کامیابی کے 10سال!شکریہ پاکستانیوں کے اعتماد کا، نیو نیوز کو دسویں سالگرہ مبارک
22/01/2024
09/11/2022
علامہ اقبال نے اپنےخیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آوازبن گئے، مصور پاکستان نے اپنی قول وشاعری کے ذريعےقوم کوخواب غفلت سےبیدارکیا۔ احمد خان
مٹہ سوات ( پریس ریلیز) رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد خان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے 144 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنےخیالات اشعار کی لڑی میں ایسے پروئے کہ وہ قوم کی آوازبن گئے علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اُجاگر کیا اور اپنی شاعری سے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ اُن کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نا صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی، انہوں نے کہا کہ کلام اقبال نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے، جو مذہبی رواداری اور روشن خیالی کا پیغام ہے۔شاعرِ مشرق کو ان کے 144 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتےہیں، علامہ اقبال جتنے عظیم شاعر ہیں، اتنے بڑے فلسفی و سیاسی مدبر تھے۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مسلمانانِ برصغیر کی سیاسی جدوجہد کے فکری محاذ کے روحِ رواں تھے، شاعرِ مشرق نے عوام کو استبداد کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا درس دیا۔ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہےکہ آج عہد کریں، جمہور کے حقوق کی حفاظت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف فکرِ اقبال کی روشنی میں مساوات اور وسیع تر اتفاق و ہم آہنگی کے لیئے سرگرمِ عمل ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Bahar Ali journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.