No fear Chattha

  • Home
  • No fear Chattha

No fear Chattha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from No fear Chattha, Media Agency, .

کامیاب انسان کے پیچھے والد کی عمر بھر کی محنت ہوتی ہے-کیونکہ والدین ہی دنیا کی وہ واحد ہستی ہیں جو اپنے بچوں کو خود سے ب...
07/07/2023

کامیاب انسان کے پیچھے والد کی عمر بھر کی محنت ہوتی ہے-

کیونکہ والدین ہی دنیا کی وہ واحد ہستی ہیں جو اپنے بچوں کو خود سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں-

سزائے موت ایسی بے غیرت سوچ پے-اور مجھے اُمید ہے کہ میری غلام قوم اس پر آواز نہیں اٹھائے گی کیونکہ ہم غلام قوم ہیں اور ان...
07/07/2023

سزائے موت ایسی بے غیرت سوچ پے-

اور مجھے اُمید ہے کہ میری غلام قوم اس پر آواز نہیں اٹھائے گی کیونکہ ہم غلام قوم ہیں اور ان کے غلام چمچے ان کے ساتھ سیلفیاں لے کر فخر محسوس کرتے ہیں-

لگتا ہے فوج نے غلط جگہ ٹانگ پھسا لی ہے-عمران خان کا مخالفین اور فوج کو کھلا چیلنج
07/07/2023

لگتا ہے فوج نے غلط جگہ ٹانگ پھسا لی ہے-

عمران خان کا مخالفین اور فوج کو کھلا چیلنج

جس کو اسلام کے لیے دعا میں مانگا گیاجس کے آنے سے نماز سرعام ادا کی گئیجس کو دیکھ کے شیطان راستہ بدل لیتااس عمر رضی اللّٰ...
16/01/2023

جس کو اسلام کے لیے دعا میں مانگا گیا
جس کے آنے سے نماز سرعام ادا کی گئی
جس کو دیکھ کے شیطان راستہ بدل لیتا

اس عمر رضی اللّٰہ عنہ کی شخصیت پے لاکھوں سلام

دیکھا دوں گا میں اوقات کسی روز زمانے کے خداؤں کوبادشاہوں کی مخالفت کا تو میں بچپن سے ہی عادی ہوں-
16/01/2023

دیکھا دوں گا میں اوقات کسی روز زمانے کے خداؤں کو
بادشاہوں کی مخالفت کا تو میں بچپن سے ہی عادی ہوں-

میرا ہو کر بھی وہ کسی اور کی جاگیر تھا     وہ شخص میرے لیے مسئلہ کشمیر تھا-
15/01/2023

میرا ہو کر بھی وہ کسی اور کی جاگیر تھا

وہ شخص میرے لیے مسئلہ کشمیر تھا-

پاکستان زرعی ملک ہونے کے ناطے 75سالہ المیے پر کھڑا-ہم سستی گندم دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگی خریدتے ہیںہم سستا پیاز دوس...
12/01/2023

پاکستان زرعی ملک ہونے کے ناطے 75سالہ المیے پر کھڑا-

ہم سستی گندم دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگی خریدتے ہیں
ہم سستا پیاز دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگا خریدتے ہیں
ہم سستا دودھ دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگا خریدتے ہیں
ہم سستا چاول دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگا خریدتے ہیں
ہم سستی چینی دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگی خریدتے ہیں
ہم سستی کھجور دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگی خریدتے ہیں
ہم کپڑا سستا دوسروں کو بیچتے ہیں پھر مہنگا خریدتے ہیں

البتہ ہم تمام قدرتی وسائل سستے دوسروں کو بیچتے ہیں پھر ضرورت پڑنے پر بعد میں مہنگے خریدتے ہیں-
وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

پاکستانی عیاش حکمران ان کے پروٹوکول اور مزدور؟آٹا مزدور کی پہنچ سے دورپیاز مزدور کی پہنچ سے دورپیٹرول مزدور کی پہنچ سے د...
12/01/2023

پاکستانی عیاش حکمران ان کے پروٹوکول اور مزدور؟

آٹا مزدور کی پہنچ سے دور
پیاز مزدور کی پہنچ سے دور
پیٹرول مزدور کی پہنچ سے دور تو کام پر کیسے جائے گا
روٹی مزدور کی پہنچ سے دور
گوشت مزدور کی پہنچ سے دور
دال مزدور کی پہنچ سے دور
گھی مزدور کی پہنچ سے دور
چاول مزدور کی پہنچ سے دور
چولہے کی لکڑی مزدور کی پہنچ سے دور
وغیرہ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔

اچھا اس نئے سال میں لوگ بہت کچھ نیا مانگیں گےلیکن مجھے وہی تمہارا پرانا ساتھ چاہیے-
12/01/2023

اچھا اس نئے سال میں لوگ بہت کچھ نیا مانگیں گے
لیکن مجھے وہی تمہارا پرانا ساتھ چاہیے-

افسوس:کوئی بھی درخت نہیں لگانا چاہتا-ہر کوئی گاڑی درخت کے نیچے لگانا چاہتا ہےہر کوئی گاڑی درخت کے نیچے لگانا چاہتا ہے-
23/05/2022

افسوس:کوئی بھی درخت نہیں لگانا چاہتا-

ہر کوئی گاڑی درخت کے نیچے لگانا چاہتا ہے
ہر کوئی گاڑی درخت کے نیچے لگانا چاہتا ہے-

No fear Chattha کی مرضی کا پہلا قانون بن گیاوزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے یہ پابندی لگا ...
22/05/2022

No fear Chattha کی مرضی کا پہلا قانون بن گیا

وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے یہ پابندی لگا تو دی ہے اب اس پر خود بھی عمل کیجئیے اپنے وزراء سے بھی عملدرآمد کروائیں اور باقی امرا کا بھی اس پر عملدرآمد ضرور کروائیں تو پھر جو ماہانہ کی بنیاد پر ملک کا زرمبادلہ بچے گا وہ دیکھنے کے لائق ہو گا اور پھر اُسی زرمبادلہ سے پاکستان کے ہر بے روزگار کو اپنا روز گار بھی ملے گا اور سرکاری اداروں میں نوکریاں پیدا کرنے کے لئے پیسا بھی سرکاری خزانے میں موجود ہو گا ایسا قانون بننے سے پاکستان کی شہری اور دیہاتی سطح پر موجود پرائیویٹ گھریلو صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور ہر غریب انسان کی جیب میں پیسا آسانی سے جائے گا جس سے وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی آرام سے کھلا سکے گا اور ملک پاکستان دن دُگنی رات چگنی ترقی کرے گا انشاءاللہ-
پاکستان زندہ باد
غریب پاکستانی عوام پائندہ باد

یار یہ کون لوگ ہیں؟پہلے کہتے تھے کہ عمران خان نے چیزیں مہنگی کیوں کیں اب کہتے ہیں کہ عمران خان نے جاتے جاتے چیزیں سستی ک...
17/05/2022

یار یہ کون لوگ ہیں؟

پہلے کہتے تھے کہ عمران خان نے چیزیں مہنگی کیوں کیں اب کہتے ہیں کہ عمران خان نے جاتے جاتے چیزیں سستی کیوں کی تھیں-
پیٹرول پر سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا: مریم اورنگزیب

عوام وارکان اسمبلی کی لاپرواہی ایک اورکربلاجنم دینے کو تیار-میرے عزیز ہموطنوں آج جو ایک انتہائی ضروری بات جو میں آپ سے ک...
14/05/2022

عوام وارکان اسمبلی کی لاپرواہی ایک اورکربلاجنم دینے کو تیار-

میرے عزیز ہموطنوں آج جو ایک انتہائی ضروری بات جو میں آپ سے کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ عوام نے اپنے اپنے ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے اپنے علاقے کی محسوس زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے رابطہ نہروں کا پانی چوری کیا جاتا ہے اور بدلے میں محکمہ انہار کے اعلیٰ افسروں کو رشوت دے کر زیر زمین میں پانی کے پائپ لگا کر دن رات پانی چوری کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب زمینداروں کی زمینوں کو بنجر کرنا شروع کر دیا ہے ہم سب اپنی اپنی سیاسی جماعت کی محبت میں آ کر اپنے علاقے کا آلودہ پانی روزانہ اپنے اپنے بچوں کو پلانے پر تیار ہو جاتے ہیں لیکن جب اپنے ہی علاقے میں آئے ہوئے ووٹ مانگنے والے کو ہم نیسلے کا پانی مہیا کرتے ہیں کہ کہیں صاحب ناراض ہی نہ ہو جائیں بے شعور غریب عوام کی جانب سے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کی اندھی تقلید ہی ملک و قوم کو بنجر کرنے کی جانب دن دُگنی رات چگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اگر ہمارے بے شعور اور خود غرض عوام اور ہمارے ہی نالائق حکمرانوں کی یہی روش جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا پاکستان پانی جیسی عظیم نعمت سے خدانخواستہ بلکل محروم ہو جائے گا اور ہمارا بچہ بچہ پانی کی بوند بوند کو ترس جائے گا اور پھر ہمیں ہوش آئے گا کہ اوہ خدایا یہ ہم نے کیا کر دیا اپنی ہی پاک دھرتی کے ساتھ لیکن پھر ہمارے ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں آئے گا اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین-

پاکستان زندہ باد
غریب پاکستانی عوام پائندہ باد-

بات جائیدادیں بیچنےکی ہوتی توشایدسمجھ آجاتی-یار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کپڑوں کی قیمت اربوں ڈالر تو نہیں جو ی...
09/05/2022

بات جائیدادیں بیچنےکی ہوتی توشایدسمجھ آجاتی-

یار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کپڑوں کی قیمت اربوں ڈالر تو نہیں جو یہ بیچ کر غریب عوام کے لیے سستے آٹے کا بندوبست کرنے جا رہے ہیں؟
اصل میں یہ قوم کے لیے جُگتیہ اور لالی پوپیہ جملہ بولا گیا ہے کیونکہ ان حکمرانوں کو پتا ہے کہ نہ تو انہوں نے غریب عوام کی خاطر اپنی کوئی چیز بیچنی ہے یہ تو بس دلاسے ہیں جتنے مرضی دیتے رہیں-

اہل ذوق کی نظر-بات وفاؤں کی ہوتی تو کبھی نہ ہارتےبات قسمت کی تھی کچھ نہ کر سکے-
08/05/2022

اہل ذوق کی نظر-

بات وفاؤں کی ہوتی تو کبھی نہ ہارتے
بات قسمت کی تھی کچھ نہ کر سکے-

کوئی کچھ بھی کہے اپنے الفاظ کا ذمہ دار ہوں-میرے پیارے پاکستانیوں پاکستان میں آپ اور ہم سب بچپن ہی سے سنتے چلے آ رہے ہیں ...
07/05/2022

کوئی کچھ بھی کہے اپنے الفاظ کا ذمہ دار ہوں-

میرے پیارے پاکستانیوں پاکستان میں آپ اور ہم سب بچپن ہی سے سنتے چلے آ رہے ہیں کہ جس شخص پر کیسز چل رہے ہوں اُس کو تو سرکاری نوکری ملتی ہی نہیں لیکن یہاں پر تو اُلٹی گنگا بہنے چل پڑی ہم عرصہ دراز سے ہی روزانہ خبروں میں سنتے چلے آ رہے تھے کہ آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی آج شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہوگی فرد جرم تو عائد نہ ہو سکی البتہ وزیر اعظم شپ عائد کر دی گئی الحمدللہ-

جملہ پاکستان کو لے ڈوبا:سرکاری پیسہ ہے ہمیں کیا؟سعادت حسن‏منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا-...
05/05/2022

جملہ پاکستان کو لے ڈوبا:سرکاری پیسہ ہے ہمیں کیا؟

سعادت حسن‏منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا-
جس گھر میں گیا تھا وھاں کی نائیکہ 2 عدد ونڈو ائیر کنڈیشنڈ چلا کر اپنے اوپر رضائی اوڑھ کر سردی سے کپکپا رھی تھی-
میں نے کہا کہ میڈم دو A/C چل رھے ھیں آپ کو سردی بھی لگ رھی ھے آپ ایک بند کر دیں تا کہ آپ کا بل بھی کم آئے
‏گا،

تو وہ مسکرا کر بولی کہ، "اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے"-

منٹو کہتے کہ کافی سال گزر گئے اور مجھے گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کسی کام کے لیے جانا پڑ گیا شدید گرمی کا موسم تھا،

صاحب جی شدید گرمی میں بھی پینٹ کوٹ پہنے بیٹھے ھوئے تھے اور 2 ونڈو ائیر کنڈیشنر ‏فل آب و تاب کے ساتھ چل رھے تھے اور صاحب کو سردی بھی محسوس ھو رھی تھی-

میں نے کہا کہ جناب ایک A/C بند کر دیں تا کہ بل کم آئے گا تو صاحب بہادر بولے،
"اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".

منٹو کہتا کہ میرا ذھن فوراً اسی محلہ کی نائیکہ کی طرف چلا گیا کہ دونوں کے مکالمے اور سوچ ‏ایک ہی جیسے تھی،
تب میں پورا معاملہ سمجھ گیا-

یعنی اس ملک کے تمام ادارے ایسی ہی نائیکہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہیں-

"قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یہ عادت تھی کہ کمرے سے نکلتے وقت بجلی کے سارے بٹن بند کر دیا کرتے تھے-
اپنے گھر میں‌ ہوں، میرے یہاں ہوں یا کسی میزبان ‏کے گھر میں، ہر جگہ ان کا یہی معمول ہوتا تھا-
اور جب میں ان سے پوچھتا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟؟؟
تو وہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں ایک وولٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

میں ان سے آخری بار 31 اگست 1947ء کو گورنر جنرل ہاؤس میں ملا تھا-
ہم کمرے سے نکلے تو وہ مجھے سیڑھیوں تک چھوڑنے آئے ‏اور کمرے سے نکلتے وقت انہوں نے حسبِ عادت خود ہی تمام سوئچ آف کئے-
میں نے ان سے کہا جناب آپ گورنر جنرل ہیں اور یہ سرکاری قیام گاہ ہے-
اس میں روشنیاں جلتی رہنی چاہئیں-
قائد نے جواب دیا کہ یہ سرکاری قیام گاہ ہے اس لئے تو میں اور بھی محتاط ہوں۔ یہ میرا اور تمھارا پیسہ نہیں‌ ہے۔ ‏یہ سرکاری خزانے کا پیسہ ہے اور میں اس پیسے کا امین ہوں۔

اپنے گھر میں تو مجھے اس بات کا پورا اختیار تھا کہ اپنے گھر کی بتیاں ساری رات جلائے رکھوں لیکن یہاں میری حیثیت مختلف ہے۔
تم زینے سے اُتر جاؤ تو یہ بٹن بھی بند کر دوں گا"

"بے مثال لیڈر"💯

ملک و ‏‎قوم کے ساتھ دن رات مذاق جاری-ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی۔
17/04/2022

ملک و ‏‎قوم کے ساتھ دن رات مذاق جاری-

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی۔

پاکستان:خان خدا حافظ قوم کو جشن مبارک-
10/04/2022

پاکستان:خان خدا حافظ قوم کو جشن مبارک-

الحمدللہ:یہاں منتخب پاکستانی نمائندے بِکتے ہیں-غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور غریب کو ہی جھوٹے ترقیاتی پراجیکٹس کے جھوٹے خ...
09/04/2022

الحمدللہ:یہاں منتخب پاکستانی نمائندے بِکتے ہیں-

غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور غریب کو ہی جھوٹے ترقیاتی پراجیکٹس کے جھوٹے خواب دیکھاتے ہیں
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور پھر اسی غریب کو ہی اپنا غلام بنا کے رکھتے ہیں کوئی بھی غریب ان کے خلاف آواز اٹھانے کی جرأت نہیں کرتا
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور پھر اپنے علاقے میں مرضی کا ایس ایچ او لگوا کر انہی غریبوں کو جی بھر کر زلیل کرتے ہیں
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور پھر اسی غریب کو اگر سرکاری نوکری دلوائیں تو اسی غریب سے لاکھوں روپے رشوت بھی وصول فرماتے ہیں
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور اگر کسی غریب کو سرکاری دفتر میں کوئی کام پڑ جائے تو سرکاری مشینری کے زریعے اسے بار بار چکر لگوا لگوا کر زلیل کر دیتے ہیں
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور روڈ پر ٹول پلازہ پر ٹیکس بھی نہیں دیتے
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور قومی اسمبلی میں غریب کے مسائل پر بات تک نہیں کرتے
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور اسمبلیوں میں ضرورت پڑنے پر اپنا ضمیر بھی بیچ دیتے ہیں
غریب کے ٹیکس پر پلتے ہیں اور ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ ملنے والا پیٹرول الاؤنس بجلی الاؤنس موبائل الاؤنس وغیرہ وغیرہ وغیرہ... سب کچھ کھا جاتے ہیں اور پھر بھی ان کا بنتا کچھ نہیں ہے-

انتہائی معزرت کے ساتھ انہوں نے پاکستانی سیاست کو اپنی طرح گندہ کر دیا ہے-

محترم امریکی فضائل بیان کرتے ہوئے-
04/04/2022

محترم امریکی فضائل بیان کرتے ہوئے-

میری قوم جاگ جا تینوں خدا دا واسطہ-اے اہل علم بات یہ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں وقتاً فوقتاً گِرتی...
04/04/2022

میری قوم جاگ جا تینوں خدا دا واسطہ-

اے اہل علم بات یہ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں وقتاً فوقتاً گِرتیں رہیں اور الیکشن کے زریعے قومی ٹیکس کے اربوں روپے خرچ کیے جاتے رہے قوم سوتی رہی اور ملک دشمن قوتیں کامیاب ہوتی رہیں ملک کمزور ہوتا رہا قوم سوتی رہی ملک پر قرضے چڑھتے رہے قوم سوتی رہی ملک میں خود کش حملے ہوتے رہے قوم سوتی رہی ملک میں ڈراؤن حملے ہوتے رہے قوم سوتی رہی ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہو رہی قوم سوتی رہی ملک میں امیر کے لئے اور قانون اور غریب کے لئے اور قانون آج تک رائج ہے قوم سوتی رہی ملک میں قائد اعظم کے بعد قومی خزانے کے اربوں روپے وزراء کے پروٹوکول میں خرچ ہو رہے اور عیاشیاں قوم کے ٹیکس کے پیسے سے ہو رہیں قوم سوتی رہی ملک میں سالوں سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ ہونا معمول وزراء مذمت سے کام چلاتے رہے قوم سوتی رہی بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ہو رہا روزانہ قراردادیں منظور کر کے ٹرخایہ جاتا ہے قوم سوتی رہی ملک میں ہر سرکاری کام اور ہر سرکاری نوکری کے حصول کیلئے رشوتیں چل رہیں قوم سوتی رہی وغیرہ وغیرہ...
اچھا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قوم جاگے گی کب کُمنٹ میں ضرور بتائیے گا-
پاکستان زندہ باد
غریب پاکستانی عوام پائندہ باد-

آج پاکستان پرپھرکڑاامتحان پُل صراط سےگزرے گا-میری میرے پیارے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ پاکستان کی بقا کی خاطر پاکستان کا...
02/04/2022

آج پاکستان پرپھرکڑاامتحان پُل صراط سےگزرے گا-

میری میرے پیارے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ پاکستان کی بقا کی خاطر پاکستان کا ساتھ دیں اور اس کی طرف اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کُچلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں دوبارہ پھر دشمن کے ہاتھوں یونہی بلیک میل ہوتی رہیں گی اور ہمارے لوگ غلامی کی زندگی بسر کرتے رہیں گے-
پاکستان زندہ باد
غریب پاکستانی عوام پائندہ باد

عوام الناس سے راہنمائی درکار ہے!میرے پاکستانیوں اگر ہم یہ گرمیوں کا سارا سیزن صرف اپنی مقامی صنعت سے ہی خریدو فروخت کریں...
29/03/2022

عوام الناس سے راہنمائی درکار ہے!

میرے پاکستانیوں اگر ہم یہ گرمیوں کا سارا سیزن صرف اپنی مقامی صنعت سے ہی خریدو فروخت کریں تو ہمارے ملک سے قرضوں کا بوجھ فوراً اترنا شروع ہو جائے گا اور ایسا کرنے سے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بھی کم ہونا شروع ہو جائے گی-

یہ پبلک سروس میسج No fear Chattha کی جانب سے پیش کیا گیا-

باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ-ضلع گُجرات کے خود کو چوہدری کہلوانے والے برادران جِدھر سے ہڈی ملی اُدھر کے ہو کر رہ گئے ...
28/03/2022

باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ-

ضلع گُجرات کے خود کو چوہدری کہلوانے والے برادران جِدھر سے ہڈی ملی اُدھر کے ہو کر رہ گئے بلے او چوہدری صاحب بندے کی عزت بھی کوئی چیز ہوتی ہے دنیا کے مال و زر کے پیچھے نہ صرف اپنی عزت گنوا ڈالی بلکہ اپنے حلقے کے عوام کی ناک بھی کٹوا دی ایسی وزارت کا کیا کرنا جس کے لینے سے عزت ہی مٹی میں مل جائے بندے کو چاہیے کہ جس کا ساتھ دینے کی قسم کھائی ہو پھر جو مرضی ہو جائے اس کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے چاہے جان بھی چلی جائے یہ عہدے تو آنے جانے والی چیزیں ہیں کیونکہ ہمارے اسلاف نے بھی ہمیں یہی سبق سیکھایا ہے-

مہمان بین الاقوامی میڈیا بھائیوں کو خوش آمدید-‏پاکستان کی حکمران جماعت نے آج کے جلسے کی کوریج کیلئے عالمی میڈیا کے نمائن...
27/03/2022

مہمان بین الاقوامی میڈیا بھائیوں کو خوش آمدید-

‏پاکستان کی حکمران جماعت نے آج کے جلسے کی کوریج کیلئے عالمی میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا ہے انٹرنیشنل میڈیا کے 43 نمائندوں کو خصوصی پاسز بھی جاری کر دیئے گئے-

اپنے حصے کا درخت لگائیں ماحول صاف بنائیں-پیارے پاکستانیوں اپنے حصے کا درخت لگانے سے اے سی سے جان چُھوٹے گی اور بجلی بل ب...
27/03/2022

اپنے حصے کا درخت لگائیں ماحول صاف بنائیں-

پیارے پاکستانیوں
اپنے حصے کا درخت لگانے سے اے سی سے جان چُھوٹے گی اور بجلی بل بھی کم آئے گا
درخت لگانے سے فضا صاف ہوتی ہے
درخت لگانے سے سانس لینے میں آسانی پیدا ہوتی ہے
درخت لگانے سے ہوا میں آکسیجن بڑھتی ہے
درخت لگانے سے لکڑی سے مقامی و ملکی سطح پر قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے
درخت لگانے سے جانوروں کے لیے سائے کا بندوبست
درخت لگانے سے جانوروں کے لیے چارے کا بندوبست
درخت لگانے سے زمینی کی زرخیزی بڑھتی ہے

اسی لیے تو سیانے کہتے ہیں کہ درخت لگائیں بخت جگائیں-

بکڑالہ اسٹیشن خوبصورت پہاڑوں کی آغوش میں-
25/03/2022

بکڑالہ اسٹیشن خوبصورت پہاڑوں کی آغوش میں-

جَعلی جام شیریں کادھندہ جام:چھاپہ فوڈاتھارٹیپنجاب فوڈ اتھارٹی نے جَعلی جام شیریں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور سیل کر دی ...
24/03/2022

جَعلی جام شیریں کادھندہ جام:چھاپہ فوڈاتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جَعلی جام شیریں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور سیل کر دی سارا مال بھی ضبط کر لیا گیا-
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ضبط شدہ مال میں سے کتنا کتنا مال ان افسران کے اپنے اپنے گھروں میں جاتا ہے کیونکہ رمضان قریب ہے نا میرے بھولے پاکستانیوں سمجھا کرو-

فرمان قائد پاکستانیوں کے ہاتھوں پسِ پشت-قائد اعظم نے تو فرمایا تھا کہ لوگوں کو تجارت اور کاروبار کرنے کی تعلیم دو لیکن ہ...
22/03/2022

فرمان قائد پاکستانیوں کے ہاتھوں پسِ پشت-

قائد اعظم نے تو فرمایا تھا کہ لوگوں کو تجارت اور کاروبار کرنے کی تعلیم دو لیکن ہم نے اپنی اولادوں کو تعلیم کس لئے دی صرف اور صرف نوکری حاصل کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ نوکری صرف اور صرف آپ کے بیوی بچوں کا بمشکل پیٹ پال سکتی ہے جبکہ تجارت و کاروبار آئندہ نسلوں کو بھی پالتا رہتا ہے علاوہ ازیں حدیث میں بھی آتا ہے کہ اللہ نے سب سے زیادہ منافع تجارت اور کاروبار میں رکھا ہے جبکہ اب ہم مسلمان ہی اپنے نبی کی اس بات پر عمل کرنے سے قاصر ہیں اور اپنی ساری ساری زندگی نوکری ڈھونڈنے میں لگا دیتے ہیں لیکن تھوڑے بہت نقصان کے ڈر سے اپنا کاروبار شروع ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے بندے کے گھر کے معاشی حالات مزید تنگی کی جانب گامزن رہتے ہیں اور اکثر اوقات تو بات فاقوں تک بھی جا پہنچی ہے-
پاکستان زندہ باد
غریب پاکستانی عوام پائندہ باد

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when No fear Chattha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share