Ziarat News Network

  • Home
  • Ziarat News Network

Ziarat News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ziarat News Network, Media/News Company, .

زیارت فائرنگقبائلی تنازع کے اڑ میں  جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ کے رائشگاہ پر اندھا دھند فا...
23/06/2024

زیارت فائرنگ
قبائلی تنازع کے اڑ میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ کے رائشگاہ پر اندھا دھند فائرنگ، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاورخان کاکڑ کے رائشگاہ کو ٹارگیٹ کیاگیا، گھر میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گہیں ہے

23/10/2023

“Tripping Skies” Rate this image 1/10
Image by Lars_Pohlmann

آج مورخہ 1،6،2023 کو جناب سول جج 1 کوئٹہ کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مختار خان یوسفزئی ،خوشحال خان کاکڑ ،رضا ...
01/06/2023

آج مورخہ 1،6،2023 کو جناب سول جج 1 کوئٹہ کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے
مختار خان یوسفزئی ،خوشحال خان کاکڑ ،رضا محمد رضا ۔نصراللہ زیرے اور ان تمام دیگر افراد جو پشتونخوا ملی پارٹی سے خارج کیے گئے تھے ان کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام ،جھنڈا اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بیانات اور پارٹی فلیٹ فارم اور انتخابی نشان استعمال کرنے سے روک دیا اور مزید پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ذیلی تنظیموں پشتونخوا لاہرز فورم اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نام سے بھی روک دیا ۔کیس کی پیروی پشتونخوا لاہرز فورم کے سینئر وکلا ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نعمت اللہ اچکزئی ۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ خان ناصر ،ایڈوکیٹ اسد خان اچکزئی ،ایڈوکیٹ بشیر کاکڑ ۔ایڈوکیٹ رحمت اللہ میاں خیل ۔ایڈوکیٹ جہانگیر مندوخیل ۔ایڈوکیٹ شیر یار اچکزئی اور ایڈوکیٹ سھیل خان ترین نے کی۔

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی زیارت شہر غوسکی علاقائی کانفرنس آج پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زی...
26/05/2023

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی زیارت شہر غوسکی علاقائی کانفرنس آج پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت پارٹی ضلعی دفتر حال زیارت میں منعقد ہوا
کانفرنس میں تمام یونٹوں کے مندوبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
کانفرنس میں پارٹی کے سابق علاقائی سیکرٹری سردار میروائیس خان نے تنظیمی اور سیاسی رپورٹ پیش کی جسکی شرکاء نے منظوری دیتے ہوئے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا
جس کے مطابق علاقائی سیکرٹری شاہ حسین، علاقائی سنیئر معاون سیکرٹری عبدالرزاق سمیت 19 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا
کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی سیکرٹری کبیر خان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار حبیب الرحمن دمڑ، نظام عسکر سردار میروائیس خان نور محمد نورک اور محمد دین صاحب اور دیگر نے خطاب کئے -

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام آج کواس عربی میں پارٹی خسنوب اور پیلہ علاقائی یونٹوں کا مشترکہ کانفرنس پار...
17/05/2023

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام آج کواس عربی میں پارٹی خسنوب اور پیلہ علاقائی یونٹوں کا مشترکہ کانفرنس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محترم عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت منعقد ہوا
کانفرنس کے مندوبین نے اتفاق رائے سے خسنوب علاقائی سیکرٹری کیلئے عبدالستار سنیئر معاون سیکرٹری داؤد خان پانیزئی سمیت21 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کی جبکہ پیلہ علاقائی سیکرٹری کیلئے ملک رفیع اللّٰہ کاکڑ سنیئر معاون سیکرٹری کیلئے خیال محمد خلیل سمیت 11 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کی گئی جس سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سردار میروائیس خان کاکڑ نے حلف لیا
کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرحیم زیارتوال صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار حبیب الرحمن دمڑ، نظام عسکر، حبیب الرحمن بازئی سردار میروائیس خان کاکڑ ملک شاہ محمد پانیزئی، شمس الدین اور سید محمد روشان نے خطاب کیں۔
(جاری کردہ پشتونخوامیپ میڈیا سیل زیارت)

17/05/2023

*تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں موجود اراکین موجودہ صورتحال پر مکمل خاموش*

بلوچستان کابینہ میں شامل پی ٹی آئی کے وزراء اور مشیروں کا پارٹی چھوڑنے پر غور

عمران خان اور پی ٹی ائی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے 7 اراکین صوبائی اسمبلی میں 1 نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی گروپ کی اکثریت کا جھکاو پیپلز پارٹی کی طرف ہے۔ ذرائع

*پی ٹی آئی کارکنوں کا صوبائی وزراء, ڈپٹی سپیکر اور مشیروں کی خاموشی پر غم و غصّے کا اظہار**تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں موجود اراکین موجودہ صورتحال پر مکمل خاموش*

بلوچستان کابینہ میں شامل پی ٹی آئی کے وزراء اور مشیروں کا پارٹی چھوڑنے پر غور

عمران خان اور پی ٹی ائی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے 7 اراکین صوبائی اسمبلی میں 1 نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی گروپ کی اکثریت کا جھکاو پیپلز پارٹی کی طرف ہے۔ ذرائع

*پی ٹی آئی کارکنوں کا صوبائی وزراء, ڈپٹی سپیکر اور مشیروں کی خاموشی پر غم و غصّے کا اظہار*

ہرنائی:شاہرگ سے گمشدہ بچہ،صوبائی وزیر کے گھر سے بازیابہرنائی:صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے قریبی ساتھیوں کی 12 سالہ لڑکے س...
17/05/2023

ہرنائی:شاہرگ سے گمشدہ بچہ،صوبائی وزیر کے گھر سے بازیاب
ہرنائی:صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے قریبی ساتھیوں کی 12 سالہ لڑکے سے 20 روز تک زیادتی کا انکشاف
ہرنائی:صوبائی وزیر کے بنگلے پر چھاپہ مارنیوالا ایس ایچ او نجیب اللہ کو کارروائی والے روز ہی ٹرانسفر کردیا گیا،پولیس ذرائع
ہرنائی:واقعہ میں ملوث 2 افراد گرفتار،ایک ٹھیکیدار جبکہ دوسرا لیویز اہلکار ہے،پولیس ذرائع
ہرنائی:متاثرہ بچے کے بھائی نے ایف آئی آر درج کرائی،پولیس ذرائع
ہرنائی:متاثرہ بچہ غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے

04/09/2022

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع زیارت ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین محترم عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں پارٹی زیارت اور سنجاوی سے ضلع ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے آراکیںن شریک ہوئے
اجلاس میں پارٹی کے گزشتہ تنظیمی اور سیاسی رپورٹ پیش کی گئ اور آئند لائحہ عمل کیلئے مختلف تنظیمی فیصلے کیے گئے جس کے مطابق تمام علاقائی یونٹوں کو تاکید کی گئ کہ تمام ابتدائی یونٹوں کے کانفرنسز 20 ستمبر تک مکمل کئے جاے
اجلاس میں اتفاق رائے سے قائم مقام ضلعی سیکرٹری کیلئے سردار میروائیس خان اور ضلعی قائم مقام سنئیر معاون سیکرٹری کیلئے عبدالوہاب دمڑ کو چنا گیا،
اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے صوبے بھر کی طرح ضلع زیارت میں بھی تبائی مچائی ضلع زیارت میں شدید بارشوں سے 2 ڈیم ٹوٹے، سیکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب نے زمینداروں کی محنت پر پانی پھیر دیا کئی پر مکمل تو کئ پر آدھے باغات بہا کر ساتھ لے گئے جس سے زمینداروں کو اربوں روپوں کے نقصانات ہوئے، اس کے علاؤہ رابطہ سڑکے پل سمیت انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوکر رہ گیا اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور بلخصوص ضلعی انتظامیہ کا کردار انتہائی مایوس کن اور جانب دار رہا ایک آدھ ٹینٹ جو موسمی لحاظ سے انتہائی کمزور اور اسی طرح خوراکی مواد جو سلیکٹڈ صوبائی وزیر کے ایماء پر حکومتی جماعت کے کارکنوں پر تقسیم کر کے فوٹو سیشن کیا گیا اور اصل متاثرین اب بھی بے یار و مدد گار پڑے ہیں اس کے علاؤہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو ریلیف کے مد میں جاری کردہ فنڈ سے اب تک زیارت میں ایک روپے تک خرچ نہیں کیا گیا ھم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں ضلع زیارت کو آفت زدہ قرار دے کر فوری طور پر ضلع کے سطح پر سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک با اختیار کمیٹی بنائی جاۓ جو اس تمام صورتحال کی نگرانی خود کرے اور اس کے علاوہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا آغاز کیا جاے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کہاں پر کتنے نقصانات ہوۓ ہیں۔

11/06/2022

یوتھ اپئیرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت میں منعقدہ ڈویژنل یوتھ فیسٹیول میں زیارت کے طلباء اور نوجوانوں کی عدم موجودگی سوالیہ نشان

29/05/2022

میونسپل کمیٹی وارڈ 2 پر دوبارہ پولنگ کرانے کے امکانات

29/05/2022

زیارت میونسپل کمیٹی وارڈ 2 میں مبینہ دھاندلی ۔ کاونٹنگ روک دی گئی

پشتونخوا میپ اور جمعیت علمائے اسلام کا مشترکہ امیدوار محمد عیسیٰ خان)امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی زیارت وارڈ ...
22/05/2022

پشتونخوا میپ اور جمعیت علمائے اسلام کا مشترکہ امیدوار
محمد عیسیٰ خان)
امیدوار برائے جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی زیارت وارڈ نمبر 2)
انتخابی نشان مٹکا (منگے) کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بناۓ

زیارت ایم سی وارڈ نمبر 2 سے جمعیت علمائے کا امیدوار پشتونخوا میپ کے حق میں دستبردارزیارت: میونسپل کمیٹی زیارت کے وارڈ نم...
19/05/2022

زیارت ایم سی وارڈ نمبر 2 سے جمعیت علمائے کا امیدوار پشتونخوا میپ کے حق میں دستبردار
زیارت: میونسپل کمیٹی زیارت کے وارڈ نمبر 2 پر جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار محمد جان کاکڑ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار عیسیٰ خان سارنگزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میونسپل کمیٹی زیارت پر پشتونخوا میپ اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد کے تناظر میں وارڈ نمبر 1 کے بعد وارڈ نمبر 2 پر بھی آج جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی نیاز محمد کاکڑ کے رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پشتونخوا میپ اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے پشتونخوا میپ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سابق ڈسٹرکٹ چیرمین زیارت سردار میروایس خان جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی نیاز محمد کاکڑ مولوی اللہ داد صاحب و دیگر نے خطاب کیا
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد و اتفاق وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ آپنے وطن اور علاقے کے وسیع تر سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑے اور اپنے عوام کی بہتر خدمت کرے
مقررین نے سلیکٹڈ صوبائی وزیر کے زیارت و سنجاوی کے مسلسل دورے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر گاؤں گاؤں جاکر عوام کو بے وقوب بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں موصوف سولرز، پانی کے بور، سرکاری نوکریوں اور دیگر مراعات کا لالچ دیکر عوام کی راۓ کو بدلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہر گز کامیاب نہیں ہوسکتے مقررین نے الیکشن کمیشن سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی وزیر کو ان غیر قانونی اقدامات سے روکھ کر فی الفور الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر نائل قرار دیا جاۓ
اس موقع پر محمد جان کاکڑ نے پشتونخوا میپ کے امیدوار عیسیٰ خان سارنگزئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا
تقریب میں قبائلی رہنماء سردار قاسم خان سارنگزئی شاہ زمان خان عبدالمنان سارنگزئی و دیگر بھی شریک تھے
یاد رہے اس سے پہلے وارڈ نمبر 1 پر پشتونخوا میپ کا امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوا تھا

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی زیارت پیلہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی وام میں عوامی اجتماع اور کواس مموزن میں پارٹی ...
18/05/2022

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی زیارت پیلہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی وام میں عوامی اجتماع اور کواس مموزن میں پارٹی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا ان اجتماعات سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محترم خوشحال خان کاکڑ، ملک سفر خان، گلاب خان و دیگر نے خطاب کئے
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون عوام کی ترجمان پارٹی کی حثیت سے عوام کی حمایت کے زور پر روز اول سے جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کرتے آرہی ہے پارٹی کی تاریخ خان شھید سے لیکر ملی شھید عثمان کاکڑ کی شھادت تک قربانیوں سے بھری پڑی ہے
اور پارٹی آئیندہ بھی پشتونخوا وطن کی دفاع اور مظلوم و محکوم عوام کی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی
مقررین نے سلیکٹڈ صوبائی وزیر کی زیارت و سنجاوی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کمپین چلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن و کمیشن کے سوا کچھ نہیں کیا اور اب پیسوں اور سرکاری وسائل کے زور پر عوام کی راۓ کو بدلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے
مقررین نے الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنر زیارت کی مجرمانہ خاموشی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا یہی رویہ رہا تو عدالت سمیت احتجاج کا ہر حق استعمال کرینگے
اس کے علاؤہ خوشحال خان کاکڑ نے ورچوم ملک گل باران گراؤنڈ میں ملی شھید عثمان خان کاکڑ کے نام پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمان خصوصی کے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
اس سے پہلے خوشحال کے پہنچنے پر مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا پھول کی پتیاں نچھاور کی گئ اور انہیں جلوس کی شکل میں لایا گیا۔

 عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت کے رہنما نقیب اللہ کاکڑ نے اپنے خاندان سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کی...
15/05/2022


عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت کے رہنما نقیب اللہ کاکڑ نے اپنے خاندان سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،
شمولیتی پروگرام کا انعقاد پشتونخوا میپ کے ضلعی دفتر زیارت میں منعقد ہوا جس کی صدارت پشتونخوا میپ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری سردار میروایس خان نے کی تقریب سے پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما سردار سراج وزیر، سرور خان کاکڑ، نقیب اللہ کاکڑ، عیسیٰ خان و دیگر نے خطاب کیا،
مقررین نے نقیب کاکڑ کے شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایسے حالات میں شمولیت کا اعلان کیا ھے جب پشتونخوا وطن کے طول و عرض میں ایک بار پھر ایک نئے جنگ کی تیاری کی جارہی ہے جسکی پشتون وطن ہرگز متحمل نہیں ہوسکتی اور ان بدلتے ہوئے حالات کا مقابلہ صرف اور صرف ایک منظم سیاسی تنظیم کے ذریعے ہی ممکن ہے جسکی بنیاد بابائے پشتون خان شھید عبدالصمد خان اچکزئی نے رکھی ھے
مقررین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی وزیر نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلقے میں باقاعدہ الیکشن کمپین شروع کی ہے جس میں نہ صرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے بلکہ سولر پینل سمیت مختلف اسکیمات کا لالچ دیکر لوگوں کی ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کی ھم پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سلیکٹڈ وزیر کی ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاۓ بصورت دیگر پارٹی سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی
مقررین نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرے اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کرۓ اور انہیں کامیاب بناۓ۔

علی محمد ولد حاجی اسماعیل ۔حاجی عبدلخالق حاجی عبدلغنی عبدلوھاب کا بھائی بابا خرواری والا طویل علالت کے بعد کوئٹہ کے سول ...
03/02/2022

علی محمد ولد حاجی اسماعیل
۔حاجی عبدلخالق حاجی عبدلغنی عبدلوھاب کا بھائی بابا خرواری والا طویل علالت کے بعد کوئٹہ کے سول ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو کل 11:30 ہرنائی ناکس کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا

Congratulations🎊 زیارت شہر سے تعلق رکھنے والے اویس خان سارنگزئی ولد مرحوم فیروز خان سارنگزئی نے صوبائی سطح پہ بلوچستان ک...
02/02/2022

Congratulations🎊
زیارت شہر سے تعلق رکھنے والے اویس خان سارنگزئی ولد مرحوم فیروز خان سارنگزئی نے صوبائی سطح پہ بلوچستان کے کوٹے پر پاکستان میرین اکیڈمی کراچی میں بطور کیڈٹ داخلہ کنفرم کرلی، شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتےہیں

پشتونخوا میپ کا سینئر ڈپٹی چیرمین شپ زیارت کے لئے عزاز،:ہمارے معاشرے میں سیاست کو دور جدید میں بھی یہ کہہ کر ٹھکرایا جات...
01/02/2022

پشتونخوا میپ کا سینئر ڈپٹی چیرمین شپ زیارت کے لئے عزاز،
:ہمارے معاشرے میں سیاست کو دور جدید میں بھی یہ کہہ کر ٹھکرایا جاتا ہے کہ یہ پیسوں والے خوانین نوابوں اور سرداروں کا پیشہ ہیں عام بندہ اس سے دور رے تو ہی بہتر رے گا اور اگر وہ چاہے بھی تو پارٹی میں صرف کارکن ہی رے گا اور وہ بھی صرف وہ کارکن جس کو جھنڈے لگانے، وال چاکنگ جیسے مشکل کام کرنے کے وقت یاد کیا جاتا ہو
لیکن ھم آج ایسے سیاسی شخصیت کا ذکر کر رے ہیں جنہوں نے یہ تمام تاثرات غلط ثابت کر دیے اور یہ عملاً ثابت کردیا کہ اگر بندہ ایماندار ہو اپنے مقصد کے ساتھ مخلص ہو تو یہ تمام تاثرات مفروضے ہی رہ جاتے ہیں
اور اس شخصیت کا نام ہے محترم عبدالرحیم زیارت وال صاحب
موصوف کا تعلق ضلع زیارت کے ایک چھوٹے گاؤں کواس سے ہے موصوف نے زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی لی اگر چہ علاقے میں مذہبی اور قبائلی سیاست کے چرچے تھے ان کے علاؤہ افکار رکھنے والوں پر براہ راست کفر کے فتویے لگائے جاتے تھے لیکن آپ نے ان تمام باتوں کا پرواہ کئے بغیر پشتون قومی تحریک کے انقلابی سنگر اور نیشنلزم کے افکار سے سرشار طالب علموں کے لشکر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنے جد وجہد کا آغاز کیا
آپ پی ایس او کے گھڑ سمجھے جانے والے ادارے سائنس کالج یونٹ میں بطورِ عام کارکن کے تنظیم میں شامل ہوے آپ باباے پشتون خان شھید عبدالصمد خان اچکزئی کے نظریے اور فکر سے متاثر تھے آپ پی ایس او کے ساتھ ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں بھی ہر وقت متحرک رہتے تھے آپ پشتونخوا ایس او اور پشتونخوا میپ کے مختلف عہدوں پر خوش اسلوبی سے اپنی زمہ داریاں سر انجام دیتے آرہے ہیں اپنے تنظیمی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ ہر وقت اپنے عوام کے دکھ درد میں شریک رہے ہیں آپ نے کئ دفعہ پارٹی کی طرف سے جنرل الیکشنوں میں بھی حصہ لیا مختلف سازشوں کے ذریعے ہر بار آپ کو ہرایا جاتا تھا لیکن آپ ایک کٹر سیاسی کارکن کی طرح مستقل مزاج رے اور ہمیشہ عوام کی طاقت پر یقین رکھا بل آخر آپ کو پارٹی کے ٹکٹ پر ہرنائی کے حلقے سے شاندار کامیابی ملی اور آپ کو اپنے عوام کا کیس اسمبلی کے فلور پر لے جانے کا موقع مل گیا آپ اسمبلی میں نہ صرف ہرنائی بلکہ پورے صوبے کا آواز بن کر سامنے آئے آپ نے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر زبردست کردار ادا کیا ایم پی اے ہوتے ہوئے آپ نے ہرنائی کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے دن رات کام کیا اور علاقے کی پسماندگی کم کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے
2008 کے الیکشن میں پارٹی نے جنرل مشرف کے خلاف اے پی ڈی ایم کے ساتھ الیکشن کا بائیکاٹ کیا اس دوران بھی آپ نے اپنے عوام اور پارٹی کے لیے دن رات کام کیا اور 2013 کے جنرل الیکشن میں پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی یوں ہرنائی کے عوام نے اپنے پارٹی پر اعتماد کرتے ہوے ایک بار پھر آپ کو ایم پی اے شپ سے نوازا اور آپ نے بھی ہرنائی سمیت پورے صوبے میں وہ ترقیاتی کام کئے جس کے مخالفین بھی متعرف ہیں اس دوران آپ پارٹی کے مرکزی و صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدوں پر فائز رہے آپ اور شھید عثمان خان کاکڑ کے ٹیم ورک نے پارٹی کو جنوبی پشتونخوا کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ثابت کر دیا یوں پارٹی کیلئے آپ کے تنظیمی اور سیاسی خدمات کے عوض قومی کانگرس 29،28 جنوری 2022 میں آپ جیسے گراس روٹ لیول سے اٹھنے والے سیاسی کارکن کو مرکزی سینئر ڈپٹی چیرمین کے عہدے پر فائز کردیا جو نہ صرف آپ بلکہ زیارت اور ہرنائی کے عوام کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں۔

زیارت میں مانگی ڈیم واقعے کے خلاف احتجاج
03/09/2021

زیارت میں مانگی ڈیم واقعے کے خلاف احتجاج

26/08/2021

افسوسناک خبر
زیارت
کچھ کے علاقے مانگی ڈیم کے قریب لیویز موبائل میں دھماکا.
لیویز میجر زمان زندرہ سمیت 6 اہلکار شہید, لیویز زرائع

افسوسناک خبرممتاز عالم الدین مولوی حسن سارنگزئی انتقال کرگئے وہ عبید اللہ، محمد حسین کے والد تھے نماز جنازہ کا اعلان بعد...
07/08/2021

افسوسناک خبر
ممتاز عالم الدین مولوی حسن سارنگزئی انتقال کرگئے وہ عبید اللہ، محمد حسین کے والد تھے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا، جبکہ تدفین خرواری بابا کے قبرستان میں ہوگی

زیارت حالات کے پیش نظر FA/FSc کے امتحان کیلیے دو سنٹرز بنائے گئے ہیں
20/06/2021

زیارت حالات کے پیش نظر FA/FSc کے امتحان کیلیے دو سنٹرز بنائے گئے ہیں

زیارت گاوں گڈہ میں شیہد ضیاءالدین سارنگزٸی کی فاتحہ جاری دکی کے سردار معصوم خان ترین جمعیت کے ضلعی امیر مولوی نور الحق ج...
16/06/2021

زیارت گاوں گڈہ میں شیہد ضیاءالدین سارنگزٸی کی فاتحہ جاری
دکی کے سردار معصوم خان ترین جمعیت کے ضلعی امیر مولوی نور الحق جمیت کے جنرل سکیرٹری حافظ کفایت اللہ مولانا جمیل دوتانی مولوی امین اللہ اور دیگر لوگ فاتحہ کررہے ھیں

05/06/2021

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے #زیارت کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں خطاب کر رہے ہے

بلیلی میں ایف سی چیک پوسٹ کا قیام توہین عدالت ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
24/05/2021

بلیلی میں ایف سی چیک پوسٹ کا قیام توہین عدالت ہے
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

دل ميں تو رنگ رنگ کے نقش و نگار تهے                         نہ جاتے کس خيال ميں اندهیرا ہوگیاوادی زيارت ميں تين يا چار س...
21/05/2021

دل ميں تو رنگ رنگ کے نقش و نگار تهے
نہ جاتے کس خيال ميں اندهیرا ہوگیا

وادی زيارت ميں تين يا چار سال پہلے zero point کے تفريحی و بالائی مقام پر ايک پارک کی بنياد ڈال دی گئی جسکی پرانی و نئی تصاوير ميں نے شئیر کی ہیں.
اسکی ترقی کيلئے کام بھی کئے گئے اور يہ پارک زيارت کي خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھايہ پارک واقع بهی اس مقام پر ہوا تھا جہاں سے باقاعده گهنے جنگل کا آغاز ہوتا ہیں. اسکے ساتھ دوسرے پهول اور بوٹياں اسکی زينت و زيبائش کا نظاره پوش کر رہی تھی ۔
آج نظر کچھ الگ منظر پيش کر رہی تھی بڑی تعداد میں heavy machineries کے زريعے پورے پارک کا نقشہ ہی بدل دیا گيا تھا نہ پهول تھے نہ ہی کوئي جنگلی پودا.
تعميرات کا کام زور و شور سے جاری تھا حسن وادی اب ايک ويران گاؤں جيسا منظر دے رہا تھا ۔
اس منظر کو ديکھ کر محکمہ جنگلات کی ايک حقيقت مجھ پر واضح ہوی کہ ابهی تک ان کی طرف سے اس کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنی حالانکہ دریافت کرنے پر اس کام کو شروع ہوے 4 ماہ ہوے ہیں ۔
اس تعمير ميں جنگلی حياتيات کو سخت ترين نقصان پہنچاياں گيا ہیں
آج اس پر خاموش رہنے کا وقت نہیں
محکمہ جنگلات کا دعوه هيں کہ وہ جنگلات و جنگلی حيات کی حفاظت کيلئے کوشاں هيں تو پهر یہ کیا ہیں ؟؟؟؟؟
بتائے کہ اس خوبصورت پارک کو کس لئے اجهاڑا گيا؟؟؟؟؟
اور ان تعميرات کا مقصد کيا ہیں؟؟؟
اور یہ کام کون اور کیوں کر رہا ہیں؟؟؟
کس قانون کے تحت heavy vehicles کے زریعےforest range کو اجھاڑ کر چٹيل ميدان بنايا جا رہا ہیں؟؟؟؟

جس شخص نے يہ کام شروع کيا ہیں اب تک سارا محکمہ action کیوں نہیں لے رہا؟؟؟؟
مقامی باشندوں پر تو شير بن کر دهاڑتے ہو آج انکے جنگلات کو اپنے ہی ہاتھوں سے اجھاڑ رہے ہو ۔
زيارت شہر کا واحد سرمایہ یہاں کا جنگل اور خوبصورتی ہیں
آج يکے بعد ديگرے زيارت کا ہر خوبصورت مقام کا یہی حال ہو رہا ہیں
اگر يہ سلسلہ يوں هی چلتا رها تو زيارت شہر چند هی سالوں ميں اپنی خوبصورتی کھو دے گا

 #زیارت میں  #سیاحوں کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔ ہمارے ہوٹل ریسٹورنٹ۔ گیسٹ ہاؤس۔ دکان کرائے کے گاڑی اور ہماری کاروبار اس...
11/05/2021

#زیارت میں #سیاحوں کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔ ہمارے ہوٹل ریسٹورنٹ۔ گیسٹ ہاؤس۔ دکان کرائے کے گاڑی اور ہماری کاروبار اسی سیاحوں وابستہ ہیں سیاحوں کی بندش نامنظور۔ عوام

کوئٹہ ‘ سرینا ہوٹل کے پارکنگ میں دھماکے کی اطلاع
21/04/2021

کوئٹہ ‘ سرینا ہوٹل کے پارکنگ میں دھماکے کی اطلاع

05/04/2021

گرینڈ الائنس کا احتجاجی دھرنا

زیارت میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے شک میں ایک شخص گرفتار   جو  #شیرین یونین نثراد اور تاندوانی کا رہائشی ہے جس نے گزشتہ ر...
31/03/2021

زیارت میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے شک میں ایک شخص گرفتار
جو #شیرین یونین نثراد اور تاندوانی کا رہائشی ہے جس نے گزشتہ روز ایک 5 سالہ لڑکی کے ساتھ #تاندوانی میں زیادتی کی کوشش کی تھی اور اب لیویز والوں نے گھر والوں کے FiR درج کرنے پر حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا ہے ۔
#یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ بندہ لورالائی کے علاقے سے میں بھی ملوث تھا ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziarat News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share