Hafiz Salman Institute of Digital Skills kills

  • Home
  • Hafiz Salman Institute of Digital Skills kills

Hafiz Salman Institute of Digital Skills kills Digital Creator
Social Media Marketing Expert. Business Consultant

ہماری آن لائن لائیو ارننگ ٹریننگ میں ہم کیا سیکھائیں گے تو کچھ چیزیں بتا رہا ہوں یہ ٹریننگ All in One آن لائن ارننگ کی پ...
15/11/2024

ہماری آن لائن لائیو ارننگ ٹریننگ میں ہم کیا سیکھائیں گے
تو کچھ چیزیں بتا رہا ہوں

یہ ٹریننگ All in One آن لائن ارننگ کی پہلی لائیو ٹریننگ ہوگی جس میں بہت کچھ ہوگا ۔
اور مہینہ کا کم از کم 20 سے 50 ہزار کمانے کا طریقہ سکھایا جائے گا

اگر آپ ٹریننگ لینے کے بعد عمل کرتے ہیں تو انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ کما سکتے ہیں
اور یہ میری طرف سے %100 گارنٹی ہے
اس لئے پہلے آئیں پہلے کی بنیاد پر سیٹ بک کروا لیں

ٹریننگ کی فیس 5000 ہے
لیکن پہلے 100 لوگوں کیلئے ٹریننگ فیس صرف 3000 ہوگی

اس ٹریننگ میں
آپ کو بہت ساری فری ڈیجیٹل پروڈکٹس دی جائے گی
جن کی ویلیو لاکھوں میں ہے
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو
100+ وننگ پروڈکٹس بتائی جائے گی
50 + سورس سپلائر کا ڈیٹا دیا
جائے گا
اس کے ساتھ آپ کو پرافٹ لاس کی شیٹ دی جائے گی

جس کی مدد سے آپ اپنے سارے آنلائن بزنس کی کیلکولیشن نکال کر پرافٹ اور لاس کے بارے میں جان پائیں گے
ایک کلک کے ذریعے ۔

50+
سمال سروسز بتائی جائے گی جسے آپ 1 ہفتے یا 2 ہفتے کی مدت میں سیکھ کر آفر کر سکتے ہیں

50+
سمال آنلائن بزنس آئیڈیاز دیے جائے گے جو کم انویسٹمنٹ کے ساتھ سٹارٹ کیے جا سکتے ہیں

جب تک آپ کی ارننگ سٹارٹ نہیں ہو جاتی میرا آپ کے ساتھ رابطہ رہے گا بلکہ میں آپ کو پروپر اسٹریٹجی بنا کر دونگا کہ کیسے کرنا ہے کام ۔

اس کے علاوہ آپ کو اس ٹریننگ میں مزید بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

جس میں
Online Selling Skill
Marketing Skill
Sales Methods Skill
Communication Skill
Personal Branding
Audience Building
Trust Building
Time management
Stress management
Money Management
Team Building
Client Hunting
Business Development
How use mindset
Fast action Tips
Shift Job to Business

یہ سب سیکھایا جائے گا ۔

ویسے تو یہ ٹریننگ 15 دن کی ہوگی لیکن مزید ٹائم بڑھ بھی سکتا ہے
ایک مہینے پر بھی جا سکتی ہیں ۔

اس سے بڑی آفر اور ٹریننگ نہیں ہو سکتی میرے خم خیال میں وہ بھی اتنے کم فیس کے ساتھ اور لائیو ٹریننگ سپورٹ کے ساتھ ۔

موقع ہے فائدہ اٹھا لیں

ایک دفعہ پھر یاد کروا دوں
اس ٹریننگ سے انشاء اللہ آپ سٹارٹ سے 20 سے 50 ہزار مہینے کا ارن کرنا سٹارٹ کردیں گے
اگر میرے بتائے ہوئے طریقے پر کام کرینگے تو۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ

14/11/2024

آلو کی چپس کا کاروبار شروع کریں ۔

20 سے 25 ہزار کا اسٹرکچر بن جائے گا اسٹال کا کسی بھی ویلڈنگ کی دکان سے آپ بنوا سکتے ہیں چھوٹا اسٹال پہیوں کے ساتھ بنوائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت ( کے ایم سی کی کاروائی، ایس ایچ او کی تبدیلی وغیرہ) میں آپ اس کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرسکیں ،
دو سے پانچ ہزار اس کی تزئین و آرائش کا خرچہ ہوجائے گا پینٹ سے پینافلیکس تک جس میں چاہئے اس کو ڈیزائن کروالیں ۔
10 ہزار کی دو فرائیر چھوٹے آجائیں گیں ۔
آلو کاٹنی کی مشین 1500 سے 2000 ہزار میں
2000 ہزار میں دو ہاٹ پاٹ اور مصالحہ دانی ، کیچپ اور مایو کی بوتلیں آجئیں گیں۔

ایک بیٹری اور لائٹ لیں رات میں کام کرنے کیلئے

اس طرح 50 سے 60 ہزار روپوں میں آپ کا اسٹال تیار ہوجائے گا اور اس پر ماہنہ اخراجات 5 سے 10 ہزار تک ہیں فلحال ۔ اگر آپ کسی کی شاپ کے سامنے اپنا سٹال لگاتے ہیں

اب آگے چلتے ہیں اسٹال ایسی جگہ لگائے گا جہاں بچوں کا آنا جانا زیادہ ہو جیسے گنجان آباد رہائشی علاقے ۔

20 روپے کا ڈبہ ضرور رکھیں اس میں اتنی بچت نہیں اور چپس بھی کم جاتی ہے مگر وہ آپ کی دکان پر زیادہ سے زیادہ کسٹمر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔اور اس سے بچے بھی خوش رہے گے

ایک بندہ دھونڈے جو 20 ہزار روپے میں آپکے اسٹال پر کام کرنے پر راضی ہو شروعات میں روزانہ خود ضرور ایک دو گھنٹے دیں اسٹال پر ۔
اگر آپ خود کرتے ہیں کام روز شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک تو آپ کو بندے کی سیلری نہیں دینی پڑے گی ۔
اگر آپ چاھتے ہیں کسی کا روز گار لگ جائے تو 2 مہینے بعد اپنے ساتھ ایک بندا اٹیچ کروں جو ضرورت مند بھی ہو اور ساتھ محنت کرنے والا بھی
اسے روزگار دیں

کسی سبزی والے سے بات کر کے شروع میں لمبے آلو جو میٹھے نا ہوں وہ پندرہ کلو روز کے بندھوالیں اور پھر جیسی ڈیمانڈ ہو اس کے حساب سے منگوائیں ۔

انٹرنیٹ پر سرچ کر کے اچھی چپس بنانے کے طریقے دھونڈیں ۔ یا کسی کے پاس کچھ دن کام کو سیکھیں

ہری چٹنی اور مایو گارلک ساس اور چکن فلیور مطالعہ جات ضرور رکھیں ،

علاقہ کوئی بھی ہو صفائی خود نا رکھتے ہوں مگر دوسروں کی صفائی ستھرائی کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے پچاس روپے کے پلاسٹک کے گلوز کا پیکٹ ضرور رکھیں اور پکانے والے کے لئے ایپرن اور کپڑے کی ٹوپی ضرور قرار دیں ۔
اس کام میں روزانہ 1500 سو سے 2000 ہزار کی بچت بہت آرام سے ہے باقی جب کام چلتا جائے تو مختلف آئیڈیاز اپلائی کرتے جائیں ، آئٹم بڑھاتے جائیں ۔ اب تو آلو کی چپس کے ریوسٹورنٹ نما پوائنٹس بھی کھل رہے ہیں ۔
جیسے اگر میں ایک برانڈ کا نام بولوں تو Optp ہے جو صرف آلو کی چپس بناتا ہے اب اس کا مینوں بڑھ چکا ہے

سوچ اسٹال کی ہر گز نا رکھیں آہستہ آہستہ آئٹم بڑھائیں کاروبار بڑھائیں جیسے ، ون فٹ لانگ چپس کا اضافہ کرلیں ، سپائرل کا اصافہ کرلیں ٹیٹ ٹوڈز رکھ لیں وغیرہ ؤغیرہ
--------------

بہترین مصالح بنانے کے لئے :
1 ۔ ثابت لال مرچ
2۔ کالا نمک
3۔سونٹھ
4۔نمک
5۔ آم چور پاوڈر
6۔دال چینی
7۔ زیرہ
8۔اجوائن
9۔ ثابت دھنیا
10۔ثابت کالی مرچ
11۔ لونگ
12۔ ٹاٹری

آم چور اور ٹاٹری ، کالا نمک ، سونٹھ چھوڑ کر باقی سب توے پر سیک لیں اس کے بعد پیس کے پاؤڈر بنا لین پھر رہے جانے والی چیزیں ملا لیں ۔

یہ بہترین مصالحہ ہوجائے گا اور مصالحہ ہی اصل جز ہوتا ہے آپ کی چپس کی پسندیدگی کا اس کے بعد آئیں بہترین کوالٹی چپس کے لئے اس کے لئے دو طریقہ ہیں
پہلا طریقہ گھر پر چپس کاٹ کر اس میں کارن فلور ملا کر ہاف فرائی کر کے فریزر میں رکھ دیں اور جب کام کی جگہ لے جائیں تو آئس باکس میں لے کر جائیں اگر یہ ممکن نا ہو تو کام کی جگہ ہی تھوڑی تھوڑی ہاف فرائی کر کے کارن فلور لگی ہوئی تب میں جمع کریں ۔ پہلا طریقہ بہترین چپس کوالٹی دے گا ۔

اس کے بعد مایونیز کی طرف آئے آپ جو بھی مایونیز لیتے ہیں اس میں ایک کپ مایونیز میں دو چمچ سرکہ ایک چمچ لہسن پاؤڈر ایک چمچ کالی مرچ کے تناسب سے مکس کرلیں اس سے جو برگر رول وغیرہ میں مایو گارلگ ڈلتی ہے ویسی بن جائے گی اور ذائقہ میں اضافہ ہوگا ، اس کے علاوہ چپس پراڈکٹس بڑھائیں اگر ممکن ہے تو جیسے ، چپس برگر اور چپس رول رکھیں ۔ دس روپے والا ڈبہ اگر نہیں رکھا تو وہ ضرور رکھیں اس سے بچت اتنی نہیں مگر کسٹمر ضرور آتے ہیں یاد رکھیں آج دس کا لینے والا کل زیادہ لے گا آپ سے ۔ اور کسی بھی پرچون کی مارکیٹ سے چکن پاؤدر لے لیں چپس میں نم کی جگہ کالا نمک استعمال کریں ۔
چپس کی اقسام میں اضآفہ کریں لمبی چپس کے ساتھ ساتھ گول چپس بھی رکھیں جتنا خود کو منفرد بنائیں گیں اتنا اپ کسٹمر کے لئے خاص پوائنٹ بنتے جائیں گیں ۔ امید ہے اس سے مدد ملی ہوگی

پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوسروں کے ساتھ لازمی شیئر کریں ہو سکتا ہے کسی کام ا جائے یا کوئی روزگار کرنے کے قابل ہو جائے
کیوں اتنا کچھ لکھنا آسان نہیں ہوتا ہے

تھوڑی سی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے آپ کی طرف سے

14/11/2024

جب آپ کا کسٹمر آپ کو Repeat آرڈر دے دیں
تو اس وقت آپ کی کامیابی شروع ہوجاتی ہے ❤

یہ بزنس آئیڈیا خواتین کے لئے ہے جو گھر میں رہتے ہوۓ کرنا چاہتی ہیں Homemade Cake business.ضروری سامان :1۔ کیک مکسر مشین ...
14/11/2024

یہ بزنس آئیڈیا خواتین کے لئے ہے جو گھر میں رہتے ہوۓ کرنا چاہتی ہیں

Homemade Cake business.
ضروری سامان :
1۔ کیک مکسر مشین ۔۔( ڈو مکسر )
2۔ اون بیکنگ کے لئے ۔۔
3۔ کچھ سانچے چاہیے مختلف ڈیزائن کے ۔۔
Raw Material.
1۔ میدہ
2۔ چینی
3۔ انڈے
4۔ فلوور
5۔ خشک میوہ جات ۔
5۔ کریم

ٹریننگ کہا سے لی جائے ۔۔
آپ کسی کے پاس جا کر بیکنگ کورس کر سکتے ہے ۔۔اس کے علاوہ آپ یو ٹیوب سے بھی سیکھ سکتے ہے ۔یا کسی کا پیڈ ٹریننگ کورس کر سکتے ہیں بیکنگ کا

یو ٹیوب چینل
آپ کو میں بتا دیتا ہو
Whipy whipying whipy search کرے

آپ اس بزنس کو 60 ہزار سے 1 لاکھ میں کر سکتے ہے
آپ اس بزنس میں جتنا چاہو پیسہ لگا سکتے ہو
لیکن ہمیشہ چھوٹے سے شروع کرے آپ ۔۔
کاروبار تو آپ نے سٹارٹ کر لیا سب کچھ سیٹ اپ بھی ہوگیا
تو سب سے مین ٹارگٹ تو ہمارا سیل کرنا ہے تو سیل کیسے کریں گے
چلیں اس پر بات کرتے ہیں
How to sale cake ?
1۔ آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کر کے اپنے کسٹمرز کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں ۔
اور ایک مہینہ کا 15 سے 25 ہزار کا مارکیٹنگ بجٹ بنا کر خوب پیڈ مارکیٹنگ کریں
یہ مارکیٹنگ بجٹ کم سے کم ہے اس سے اوپر جتنا ہوگا اتنا اچھا ہے

اور ایک اور بات سمال کاروباری لوگ اپنے کاروبار کو مارکیٹ نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اپنا مارکیٹنگ بجٹ پلان کرتے ہیں
اصل میں وہ اس بجٹ کو خرچہ سمجھ کر ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں
لیکن مارکیٹنگ پر پیسا لگانا ایک انویسٹمنٹ ہے نہ کہ خرچ ۔

کیوں کہ آپ کی مارکیٹنگ ہی آپ کو بزنس لا کر دے گا ۔

میں گارنٹی دیتا ہوں اگر اپ پہلے دو مہینے اپنی مارکیٹنگ کے اوپر بجٹ لگاتے ہیں منیمم 25 ہزار تو تیسرے مہینے سے اپ خود اس بجٹ کو بڑھا کر 40 یا 50 ہزار کر دیں گے
ایک دفع مارکیٹنگ بجٹ بنا کر کام کریں تو سہی آپ کو لت لگ جائے گی اس بجٹ کو بڑھانے کی

آپ نے
اپنے 5 سے 10 کلو میٹر ریڈیس پر ایڈ دکھانا ہے تا کہ آپ کے مقامی لوگوں کو آپ کا ایڈ نظر آے اور وہ آپ کو آرڈر دے سکے

اگر میں کچھ ٹارگٹ آڈینس کا ذکر کرو
جس طرح جن کی برتھڈے آرہی ہو ۔
شادی کی سالگرہ آرہی ہو ۔۔
کوئی ایونٹ ہو
ان سب کو آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر ٹارگٹ
یہ تو تھی آنلاین مارکیٹنگ جس کا بہت سکوپ اور فائدہ ہوگا دیکھ لینا

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو فزیکل مارکیٹنگ بھی لازمی کرنی ہے

2۔ آپ پھمفلٹ اور بروچئر گھروں میں پونچھا سکتے ہیں
3۔ کاروبار پہلے دن سے نہیں چلے گا آپ کو محنت اور صبر کرنا ہوگا اور اپنا نیٹ ورک سٹرونگ کرنا ہوگا ۔۔میرے خیال میں آپ کے پاس 3 مہینے کا بیک اپ ہونا چائے ۔۔
4۔ مایوس نہیں ہونا کاروبار کرتے وقت اللّه پر یقین رکھ کر step لے اللّه نے چاہا تو آپ ضرور کامیاب ہوگے ۔۔

Profit کتنا ہوگا :

یہ سوال کاروبار کرنے سے پہلے ہر کسی کے دماغ میں آتا ہے آنا بھی چاہئے

پراوفیت فوڈ کے کوئی بھی کام میں 20% 40% 50% ہوتی ہے ۔۔کچھ چیزو میں اچھا پراوفیت ہوتا ہے اور کچھ میں کم ۔۔۔۔

دعا میں یاد رکھنا
اور
اس post کو آگے share لازمی کرنا ۔۔کیا پتا آپ کے ایک share سے کوئی اس پر عمل کر لیں ۔۔اور روز گار پے لگ جائے ۔

بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔😊

نوٹ : اگر آپ کو آنلاین مارکیٹنگ سیکھنی یا اپنے کاروبار کیلئے کروانی ہے تو آپ مجھ سے رابطہ فرما سکتے ہے ۔
Whatsapp 03009450537

14/11/2024

شیر کو گھاس
مارکیٹنگ کی دنیا میں ایک اصول ہے کہ آپ کی آڈینس جو مانگتی ہے وہی دو اسے نا کہ اپنی مرضی تھوپھو
جیسے آج تک لکس صابن کمپلیٹ اور پرفیکٹ نہیں بن سکا ویسے آپکا برانڈ کبھی کمپلیٹ نہیں ہوسکتا
کوکاکولہ جیسی کمپنی جو 150 سال پرانی ہے وہ آج بھی مارکیٹنگ کے لئے وہی اصل اپنائے ہوئے ہیں جو شروع سے تھا جس ملک جاتے ہیں وہی کہ ہوجاتے ہیں وہاں کا کلچر اور وہاں کا پہناوا پہن لیتے ہیں
تو آپ کو بھی یہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ جہاں کام کر رہے ہوں وہاں کہ مطابق کام کریں
شکریہ

14/11/2024

Creative idea
اسے آپ اپنے روم ، آفس ،کام کرنے والی جگہ پر لگا سکتے ہے
تا کہ آپ اسے ہر وقت سامنے دیکھتے رہے اور کوئی بہانہ نا کرے ۔۔۔

اچھا لگے تو دوسروں کے ساتھ شیر لازمی کریں ۔۔

14/11/2024

صرف آرگینک فیس صابن آنلاین بیچ کر بھی آپ اپنا آنلاین بزنس کر سکتے ہیں ۔

مثال آپ کے سامنے ہے

ایڈ پر ویوز اور ریچ چیک کریں ۔
70 لاکھ لوگوں تک یہ ایڈ پوھنچ چکا ہے ۔

مان لیں صرف 5000 لوگوں کو اس نے اپنی پروڈکٹ سیل کی ہوگی ۔
جو کہ بہت کم ایوریج بتا رہا ہوں
اور پروڈکٹ کی پرائس
450 ہے
450 × 5000 = 2,250000
سیل بنتی ہے ۔

سوچیں کتنا سکوپ ہے آنلاین بزنس کا 😍
گھر بیٹھے آپ یہ سب کر سکتے ہے

ابھی صرف یہ ایک پروڈکٹ ہے

صرف آپ کو بیچنا آنا چاہئے 😎

Whatsapp 03009450537

14/11/2024

کامیابی یا اپنے حالات بدلنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے
آپ کو مسلسل محنت کرنی ہوگی
اور آج کے دور میں سمارٹ محنت پر فوکس کریں ۔

14/11/2024

ڈجیٹل دنیا اور انٹرنیٹ سب کے لیے برابر مواقع رکھتا ہے مگر ھر کوئی اپنے Talent اور Passion کے مطابق کچھ حاصل کر سکتا ھے۔

لیکن مستقل مزاجی پہلی سیڑھی ہے کچھ حاصل کرنے کیلئے ۔
ایک کام کو کرتے رہے جب تک آپ کا passion ہے

میں گارنٹی دیتا ہوں اگر آپ 6 مہینے سے 1 سال دے جاتے ہیں اپنے passion کو تو اس کے ایک سال بعد اپ ٹوٹلی بدل جائیں گے

14/11/2024

اگر آپ کسی اور کے لیے 40 گھنٹے فی ہفتہ کام کر سکتے ہیں، تو آپ اپنی شاموں یا اختتام ہفتہ کو اپنے آپ پر کام کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ملازمت کا ہونا آپ کو اپنی تنخواہ بڑھانے کے لیے نئی مہارتیں سیکھنے، یا کسی طرف کی ہلچل یا کاروبار شروع کرنے سے کبھی نہیں روک سکتا۔

اپنے 9-5 کو تبدیل کرنے کے لیے 5-9 کا استعمال کریں۔

بالآخر، آپ کا کام ایک انتخاب بن جائے گا نہ کہ ایک ذمہ داری۔

14/11/2024

6 بری عادتیں جو آپ کو اپنے آن لائن کاروبار کو بڑھانے سے روکتی ہیں.

1۔ توجہ کی کمی

اگر آپ 6 سے 7 اعداد و شمار سے کم کما رہے ہیں، تو آپ کو صرف کچھ چیزیں فائنل کرنی ہے

- 1 فیلڈ
- 1 بنیادی پیشکش ( Offer )
- 1 بیک اینڈ آفر ( Upsell Offer )
- 1 مارکیٹنگ چینل
- 1 لیڈ مقناطیس
( Follow up System )

سادہ رکھیں اور آگے بڑھے

2. آپ کے بزنس کی پرفارمنس کو ٹریک نہیں کرنا

ہر ہفتے آپ اپنے کاروبار کو ٹریک کریں کہاں غلط ہو رہا ہیں۔

آپ مارکیٹنگ، سیلز اور تکمیل کے لیے ہفتہ وار 3-5 میٹرکس کو دیکھیں اور جہاں کمزور ہیں اسے مظبوط بنائیں ۔

3. جذباتی فیصلے کرنا

اگر آپ پرفارمنس کو ٹریک کر رہے ہیں، تو اس سے آپ کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

جذباتی ہو کر فیصلہ کرنا آسان ہے اور ہر چیز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

...میٹرکس آپ کو بتائے گا کہ تبدیلیاں کب کرنی ہیں اور کہاں نہیں۔

4. اپنے کاروبار کو شوق یا ٹائم پاس کی طرح برتاؤ کرنا

اپنے شیڈول کو مضبوط بنائیں جیسے آپ کے پاس کل وقتی ملازمت ہے۔

اپنے شیڈول کو ایک ترتیب دے اور اس کے ارد گرد منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ اپنی ضرورت کی ہر چیز حاصل کر لیں۔

آپ اپنے باس ہیں لہذا اس کی طرح کام کریں۔

5. فروخت ہونے کا خوف۔

دنیا کو یہ جاننا ہے کہ آپ کیا پیش کرتے ہیں، لہذا انہیں اس کے بارے میں بتائیں!

جتنی جلدی آپ قبول کر سکتے ہیں آپ کو لوگوں کی مدد کے لیے "بیچنا" پڑے گا،ان کا مسلہ ٹھیک کرنا ہوگا

اتنی جلدی آپ آن لائن زیادہ پیسے کمائیں گے۔

6۔خطرے سے بچنا رسک نہ لینا

انٹرپرینیورشپ کو رسک کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس پروگرام میں سرمایہ کاری کریں، اس کوچ یا کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کریں، اشتہارات پر پیسہ خرچ کریں۔

آپ کو تب ہی پتہ چلے گا کہ یہ کام کرتا ہے، اگر آپ اسے آزمائیں گے۔

جو لوگ برداشت کرنے پر آمادہ ہوں، وہی جلد کامیاب ہوں گے۔
اور رسک لینے والا ہی کامیاب ہوتا ہے
کبھی ناکام بھی
یہ بزنس کا حصہ ہے
ناکامی سے ہارے گے نہیں بلکے سیکھیں گے ۔.

اگر آپ ان 6 حدود پر قابو پا لیتے ہیں تو آپ بڑے پیمانے پر آن لائن کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اسے محفوظ کریں
اور مزید نالج کے لیے فالو کریں

14/11/2024

پوسٹ کو آخر تک لازمی پڑھیں
آج کا بزنس آئیڈیا ویسے تو خواتین کیلئے بیسٹ ہیں
لیکن مرد حضرات بھی اسے کر سکتے ہے آسانی سے

بزنس سٹارٹ کرنے کیلئے آپ کے پاس منیمم 20 سے 30 ہزار انویسٹمنٹ ہونی چاہئے جو کہ مارکیٹنگ پر ہی لگانی ہے آپ کو
مارکیٹنگ پر پیسا ایک خرچ نہیں ہے بلکے آپ کی انویسٹمنٹ ہے
جو کہ آپ ریکوور کر لے گے بعد میں

جب تک آپ اپنے کاروبار کو مارکیٹ نہیں کریں گے تو آپ کو کوئی نہیں جانے گا اور آج کے دور میں
ہمیں آنلاین مارکیٹنگ پر فل فوکس کرنا چاہئے

یہ آئیڈیا ہر اس ایریا میں ورک کریں گا جہاں 5 لاکھ سے اوپر آبادی ہے
وہاں کے لوگوں کو ہی آپ نے اپنی سروس دینی ہے ۔

اگر آپ ایک فی میل ہے اور کپڑے سلائی کرنا جانتی ہے تو بہت اچھی بات ہے آپ اپنی اسی سكل کو استعمال کر کے اس بزنس کو سٹارٹ کرے گے

لیکن اس کام کو روایتی طریقے سے نہیں کریں گے جس طرح پہلے سے لوگ کر رہے ہیں
ویسے دیکھا جائے تو کپڑے سلائی کرنے والے اپنے گھر کی گلی محلے میں تو جانی جاتی ہے لیکن اپنے محلے سے باہر ان کو کوئی نہیں جانتا ہے ۔
اور وہ صرف انہی چند لوگوں کے کپڑے سلائی کرتی ہے جو ان کو جانتے ہے

سیزن میں انکے پاس رش ہوتا ہے لیکن اوٹ سیزن فری رهتے ہے

میں آپ کو اس ایک بزنس سے 3 طرح کے طریقوں سے پیسے کمانے کا طریقہ بتاؤ گا ۔۔

امید کرتا ہوں آپ کو میرے یہ طریقے پسند آے گے

1۔ پہلا طریقہ آپ کپڑے سلائی کی ہی سروس دے گے لیکن پورے شہر میں دے گے نہ کہ صرف اپنے گلی محلے میں اور ساتھ اگر آپ پک اینڈ ڈراپ کی سروس دیتے ہے تو یقین کریں آپ دوسروں سے الگ ہو کمپیٹیشن کو کم کر سکتے ہے ۔
اور یہی آپ کا USP ہوگا پورے بزنس کا

اس کے ساتھ آپ ایک ڈیڈ لائن دے دے کہ آپ کو 2 دن میں آپکا سلا ہوا سوٹ آپ کے دور سٹیپ پر ہوگا ۔آپ کو نہیں آنا پڑے گا ۔
تو یہ ایک اور USP ہوگیا آپ کے بزنس کا ۔

آپ نے اپنے اس بزنس کی ساری مارکیٹنگ آنلاین ہی کرنی ہے اور پروپر ایک برانڈ نام سے کام کرنا ہے

آپ نے اپنے بزنس کی سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کرنی ہے
اپنے ہی شہر میں جتنی آپ آسانی سے سروس دے سکے آپ ریڈیس لگا کر اپنی آنلاین مارکیٹنگ کر سکتے ہے

اور اپنے کام کیلئے آرڈر لے سکتے ہے
اور یقین کریں اگر آپ 2 مہینے پروپر طریقے سے مارکیٹنگ کرتے ہیں تو آپ کو فائدہ لازمی ہوگا
اور آپ کے ریگولر کسٹمر یا کلائنٹ بن جائے گے ۔

دوسرا طریقہ کمانے کا
2۔ آپ کپڑے سلائی کرنے کے ساتھ ساتھ سلائی سیکھا بھی سکتی ہیں بچیوں کو ۔
سلائی سینٹر بنا لیں اور انھیں سلائی سکھائیں اور تھوڑی سی فیس چارج کریں ۔
جب وہ کام سیکھ جائے تو انھیں اپنی ہی ٹیم میں ایڈ کر لے جو اچھا کام کرے اور محنتی ہو

ایسا کرنے سے آپ ایک ٹیم بھی بنا پائے گے اور آپکا کام %80 آٹومیشن پر ہو جائے گا

تیسرا طریقہ کمانے کا

3۔ کپڑے سلائی اور سلائی سکھانے کے ساتھ ساتھ آپ ان سٹچ کپڑے یا سلے سلائے کپڑے بھی آنلاین بیچ سکتے ہیں ۔
آپ اپنا ساتھ ایک بوتیک بھی بنا سکتے ہے لیکن اس کام کیلئے انویسٹمنٹ زیادہ کرنی ہوگی ۔
آپ سٹارٹ میں تھوڑے آرٹیکل کے ساتھ سٹارٹ لے

2 سے 3 مہینے دینے کے بعد آپ کے شہر میں آپکا نام ہوگا ۔
اگر آپ ریگولر مارکیٹنگ پر پیسا لگاتے ہیں ۔

اس کام کے آپ نے آنلاین ایڈز بہت کم دیکھے ہونگے چھوٹے شہروں نہ ہونے کے برابر ہے

اور یہ اچھا بھلا گیپ ہے مارکیٹ میں جسے آپ فل کر سکتے ہیں آسانی سے

صرف آپ کو 3 چیزوں پر فوکس کرنا ہے
پہلا اچھی مارکیٹنگ
دوسرا اچھی پروڈکٹ تیار کرنا مطلب اچھی سلائی کرنا
تیسرا پک اینڈ ڈراپ کی سروس ٹائم پر دینا جو ڈیلیوری وعدہ ہو اس پر پورا اترنا ۔

امید کرتا ہوں آپ کو یہ بزنس آئیڈیا پسند لازمی آیا ہوگا ۔۔

اگر پوسٹ اور آئیڈیا اچھا لگا ہو تو ضرور آگے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں ہو سکتا ہے کسی کے کام آجائیں ۔

نوٹ : اگر آپ اس بزنس کو پروپر سٹارٹ کرنا ہے آپ کال پر بات کر سکتے ہیں اس کے ساتھ اگر مارکیٹنگ کروانی ہو یا سیکھنی ہو میں حاضر ہوں

لیکن یہ سب پیڈ ہوگا
آپ فری میں بھی یو ٹیوب سے سیکھ سکتے ہیں ۔

14/11/2024

وہ کام سیکھیں جو آپ کو تھکاوٹ محسوس نا کروائے
مشکل سکلز
01. Python( artificial intelligence)
02. Cloud computing
03. Block chain development
04. Machine learning and data science
05. Cyber security
06. Web Development( with coding )
07. Mobile app development ( with coding )
یہ سکلز مشکل اور ٹیکنیکل ہوتی ہیں اور ان کو سیکھنے کے لئے کم سے کم ایک سے دو سال کا وقت چاہئے ہوتا ہے۔ ان سکلز کی جاب میں زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے ان سکلز میں ایکسپرٹس کی تنخواہ لاکھوں میں ہوتی ہے اور سافٹ ویئر ہاؤسز اور ٹیک کمپنیز میں ان کی لوگوں کی کافی ڈیمانڈ ہوتی ہے لیکن ان کی جاب بھی کافی محنت طلب ہوتی ہے
آسان سکلز
01. Web development ( WordPress, Shopify without coding)
02. Android app development ( basics )
03. Graphic designing
04. Video editing
05. Video animation
06. Social media marketing
07. Digital marketing
08. Paid ads
09. SEO
10. Amazon virtual assistant
11. Content Writing
12. Copywriting
یہ سکلز ٹیکنیکل سکلز کی نسبت آسان ہوتی ہیں ان سکلز کو سیکھنے کے لئے دو سے چھ ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ آپ کے کام میں نکھار آتا جاتا ہے اور آپ ایکسپرٹ بنتے جاتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ فری لانسنگ میں ان سکلز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی اور کئی آسان سکلز والے فری لانسنگ میں مشکل سکلز والوں سے زیادہ ارننگز بھی کر رہے ہوتے ہیں بس اس کے لئے صبر محنت پورٹ فولیو اور کمیونیکیشن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے
E-commerce
ای کامرس آن لائن بزنس ہوتا ہے اور اس کا مقابلہ کسی سکل سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بزنس ہمیشہ بزنس ہوتا ہے آپ کا اپنا asset ہوتا ہے اور چل جائے تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں لیکن اس میں انویسٹمنٹ چاہئے ہوتی ہے اور ہر بزنس میں کچھ رسک بھی موجود ہوتا ہے
Passive income
اس میں یوٹیوب چینل آٹو میشن ٹک ٹاک مونیٹائزیشن بلاگنگ فیسبک پیج مونیٹائزیشن وغیرہ شامل ہوتی ہے اس میں آپ کا کانٹینٹ آپ کیسی ویڈیوز بناتے ہیں اور قسمت کا کھیل بھی ہوتا ہے آپ کی ویڈیوز چینل وائرل ہو جائے تو آپ سو رہے ہوتے ہیں اور آپ کی ویڈیوز پہ ویوز آرہے ہوں تو آپ کے پیسے بن رہے ہوتے...

یہ ساری سكل ڈیجیٹل ہے اور ڈیجیٹل طریقے سے گھر بیٹھے ایک laptop سے کام کر سکتے ہیں
اور زندگی بدل سکتے ہیں ۔

صرف آپ کو 3 سٹیپ فالو کرنے ہیں
1۔ ایک سكل پکڑنی ہے
2۔ اس سكل کو منیمم 6 مہینے سیکھ کر عمل کرنا ہے اور ایکسپرٹ بننا ہے
3۔ اپنی آڈینس بنانی ہے اور مستقل مزاجی سے کام کرتے جانا ہے جو کام کریں اسے اپنی آڈینس سے لازمی شیئر کریں ۔اپنا پورا جرنی ریکارڈ کریں ۔

یہ سب آنلاین پیسا کمانے کے طریقے ہیں ۔
آج سے بسم اللّه کریں
2025 سٹارٹ ہونے پر اپنی زندگی بھی بدلے
پہلے سیکھیں اور پھر کمائیں

14/11/2024

مارکیٹنگ پر بجٹ لگانا خرچ نہیں ہے
زیادہ تر کاروبار کرنے والے اسے خرچہ سمجھ کر نظر انداز کرتے رهتے ہیں

اور اکثر ان سے یہی سننے کو ملے گا کام نہیں ہے جب کہ وہ مارکیٹنگ پر ایک روپیہ لگانے میں سوچتے ہیں

کاروبار کرنے کیلئے 5 لاکھ 10 لاکھ لگا دے گے
ڈیکوریشن ، اسٹاک ، مشینری وغیرہ پر لیکن مارکیٹنگ بجٹ پلان نہیں کریں گے

جبکہ آپ کا پورا بزنس ایک مارکیٹنگ کے سر پر ہوتا ہے دوسرا اپکی پروڈکٹ کوالٹی پر ۔

مارکیٹنگ کے بجٹ کو خرچہ سمجھنے کے بجائے اسے آپ ایک انویسٹمنٹ کا سوچیں جس کے آپ کو ریٹرن ملے گا ۔

مان لے اگر آپ 1 لاکھ مارکیٹنگ پر پیسا لگائیں گے تو اس سے 5 لاکھ یا 10 لاکھ کی سیل کر پائے گے ۔

اور ویسے بھی جب تک آپ دکھائیں گے نہیں تو بکے گا نہیں ۔

جتنے بھی آنلاین کاروبار ہے وہ مارکیٹنگ پر لاکھوں لگاتے ہیں تو لاکھوں کماتے بھی ہیں ۔

اس لئے میری ان تمام چھوٹے کاروباری لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر ایک درخواست ہے
مارکیٹنگ بجٹ بنا کر اپنے کاروبار کو آگے بڑھائیں
بجائیں یہ کہنے کہ کام نہیں ہے

اصل میں آپ اپنی آڈینس تک جاتے ہی نہیں ہیں اور نہ اپنی چیز بیچ پاتے ہیں ۔

بے شک 10 ہزار بجٹ لگائیں لیکن لگائیں ضرور آپ کو فائدہ نظر آے گا وقت کے ساتھ ساتھ

کوک یا کوئی اور کمپنی دیکھ لیں اتنی مشہور کمپنی ہے ہر کوئی اسے جانتا ہے پھر بھی وہ اپنے مارکیٹنگ کے اوپر پیسہ لگاتے ہیں
ہر سال کروڑوں روپے لگاتے ہیں اور اربوں کماتے بھی ہیں ۔

14/11/2024

میں نے ہر کامیاب شخص کی کہانی میں ایک چیز ضرور دیکھی ہے
۔ لگن۔

~کر دکھانے کی انتھک لگن۔

~لگن نہیں تو کوئی کامیابی نہیں،
کوئی اچیومنٹ نہیں ،
کوئی کہانی نہیں۔

اس لئے آپ کی Dedication اور Passion واحد پہلی چیز ہے جو آپ کو کامیابی کی طرف لے کر جانے میں مدد دیتی ہے ۔

14/11/2024

کتنا کمانا ہے اور کتنے عرصے میں کمانا ہے کاغذ پر لکھ کر ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور کوشش شروع کر دو
اپنے فوکس
مائنڈ سیٹ کے ساتھ

14/11/2024

مشکلات اور پریشانیاں کو کبھی اپنے چہرے پہ مت آنے دو کیونکہ جیسے ہی یہ آپ کے چہرے سے جھلکتی ہیں، تو یہ بات آپ کے اور اللہ کے بیچ میں سے نکل کر لوگوں تک پہنچ جاتی ہے، اور لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

آپ زندگی میں جو بھی کر رہے ہو، جس بھی مقام پر ہو، پریشانیاں آئیں گی، ہمیشہ آئیں گی، لیکن آپ ان میں سے ہنستے ہوئے گزر جاؤ گے اگر آپ کا تعلق صرف اللہ سے ہے۔ لیکن اگر پریشانیاں آپ کے چہرے اور زبان پر آنا شروع ہو گئیں، تو اس میں لوگوں کی مداخلت ہونا شروع ہو جائے گی، اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ لوگوں پر منحصر ہو جاتے ہیں اور اللہ سے آپ کا تعلق کمزور پڑ جاتا ہے۔ اور یہاں سے شروع ہوتی ہے انسان کی ایک غیر یقینی صورتحال، ایسی صورتحال جس کا کوئی اختتام نہیں ہے اور وہ قبر تک جاری رہتی ہے۔
جب بھی زندگی میں مشکل آئے، اس میں سے ہنستے ہوئے گزرو اور اللّه سے مانگو۔

14/11/2024

آپ کی سب سے بڑی موٹیویشن آپ کے والدین ،بہن بھائی ،بیوی بچے ہیں ان کو بہتر زندگی دینے کیلئے دن رات محنت کریں ۔

اس سے بڑی موٹیویشن کچھ نہیں ہو سکتی آپ کیلئے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Salman Institute of Digital Skills kills posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share