Onspot News Network

  • Home
  • Onspot News Network

Onspot News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Onspot News Network, Media/News Company, .

18/09/2021
17/09/2021
08/09/2021

مردان تخت بھائی کے مشہور چپلی کباب کے بارے میں رپورٹ سنتے ہیں مقامی صحافی محمد شاہد خان سے۔

06/09/2021

2 ستمبر سے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا مردان پی کے 53 اور پی کے 54 کے لیئے نئے گیس کنیکشن دینے کا اعلان جبکہ پی کے 52 نظر انداز ۔

05/09/2021

ٹلی نار کیطرف سے فضول کال 7272یا7273 لوگوں کے لیئے سردرد بن گیا۔

05/09/2021

مردان کے شہری علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کا راج
انسانی جانوں سے کھیلنے لگے
ایچ آر اے و مردان انتظامیہ خاموش تماشائی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں مردان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوام...
05/09/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں مردان ریجن کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل کے ازالے سے متعلق جائزہ اجلاس۔
2-9-2021

وزیر مملکت علی محمد خان، صوبائی کابینہ کے اراکین عاطف خان، شہرام ترکئی ، عبد الکریم ،ایم این اے مجاہد خان، مردان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں محکمہ آبنوشی کے تحت ٹیوب ویلز کو مزید منظم انداز میں چلانے کے لئے ہر ٹیوب ویل پر ایک کی بجائے دو آپریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ عوام کو پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو سکے۔

وزیر اعلی نے مردان ڈویژن میں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے اُنہیں فعال بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام بلا تاخیر ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں ۔

وزیراعلیٰ نے نہروں پر واقع محکمہ زراعت کی زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے اور زمینیں واگزار کرانے کیلئے فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور مساجد کی سولرائزیشن کے منصوبے کے حوالے سے دو دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سولرائزیشن کے مکمل سسٹم کی تنصیب یقینی ہونی چاہیئے اور ساتھ خراب شدہ آلات کی مرمت کا بھی طریقہ کار موجود ہونا چاہیئے، جب حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اُس کے نتائج بھی برآمد ہونے چاہئیں ۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مردان کو پورے ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کومزید بہتر بنانے ، جرائم پیشہ اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر جرائم کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مردان اور صوابی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں محکمہ اوقاف کی اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر کاروائی کی جائے اور اراضی کی واگزاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے ۔

وزیر اعلی نے مردان میں محکمہ صحت کی جاری میگا سکیموں اور پبلک پارک کے قیام کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سکیمیں بروقت مکمل ہونی چاہئیں، بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ نے زمینوں کے انتقالات کے سلسلے میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک علیحدہ اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ نے گرڈ سٹیشن چھوٹا لاہور کے قیام کا کام مکمل کرنے ، مردان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے ورکشاپ کا مسئلہ جلد حل کرنے اور کنڈ پارک کی فزبیلٹی سٹڈی تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعلی نے سپورٹس کمپلیکس تخت بھائی اور تخت بھائی بائی پاس کیلئے زمین کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

قبل ازیں شرکاءکو گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ اجلاس میں کل 45 فیصلے کئے گئے تھے جن میں سے 15 فیصلوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے ، 27 فیصلوں پر عمل درآمد کی رفتار ٹائم لائنز کے مطابق ہے جبکہ صرف تین فیصلے تکنیکی مسائل کی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چارسدہ ، مردان اور صوابی کی صحت سہولیات اور کالجوں میں مطلوبہ عملے کی فراہمی کیلئے بھرتیاں عمل میں لائی جا چکی ہیںجبکہ پی کے۔53 اور54 کے باقی ماندہ علاقوں تک گیس پائپ لائن کی توسیع کیلئے ایس این جی پی ایل کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح بیزئی ایریگشن سکیم کیلئے واٹر کورسز کی ڈویلپمنٹ کیلئے پی ڈی ڈبلیو پی کی طرف سے پی سی ٹو منظور کرلیا گیا ہے منصوبے کیلئے 9 کمپنیوں نے بڈنگ ڈاکو مینٹس جمع کرائے ہیں جن کی شارٹ لسٹنگ جلد مکمل کرلی جائے گی ۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نہروں پر تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کی جا چکی ہے جبکہ20 کلومیٹر طویل غنی خان روڈ سے تخت بھائی تک سڑک کی تعمیر پر کام شروع ہے جوآئندہ سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تخت بھائی اور مردان کے درمیان مجوزہ مقام پر ریسکیو1122 کا ایک نیا سٹیشن قائم کیاجا ئے گا۔

علاوہ ازیں مردان ، صوابی اور چارسدہ میں پرائمری تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو مطلوبہ سٹاف کی فراہمی اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

سابقہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق مردان ڈویژن میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ مردان کی طرف سے آٹھ غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

دیہی مرکز صحت جھنڈا میں گائنی یونٹ فعال کر دیا گیا ہے ۔ دارلاامانوں اور بحالی کے مراکز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔

https://www.facebook.com/100063537288635/posts/246465854147989/

01/09/2021
23/07/2021

سوات کلام ٹوور !

19/07/2021

*مڈل کلاسئیے* 😂😂
*کڑوا سچ*

۔۔پاکستان میں دو لوگ بڑے اطمینان سے ہیں‘ غریب اور امیر.

یہ جو درمیان والے
”مڈل کلاسیئے“ ہیں صحیح بیڑا ان کا غرق ہوتا ہے.
یہ رکھ رکھاؤ سے لگ بھگ امیر لگتے ہیں لیکن حالت یہ ہوتی ہے کہ گھر میں آئے روز اس وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہے کہ گھی اتنی جلدی کیسے ختم ہوگیا.

ہمارے ہاں قابل رحم اور قابل نفرت بھی دو ہی طبقات ہیں. امیر اور غریب۔ امیر قابل نفرت ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ ہے اور غریب قابل رحم ہے کیونکہ اس کے پاس پیسہ نہیں۔

پاکستان کا بجٹ بھی انہی دو طبقات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتاہے‘ گورنمنٹ بھی انہی دو طبقات پر نظر رکھتی ہے۔ درمیان میں جو سینڈوچ بنتا ہے وہ بیچارا مڈل کلاس ہے۔ امیر لوگ اسے غریب سمجھتے ہیں اور غریب لوگ امیر۔

یہ مڈل کلاسیا کون ہوتا ہے ؟.
* یہ وہ ہوتا ہے جس کے پاس بظاہر امیروں والی ہر چیز ہوتی ہے لیکن سیکنڈ ہینڈ۔
* اس کے پاس نسبتاً بہتر گھر ہوتا ہے لیکن کرائے کا۔
* گاڑی ہوتی ہے لیکن بیس سال پرانی۔
* گھر میں اے سی ہوتا ہے لیکن عموماً چلتا ائیر کولر ہی ہے۔
* کپڑے صاف ہوتے ہیں لیکن چلتے کئی کئی سال ہیں۔
* گھر میں یو پی ایس ہوتا ہے لیکن اس کی بیٹری عموماً آدھا گھنٹہ ہی نکالتی ہے۔
* اچھا موبائل بھی ہوتا ہے لیکن استعمال شدہ۔
* اس کے گھر میں ہر ہفتے پتلے شوربے والی مُرغی بنتی ہے۔
* یہ اپنے بچوں کو پارک میں سیرو تفریح کے لیے لے کر جائے تو عموماً گھر سے اچھی طرح کھانا کھا کر نکلتا ہے۔
* اے ٹی ایم کارڈ تو ہوتا ہے لیکن کبھی پانچ سو سے زیادہ نکلوانے کی نہ ضرورت پڑتی ہے نہ ہمت۔
* یہ دن رات کوئی ایسا بزنس کرنے کے منصوبے بناتا ہے جس میں کوئی خرچہ نہ کرنا پڑے۔
* اِس کی گاڑی صرف سردیوں میں بڑے کمال کی کولنگ کرتی ہے۔
* یہ جب بھی اپنے بیوی بچوں کو لے کر کسی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جاتا ہے چھ افراد کی ساری فیملی دو برگرز میں ہی بھگت جاتی ہے۔

یہ اگر ظاہر کرے کہ میرے پاس بہت پیسہ ہے تو رشتے دار ادھار مانگنے آجاتے ہیں‘ نہ بتائے تو کوئی منہ نہیں لگاتا۔
یہ اپنی اوقات سے صرف %20 فیصد اونچی زندگی گذارنے کی کوشش میں پستا رہتا ہے۔

اصل میں یہ غریبوں سے بھی بدتر زندگی گذار رہا ہوتا ہے. اس کی ساری زندگی کمیٹیاں ڈالنے اور بھگتانے میں گذر جاتی ہے۔

پاکستان میں امیروں اور غریبوں سے کہیں زیادہ تعداد مڈل کلاسیوں کی ہے لیکن یہ کسی کھاتے میں شمار نہیں ہوتے۔

ہمارے ہاں ہر وہ بندہ مزے میں ہے جس کے پاس بہت سارا پیسہ ہے یا بالکل نہیں ہے۔

جس کے پاس پیسہ ہے وہ اے سی میں سو جاتا ہے۔ جس کے پاس نہیں وہ کسی فٹ پاتھ پر نیند پوری کر لیتا ہے۔ پیسے والا کسی سے کچھ نہیں مانگتا اور غریب ہر کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر کھڑا ہوجاتا ہے۔

رگڑا اُس کو لگتا ہے جس کے پاس پیسہ تو ہے لیکن صرف گذارے لائق۔

غریبوں کی اکثریت کو یہ مڈل کلاسیے ہی پال رہے ہیں۔

کبھی کبھی تو مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ خوف خدا بھی اِس مڈل کلاس میں ہی پایا جاتا ہے۔
یہی کلاس سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔ بعض اوقات تو ان کی اپنی زندگی غریب سے بھی بدتر گذر رہی ہوتی ہے لیکن انا کے مارے یہ بیچارے کسی کو بتاتے نہیں۔

آپ نے کبھی لوئر ایلیٹ کلاس یا اپر ایلیٹ کلاس کی ٹرم نہیں سنی ہوگی۔ لوئر غریب یا اپر غریب بھی نہیں ہوتا صرف لوئر مڈل کلاس یا اپر مڈل کلاس کے الفاظ سننے کو ملتے ہیں۔

لوئر اور اپر میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہوتا. لوئر والے کے پاس موٹر سائیکل ہوتی ہے اور اپر والے کے پاس پرانے ماڈل کی کار۔ نیندیں دونوں کی اڑی رہتی ہیں۔

یہ عیدالاضحی پر قربانی کی استطاعت نہ رکھنے کے باوجود کسی اونٹ یا گائے میں حصہ ڈال لیتے ہیں۔

ان کی ساری زندگی گھر کی فالتو لائٹس آف کرنے اور بل کم کرنے کے منصوبے بناتے گذر جاتی ہے۔

یہ موبائل میں سو روپے والا کارڈ بھی پوری احتیاط سے استعمال کرتے ہیں اور گھر والوں کو آگاہ کیا ہوتا ہے کہ ایک مسڈ کال دوں تو اس کا مطلب ہے میں آرہا ہوں۔ دو مسڈ کال دوں تو مطلب ہے میں ذرا لیٹ ہوں۔

یہ ایک دن کے استری کیے ہوئے کپڑے دو دن چلاتے ہیں۔

یہ ہر دو گھنٹے بعد شک دور کرنے کے لیے بجلی کے میٹر کی ریڈنگ چیک کرتے رہتے ہیں۔

یہ کبھی بھی اس قابل نہیں ہو پاتے کہ ایک ہی مہینے میں بجلی، گیس اور پانی کے سارے بل اکٹھے ادا کر سکیں، لہذا بجلی کا بل ادا کر دیں تو گیس کا بل اگلے مہینے پر ڈال دیتے ہیں۔

ان کی اکثریت چونکہ پڑھی لکھی بھی ہوتی ہے لہذا کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتی۔

ان کے پاس بیٹیوں کی شادی کرنے کے پیسے نہیں ہوتے. اولاد کے لیے اچھی نوکری کی سفارش نہیں ہوتی اس کے باوجود یہ کسی کو دکھ میں دیکھتے ہیں تو خود بھی آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

ان کی گھر کام کرنے والی غریب ماسی چونکہ دیگر مختلف گھروں میں کام کرتی ہے اس لیے رمضان میں ہر گھر سے راشن کے نام پر لگ بھگ پچاس کلو آٹے سمیت چار پانچ ماہ کا راشن اکٹھا کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ لیکن مڈل کلاسئے پریشان رہتے ہیں کہ اپنے گھر کے لیے جو پندرہ دن کا راشن لائے تھے وہ ختم ہونے کے قریب ہے اور تنخواہ ملنے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

لیکن مڈل کلاسیا کیا کرے؟

یہ نہ زکوٰۃ مانگتا ہے‘ نہ فطرہ نہ بھیک۔
یہ صرف کڑھتا ہے، سسکتا ہے اور مرتا ہے-
(منقول)

19/07/2021

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ستمبر کی 9 تاریخ کو بلدیاتی الیکشن ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

متوجہ ہوں! الیکشن کمیشن کی
طرف سے اعلان

الیکشن پبلسٹی کا ضابطہ اخلاق!

1- سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہو گی

پوسٹر سائز : 18 انچ × 23 انچ

پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ

بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ

پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ

2- سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی

3- کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے۔

4- پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے۔

5- پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی۔

6- فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔ بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے۔

7- امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتے/بجٹ میں شمار ہوگا۔

ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
زرائع

18/07/2021

میرے عزیز ھم وطن مسلمان بھائیوں جیسا کہ عیدالاضحی قریب ہے آپنے آس پاس یتیم لاچار غریبوں کو بھی عید کےلئے مالی تعاون کرکے ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیجئے!

Gujar garhi Mardan City
17/07/2021

Gujar garhi Mardan City

تیرا کیا ھوگا کالیا😏😏
17/07/2021

تیرا کیا ھوگا کالیا😏😏

17/07/2021

یوٹیلٹی سٹورز میں بھی ہر چیز مہنگی غریب عوام اب جائیں بھی تو کہاں۔ حکومت کو صرف غریب عوام ہی نظر آ رہے ہیں!

03/07/2021

پریس ریلیز ؛
مردان ۔ بدنام زمانہ، قبضہ مافیا کے سرگرم سرغنہ الحاج محمد اسماعیل اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔حبیب اللہ عارف ڈپٹی کمشنر مردان

مردان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بدنام زمانہ الحاج محمد اسماعیل اعوان محکمہ سول ڈیفنس میں چیف وارڈن مقرر ہونے اور پولیس کی وردی میں اسلحہ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو لوٹنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان و دیگر افسران بالا کو اطلاع موصول ہوئی اسکے ساتھ ساتھ الحاج محمد اسماعیل اعوان پر 50 سے زائد ایف آئی درج ہونے اور عوام کی جانب سے مزکورہ قبضہ مافیا کے سرگرم سرغنہ کے خلاف زبردستی عوام سے آراضی قبضہ کرنے اور دوسروں کی آراضی کو کئی خریداروں پر دھوکہ دہی سےفروخت کرنے کی درخواستوں کو مدنظر رکھتےہوئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے الحاج محمد اسماعیل اعوان کے خلاف 16 جون 2021 کو ایک ماہ کیلئے 3MPO کے احکامات جاری کئیے تھے۔

مزکورہ قبضہ مافیا نے ڈپٹی کمشنر مردان کے جاری کردہ 3MPO اعلامیے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے اور بی بی اے کیلئے رٹ دائر کی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ میں تفصیلی بحث ہونے اور ضروری کاغزات پیش کرنے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے مزکورہ قبضہ مافیا کا سرگرم سرغنہ الحاج محمد اسماعیل اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مردان کے 3MPO اعلامیے کے خلاف دائر رٹ و بی بی اے دوخواست کو خارج کیا اور ڈپٹی کمشنر مردان کے اعلامے کو برقرار رکھتے ہوئے مزکورہ قبضہ مافیا کو کورٹ روم سے گرفتار کرنے اور سنٹرل جیل مردان بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مردان سے تعلق رکھنے والا مبینہ ملزم الحاج محمد اسماعیل اعوان ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ اور قبضہ گروپ کا سرگرم سرغنہ ہے جو لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرتا رہا ہے اور دوسروں کک زمین کو کئی افراد پر دھوکہ دہی سے فروخت کی۔

مذید ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوسروں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کا مکمل صفایا کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Address

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Onspot News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share