News Master

News Master Master News (Daily News Update )

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ ...
11/08/2022

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، قوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد انصاف کیلئے اورچھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، یہ جرم کرتے ہیں اور پھر کہتے این آراو دے دو۔ انہوں نے پی ٹی آئی اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا مطلب انسانی حقوق ہوتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا، ریاست مدینہ میں انصاف کے نظام کی وجہ سے دو بڑی سپر پاور ان کے سامنے گھٹنے ٹیک گئیں، جب انصاف ملتا ہے اور حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے تو معاشرہ اوپر چلا جاتا ہے، ہماری جنگ انصاف کیلئے ہے اور ہماری جدوجہد ایک ایلیٹ چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے ، وہ اربوں روپے کی چوری کرتا ہے تو وہ کہتا مجھے این آراو دو، جبکہ کمزور چوری کرتا ہے تو جیل چلا جاتا ہے، انصاف کا مطلب حقوق کی جدوجہد ہے، حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب ملک کا انصاف کا نظام لوگوں کو آزاد کردیتا ہے۔

اسلام آباد سابق ویر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،نواز شریف اور شہباز شریف سب عم...
11/08/2022

اسلام آباد سابق ویر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،نواز شریف اور شہباز شریف سب عمران خان سے چھوٹے ہیں لیکن شکلیں دیکھیں۔ عمران خان ایتھلیٹ ہیں،ن لیگ والوں نے تو کبھی پسینہ دیکھا ہی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پاکستان میں عیاشی کرنے آتے ہیں ان کا آباہی گھر ہی لندن میں ہے،ان کے نظام میں محنت نہیں ہے،مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں،عارف نقوی ان کے گہرے دوست ہیں۔
ہاکی کلب میں ہم نے ذمہ داری سے انشور کیا ہے کہ آسٹرو ٹرف کو نقصان نہیں ہوگا،ہاکی گراونڈ سے آسٹرو ٹرف نئی لگنی ہے اس لئے اٹھائی گئی۔ ن لیگ کی وزیر اطلاعات نے وزارت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پراسیکیوٹر رانا ح...
11/08/2022

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا آج ملاقات کے حق میں نہیں، کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔صرف دو دن کا ریمانڈ ہے اور قانونی ٹیم نے ملاقات کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کی قانونی ٹیم صبح ہی شہباز گل سے ملاقات کر لے، پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کی۔شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ قانونی ٹیم شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتی ہے ،اجازت دی جائے،دوسری جانب پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف بیان دیا۔

ہوا میں بننے والے بگولوں کے ناز ہوا اُٹھائے تو کیونکر؟ پانی کے بُلبلے پائیداری کے لیے لہروں سے مصلحت کریں مگر کیسے؟ ریت ...
11/08/2022

ہوا میں بننے والے بگولوں کے ناز ہوا اُٹھائے تو کیونکر؟ پانی کے بُلبلے پائیداری کے لیے لہروں سے مصلحت کریں مگر کیسے؟ ریت مٹی سے سمجھوتہ کرے تو کیوں؟

ثبات کا تقاضا ہے کہ پائیداری ہو اور اُس کے لیے ضروری ہے نظریہ۔۔۔ سیاسی جماعتوں کو بیانیے سے زیادہ نظریے کی ضرورت ہوتی ہے اور نظریہ سوشل میڈیا سے نہیں بنتا۔

تحریک انصاف کا نظریہ جمہوریت ہے، آزادی رائے، انسانی حقوق یا آئین کی سربلندی؟ بدقسمتی سے گذشتہ ساڑھے تین سال میں عملی طور پر اس کا تضاد ہی دیکھا ہے۔

پیر کے دن تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ مخالف بیانیے نے باغیانہ رنگ پکڑا اور ہوا کی لہروں پر فوج مخالف پیغام گھر گھر پہنچانے کا بندوبست کیا گیا۔ بیانیے کی بجائے سازش کی صورت فوج کی قیادت کے احکامات تسلیم نہ کرنے پر اکسایا گیا اور یوں فوج کی صفوں میں تقسیم کا الزام بھی تحریک انصاف نے اپنے سر لیا

اے آر وائے کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف شہباز گل کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وہ ضر...
11/08/2022

اے آر وائے کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف شہباز گل کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر اس کیس کا دائرہ کار اسلام آباد سے باہر بھی پھیلا سکتے ہیں۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو اپنے ہی ملک کی فوج سے لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک عراقی اداکارہ انس طالب نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی جریدے دی اکانمسٹ کے خلاف ہرجانے کے مقدمہ کریں گی۔اس جریدے نے ای...
11/08/2022

ایک عراقی اداکارہ انس طالب نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی جریدے دی اکانمسٹ کے خلاف ہرجانے کے مقدمہ کریں گی۔

اس جریدے نے ایک تحریر میں یہ کہا تھا کہ عرب خواتین مردوں سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں اور اس تحریر میں ان کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔

انس طالب کا کہنا ہے کہ اس تصویر کو ان سے اجازت مانگے بغیر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ان کے مطابق ان کی آزادی اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی گئی۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مذکورہ تصویر کو فوٹو شاپ کیا گیا یعنی اس میں ردوبدل کیا گیا۔

کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر 219 روپے 50 پیسے کی ...
11/08/2022

کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر 219 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر3 روپے سستا ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں میں ڈالر219 روپے سے کم ہو کر218 روپے پر آگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2.90 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 224.50 روپے سے کم ہو کر221.60 روے پر آ گئی تھی۔

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر زیادہ ہونے کی وجہ سے وزارتیں کم پڑ ...
11/08/2022

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر زیادہ ہونے کی وجہ سے وزارتیں کم پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے دباؤ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 61 تک پہنچ گئی۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی اور صرف 3 کے پاس قلمدان ہیں اور باقی ماندہ 13معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں ہے، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
جیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت کابینہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی تاہم اس کے بعد بھی کابینہ ارکان میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں مبینہ طور ہر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گ...
11/08/2022

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں مبینہ طور ہر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ میں اپنے آپ کو طالبان کہلوانے والے مسلح افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہمیں کہا گیا ہے کہ اب آپ اپنے اپنے علاقوں کو جا سکتے ہیں۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل صوبائی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، اب تک کے مذاکرات میں صرف جنگ بندی سے متعلق بات کی گئی ہے اور اس پر کوشش کی جا رہی ہے کہ دونوں جانب سے عملدرآمد ہو۔

تو پھر یہ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کون ہیں؟ ان کی تعداد کتنی ہے؟ کیا یہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مسلح لوگ ہیں یا ان کے بھیس میں کوئی دیگر جرائم پیشہ لوگ یا کسی اور مسلح تنظیم کے کارندے ہیں؟

اگر یہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے افراد ہیں تو کیا انھیں اجازت دی گئی ہے اور یہ کس حیثیت میں یہاں رہیں گے، کیا یہ ہتھیار ڈال کر، عام شہریوں کی طرح پر امن رہیں گے یا یہ لوگ یہاں پھر سے منظم ہو کر پہلے کی طرح کی کارروائیاں شروع کر دیں گے؟

حال ہی میں پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد لوگوں کا ایک ہی سوال تھا کہ کیا ا...
11/08/2022

حال ہی میں پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد لوگوں کا ایک ہی سوال تھا کہ کیا اب ہم کبھی نئی گاڑی خرید پائیں گے؟

شفق آفتاب بطور فری لانسر کام کرتی ہیں اور کئی سالوں سے کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اپنی ذاتی گاڑی خرید سکیں جس میں ابھی تک وہ کامیاب نہین ہو پائی ہیں۔ ان کے مطابق وہ ہر ماہ گاڑی کے لیے اپنی کمائی کا کچھ حصہ بچا کر رکھتی ہیں لیکن پھر بھی وہ اتنے پیسے نہیں جمع کر پاتیں کہ گاڑی خرید سکیں۔

’جب میں نے گاڑی خریدنے کا سوچا تھا تو اس وقت گاڑی کی قیمت دس لاکھ تھی۔ تاہم جتنے وقت میں نے وہ رقم جمع کی تو وہ قیمت بڑھ گئی۔‘

شفق آفتاب کہتی ہیں ‘پھر میں اپنا گول سیٹ کیا کہ میں گاڑی کے لیے 15 لاکھ جمع کروں گی۔ لیکن جب میں نے وہ جمع کیے وہی گاڑی مزید مہنگی ہو کر بیس لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔ یہ خواب کب پورا ہوگا یہ تو نہیں جانتی لیکن ابھی بھی پیسے جمع کر رہی ہوں تاکہ گاڑی خرید سکوں۔‘

اسلام آباد وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا عندیہ دے دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیر م...
11/08/2022

اسلام آباد وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا عندیہ دے دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا عندیہ دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا، آئندہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی اوراس سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہیں، ہمیں مشکل فیصلے لیتے ہوئے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینا پڑی اور دیگر اشیا پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور میرے خیال میں اب ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسلام آباد وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ...
11/08/2022

اسلام آباد وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بدھ کے روز کیے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
ی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز پارٹی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا، اوربیرونی سازش میں میر جعفر اور میرصادق ملوث تھے، انہوں نے مل کر بیرونی ساز ش کو کامیاب کیا۔

اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کہنے والے آج ادارے کو سیاست میں مداخلت کا کہہ رہے ہیں تحریک ان...
10/08/2022

اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیوٹرل کہنے والے آج ادارے کو سیاست میں مداخلت کا کہہ رہے ہیں تحریک انصاف کو خود عمران خان نے نقصان پہنچایا ہے افواج پاکستان سے لڑائی آپ نے خود لڑی نواز شریف نے کہا تھا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں.

اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ پونے چار سال کے دوران بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعطل سے متعلق انکوائری کمیشن ک...
10/08/2022

اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ پونے چار سال کے دوران بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعطل سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کی بجائے لوگوں کو سولر کا متبادل دیا جائے گا،شمسی توانائی سے نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا بلکہ کم لاگت، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی.

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے ...
10/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں پولیس کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔

نیویارک عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 8...
10/08/2022

نیویارک عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالرز کی سطح تک آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل 94.18 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 88.34 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جی این این نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل نے اگر قانون کیخلاف کام کیا تو اسے صفائی کا موق...
10/08/2022

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل نے اگر قانون کیخلاف کام کیا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہیے تھا، دنیا کا ہر قانون صفائی کا موقع دیتا ہے، لیکن جس طرح اس کی اس کو اٹھا لینا، گاڑی کے شیشے توڑنا اور ڈرائیور پر تشدد کس قانون کے تحت کیا گیا؟ میر اجینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم چاہتے ہیں ہماری فوج مضبوط بنے۔
انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا، اوربیرونی سازش میں میر جعفر اور میرصادق ملوث تھے، انہوں نے مل کر بیرونی ساز ش کو کامیاب کیا۔ حکومت گرانے کی کن جگہ پرخوشی منائی گئی جیسے ہندوستان، اسرائیل اور مغربی میڈیا میں خوشی منائی گئی، مغربی میڈیا نے اس کے خلاف بالکل آواز نہیں اٹھائی گئی کیونکہ ایک منصوبہ بندی بنائی گئی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج کے خلاف لڑا دیا، ایسے تاثر قائم کیا جارہا ہے کہ ہم فوج کے خلاف ہیں، ہماری حکومت تھی تو ہندوستان سے تنقید کی جاتی تھی کہ عمران خان کا فوج کا پتلا ہے، اور تنقید کرتے تھے کہ حکومت اور فوج ایک ہی پیج پر ہے

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ اے آر وائے نیوز چینل کی نشریات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔بدھ کے روز سندھ ہائ...
10/08/2022

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو حکم دیا ہے کہ اے آر وائے نیوز چینل کی نشریات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں اے آر وائے نیوز انتظامیہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے واضح کیا گیا کہ چینل کو بین نہیں کیا گیا اور نا ہی کسی کیبل آپریٹر کو چینل ہٹانے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ اے آر وائے کی نشریات گذشہ روز اس وقت بند ہو گئی تھیں جب ایک شو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی جانب سے ایک متنازع بیان دیا گیا جس پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا اور ان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اے آر وائے کے سی ای او، نیوز ڈائریکٹر اور چند اینکرز کے خلاف بھی کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تصویر میں دائیں اور بائیں جانب موجود پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللہانگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہونے والے ...
10/08/2022

تصویر میں دائیں اور بائیں جانب موجود پاکستانی باکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہونے والے 22ویں کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی باکسنگ سکواڈ میں شامل دو باکسرز غائب ہو گئے ہیں۔ان دو باکسرز کے نام سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ بتائے گئے ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دو پاکستانی باکسر سکواڈ سے الگ ہو گئے ہیں اور وہ گیمز کے اختتام پر پاکستان واپس نہیں لوٹے۔

عارف حسن نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کی وطن واپسی سے چند گھنٹے قبل باکسنگ ٹیم کوچ نے ان دونوں باکسرز کے کمرے میں فون میں کیا تاکہ انھیں ناشتے اور پھر واپسی کی تیاری کے لیے کہا جائے

ابو ظہبی متحدہ عرب امارات میں اگلے ماہ سے نافذ العمل نئے ویزوں کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں، اگلے ماہ سے لاگو ہونے والی ا...
10/08/2022

ابو ظہبی متحدہ عرب امارات میں اگلے ماہ سے نافذ العمل نئے ویزوں کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں، اگلے ماہ سے لاگو ہونے والی اصلاحات میں 5 سالہ گرین ریذیڈنسی، جاب ہنٹرز اور سیاحوں کے لیے پرمٹ شامل ہیں۔ خلیج ٹائمز کے ماطبق ایک نمایاں تبدیلی کے طور پر توسیع شدہ گولڈن ویزا سکیم، نئی پانچ سالہ گرین ریذیڈنسی، ایک سے زیادہ داخلے کا سیاحتی ویزا اور جاب ہنٹنگ انٹری پرمٹ ان متعدد ریذیڈنسی اصلاحات میں شامل ہیں جو اگلے ماہ سے لاگو ہوں گی، یہ نئے ویزے اور داخلے کے اجازت نامے متحدہ عرب امارات میں اپنائی گئی سب سے بڑی داخلہ اور رہائش گاہوں کی اصلاحات کا حصہ ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نئے نظام سے متحدہ عرب امارات میں مقیم اور کام کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ سیاحوں کو بھی کافی فائدہ پہنچے گا، اس سے امارات غیر ملکیوں اور اعلیٰ مالیت کے حامل افراد کے لیے اور بھی زیادہ سرمایہ کار دوست ملک بن جائے گا جو متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی موجودگی کے خواہاں ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی جو پورے پاکستان سے ووٹ لے کر اقتدار میں تھی، اگر ایسی پارٹی کو فوج ک...
10/08/2022

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی جو پورے پاکستان سے ووٹ لے کر اقتدار میں تھی، اگر ایسی پارٹی کو فوج کے لڑوایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ’جب مجھے نکالا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئی، انھیں لگتا تھا ہمارے حمایتیوں کو چپ کروا دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

’ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی انتخابات لڑے لیکن پنجاب سے سے ان کا صفایا ہوا۔‘

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب تیسرا مرحلہ آ گیا ہے جس میں یہ ہمیں فوج سے لڑوانا چاہتے ہیں۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کو توڑنے کا پورا منصوبہ بنایا جا چکا ہے جس کی سب سے پہلی چیز الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے۔‘

ا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف مبینہ غداری کے مقدمے کے اندراج کے بعد اُن کا وہ بیان سو...
10/08/2022

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف مبینہ غداری کے مقدمے کے اندراج کے بعد اُن کا وہ بیان سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جو اس مقدمے کی وجہ بنا۔ پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے حامی یہ سوال اٹھاتے نظر آئے کہ شہباز گل کے بیان اور سیاست دانوں، بشمول سابق وزیر اعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف، کی فوج پر تنقید میں کیا فرق ہے جس کی بنیاد پر شہباز گل کے بیان پر تو کارروائی کی گئی مگر دوسرے کیسز میں نہیں۔

واضح رہے کہ شہباز گل کو گذشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد آج ان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ دو دن سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تحریک انصاف کے حامی صارفین بھی متعدد سیاستدانوں کے مختلف بیانات کے کلپس شیئر کر رہے جن میں سیاسی رہنما اداروں پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کلپس کے ساتھ صارفین کا یہی سوال ہے کہ کارروائی اس بیان پر ہی کیوں؟

بی بی سی نے تجزیہ کاروں سے اس سوال کا جواب پوچھا اور اس تحریر میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا شہباز گل کا بیان اور دیگر سیاسی رہنماوں کی تنقید ایک ہی ضمرے میں آتے ہیں یا ماضی میں ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف سامنے آنے والے بیانات کا تناظر مختلف تھا۔

اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو...
10/08/2022

اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کی جائے گی۔ جی این این نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔

حکومت ہند نے انڈیا کی آزادی کے 75 سال کو بہت دھوم دھام سے منانے کے لیے ’ہر گھر ترنگا‘ کا نعرہ دیا ہے۔یہ ایک ایسا نعرہ ہے...
10/08/2022

حکومت ہند نے انڈیا کی آزادی کے 75 سال کو بہت دھوم دھام سے منانے کے لیے ’ہر گھر ترنگا‘ کا نعرہ دیا ہے۔

یہ ایک ایسا نعرہ ہے کہ حکومت کی مخالف پارٹیاں بھی اس کی کُھل کر مخالفت نہیں کر پا رہی ہیں۔ لیکن پنجاب کی ایک اہم پارٹی ’شیرومنی اکالی دل‘ کے رُکن پارلیمان سمرنجیت سنگھ مان نے اسے ایک نیا موڑ دے دیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق رکن پارلیمان نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 15 اگست کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کے موقع پر انڈیا کے قومی پرچم ’ترنگا‘ کے بجائے اپنے گھروں پر کیسریا پرچم لہرائیں جو کہ سکھوں کا مذہبی پرچم ہے۔

انڈیا کی نیوز ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ 14 اور 15 اگست کو اپنے گھروں پر کیسریا یا بھگوا پرچم اور نشان صاحب کی پرچم کشائی کریں۔ واضح رہے کہ نشان صاحب سکھوں کی مذہبی علامت ہے۔

اسلام آباد وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے متنازع بیان دیے جانے کے بعد عندیہ دیا ہے...
10/08/2022

اسلام آباد وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے متنازع بیان دیے جانے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔متنازع بیان دینے کا فیصلہ جس اجلاس میں ہوا تمام شرکاء کے خلاف مقدمہ درج ہو گا ضرورت پیش آئی تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ڈیوٹی شہباز گل اور فواد چودھری کی لگی دیکھنا ضروری ہے کیا اس بیان کے پیچھے پارٹی پالیسی تھی ،ان سے بڑی غلطی ہوئی ہے اور اب اس سے یہ کور نہیں کر سکیں گے۔خیال رہے کہ شہباز گل کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

الی وڈ سٹار عامر خان کو سنہ 1994 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کے حقوق حاصل کرنے کے لیے ایک دہائی تک انتظار کرنا...
10/08/2022

الی وڈ سٹار عامر خان کو سنہ 1994 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کے حقوق حاصل کرنے کے لیے ایک دہائی تک انتظار کرنا پڑا ہے۔

اُنھوں نے ٹام ہینکس کی کلاسک فلم فاریسٹ گمپ کی باقاعدہ ماخوذ کہانی پر سنہ 2018 میں کام شروع کیا تھا اور اب یہ جمعرات (کل) سے تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

اس فلم کے لیے خان نے پہلی مرتبہ سکرین پلے لکھنے والے اتل کلکرنی اور ہدایتکار ادویت چندن کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

فلم کے پروڈکشن نوٹس کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ یہ ’اصل فلم کا ایک قابلِ عزت ورژن ہو اور اسے ایک نئی اور پُرجوش سمت میں لے جایا جائے۔‘سکرپٹ کے پہلے مطالعے کے دوران فلم سازوں نے ٹرین کا ماحول پیدا کرنے کے لیے کمرے میں کچھ کرسیاں لگائیں۔

ادویت چندن کہتے ہیں کہ ’ہم نے لوگوں کو اُن کی جگہوں پر بٹھایا اور پڑھنا شروع کیا۔ عامر خان لال سنگھ چڈھا کے کردار میں اس قدر ڈھل چکے تھے کہ یہ قدرتی طور پر ان میں جھلک رہا تھا۔ خان نے 10 سال اس کردار کے ساتھ گزارے ہیں۔‘

انڈیا نے کئی ہالی وڈ، کوریائی اور یورپی فلموں کے ری میک بنائے ہیں مگر لال سنگھ چڈھا خاص ہے۔ فلم ساز کرن جوہر نے اپنے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ میں کہا کہ بالی وڈ میں اس سے قبل ’اتنی مشہور ہالی وڈ فلم‘ کا ری میک کبھی نہیں بنایا گیا ہے۔

چندن کہتے ہیں کہ لال سنگھ چڈھا کسی ’انتہائی محبوب کلاسک گانے کے کوور جیسی ہے۔‘ ویسے تو فاریسٹ گمپ خالصتاً امریکی تناظر میں بنائی گئی فلم ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک ’عالمی کہانی ہے جس میں ہم انڈین مزاج بھی شامل کر سکتے تھے۔‘

جس طرح ہالی وڈ ورژن میں نرم دل اور سادہ مزاج شخص فاریسٹ گمپ امریکہ کے تاریخ ساز لمحات مثلاً ویتنام جنگ، واٹرگیٹ سکینڈل وغیرہ سے گزرتا ہے، اسی طرح لال سنگھ چڈھا کی زندگی بھی 20 ویں صدی کے انڈیا کی ثقافتی اور سیاسی اتھل پتھل کے درمیان گزرتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس سے فاصلہ اختیار کرن...
10/08/2022

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس سے فاصلہ اختیار کرنا چاہیے۔ عدالت نے پولیس کو شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے چیف آف سٹاف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

اُس دن گوٹھ پیپڑی میں پانی گھٹنوں سے اوپر تھا۔ 75 سال کے احمد یار کبھی ایک جانب دوڑ رہے تھے تو کبھی دوسری طرف۔ ان کا غم ...
10/08/2022

اُس دن گوٹھ پیپڑی میں پانی گھٹنوں سے اوپر تھا۔ 75 سال کے احمد یار کبھی ایک جانب دوڑ رہے تھے تو کبھی دوسری طرف۔ ان کا غم دوہرا تھا۔ ابھی ایک دن پہلے ان کے لاڈلے بیٹے کا گھر سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔ اب انھیں اپنے بیٹے اور اس کے بیوی بچوں کی کوئی خیر خبر نہیں مل رہی تھی۔

’تم نے ہمارے آدمی دیکھے ہیں؟ نہیں ادا، ہم نے نہیں دیکھے۔‘ ایک سے پوچھا، دوسرے سے پوچھا، تیسرے سے پوچھا، ہر ایک نے یہی جواب دیا کہ ان کے بیٹے کی کسی کو خبر نہیں۔

’پھر میں سمجھ گیا کہ پانی اسے لے گیا ہے۔‘ یہ کہتے ہوئے احمد یار آبدیدہ تھے۔ انھوں نے اپنے بیٹے، بہو اور ان کے دو بچوں کی لاشوں کی تلاش شروع کی۔

’میں نے تین لاشیں اپنے ہاتھوں سے نکالیں۔ میرا بیٹا تھا، میری بہو تھی اور اس کی چھوٹی سی بیٹی جو کندھے سے لگی تھی۔ تینوں کی لاشیں ایک ساتھ نکالیں۔ ایک ہاتھ سے لاش کھینچی، دوسرے سے پانی سے باہر نکالی۔ پھر اس کے بعد مجھے کچھ ہوش نہیں تھا۔ میں نہیں جانتا کب کیا ہوا، کب جنازہ پڑھا، کب دفنایا۔ میرے پوتے کی لاش آگے چلی گئی تھی۔ چار لاشیں تھیں، کیا مجھے دکھ نہیں ہو گا؟ میرے جگر کے ٹکڑے تھے۔‘

۔10 اگست ۔2022 ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 2.14 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 221روپے90پیسے ...
10/08/2022

۔10 اگست ۔2022 ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 2.14 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 221روپے90پیسے پر آگیا ہے روپے کی قدر میں اضافے کا یہ سلسلہ تقریباً 2 ہفتوں سے جاری ہے. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر پونے 1 تک روپیہ 221.

صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا تفصیلات کے...
10/08/2022

صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے. مذکورہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر راہنماﺅں سے ملاقات کے دوران کیا گیا وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اتوار کے روز بھی کھلیں گی خیال رہے کہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں بازار جلد کھولنے اور رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا.

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم 2022ء انڈور ہاکی ایشیا کپ میں اپنا مسلسل دوسرا میچ ہار گئی کیونکہ اسے دفاعی چیمپئن قازقستان کے ہا...
10/08/2022

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم 2022ء انڈور ہاکی ایشیا کپ میں اپنا مسلسل دوسرا میچ ہار گئی کیونکہ اسے دفاعی چیمپئن قازقستان کے ہاتھوں 13-0 سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمن ان گرین کو اس سے قبل ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں چائنیز تائپے کے ہاتھوں 7-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو میچوں میں گیند کو جال کے پچھلے حصے میں ڈالنے میں ناکام رہتے ہوئے اب 20 گول تسلیم کر لیے ہیں۔
پاکستان کے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں مزید دو میچز باقی ہیں۔ ان کا اگلا میچ آج انڈونیشیا کے خلاف ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا ان کا آخری گروپ میچ 11 اگست کو ایران کے خلاف ہوگا۔ اگر ٹیم معجزانہ طور پر بقیہ دو گیمز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی راب...
10/08/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شہباز گل کی گرفتاری پر بات کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔اجلاس میں فواد چودھری، علی امین گنڈا پور، عمر سرفراز ، عمر ایوب شریک ہیں۔اجلاس میں عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارووائی سے آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں 13اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔
(جاری ہے)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Master posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Master:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share