Kashmir point brings up to you all political and social news of AJK.
16/01/2022
باغ آزاد کشمیر میں برفانی چیتے کی یلغار، دن دیہاڑے بکری کا شکار
15/01/2022
بریکنگ نیوز
میرپور آزاد کشمیر میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی میرپور میں اومی کرون کے 8 کیسیز رپورٹ
10/11/2021
27/09/2021
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی سابق صدر سردار محمد یعقوب خان سے ملاقات
18/09/2021
صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بینک آف آزاد جموں کشمیر کے صدر خاور سعید کی ملاقات۔
18/09/2021
بریکنگ الرٹ
دھیرکوٹ کے نواحی علاقے ساہلیاں کے مقام پر 2سالہ بیٹا باپ کی گاڑی کے نیچے آکر جانبحق ۔گاڑی کے موڑ کاٹنے کے دوران حادثہ پیش آیا
18/09/2021
آزادکشمیر کی ممتاز نوجوان سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف ضلع باغ کے صدر *راجہ وقاص نسیم مرحوم* کی سیاسی، سماجی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے *مورخہ 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات بوقت 1:00 بجے دن* کمیونٹی ہال باغ شہر میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
17/09/2021
نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو قتل کر دیا۔ شعیب اختر
17/09/2021
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ۔ ذرائع
سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا، سیریز ملتوی
17/09/2021
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بریفنگ
سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظہیر الدین قریشی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو محکمانہ امور اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی
انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مفاد کے پیش نظر میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں ، وزیراعظم کی ہدایت
ٹرانسپورٹ پالیسی از سر نو مرتب کی جائے ، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی
ملازمین کی میرٹ پر سینیارٹی لسٹ کے ساتھ ساتھ سلیکشن بورڈز کا بر وقت انعقاد یقینی بنائی جائے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ہدایت
16/09/2021
آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی گاؤں دھڑے، قریشی آباد، کے مقام پر افسوسناک واقعہ۔
ملائکہ دختر محمد ریاض جس کی شادی کو ابھی پندرہ دن ہوئے ہیں۔ محمد حضر ولد محمد بشارت اس کا شوہر ہے۔ محمد خضر اور محمد بشارت نے لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان میں محمد خضر، محمد بشارت، محمد اسد، محمد شفقت، شہناز بیگم اور صائمہ غیرہ شامل ہیں۔ تشدد کی وجہ سے لڑکی کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی ہے۔
رات لڑکی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر رکھا تشدد کی وجہ سے لڑکی بے ہوش ہو گئی اور ملزموں نے سمجھا کہ لڑکی مر گئی۔ لیکن صبح ہوتے ہی لڑکی کو ہوش آیا اور وہ اپنے چچا جو قریب ہی رہتے ہیں کہ پاس پہنچی جب انہوں نے بچی کو دیکھا تو فورا ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لے کر گے جہاں بچی کا میڈیکل ہوا اور پتہ چلا کہ لڑکی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ملزمان اثر و رسوخ والے ہیں۔
16/09/2021
16/09/2021
مظفرآباد
*آزادجموں و کشمیر کابینہ کے فیصلے*
وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نیازی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس
کابینہ نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے 6 ماہ کے اہداف مقرر کر دیے
*سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، بجلی پانی کی فراہمی، ڈاکٹرز اور استاتذہ کی حاضری یقینی بنانا ششماہی اہداف میں شامل*
*کابینہ کا مظفرآباد ، میرپور اور راولاکوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ*
*کابینہ کا استور کیل سڑک کے علاوہ شونٹر ٹنل ہائی وے کا کام این ایچ کے ساتھ ملکر شروع کرنے کا فیصلہ*
*کابینہ نے ایڈھاک ایکٹ ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی*
*کابینہ کا ایک سال میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان*
*بلدیاتی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم*
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی اے ڈی پی کو ریویو کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال کی ہدایت
کابینہ کا احتساب ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل
محکمہ جات محنت لگن سے کام کریں، وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا خطاب
86 ہزار بچوں کو ہر صورت سکولوں میں داخل کروایا جائے، وزیر اعظم
وزیر اعظم پاکسان عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر
اپنا بچے گا نہ پرایا' احتساب سب کا ہوگا، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی
انتظامیہ اور پولیس عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
16/09/2021
میرپور میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا
چند لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں اڑان بھرنے کی تیاریاں۔
16/09/2021
ہٹیاں بالا پولیس کا چھاپہ 174 بوتل شراب برآمد۔
16/09/2021
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھاس کٹائی کا سیزن شروع۔
16/09/2021
سردار تنویر الیاس اور چوہدری علی شان سونی آج بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔
16/09/2021
صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سینٹرل بار ایسوسی ایشن اور کشمیر بار کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
16/09/2021
کیا حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کروا پائے گی؟
16/09/2021
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ۔
15/08/2021
پاکستان تحریک انصاف ضلع باغ کے صدر اور سابق وزیر کرنل نسیم مرحوم کے بیٹے راجہ وقاص نسیم خالق حقیقی سے جا ملے۔
15/08/2021
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مجاہد منزل آمد.
قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے تفصیلی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
15/08/2021
بریکنگ نیوز
افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.