Bhikhi Sheikhupura News

  • Home
  • Bhikhi Sheikhupura News

Bhikhi Sheikhupura News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhikhi Sheikhupura News, Media/News Company, .

04/07/2022

ڈاکٹر رائے الطاف سنیر صحافی( نوائے وقت) کے گمشدہ
بیٹے کے واپسی کی مکمل کہانی/
رپورٹ محمد افضل وٹو صدر پریس کلب فیروزوٹواں

04/07/2022
01/07/2022

مساجد اور مدارس کے لیے بجٹ میں کیا رکھا گیا, سنیں

14/12/2021
05/12/2021
22/11/2021

،،،،،،،السلام عليكم،،، صبح بخیر،،،،،
مکی مدنی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی بھکھی ((شیخوپورہ)) *****پروپرائیٹر!!!!!! حاجی رانامحمد الیاس !!!!!!!
#چیرمین نیشنل پریس کلب بھکھی #
فون نمبر 03084691151-03456295011-
واٹس اپ نمبر 03161423690

22/11/2021
19/11/2021
محمد عمران عثمانی صدر جماعت اسلامی کسان بورڈ عامر محمود خاں کی قیادت میں  ڈی ایس پی صدر سرکل شیخوپورہ جاوید اقبال سے خصو...
15/11/2021

محمد عمران عثمانی صدر جماعت اسلامی کسان بورڈ عامر محمود خاں کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل شیخوپورہ جاوید اقبال سے خصوصی ملاقات

15/11/2021

کالم : قرضہ قرضہ کردی میں آپے قرضہ ہوئی
تحریر : محمد ریاض
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ماہ اکتوبر میں وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے درج ذیل سوال پوچھا کہ ”کیا وزیر برائے خزانہ بیان فرمائیں گے کہ پاکستان کے ستمبر 2021 تک غیر ملکی و اندرون ملک قرضوں کے کل حجم کی الگ الگ تفصیلات کیا ہیں؛ نیز مذکورہ قرضوں میں 2018 سے ستمبر 2021 تک سالانہ کتنا اضافہ ہوا؟سال وار تفصیل کیا ہیں؟“ سینیٹر مشتاق احمد کے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں سینٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے درج ذیل تفصیلات مہیا کی گئیں۔جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16 ہزار ارب روپے تھے۔ اگست 2021 تک اندرونی قرضے 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔جون 2018 میں ملک کے بیرونی قرضے 8 ہزار 500 ارب ر وپے تھے، اگست 2021 تک بیرونی قرضے 14ہزار چھ سو ارب روپے ہوگئے۔ جون 2018 تک پاکستان کے اندرونی و بیرونی مجموعی قرضوں کا بوجھ 25ہزار ارب روپے تھا جو بڑھتا ہوااگست 2021 میں 41ہزار ارب روپے ہوچکے ہیں۔ اس طرح پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ تین سال کے دوران 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کے اندرونی وبیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئیں۔وزارت خزانہ کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460 ارب روپے ادا کر چکی ہے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تین سال کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی۔اگست 1947 سے لیکرجون 2018 تک تمام حکو متیں 25 ہزار ارب روپے قرضہ کا بوجھ چھوڑ کر گئی۔ جبکہ اکیلے عمران خان حکومت نے صرف تین سال کے عرصے میں قرضوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا۔ چونکہ قرضوں کی یہ تفصیلات پاکستانی روپوں میں ہیں اور یقینا قرضوں میں اضافہ کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی روپے کی انتہا درجے کی تنزلی بھی شامل حال ہے۔ لیکن سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگست 1947 سے لیکر جولائی 2018 تک ڈالر ریٹس 125روپے تھے، پھر نئے پاکستان میں اگست 2018 سے لیکرآج تک ڈالر ریٹس 177 روپے پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے؟ دنیا کے کسی ملک کا قرضہ لینا کوئی عیب یا گناہ کی بات نہیں ہوتی،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی قرضے لیتے ہیں اصل بات ان قرضوں سے لی گئی رقوم کے استعمال کا معاملہ ہوتا ہے۔ پرانے پاکستان میں ماضی قریب کی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے قرضے لئے بھی گئے اور اپنے سے پچھلی حکومتوں کے قرضے واپس بھی کئے گئے لیکن ساتھ ہی ساتھ بہت سے ترقیاتی منصوبے جن میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے، موٹرویز ودیگر ترقیاتی منصوبے منظر عام پر آئے (جس کی اک لمبی فہرست ریکارڈ پر موجود ہے)۔ نواز شریف حکومت نے دہشت گردی اور اندھیروں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو بجلی کی پیدوار میں ناصرف خودکفیل کیا بلکہ مستقبل قریب کی ضروریات کے لئے وافر مقدار میں پیداواری صلاحیت کو بھی بڑھایا۔اور اسکے ساتھ ساتھ ملکی مجموعی قومی پیداوار بھی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچائی۔نواز شریف حکومت نے نہ صرف دہشت گردی اور ڈالر کو کنٹرول کیا بلکہ اسکے ساتھ ساتھ مہنگائی کے شتر بے مہار کو نکیل بھی ڈالے رکھی۔ اور سب سے بڑھ کر CPEC جیسے عظیم منصوبے کی بنیاد بھی رکھوائی۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ نئے پاکستان میں قرضوں سے حاصل کی گئی رقوم آخر کہاں جارہی ہیں؟ نہ ڈالر کنٹرول میں ہے نہ ہی مہنگائی اور نہ ہی کوئی بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے منظر عام پر آرہے ہیں۔ نیا پاکستان بنے تقریبا تین سال ہوچکے ہیں۔ یقین نہیں آتا ہے کہ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ کہ جس کی خاطر پاکستان کے عظیم کرکٹر نے 22 سالہ سیاسی جدوجہد کی تھی، یقین نہیں آتا کہ یہی ہے نیا پاکستان جو پرانے پاکستان سے زیادہ قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پرانے پاکستان میں اپوزیشن لیڈر جناب عمران خان صاحب کی بازگشت تقریبا ہر روز سنائی دیا کرتی تھی کہ نیا پاکستان میں قرضے نہیں لئے جائیں گے، حد تو یہ ہے کہ جناب عمران خاں صاحب یہ دعوی کیا کرتے تھے کہ وہ حکومت میں آکر قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دیں گے۔پرانے پاکستان میں جناب عمران خان صاحب کبھی کہا کرتے تھے کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم قرضہ بھیک لینے کی خاطر کبھی کسی ملک کے بادشاہ کے آگے ہاتھ بڑھاتا ہے تو کبھی آئی ایم ایف کے سامنے جھک جاتا ہے۔اقتدا ر میں آکر جہاں پر جناب عمران خان صاحب نے اپنی کہی ہوئی بہت سی باتوں اور دعووں سے یوٹرن لیاوہیں پر آئی ایم ایف سے قرضے نہ لینے کے دعوی پر سب سے بڑا یوٹرن لیا تھا۔آج قوم کے نام خطابات میں قرضہ ملنے پرقرضہ کو خوشخبری اور پیکج کا نام دیا جاتا ہے۔نئے پاکستان کی حکومت کے قرضوں کے حوالہ سے دستاویزی ثبوت عمران خان صاحب کے ماضی کے ہر دعوی کی نفی کرتے دیکھائی دیتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت یہ دعوے کیا کرتی تھی کہ پرانے پاکستان کے لٹیرے و ڈاکو حکمرانوں کے لئے گئے قرضوں کو اتارنے کے لئے حکومت وقت کو ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔مگر حقیقت بالکل اسکے برعکس نکلی۔ماضی میں عمران خان صاحب قرضوں کی بناء پر حکومت وقت پر نہ صرف شدید تنقید کیا کرتے تھے بلکہ ملک کے وزیراعظم کو چور اور ڈاکو بھی کہا کرتے تھے۔(بابا بلھے شاہ کی روح سے پیشگی معذرت) ”رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی“ کو نئے پاکستان کے بانیان کے قرضوں کے بیانات و دعوؤں کے تناظر میں یہی کہا جاسکتا کہ ”قرضہ قرضہ کردی نی میں آپے قرضہ ہوئی“۔ اللہ کریم پاکستان اور پاکستانیوں کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین ثم آمین

13/11/2021

بھکھی شیخوپورہ
نیشنل پریس کلب کے عہدیداران حافظ وقاص احمد /حاجی محمد الیاس رانا /حافظ غلام مصطفے /محمد شہباز شورریہ /کا سابق ناظم بھکھی چوہدری محمد عارف گجر کے ساتھ گروپ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02/11/2021

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ پاکستان اینڈ ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر پاکستان جناب ڈاکٹر رائے محمد الطاف صاحب کا چیرمین نیشنل پریس کلب بھکھی حاجی محمد الیاس رانا کے ساتھ ایک کلک

بھکھی شیخوپورہ چوہدری غلام شبر (مرحوم) کے ڈیرے پر MNAمیاں جاوید لطیف وائس چیرمین یوسی بھکھی میاں خلیل احمد / چوہدری زہیر...
26/10/2021

بھکھی شیخوپورہ
چوہدری غلام شبر (مرحوم) کے ڈیرے پر MNAمیاں جاوید لطیف وائس چیرمین یوسی بھکھی میاں خلیل احمد / چوہدری زہیر شبر گجر /چوہدری محمد اصغر گجر /مہر علی رضا کا گروپ فوٹو

12ربیع الاول سیرت النبیؐ کانفرس ریگل چوک شیخوپورہ کے موقع پر حافظ عبدالوہاب صاحب  رانا ٹریڈرز ریلوے روڈ شیخوپورہ کا خوبص...
21/10/2021

12ربیع الاول سیرت النبیؐ کانفرس ریگل چوک شیخوپورہ کے موقع پر حافظ عبدالوہاب صاحب رانا ٹریڈرز ریلوے روڈ شیخوپورہ کا خوبصورت انداز

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhikhi Sheikhupura News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share