Hassa balakot news

  • Home
  • Hassa balakot news

Hassa balakot news about hassa balakot

05/05/2023

بالاکوٹ کے نواحی گاؤں حسہ میں آٹھ سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی پشت پناہی کرنے اور گناہ وجرم کو چھپانے کیلئے بچی کے گونگے بہرے والدین پر مبینہ دباؤ ڈالنے والی غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر لگائ گئ پنچائیت میں شامل تمام افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار کئیے گئے ملزمان میں لیاقت علی ولد رحمت اللہ سکنہ حصاری ، سراج محمد ولد محمد شفیع سکنہ لسو زمداری ، ایاز احمد ولد رحمت اللہ سکنہ حسہ ، مظہر اقبال ولد غلام حسن سکنہ حسہ اور یاسر بلال ولد محمد شفیع سکنہ حسہ شامل ہیں۔

05/05/2023
01/08/2022

"کلماں چھوٹیاں رکھاں کہ وڈیاں"

ایک مراثی بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا۔
یہ روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتا تھا۔ اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہتا۔ اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سرانجام دیتا رہتا، اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا۔

ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا، حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ سے زیادہ قریب ہوں۔ میں آپ کا وفادار بھی ہوں۔ آپ اس کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے۔
بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا،
میں تمہیں وزیر بنانے کیلئے تیار ہوں۔ لیکن تمہیں اس سے پہلے ٹیسٹ دینا ہوگا۔
نائی نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا،
'آپ حکم کیجئے'
بادشاہ بولا۔ بندرگاہ پر ایک بحری جہاز آیا ہے۔ مجھے اس کے بارے میں معلومات لا کر دو۔
نائی بھاگ کر بندرگاہ پر گیا۔ اور واپس آ کر بولا۔ جی جہاز وہاں کھڑا ہے۔
بادشاہ نے پوچھا۔ یہ جہاز کب آیا؟ نائی دوبارہ سمندر کی طرف بھاگا، واپس آیا، اور بتایا، 'دو دن پہلے آیا'
بادشاہ نے کہا۔ یہ بتاﺅ یہ جہاز کہاں سے آیا؟ نائی تیسری بار سمندر کی طرف بھاگا، واپس آیا، تو بادشاہ نے پوچھا جہاز پر کیا لدا ہے؟
نائی چوتھی بار سمندر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا۔
قصہ مختصر۔ نائی شام تک سمندر اور محل کے چکر لگا لگا کر تھک گیا۔
اس کے بعد بادشاہ نے وزیر کو بلوایا اور اس سے پوچھا۔ کیا سمندر پر کوئی جہاز کھڑا ہے؟
وزیر نے ہاتھ باندھ کر عرض کیا۔

جناب دو دن پہلے ایک تجارتی جہاز اٹلی سے ہماری بندرگارہ پر آیا تھا۔ اس میں جانور، خوراک اور کپڑا لدا ہے۔ اس کے کپتان کا نام یہ ہے۔ یہ چھ ماہ میں یہاں پہنچا۔ یہ چار دن مزید یہاں ٹھہرے گا۔ یہاں سے ایران جائے گا۔ اور وہاں ایک ماہ رکے گا۔ اور اس میں دو سو نو لوگ سوار ہیں۔ اور میرا مشورہ ہے ہمیں بحری جہازوں پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے۔
بادشاہ نے یہ سن کر حجام کی طرف دیکھا۔

حجام نے چپ چاپ استرا اٹھایا اور عرض کیا۔

"کلماں چھوٹیاں رکھاں کہ وڈیاں"

❄️❄️❄️❄️❄️❄️❄️❄️

01/05/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassa balakot news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share