
17/03/2025
بنوں کینٹ حملہ: چھٹا دہشت گرد افغان شہری نکلا
بنوں کینٹ پر 4 مارچ کے دہشت گرد حملے میں ملوث چھٹے حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق، عتیق اللہ صافی ولد حبیب اللہ، افغانستان کے دارالحکومت کابل (پل چرخی) کا رہائشی تھا اور اس نے عسکری تربیت جیش فرسان محمد کے تربیت کاروں سے حاصل کی۔ حملے کے بعد 14 مارچ کو کابل میں اس کے ایصالِ ثواب کی محفل منعقد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، عتیق اللہ صافی کا تعلق کالعدم گل بہادر گروپ سے تھا۔ اس کے قریبی رشتہ داروں میں بھائی فرزاد صافی، عاشق صافی، شفیق صافی اور چچا حاجی سلطان و محمد عمر شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے پاکستان میں ملوث ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ سیکیورٹی ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔