Urdu Team

Urdu Team News & media website.

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کو مظفر آباد میں شکست، ن لیگ بازی لے گئیآزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے ...
28/11/2022

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کو مظفر آباد میں شکست، ن لیگ بازی لے گئی

آزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔

نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی۔

https://urduteam.com/%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1/

روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیاروس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماس...
28/11/2022

روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا
روس سے سستا خام تیل خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم محمد محمود سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے۔

https://urduteam.com/%d8%b1%d9%88%d8%b3/

عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب ڈراؤنے خواب آئیں گے: خواجہ آصفوزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ ...
28/11/2022

عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب ڈراؤنے خواب آئیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔

خواجہ آصف نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور ان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکےالیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکزکا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کےسارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراؤنےخواب آئیں گے۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-27/

اسمبلیوں سے باہر آنے کا معاملہ: عمران خان حتمی تاریخ کیلئے آج اہم ملاقاتیں کریں گےلاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزش...
27/11/2022

اسمبلیوں سے باہر آنے کا معاملہ: عمران خان حتمی تاریخ کیلئے آج اہم ملاقاتیں کریں گے

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد اپنی رہائشگاہ پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اسمبلیوں سے باہر آنے کے معاملے پر مشاورت کے لیے آج زمان پارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے، عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، عمران خان مرحلہ وار کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-26/

ٹیسٹ سیریز کیلئے پریکٹس سیشن، حارث کی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جالگیقومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ  کے پریکٹس سیشن کے دور...
27/11/2022

ٹیسٹ سیریز کیلئے پریکٹس سیشن، حارث کی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جالگی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی کروائی گئی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جا لگی۔

اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے پر اظہر علی نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شریک ہوگئے۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے اظہر علی کا معائنہ بھی کیا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

https://urduteam.com/%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2/

متنازع سوشل میڈیا بیانات: اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درجاسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظ...
27/11/2022

متنازع سوشل میڈیا بیانات: اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں درج کیا گیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، اعظم سواتی کو دفعہ 500-501-505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اس سے پہلے بھی اعظم سواتی کی انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پہلے بھی انہی دفعات کے تحت مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

https://urduteam.com/%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c-2/

ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی: عمران خانپاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے...
27/11/2022

ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ کیا گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی قیادت نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا جبکہ حکمران جماعت میں شامل اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک فلاپ جلسہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیاں توڑنے والا بیان دیا لیکن وہ ایسا کریں گے نہیں۔

اب اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-25/

جس دن عمران خان نےکہا اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے و سابق وفاقی...
26/11/2022

جس دن عمران خان نےکہا اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے ردعمل میں مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 27 جولائی کواللہ پاک نے سرخروکرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہےہیں اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جس دن عمران خان نےکہا اسی وقت پنجاب اسمبلی توڑدی جائے گی۔
https://urduteam.com/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8%d9%84%db%8c-3/

تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے:عمران خانسابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انص...
26/11/2022

تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے:عمران خان

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے کئی پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا اور سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اگر میں گرتا نہ تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ نے مجھے بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے، عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے چار گولیاں نکلیں۔

ان کا کہنا تھاکہ موت کے خوف سے خود کو آزاد کرنا ضروری ہے، مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-24/

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں بے نظمیپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں بے نظمی دیکھنے میں آئی ہ...
26/11/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں بے نظمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں بے نظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کارکن اراکین پارلیمنٹ اور خواتین کیلئے بنائے گئے انکلوژر میں گھس گئے،کرسیاں اُٹھا کر لے گئے۔

وی آئی پی اور خواتین انکلوژر کے حفاظتی بیریئرز توڑ دیے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

جلسے کے منتظمین اور پنجاب پولیس کارکنوں کو روک نہ سکی۔

https://urduteam.com/%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%d8%a7%d9%86%d8%b5%d8%a7%d9%81/

ہم جو کچھ ہیں آپ کی مرہون منت ہے‘، جنرل ساحر کا اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسینچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنر...
26/11/2022

ہم جو کچھ ہیں آپ کی مرہون منت ہے‘، جنرل ساحر کا اپنے اساتذہ کو شاندار خراج تحسین
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایک تقریب میں اپنے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل ساحر شمشاد نے اپنے اساتذہ کو کہا کہ آپ کی جو اہمیت ہے اور جہاں ہم کھڑے ہیں، یہاں تک ہم پہنچے ہیں ہم آپ کی پراڈکٹ ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اپنی گفتگو میں ایک قول کا بھی تذکرہ کیا اور بھرپور انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت بچے تھے لیکن ہم آج بھی آپ کو یاد کرتے ہیں، آج بھی املا، خوش ختی یہ آج بھی اپنے بچوں کو دکھاتا ہوں،میں نے اپنے دونوں بچوں کو بیکن ہاؤس نہیں جانے دیا وہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور میں خود اسلام آباد ماڈل اسکول اور اسلام آباد کالج آف بوائز کی پراڈکٹ ہوں۔

جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ اسی اسکول سے 8 سے 9 جنرلز سرونگ ہیں اور 10 سے 12 جنرلز ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں، یہ سب آپ کی پراڈکٹ ہیں، آپ سب نے ہمیں تعلیم دی اس کے ساتھ تربیت بھی دی اسی تربیت کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جو آپ کا شکریہ ادا کرسکیں۔

https://urduteam.com/%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%b3%d8%a7%d8%ad%d8%b1/

چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاکچین کے شمال مغرب میں واقع علاقے سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 1...
26/11/2022

چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

چین کے شمال مغرب میں واقع علاقے سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جمعرات کے روز بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے باوجود بھی 10 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

https://urduteam.com/%da%86%db%8c%d9%86-7/

عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں، نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے: پولیس کا پی ٹی آئی کو مراسلہراولپنڈی میں جلسے سے قبل پو...
26/11/2022

عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں، نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے: پولیس کا پی ٹی آئی کو مراسلہ

راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہےکہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جب کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-23/

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور پنڈی میں کونسے راستے بند ہیں؟اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور د...
26/11/2022

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور پنڈی میں کونسے راستے بند ہیں؟

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے شہر کی سڑکوں کی صورتحال سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی چوک سے پشاور روڈ کی ٹریفک کے لیےمتبادل روٹ ہے، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے جب کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ائیرپورٹ روڈ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ایکسپریس وے سے پرانے ائیرپورٹ کی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہیں، آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نائنتھ ایونیو فیض آباد، آئے جے پی کی طرف سے بند کر دی گئی ہے، 26 نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے، متبادل طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

https://urduteam.com/%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-16/

فٹبال ورلڈ کپ : ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دیقطر میں جاری  فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایر...
25/11/2022

فٹبال ورلڈ کپ : ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی۔

ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی۔ ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت میں کیا۔

ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی۔

ویلز کے گول کیپر کو 86 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے اور متبادل گول کیپر نے ذمہ داری سنبھالی۔

اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے چیشمی نے 98 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے رضائیان نے 101 ویں منٹ میں دگنا کردیا۔

https://urduteam.com/%d9%81%d9%b9%d8%a8%d8%a7%d9%84-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be/

عالمی صرافہ میں سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں قیمت کیا رہی؟ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔سندھ صرافہ بازار جیولر...
25/11/2022

عالمی صرافہ میں سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں قیمت کیا رہی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے برقرار ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 136831 روپے برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں ڈالر کی قمیت 3 ڈالر کم ہوکر 1753 ڈالر فی اونس ہے۔

https://urduteam.com/%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d8%b5%d8%b1%d8%a7%d9%81%db%81/

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئےاسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے۔اسماعیل...
25/11/2022

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے۔

اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔

ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

اسماعیل تارا کے سوگواروں میں بیوہ،4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

https://urduteam.com/%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d8%ac/

سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کیخلاف بڑا ایکشن، ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیںکراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ ...
25/11/2022

سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کیخلاف بڑا ایکشن، ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لی گئیں
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لیں۔

محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا جس میں انہیں سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روکنے کا کہا گیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے۔

اکبر لغاری نے بتایا کہ کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔

سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔

نیوز لنک:
https://urduteam.com/%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-8/

صدر نے سمری پر دستخط کردیے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقررصدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ...
24/11/2022

صدر نے سمری پر دستخط کردیے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر

صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری ایوان آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نےلاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

https://urduteam.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-3/

صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات پر چوہدری شجاعت کا دلچسپ تبصرہنئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مسلم لیگ ق کے سربراہ اور س...
24/11/2022

صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات پر چوہدری شجاعت کا دلچسپ تبصرہ

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان اور صدر عارف علوی کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے آرمی چیف کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کی سمری منظوری کے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھی موصول ہو چکی ہے۔

اس معاملے پر صدر عارف علوی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے لاہور میں جا کر ملاقات کرنے اور ان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا، صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات زمان پارک لاہور میں ہو گی۔

اس حوالے سے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی لاہور میں عمران خان سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔

https://urduteam.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%d8%b9%d9%84%d9%88%db%8c-2/

صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے؎صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران ...
24/11/2022

صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے

؎صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

صدر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، کچھ دیر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کے بعد صدر عارف علوی عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر اہم رہنما بھی عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

نیوز لنک:
https://urduteam.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d8%b9%d8%a7%d8%b1%d9%81-%d8%b9%d9%84%d9%88%db%8c/

آرمی چیف کی تعیناتی:ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کریگا: فوادفواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقا...
24/11/2022

آرمی چیف کی تعیناتی:ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کریگا: فواد

فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات کے بعد صدر عارف علوی واپس اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا اور یہ اعلان صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کی روشنی میں ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://urduteam.com/%d8%a2%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%86%db%8c%d9%81-5/

فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا: شاہد آفریدیپاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر...
24/11/2022

فواد عالم کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا: شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل نا کرنے پر اظہار خیال کیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا،میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، جو سینئر ہے اس خو موقع ملنا چاہیے،فوج ہماری طاقت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا، انہیں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری پرانی نہیں، نئی ہے، وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ اسٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ اسٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔

نیوز لنک:
https://urduteam.com/%d9%81%d9%88%d8%a7%d8%af-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85/

اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے: اسحاق ڈاراسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہ...
24/11/2022

اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارےے پاس پلان بی موجود ہے۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگرصدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں لہٰذا امید ہے کہ28 نومبرتک سارا پراسس مکمل ہوجائےگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، صدر علوی کو 75سالہ تاریخ کی منفی روایت کامہرہ بنتےہوئے ہزاردفعہ سوچنا چاہیے تھا۔

https://urduteam.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-2/

جنرل عاصم منیرکو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس لگانے کا فیصلہاسلام آباد: حکومت نے لیفٹیننٹ ج...
24/11/2022

جنرل عاصم منیرکو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری بھجواد ی گئی لہٰذا صدر اس کی توثیق کریں تاکہ کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کی عمران خان سے مشاورت پر کمنٹ نہیں کرونگا، اس پر ٹویٹ کیا ہے، ائیرفورس،نیوی اور آرمی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، امید ہے صدر اس چیز کو متنازع نہیں بنائیں گے اور ایڈوائس کی منظوری دے دیں۔

نیوز لنک:
https://urduteam.com/%d8%ac%d9%86%d8%b1%d9%84-%d8%b9%d8%a7%d8%b5%d9%85-%d9%85%d9%86%db%8c%d8%b1/

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share