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خود کشی کر لوں گی ،سائلہ

سیالکوٹ ایس پی انویسٹیگیشن جواد اسحاق مورخہ 11 نومبر بروز ہفتہ وقت 3 بجے دن تھانہ ستراہ سیالکوٹ میں  کھلی کچہری منعقد کر...
10/11/2023

سیالکوٹ ایس پی انویسٹیگیشن جواد اسحاق مورخہ 11 نومبر بروز ہفتہ وقت 3 بجے دن تھانہ ستراہ سیالکوٹ میں کھلی کچہری منعقد کریں گے شہری اپنی شکایات کے متعلق ملاقات کر سکتے ہیں

10/11/2023

ستراہ سندھواں میں ایم ایس ایف تنظیم کے نوجوانوں کی اسرائیل کے خلاف ریلی

10/11/2023

بینک الفلاح نے فلسطین کے مسلمانوں کے لیے عطیات کو جمع کرنے سے انکار کر دیاہے
میں آج سے بینک الفلاح کا مکمل بائیکاٹ کرتا ہوں ۔۔۔!

09/11/2023

جائیداد کے تنازعہ میں مسجد کا تقدس پامال-
لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کے رضا بلاک کی مسجد میں بھتیجوں نے چچا پر حملہ کر دیا- جائیداد کے تنازعے پر چار بھائیوں فیصل/گوہر / اعجاز وغیرہ نے چچا اعجاز پر مسجد میں حملہ کر دیا اور باپ بیٹے کو زخمی کر دیا بے حسی کا عالم یہ ہے کہ مسجد کے نمازی بھی تماشا دیکھ رہے ہیں انہیں روک نہیں رہے۔

08/11/2023

سموگ ایمرجنسی
سیالکوٹ: 9تا 12نومبر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال
سیالکوٹ۔ حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ 9تا 12نومبر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گ۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔دفاتر، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سینماہالز، جمنزیم بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ 10تا 12نومبرتمام مارکیٹں، دکانیں، شاپنگ مالزبند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال، فارمیسی، میڈیکل سٹور کھل سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری /کریانہ سٹورزکھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ ڈیریز /ملک شاپس، سویٹ شاپس، سبزی و فروٹ شاپس، چکن/میٹ شاپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز، یوٹیلٹی سروسز (بجلی، گیس، انٹر نیٹ، سیلولر نیٹ ورکس/ٹیلی کام کھل سکیں گی۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ میونسپل سروسز، ہوٹلوں سے ٹیک اوے، میرج ہالز میں پہلے سے طے شدہ شادی کے پروگرام کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر
محدود نقل و حمل کے سیکٹر
سیالکوٹ۔ شہریوں کی نقل و حمل، پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشن کھول سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر
سرکاری محکمہ جات
سیالکوٹ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، نوٹیفائیڈ محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے کی اجازت۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ جوڈیشل افسران، عملہ، وکلا، ہیلتھ سروسز سے متعلقہ اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ ضروری خدمات کے محکمے، بیمار افراد معہ دو تیمار دار، گروسری، میڈیسن خریدنے کیلئے جانیوالے افراد کو اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر
لازمی اجتماعات
سیالکوٹ۔ نماز جنازہ، کفن دفن و متعلقہ اجتماعات کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

08/11/2023

گوجرانوالہ میں دوہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ معمولی سا جھگڑا دو نوجوانوں کی جان لے گیا ؛

سمبڑیال پرانا دھانانوالی روڈ نالے کے قریب سے دو نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔مقتولین کی ...
07/11/2023

سمبڑیال پرانا دھانانوالی روڈ نالے کے قریب سے دو نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔مقتولین کی شناخت عمر یعقوب ولد یعقوب ذات جٹ چیمہ محلہ نورپورہ عمر تقریباً 27 سال فراز علی ولد افتخار ذات پٹھان سکنہ محلہ غوس پورہ عمر تقریباً 33 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

02/11/2023

صدر اور الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر اتفاق کر لیا

02/11/2023

ملک بھرمیں عام انتخابات 11 فروری کو ہو گے ۔الیکش کمیشن پاکستان

ستراہ سندھواں میاں علی احمد 007 کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالی مغفرت ف...
02/11/2023

ستراہ سندھواں میاں علی احمد 007 کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالی مغفرت فرمائے آمین

غازی عامر چیمہ شہید آف ساروکی چیمہ کے والد محترم پروفیسر محمد نذیر چیمہ صاحب وفات پا گئے ہیں
01/11/2023

غازی عامر چیمہ شہید آف ساروکی چیمہ کے والد محترم پروفیسر محمد نذیر چیمہ صاحب وفات پا گئے ہیں

سیالکوٹ ڈسکہ روڈ بخاپور کا رہائشی 14 سالہ زین ولد قاری سجاد حال مقیم بخاپور جو کہ دو روز قبل گھر سے نماز کیلئے نکلا اور ...
31/10/2023

سیالکوٹ ڈسکہ روڈ بخاپور کا رہائشی 14 سالہ زین ولد قاری سجاد حال مقیم بخاپور جو کہ دو روز قبل گھر سے نماز کیلئے نکلا اور واپس نہیں آیا۔بچے کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانہ کو بھی کر دی گئی ہے۔بچے کے والدین بہت پریشان ہیں برائے مہربانی اگر کوئی بھی اس بچے بارے جانتا ہو تو اس نمبر پہ رابطہ کر کے انہیں اطلاع دیں۔
(03456371579 حافظ سجاد)

30/10/2023

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل کا اپنے چھوٹے بھائی کی حادثاتی موت پر وضاحتی بیان

معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
29/10/2023

معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

18/10/2023

اسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تبدیل
نوٹیفکیشن جاری

سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹرپول کی مدد سے بیرون م...
17/10/2023

سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی و قتل کی وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک بحرین سے گرفتار کرلیا ملزم ماجد تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس کو عرصہ 6 سال سے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 154/18 جبکہ ملزم سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ گوجرا پولیس کو عرصہ 3 سال سے قتل کے مقدمہ نمبر 505/20 میں مطلوب تھا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جاری حصوصی مہم کے تحت بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہےڈی پی او محمد حسن اقبال

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فرخ حبیب نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت...
16/10/2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فرخ حبیب نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اماں جی اپنا پتہ نیا ڈسکہ کالج روڈ، نزد آمنہ ہسپتال محلہ نور پور کا ایڈریس بتاتی ہیں۔۔بیٹے کا نام محمدآصف بتاتی ہیں۔ خاو...
16/10/2023

اماں جی اپنا پتہ نیا ڈسکہ کالج روڈ، نزد آمنہ ہسپتال محلہ نور پور کا ایڈریس بتاتی ہیں۔۔بیٹے کا نام محمدآصف بتاتی ہیں۔ خاوند کا نام انجم بتاتی ہیں۔
ذہنی توازن درست نہیں۔آج تاریخ 15-10-2023 کو گاؤں ماہیانوالہ ضلع نارووال میں موجود ہیں۔

16/10/2023

*پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی نئی قیمت 283 روپے ہوگئی ہے اور، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی
نوٹیفیکیشن جاری

14/10/2023

ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حلیمہ سرور دختر محمد سرور قوم جٹ واہلہ سکنہ واہلے بعمر قریب 21/22سال جو ڈسکہ میں پارلر کا کام کرتی ہے کو واپسی پر رکشہ روک کر موبائل اور پرس چھین کر فائرنگ کر دی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی

13/10/2023

ستراہ سندھواں میں فلسطینوں بھائیوں کے حق میں تمام جامعہ مسجدوں کے امام اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام ریلی

اساتزہ پر تشدد گرفتاریاں تحصیل ڈسکہ کے تمام سرکاری سکول غیر معینہ مدت تک بند ،سکولوں کو تالے ،مکمل تعلیمی بائیکاٹ ،10 بج...
13/10/2023

اساتزہ پر تشدد گرفتاریاں تحصیل ڈسکہ کے تمام سرکاری سکول غیر معینہ مدت تک بند ،سکولوں کو تالے ،مکمل تعلیمی بائیکاٹ ،10 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اگے بھرپور احتجاج ہو گا ۔ مطالبات کی منظوری تک ایسا ہی رہے گا ۔ٹیچرز

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی، جنید صفدر نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی ہے، اُن...
12/10/2023

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف میں طلاق ہوگئی، جنید صفدر نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، عائشہ یوسف کیلئے نیک تمنائیں۔۔۔!!!

معروف صحافی رہنما رانا عظیم بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے، مقدمہ درج ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے د...
12/10/2023

معروف صحافی رہنما رانا عظیم بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے، مقدمہ درج ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران حکام نے شاد باغ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کی، دوران چیکنگ اکر م پارک میں معروف صحافی رہنما اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ملزم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا تھا جس کے باعث قومی خزانے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم چوری کی بجلی سے گھر میں اے سی چلا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو ہراساں کیا گیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ لیسکوحکام نے ٹمپرشدہ میٹر کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ مزید قانونی کاررائی بھی جاری ہے۔ دوسری جانب فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ میٹر ریڈر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ضلع میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت 7 افراد جاں بحقحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آ...
12/10/2023

ضلع میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت 7 افراد جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،

11/10/2023

ستراہ ن لیگی ورکرز کنونشن میں کھانے کے دوران ن لیگی ورکرز کھانے پر کس طرح ٹوٹ پڑے ویڈیو کو مکمل دیکھیے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Satrah news sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share