17/08/2019
*طبل جنگ!!!*
*مسئلہ کشمیر کیا ہے؟*
*آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35A کیا ہے؟*
*اور سب سے بڑھ کر وہ الحاق کیا ہے جو کشمیر کے راجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کشمیر میں داخل ہوئی اور آج قابض بن چکی ہے۔*
14/15 اگست 1947 جب انڈیا اور پاکستان وجود میں آئے اس وقت کشمیر ایک خود مختار شاہی ریاست تھی اور کشمیر کے پاس انڈیا یا پاکستان میں سے کسی ایک ملک کے ساتھ الحاق کرنے کا آپشن موجود تھا
کشمیر میں اکثریت مسلمان تھی جبکہ وہاں کا حکمران ہندوں راجہ ہری سنگھ تھا.
پاکستان اپنی طرف سے پورا زور لگا رہا تھا کہ کشمیر خود کو پاکستان میں ضم کردے یا کم سے کم پاکستان کے ساتھ الحاق کرے
دوسری طرف بھارت اپنی جگہ انہی کوششوں میں سرگرم تھا.
جبکہ کشمیری عوام جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی وہ پاکستان کے ساتھ نا سہی لیکن بھارت کے ساتھ الحاق پر بالکل بھی تیار نہیں تھی.
کہانی تب مشکوک ہوئی جب کشمیری عوام نے راجہ ہری سنگھ کا جھکاو بھارت کی طرف جھکتا ہوا دیکھا اور کشمیری مسلم اکثریت میں بغاوت نے سر اٹھا لیا.
مسلمان اکثریت نے راجہ ہری سنگھ کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہندوستان کا بٹوارا مذہب اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہوا ہے تو اگر الحاق ہی کرنا ہے تو پاکستان سے کرو کیونکہ کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔
راجہ ہری سنگھ چونکہ ہندو تھا اس لیے وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے سخت خلاف تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ اسے اپنا اقتدار بھی عزیز تھا اس لیے اسے وہی ملک عزیز تھا جو اس کے اقتدار کی تاحیات ضمانت دیتا اور ایسی صورتحال میں ایک ہندو کے لیے ہندو ہی بہتر انتخاب تھا.
*قبائلی حملہ*
22 اکتوبر 1947 راجہ ہری سنگھ کا جھکاو بھارت کی طرف دیکھ کر کشمیری مسلم اکثریت نے قبائلی جنگجووں کو اپنا دکھڑا سنایا اور مدد کی اپیل کی جس کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد قبائلی جنگجوں کشمیر میں داخل ہوگئے.
چونکہ کشمیری مسلم اکثریت پاکستان کے ساتھ الحاق پر راضی تھی وہ راجہ ہری سنگھ کو پاکستان کے ساتھ الحاق پر کسی بھی طرح راضی کرنا چاہتے تھے, اس لیے اس کار خیر میں پاکستانی حکومت نے بھی یقینا اپنا حصہ ضرور ڈالا ہوگا اور یہی راجہ ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کی وجہ بنی۔
ادھر قبائلی جنگجو کشمیر میں داخل ہوئے ادھر راجہ ہری سنگھ اقتدار سے ہاتھ دھونے کے ڈر سے مدد کے لیے بھارت چلا گیا.
بھارت نے م