واہ کینٹ میں کرونہ کی مریضہ جان کی بازی ہار گئی ۔
کوثر پروین جن کی عمر 50 سال تھی وہ پی او ایف ہسپتال میں کرونہ کا ٹیسٹ مثبت انے کے بعد قرنٹینا میں وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھی ۔
ان کی تدفین حکومت کے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مقامی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے رات مقامی قبرستان میں انجام دی ۔
قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں پر ملازمین کی زندگیاں رسک پر
پورا پاکستان لاک ڈاؤن میں ہے اور ٹول پلازہ پر جہاں سے سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں وہاں ملازمین ٹول پلازہ وصول کرتے ہیں کیا ان کو کورونا وائرس کا خطرہ نہیں؟
واہ کینٹ لالہ رخ ڈی 864 میں ایک بچے کے بارے میں کرونا وائرس کی افواہ سرگرم ہے یہ صاحب ان کے سامنے والے گھر میں رہتے ہیں اور اس بات کی نفی کررہے ہیں کہ اس بچے کا ٹیسٹ نگیٹو آیا ہے الحمد للہ واہ کینٹ ابھی تک محفوظ ہے
کلیم_خان_سٹار_ایشیا_نیوز_واہ_ٹیکسلا
کرونا وائرس اور واہ کینٹ انتظامیہ کی غفلت
گذشتہ اتوار کی طرح اس بار بھی اس بار بھی غیر قانونی اتوار بازار لگا دیا گیا
واہ کینٹ انتظامیہ نے اپنا گیٹ بند کردیا اور ریاست آباد کی عوام کو وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا
رات گئے ہمارے نمائندے نے ڈی ایس پی واہ سرکل کے آفس میں اور تھانہ صدر ایس ایچ او کو فون کرکے یہ اطلاع دی کہ چند لوگ غیر قانونی اتوار بازار لگا رہے ہیں مگر اس کے باوجود ریاست آباد کے راستے میں اتوار بازار لگایا ہوا ہے
واہ کینٹ انتظامیہ نے واہ کینٹ اتوار بازار کرونا وائرس کے خدشے پیش نظر نہ لگانے کا فیصلہ کیا مگر پھر بھی دکانداروں نے انتظامیہ کے احکامات کو بالا طاق رکھتے ہوئے ایک چھوٹی سی جگہ جو ریاست آباد کا راستہ ہے وہاں اپنے ٹھیے لگالیے یہ تھانہ صدر واہ کی حدود میں آتا ہے مگر کسی کے بھی کان پر جوں نہیں رینگی