Harnai Update

  • Home
  • Harnai Update

Harnai Update ضلع ہرنائی کی خبریں

ہرنائی، NA-253 ہرنائی، زیارت، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی کے امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور
30/12/2023

ہرنائی، NA-253 ہرنائی، زیارت، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی کے امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور

ہرنائی،پی بی 7 زیارت کم ہرنائی سے جانچ پڑتال کے بعد منظور ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں ذیل ہیں۔
30/12/2023

ہرنائی،پی بی 7 زیارت کم ہرنائی سے جانچ پڑتال کے بعد منظور ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں ذیل ہیں۔

30/12/2023

ہرنائی کسی مریض کو ایمرجنسی میں o پوزیٹو خون کی ضرورت ہے خون دینے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں
03337704506

ہرنائی،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار خادم ھرنائی ملک روح اللہ خان ترین کاغذات نامزدگی زیارت میں جمع کرنے کے لئے ...
22/12/2023

ہرنائی،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار خادم ھرنائی ملک روح اللہ خان ترین کاغذات نامزدگی زیارت میں جمع کرنے کے لئے ھرنائی سے ضلعی جرنل سکیرٹری داود خان ترین کے قیادت میں جلوس کے شکل میں روانہ

ہرنائی،کلی سزو کے رہائشی بچے وکیل ولد حافظ عبدالمنان نے صرف 7 سال کی عمر قرآن پاک حفظ کر لیا۔
22/12/2023

ہرنائی،کلی سزو کے رہائشی بچے وکیل ولد حافظ عبدالمنان نے صرف 7 سال کی عمر قرآن پاک حفظ کر لیا۔

!!!مولانا عبدالواسع سے جمعیت زیارت کےاخندزادگان کی ملاقات///جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع سے حافظ محم...
02/12/2023

!!!مولانا عبدالواسع سے جمعیت زیارت کےاخندزادگان کی ملاقات///
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع سے حافظ محموداخندَادہ صاحب، حافظ خلیل احمد اخندزادہ صاحب نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آنے والے الیکشن اور جماعتی امور پر بات چیت کی۔ مولانا عبدالواسع نے سابق صوبائی وزیر حضرت مولانا عبدالصمد اخندزادہ صاحب مرحوم کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا۔ اس موقع پر منہ زیارت کے اخندزادگان نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا جمعیت کے ساتھ ہے اور ہم حضرت مولانا عبدالصمد اخندزادہ صاحب کے علمی، سیاسی، دینی، علاقائی مشن کو کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔۔۔

Many many Congratulationsہرنائی: آج ڈپٹی کمشنر ہرنائی جناب محمد جاوید ڈومکی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب مومن خان ترین ، ...
01/12/2023

Many many Congratulations
ہرنائی: آج ڈپٹی کمشنر ہرنائی جناب محمد جاوید ڈومکی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب مومن خان ترین ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جناب غلام حیدر ترین لواحقین کوٹہ پر تعینات ہونے والے اساتذہ کرام اور کلریکل سٹاف کو تعیناتی کے آرڈرز دےرہےہیں
1: ڈپٹی کمشنر جناب محمد جاوید ڈومکی لواحقین کوٹہ کے صوبائی صدر خیر محمد ترین کو تعیناتی کے آرڈر دے رہےہیں،
2: جناب مومن خان ترین محمداظہرالدین ودیگر کو تعیناتی کے آرڈرزدےرہےہیں
3: جناب غلام حیدر ترین محمد یونس ودیگر کو تعیناتی کے آرڈرز دے رہےہیں
اس موقع پر جی ٹی اے آئینی ضلع ہرنائی کے جنرل سیکرٹری سید قدیم شاہ، سینئر کلرک ملک عطاء اللہ ترین، معاون سید بہرام شاہ، کلرک محمد فاروق شاہ ودیگر موجود تھے.

ہرنائی،یونین کونسل 4 کے چئیرمین کے لئے دوبارہ ہونے والے انتخاب مکمل۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ہرنائی کے کونسلر سید نویداللہ...
29/11/2023

ہرنائی،یونین کونسل 4 کے چئیرمین کے لئے دوبارہ ہونے والے انتخاب مکمل۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ہرنائی کے کونسلر سید نویداللہ شاہ یونین کونسلر 4 کا بلامقابلہ نیا چئیرمین منتخب۔

ہرنائی،لواحقین کوٹہ کے تحت آج 29 نومبر کو کوئٹہ بوائز اسکاؤٹس میں محکمہ تعلیم میں ضلع ہرنائی کے چھ امیدواروں کو کوئٹہ می...
29/11/2023

ہرنائی،لواحقین کوٹہ کے تحت آج 29 نومبر کو کوئٹہ بوائز اسکاؤٹس میں محکمہ تعلیم میں ضلع ہرنائی کے چھ امیدواروں کو کوئٹہ میں صوبائی وزیر تعلیم قادر بخش نے تعیناتی کے آرڈر دے دئے۔اس موقع پر ڈائرکٹر تعلیم اسکولز ڈاکٹر عبدالواحد شاکر بھی موجود ہیں

محکمہ تعلیم*تمام لواحقین کو اطلاع* آپ تمام لواحقین جن جن ضلع کے کی منظوری کے احکامات ہو چکے ہیں اور ضلع والوں نہیں آپ کو...
27/11/2023

محکمہ تعلیم
*تمام لواحقین کو اطلاع*
آپ تمام لواحقین جن جن ضلع کے کی منظوری کے احکامات ہو چکے ہیں اور ضلع والوں نہیں آپ کو مطلع کیا تو اپنے احکامات کے وصولی اب 2023-11-29/بوائز اسکاؤٹ) میں ہوگی
*ریاض احمد بنگر صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، حسین بخش اور غلام نبی* ابڑو صاحب کہتے ہیں رابطہ کرنا
شکریہ
مورخہ 23-11-29
*واحد شاکر بلوچ* ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز بلوچستان کوئٹہ
ضلع ہرنائی کے شیل ملازمین شامل ہیں

ہرنائی،بازار پھاٹک روڈ میں سٹار میڈیکل سٹور کا افتتاح ہوا جس میں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی سینئر معاون سیکٹری آو ضلعی چ...
26/11/2023

ہرنائی،بازار پھاٹک روڈ میں سٹار میڈیکل سٹور کا افتتاح ہوا
جس میں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی سینئر معاون سیکٹری آو ضلعی چیئرمین ملک عبدالسلام ترین ، مونسپل کمیٹی چیرمین عبدالجلیل میانی ، جمعیت علماء اسلام کے سنیئر امیر مولوی حفیظ غنی صاب ، انجمن تاجران ہرنائی کے صدر فاضل خان ترین اور جی ٹی اے بی کے صدر صاحب ترین ، صالح محمد بنگلزئ و دیگر نے بھی شرکت کی
افتتاحی تقریب میں دعا کے بعد بریانی کا خیرات کیا گیا
سٹار میڈیکل کے ہونر عبدالستار میانی اینڈ برادرز نے تمام آنے والوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہرنائی،سٹائلو پٹرولیم سروس کا افتتاح محلہ غریب آباد روڈ بالمقابل گوشت مارکیٹ نزد السعود گیس ریلوے اسٹیشن روڈ ہرنائی میں ...
26/11/2023

ہرنائی،سٹائلو پٹرولیم سروس کا افتتاح محلہ غریب آباد روڈ بالمقابل گوشت مارکیٹ نزد السعود گیس ریلوے اسٹیشن روڈ ہرنائی میں سٹائلو پٹرولیم سروس جس میں معیاری ایرانی ڈیزل اور پٹرول بازار سے بارعایت دستیاب ہے۔
اونر ظریف خان ترین
رابطہ
03333873140

ہرنائی،ریلوے گینگ کے ملازمین نے مختلف یونینز سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جن میں راز محمد، حضرت نور، حاصل خان، وزیر مح...
26/11/2023

ہرنائی،ریلوے گینگ کے ملازمین نے مختلف یونینز سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جن میں راز محمد، حضرت نور، حاصل خان، وزیر محمد، محمد خان، شیر جان، عبدالرزاق، اللہ داد، ساجداللہ، لعل محمد، غفار شاہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے۔ کہ آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرینگے۔

26/11/2023
25/11/2023

اطلاع نماز جنازہ
ہرنائی،شب کو انتقال ہونے والے بابو محلہ کے رہائشی انور ترین کا دوپہر 1:00 بجے عیدگاہ قبرستان میں ادا کی جائیگی نماز جنازہ میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
مرحوم عدالت ملازم نقیب اللہ کے والد تھے۔

ہرنائی،بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ 12 روزہ EOA مہم بروز جمعہ 24 نومبر کو اختتام پزیر پوگا۔12 روزہ مہم کا  ضلع میں آغا...
23/11/2023

ہرنائی،بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ 12 روزہ EOA مہم بروز جمعہ 24 نومبر کو اختتام پزیر پوگا۔12 روزہ مہم کا ضلع میں آغاز 13 نومبر سے کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی اور ڈی ایس ایم عبدالقاہر نے ای او اے مہم کے سلسلے میں محلہ غریب سمیت مختلف محلوں اور کلیوں میں ٹیموں کی کارکردگی چیک کی۔بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ مہم کے چیکنگ کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی اور ڈی ایس ایم عبدالقاہر نے میڈیا کے ذرئعیے تمام والدین کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کو شروع ہونے والی مہم کل اختتام پزیر ہوگی۔جہاں کہیں بچے ٹیکے لگانے سے رہ گئے ہو تو وہ دو دن میں اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ مہم میں ٹیکے لگائیں۔ 12 روزہ مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ٹیکے EOA لگانے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔لہزا عوام بالخصوص والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے 13 نومبر سے 24 نومبر تک جاری خصوصی 12 روزہ مہم میں ضرور حصہ لیں۔تاکہ انکے بچے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔

ہرنائی،مریضوں کے مشکلات کا احساس ہے۔صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کے با...
23/11/2023

ہرنائی،مریضوں کے مشکلات کا احساس ہے۔صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہونے کے باوجود اسٹاف کی شدید کمی ہے۔ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اسٹاف ایک بی ایچ یو کے برابر ہے۔سابقہ سول ہسپتال کے اسٹاف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کرکے اور مزید نئے اسٹاف کی منظوری سے ہسپتال میں اسٹاف کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔دستیاب وسائل اور منظور شدہ ادویات کوٹہ سے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین سے ان آفس میں مقامی صحافیوں سوشل ایکٹیوسٹ رائل نیوز ہرنائی ایڈمن نجیب اللہ شاہ اور ہمدرد نیوز پاکستان کے ایڈمن شمد ہمدرد نے ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔۔مقامی صحافیوں نے نشاندہی کہ ضلع بھر کے مریضوں کا انحصار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر ہے۔غریب مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں۔میڈیکل سپرنڈنٹ نے بتایا کہ کچھ مہینوں سے صوبہ بھر میں ادویات کی کمی تھی بہت جلد وافر مقداد میں دوائی صوبائی ہیڈ کوارٹر سے آجائے گی۔جس سے غریب مریض مستفید ہونگے۔محدود اسٹاف اور وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ طب کا شعبہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔کسی ایک انسان کی جان بچانے یا اسکی تکلیف کم کرنے سے آخرت بھی سنور سکتی ہے۔میڈیکل سپرنڈنٹ سے امید ہے کہ وہ ہسپتال کو صوبہ کے دیگر ہسپتالوں کے برابر لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔میڈیکل سپرنڈنٹ نے کہا اسکے پاس اسٹاف ایک بی ایچ یو کے برابر ہے۔اسکے باوجود عوام کو 24 گھنٹے خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔کلریکل اسٹاف نہ ہونے کے برابر ہے۔امید کرتے ہیں کہ حکام بالا پرانے سول ہسپتال اسٹاف کو ڈی ایچ کیو اسٹاف میں ضم کرے گے۔جبکہ مزید اسٹاف کی اشد ضرورت ہے۔ملاقات میں آل ملازمین اتحاد کے ضلعی ڈپٹی پریس سیکرٹری عباس مرغزانی بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین نے یقین دلایا کہ ادویات کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا۔اور عوام کو بہتر سے بہترین طبی سہولیات کا سلسلہ جاری رہیگا۔صحافیوں نے میڈیکل سپرنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ہرنائی،اسلامک ریلیف نامی این جی او کو ہرنائی سمیت پورے بلوچستان سے ماہانہ بنیادوں پر کرائے کے لئے گاڑیاں مطلوب۔ آخری تار...
23/11/2023

ہرنائی،اسلامک ریلیف نامی این جی او کو ہرنائی سمیت پورے بلوچستان سے ماہانہ بنیادوں پر کرائے کے لئے گاڑیاں مطلوب۔ آخری تاریخ 4 دسمبر ہے۔ ہرنائی والے باخبر رہے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنافسوس ناک خبرہرنائی،میانی آباد کے رہائشی ملک قالو خان میانی انتقال کر گئے۔وہ حم...
23/11/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوس ناک خبر
ہرنائی،میانی آباد کے رہائشی ملک قالو خان میانی انتقال کر گئے۔وہ حمید اللہ، نور اللہ کے والد ، گل باران، محمددان، گل زمان کے بھائی تھے۔
انہیں آبائی میانی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا
اللہ پاک مرحوم کو جنت فردوس اور پسماندگان کو صبر دے۔ آمین

23/11/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ہرنائی،محلہ اسلام آباد کے رہائشی ملک اسماعیل کی اہلیہ وفات پاگئی ہے جو نواب خان کی والدہ اور ایم سی چئیرمین غلام محمد ترین کی خالہ تھی۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت فردوس اور پسماندگان کو صبر دے۔ آمین

برنائی،جلی ٹائمنگ تبدیلی کے حوالے افتخار خٹک ایس ڈی او ہرنائی سے. ہرنائی بچاؤ تحریک کی وفدکاان کے آفس میں ملاقات کیا.ایس...
21/11/2023

برنائی،جلی ٹائمنگ تبدیلی کے حوالے افتخار خٹک ایس ڈی او ہرنائی سے. ہرنائی بچاؤ تحریک کی وفدکاان کے آفس میں ملاقات کیا.ایس ڈی او افتخار خٹک نے ٹائمنگ تبدیلی کے حوالے سے فوراً ہیڈکوارٹر لیٹر لکھ کر بیجھ دیا جس پر ہرنائی بچاؤ تحریک کی وفد نے ان کاشکریہ آداکیا اور عوام سے بجلی بل کی بروقت آدائیگی اور واپڈا محکمہ سے تعاون کی بھی درخواست کی انہوں نے کہا اب پہلے سے بھی بجلی نادہندہ گان کے خلاف سختی سے ہدایات ہے. ہرنائی کے عوام اپنی زمہ داری نبھاتے ہوے اپنی بقایا جات اور موجودہ بلز فوری طور پر جمع کرنے کی کوشش کریں. انہوں نے کہا کہ اگر ہم بجلی بلز جمع کریں گے تو واپڈا محکمہ بھی اپنا تعاون ضرور جاری رکھیں گے.

ہرنائی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے معزز رکن ملک اموجان اکا نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا تھا۔کہ تحصیل لہڑی کو سبی سے ...
21/11/2023

ہرنائی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے معزز رکن ملک اموجان اکا نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیا تھا۔کہ تحصیل لہڑی کو سبی سے نکالا جائے۔پشتونخوامیپ کی جانب سے حضرت عمر اچکزئی پیش ہوئے۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے۔ملک اموجان کے وکیل حضرت عمر اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے آبادی کے اعداد و شمار سے ثابت کیا کہ لہڑی کو ضلع جھل مگسی کا حصہ بنایا جائے۔جس کی آبادی لہڑی کے شمولیت سے دولاکھ ستاون ہزار ہو جائے گی۔جب کہ ڈومکی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ سبی میں پشتون نہیں سارے بلوچ ہیں۔اس پر حضرت عمر اچکزئی نے پشتون قبیلوں کے نام بتائے۔جن میں سیلاچی ترین،خجک کاکڑ،لونی،مرغزانی،دہپال،پنی،صافی،نودہانی ترین،رئیسانی ترین،باروزئی اور سبی پر زمین کے مالک پشتون ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سبی برٹش بلوچستان کا حصہ تھا۔اور تحصیل لہڑی ریاست قلات کا حصہ رہا یے۔لہڑی تحصیل میں بلوچ رہتے ہیں۔اور سبی میں نوے فیصد پشتون باقی دیگر لوگ اور سبی کے تمام زرعی زمینوں کے مالک پشتون ہیں۔جبکہ 2007 تک ہرنائی ضلع سبی کا سب ڈویژن رہا ہے۔جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سوشل میڈیا میں جاری بیان نافہمی پر مبنی ہے اور ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ آئندہ پشتونخوا کے بیان کے مقصد اور مطلب کو سمجھ کر بیان جاری کیا کریں۔پشوتنخوامیپ کے وکیل نے ہرنائی زیارت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کوئی بیان نہیں دیا ہے

دعائے صحت کی اپیلبابو محلہ کے رہائشی لیویز ملازم ظاہر خان کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے باعث ہرنائی میں ابتدائی طبی امداد ...
20/11/2023

دعائے صحت کی اپیل
بابو محلہ کے رہائشی لیویز ملازم ظاہر خان کی طبعیت اچانک خراب ہونے کے باعث ہرنائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا۔اہل خانہ نے تمام سملانوں سے انکی تندرستی اور شفاء کی دعا کی ہے۔

ہرنائی،ساڑھے سترہ سال بعد ہرنائی اور سبی کے درمیان ٹرین کی بحالی سے نہ صرف ضلع ہرنائی کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،...
20/11/2023

ہرنائی،ساڑھے سترہ سال بعد ہرنائی اور سبی کے درمیان ٹرین کی بحالی سے نہ صرف ضلع ہرنائی کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،بلکہ سبی ہرنائی کے ملازم پیشہ افراد کو سات اضلاع آنے جانے سمیت مالی طور پر کم خرچے میں سبی پہنچنے اور واپسی ممکن ہوئی ہے۔آل ملازمین اتحاد ہرنائی کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جی ٹی اے بی کے نمائندے محمد عباس مرغزانی نے اپنے دوستوں آل ملازمکن اتحاد ہرنائی اور آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی ترجمان غلام یزدانی ترین، لعل گل ترین،نجیب اللہ شاہ،حفیظ الرحمن ترین اور محمد حفیظ ترین اور سبی کے دوستوں ریلوے پولیس کے نثار احمد اور غوث بخش کو ٹرین کی بحالی کے خوشی سلسلے میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دعوت میں عباس مرغانی نے دوستوں کو بتایا کہ کہ پہلے ایک معمولی سے کام کے سلسلے میں سات اضلاع کراس کرنے اور بھاری کرایہ اور کئی گھنٹوں بعد سبی پہنچنا ہوتا تھا۔ٹرین کی بحالی سے کرایہ کا بچت وقت کا بچت اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔پہلے ہرنائی سے ہوتا ہوا مانگی کچھ ضلع زیارت،خانی کراس ضلع پشین کچلاک ضلع کوئٹہ،دشت ضلع مستونگ،کولپور،مچھ ڈھاڈر ضلع کچھی بولان سے گزر کر سبی جانا ہوتا تھا۔جس سے کافی ٹائم صرف ہوجاتا اور کرایہ بھی ذیادہ لیکن اب سبی آنے جانے میں پریشانی ک۔ ہوئی ماضی میں ہرنائی ضلع سبی کی تحصیل ہونے کی وجہ سے سبی سے اکثر گھرانے ہرنائی آباد ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کو بھی فائدہ ہوا ہے۔تمام دوستوں نے عباس مرغزانی کا شکریہ ادا کیا۔

*ہرنائی سمیت مختلف اضلاع کے حلقہ بندیوں پہ اعتراضات کی سماعت 21 نومبر 2023 ہوگی*
17/11/2023

*ہرنائی سمیت مختلف اضلاع کے حلقہ بندیوں پہ اعتراضات کی سماعت 21 نومبر 2023 ہوگی*

ہرنائی،محکمہ صحت کی بہتری میں پیرامیڈکس کلیدی کردار ہے۔عوامی خدمت اور جزبے سے سر شار ہوکر نئے جوش اور ولولے سے کام کرنا ...
16/11/2023

ہرنائی،محکمہ صحت کی بہتری میں پیرامیڈکس کلیدی کردار ہے۔عوامی خدمت اور جزبے سے سر شار ہوکر نئے جوش اور ولولے سے کام کرنا چاہییے۔پیرامیڈکس کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے ڈی ایچ او،ایم ایس اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سے مثبت توقع کی امید ہے۔پیرامیڈکس کے اکثر مسائل کا تعلق محکمہ صحت کے حکام سے ہے جن کا ان کو بخوبی علم ہے۔ان خیالات کا اظہار پیرامیڈکس آفس میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کے نو منتخب کابینہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے ضلعی صدر عبدالودود ترین نے ایک ملاقات میں کیا۔ملاقات میں پیرامیڈکس کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کی مکمل یوین دہانی کرتے ہوئے اتفاق ہوا کہ چونکہ پیرامیڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور انکا کردار کلیدی ہوتا ہے۔مریض سے ان کا براہ راست تعلق ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے بیشتر اوقات مسائل پیدا ہوتے ہیں۔لیکن طب کا شعبہ ہونے کے ناطے ہمیں وسقئل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنا چاہییے اور مسائل کو پنپنے کا موقع نہ دیں مریضوں کو سہولیات دیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض مستوئی نے یقین دلایا کہ پیرامیڈکس کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔اور ہم مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔اسٹاف کو سہولیات ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی اور مریضوں کو مراکز صحت میں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ملاقات میں باہمی تعاون اور محکمہ صحت کی بہتری فعالی کے لئے دن رات کام کرنے کی عہد کیا گیا۔ملاقات میں ضلعی جنرل سیکرٹری مسعود خان اور دوسرے عہدیدار موجود تھے

ہرنائی،منیر احمد اسسٹنٹ نئے ایکٹنگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تعینات۔نوٹیفیکشن جاری
13/11/2023

ہرنائی،منیر احمد اسسٹنٹ نئے ایکٹنگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تعینات۔نوٹیفیکشن جاری

ہرنائی بلوچستان نیوز:ہرنائی واپڈا کے ڈیفالٹرز صارفین کے لئے ایس ڈی او واپڈا ہرنائی کا ضروری پیغام۔ بل ادا کریں۔ کنڈہ سسٹ...
13/11/2023

ہرنائی بلوچستان نیوز:
ہرنائی واپڈا کے ڈیفالٹرز صارفین کے لئے ایس ڈی او واپڈا ہرنائی کا ضروری پیغام۔ بل ادا کریں۔ کنڈہ سسٹم ختم۔کریں۔ ورنہ کارروائی کے لئے تیار رہے۔ اب ایف آئی آر درج ہوگا.

ہرنائی،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلعی کا میٹنگ صدر نصر الدین ترین اور جنرل سیکرٹری یونس خان ترین کی صدارت میں ہوا میٹنگ میں آ...
13/11/2023

ہرنائی،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلعی کا میٹنگ صدر نصر الدین ترین اور جنرل سیکرٹری یونس خان ترین کی صدارت میں ہوا
میٹنگ میں آئی ایس ایف صدر نصرالدین ترین اور دیگر کابینہ ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر محاذ پر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ساتھ دینگے اور سٹوڈنٹ کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے اور آئی ایس ایف کو ہرنائی ڈگری کالج میں منظم بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے گے۔
اور ضلع ہرنائی میں تنظیم سازی کے حوالے سے آئندہ کا لائعمل طے کیا گیا۔

ہرنائی،نئے ایکسئین پی ایچ ای عابد شاہ نے چارج سنبھال پر کام شروع کر دیا۔ ایس ڈی او ہرنائی محمد ایاز میانی، لائیو اسٹاک ڈ...
13/11/2023

ہرنائی،نئے ایکسئین پی ایچ ای عابد شاہ نے چارج سنبھال پر کام شروع کر دیا۔ ایس ڈی او ہرنائی محمد ایاز میانی، لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد زاہد ترین، شمس ہمدرد، صحافی نجیب اللہ شاہ، میر مراد بلوچ، نجیب اللہ ترین، سید صابر شاہ اور خیال محمد ترین نے کرسی پر بٹھاتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں پانی کی سپلائی بلاتعطل ہوتی رئیگی اور صارفین کے مسائل وقت پر حل ہونگے۔
سید عابد شاہ اس سے قبل بھی پی ایچ ای ہرنائی میں ایس ڈی او اور ایکٹنگ ایکسئین کام کرچکے ہیں۔ اور انکے دور ملازمت میں عوامی مسائل کم اور صارفین کے مسائل وقت پر حل کئے جاتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور اپنا فرض منصفی نبھاتے ہوتے ہوئے محکمے کے تمام مسائل کو حل کرونگا۔ وفد نے ٹی پارٹی دینے پر سید عابد شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

ہرنائی،مسلسل پندرہ سالوں سے بلامقابلہ کابینہ کی تشکیل ضلعی صدر اور پورے ضلعی کابینہ کا ممبران سے خلوص اور محبت کا ثبوت ہ...
13/11/2023

ہرنائی،مسلسل پندرہ سالوں سے بلامقابلہ کابینہ کی تشکیل ضلعی صدر اور پورے ضلعی کابینہ کا ممبران سے خلوص اور محبت کا ثبوت ہے۔2008 سے ضلع ہرنائی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی واحد تنظیم اور پینل کے مقابلے میں دوسرے پینل کا نہ آنا پیرامیڈکس کے اتحاد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار ہیلتھ ہال ہرنائی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ دہوار نے پیرا میڈکس کے دوسالہ نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ممران سے خطاب کے دوران کیا۔دیگر مقررین صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمنان اچکزئی صوبائی ترجمان غلام اللہ شاہوانی ضلعی ترجمان غلام یزدانی ترین نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے پیرامیڈکس ضلع ہرنائی کے دو سالہ مدت پورا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن عبدالمنان اچکزئی اور غلام اللہ شاہوانی کے پاس مقررہ وقت تک صرف عبدالودود ترین کی سربراہی میں صرف ایک پینل نے کاغزات جمع کرائے۔اوقت مقررہ تک دوسرے پینل کے سامنے نہ آنے کے بعد لیکشن کمیشن نے عبدالودود ترین کے پینل کو کامیاب قرار دے کر کامیابی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 2008 سے مسلسل عبدالودود ترین کی صدارت میں ہر دو سال بعد صرف ایک پینل کی جانب سے کاغزات نامزدگی جمع کرنا اور بلامقابلہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے ضلع بھر کے پیرامیڈکس ممران کا عبدالودود ترین اور اسکے کابینہ پر اتفاق اور بھروسہ ہے۔عبدالودود ترین ایک مخلص اور دیانت دار پہرامیڈکس ورکر سے مخلص انسان ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کے اعلان کے بعد عبدالودود ترین نے ممبران کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک نئے جوش اور ولولے سے ضلع بھر میں ممبران کے مسائل حل کرینگے ماضی میں بھی ہم نے تمام ممبران کے ساتھ بھائی چارے اور بلاتعصب انکی دن رات خدمت کی یے۔آئندہ بھی یہی کوشش ہے کہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلے گے۔میڈیکل سپرنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر فرید خان ترین،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عبدالقاہر،صوبائی صدر آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن رحمت اللہ دہوار،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباقی اچکزئی،صوبائی ترجمان غلام اللہ شاہوانی سمیت تمام ٹریڈ یونینوں سیاسی و سماجی حلقوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انکے اعتماد پر پورا اترے گے۔ضلعی کابینہ عبدالودود ترین کی صدارت میں ڈی ایچ او،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت ڈسٹرکٹ کمشنر سے ملاقات کرینگے۔

اظہار تعزیتآل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہرنائی کے ایک تعزیتی بیان میں ٹی بی اسکینر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ملک ...
08/11/2023

اظہار تعزیت
آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہرنائی کے ایک تعزیتی بیان میں ٹی بی اسکینر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ملک عبدالقیوم ترین کے بھائی کے اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر و جمیل نصیب فرمائے آمین
آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہرنائی

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنافسوس ناک خبرہرنائی،ثقلین ترین وفات پاگئے۔وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے ٹی بی اس...
07/11/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوس ناک خبر
ہرنائی،ثقلین ترین وفات پاگئے۔وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے ٹی بی اسکینر قیوم ترین کے بھائی تھے۔نماز جنازہ آج عصر کو 5:00 بجے محمددان ٹال کے قریب قبرستان میں ادا کر دیا گیا
اللہ پاک مرحوم کو جنت فردوس اور پسماندگان کو صبر دے۔
آمین

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن افسوس ناک خبرہرنائی،کلی روغی کے رہائشی محمد سبیل انتقال کر گئے۔وہ برات خان لیو...
07/11/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوس ناک خبر
ہرنائی،کلی روغی کے رہائشی محمد سبیل انتقال کر گئے۔وہ برات خان لیویز والے کے بیٹے تھے۔
نماز جنازہ کلی روغی قبرستان میں ادا کیا جائیگا۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت فردوس اور پسماندگان کو صبر دے۔آمین

ہرنائی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کے ڈائیلائسز یونٹ میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید خان ترین ن...
03/11/2023

ہرنائی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کے ڈائیلائسز یونٹ میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید خان ترین نے ڈائیلائسز یونٹ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے حال احوال سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں گفتگو کی۔اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈائیلاسز یونٹ انچارج ضیاالدین زرکون نے میڈیکل سپرنڈنٹ کو بتایا کہ ضلع ہرنائی کے علاوہ ضلع زیارت سنجاوی اور ضلع دکی سمیت دیگر اضلاع کے ڈائیلاسز مریض ڈائیلائسز کرنے آتے ہیں۔اور مطمئن ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔اکثر مریض ہفتے میں دو بار ہر تیسرے دن آتے ہیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید خان ترین بتایا کہ عوام کو سہولیات اور مریضوں کع بہترین خدمات جاری رکھے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی پاکستان تحریک انصاف ضلعی آفس میں ضلعی صدر صدام ترین کی صدارت حاجی غلام جان ترین کی قیادت ...
03/11/2023

پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی
پاکستان تحریک انصاف ضلعی آفس میں ضلعی صدر صدام ترین کی صدارت حاجی غلام جان ترین کی قیادت میں کثیر تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان۔
شامل ہونے والوں کو ضلعی صدر صدام ترین ملک حاجی غلام جان ترین ضلعی نائب صدر علی گل ترین نائب صدر ملک سلطان محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اکبر صادق جوائنٹ سیکریٹری زاکر خان تحصیل جنرل سیکرٹری صلاح الدین سابقہ ضلعی صدر عبداللطیف منور شاہ قدیم خان آئی ایس ایف ضلعی صدر نصرالدین اور دیگر ساتھیوں نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کے اس مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا انتخاب آپکا ایک دلیرانہ فیصلہ ہے جسے ہم سراہتے ہیں انشاء اللّه ملکر اپنے لیڈر کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے۔ آنے والے الیکشن میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دینگے۔
شامل ہونے والے افراد ملک فہیم محمد عامر عباس خان رضوان مطیع اللہ غلام نبی چنارگل دیدار گل امیر حمزہ صدام خان کلیم اللہ لا میر قدیر عنایت علاءالدین رحیم یسیسن رضا گلاب نور چارگل محمد عمر انار گل تاجان امیر جان حکیم محمد ولی شیر محمد عثمان زاکر محمد عیسا کبیر حمیداللہ نجیب خان روزی خان

آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی رحمت اللہ دہوار نے ضلع ہرنائی کے الیکشن شیڈول جاری کردیا شیڈول کے...
31/10/2023

آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی رحمت اللہ دہوار نے ضلع ہرنائی کے الیکشن شیڈول جاری کردیا شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 نوامبر 23کو جبکہ الیکشن 22نوامبر 2023 کو ہوگا انشاءاللہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Harnai Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Harnai Update:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share