12/06/2023
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا ڈپٹی کمشنر آفس لکی مروت آمد۔
ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی ایم این اے مولانا محمد انور کے ہمراہ لکی مروت میں طوفانی بارشوں سے جانبحق ہونے بیٹی کے والد خالق خان کی اہلخانہ کو روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔
ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ ایم این اے مولانا محمد انور اور لکی مروت کے علاقائی مشران اور عمائدین بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے زاہد اکرم درانی کو لکی مروت میں طوفانی بارشِ کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے لکی مروت میں طوفانی بارشِ سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔