Masail e Awaran مسائل آواران

  • Home
  • Masail e Awaran مسائل آواران

Masail e Awaran  مسائل آواران ‏امید دل کے تمام درد کی جڑ ہے

اسلام علیکم!تمام  قوم راج اور انسان دوست سے ریکویسٹ ہے کہ ہمارے لمز یونیورسٹی لسبیلہ کے ایک طالب علم ہے انکا نام محمد حن...
28/04/2024

اسلام علیکم!
تمام قوم راج اور انسان دوست سے ریکویسٹ ہے کہ ہمارے لمز یونیورسٹی لسبیلہ کے ایک طالب علم ہے انکا نام محمد حنیف والد محمد حیات جن کا تعلق آواران پیراندر سے ہے۔ وہ عید کی چھٹیوں میں اپنے گھر جاتے ہوئے راستے میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو کراچی لیاقت ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
وہاں ڈاکٹروں نے سٹی سکن ٹیسٹ کروایا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کو brain hemorrhage بیماری ہے۔ وہ دماغ کی ایک بہت خطرناک بیماری ہے ہمیں فورا ان کو اپریشن کروانا ہے تقریبا چار لاکھ سے زیادہ آپریشن میں خرچہ آئے گا اور آپریشن کرنے کے بعد دو ہفتے تک ائی سی یو میں رہا ہے۔ اور اس کے بعد وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے تقریبا ایک مہینہ ہو چکا ہے 15 سے 16 لاکھ خرچہ آیا ہے۔ اور ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کو recover ہونے میں تقریبا دو سے تین مہینہ لگ سکتا ہے۔
تمام قوم راج اور انسان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ان کی فیملی کی مدد کریں آپ کی جھوٹی سی سپورٹ سے ایک نوجوان کی زندگی بچ جائے گی۔
شکریہ۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
محمد طاہر *03127898887*

بینک اکاؤنٹ
محمد حیات
*17720109000217446183*
UBL Bank

Victory chairman shb✌️✌️
09/02/2024

Victory chairman shb✌️✌️

08/02/2024

Meer shb e hala bigr in khud khushi mkn hahahahah🤣🤣

Petition: Urge the UN to send a peacekeeping mission to Balochistan Pakistan
21/12/2023

Petition: Urge the UN to send a peacekeeping mission to Balochistan Pakistan

We are deeply concerned about the human rights of civilians in Balochistan. We believe that the gravity of the situation cannot be overstated and it is imperative that we take action.

By getting such oppurtunities you can narash your skills. Be quick and grave your chance.New Admissions Are Open.
28/09/2023

By getting such oppurtunities you can narash your skills. Be quick and grave your chance.
New Admissions Are Open.

اپیل برائے تعاون۔   ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے ،ضلع آواران  پیراندر سے  تعلق رکھنے...
29/03/2023

اپیل برائے تعاون۔
ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے ،ضلع آواران پیراندر سے تعلق رکھنے والا پیر بخش ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے کئی مہینوں سے انکا بڑا بیٹا آیات اللہ بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں ۔
20 دنوں سے جناح اسپتال میں زیر علاج بے اس پہلے آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپیتال میں لے کر گئے تھے ڈاکٹروں کا کہنا تھا 50 60 لاکھ لگ سکتے ہیں۔
جسکی علاج کے لئے بہت سے ادویات ، لیب ٹیسٹ اور مریض کو ہر 2 دن بعد بلڈ لگانے کے ضرورت ہوتی ہے انکی جتنی جمع پونجی تھی وہ خرچ کر چکے ہیں ۔ اب ادویات اور ٹیسٹ کے لئے اس مہنگائی کہ دور میں انکی گنجاٸش سے بڑھ کر ہے
آپ تمام مخیر حضرت سے اپیل کرتے ہیں اس مشکل صورت حال میں نوجوان کے علاج کے لئے مدد کریں ہیں۔۔
contact number.
03377533545
Bank: National Bank of Pakistan
Accounts title. Peer bakhsh .
Account no . 19930041089728
Branch . main complex Awaran (Balochistan)
Easypaisa.
Abdul Latif 03347392979

‏کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
22/03/2023

‏کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا




ضروری اعلان👩‍⚕️🧑‍⚕️
08/02/2023

ضروری اعلان👩‍⚕️🧑‍⚕️

*دس سالوں سے میسکی اور دائرہ  تعلیم سے محروم ہیں!شیر خان بلوچ*https://zrumbesh.com/urdu/post/entry/Mashkay-30-12-2022*ری...
30/12/2022

*دس سالوں سے میسکی اور دائرہ تعلیم سے محروم ہیں!
شیر خان بلوچ*

https://zrumbesh.com/urdu/post/entry/Mashkay-30-12-2022

*ریڈیو زرمبش اردو مضمون*

میسکی اور دائرہ مشکے میں واقع دو الگ الگ گاؤں ہیں، جہاں تین ہزار سے زیادہ لوگ بستے ہیں، چار سو سے زیادہ بچے ہیں ، جن کی عمریں پانچ سال سے لیکر اٹھارہ یا اس سے زیادہ کی ہیں تعلیم سے محروم ہیں۔ صرف دو پرائمری اسکولز ہیں وہ بھی کھنڈرات میں بدل گئے۔زلزلہ کے بعد نو سالوں میں ایک دن بھی ٹیچروں نے ڈیوٹی نہیں دیا۔ان دونوں گورنمنٹ پرائمری اسکولوں کے عمارتیں تباہ شدہ ہیں ہوکر جانوروں کی جگہ بن گئے ہیں ۔

واضع رہے کہ یہ اسکولز 70 کے دہائی میں قائم ہوئے تھے ، آبادی بڑھنے کے باوجود مذکورہ اسکولز اپ گریڈ نہیں ہوسکے، 2013 کے زلزلے میں اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ چکے ہیں۔ نہ عمارتوں کی مرمت کی اور ناہی اسا تذہ کا نام ونشان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی خاندان وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ، تاکہ اپنے بچوں کو پڑھا سکیں۔

اسی طرح آج بھی لوگ اپنے بچوں کو دوسرے شہروں میں پڑھانا چاہتے ہیں ، لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ بچوں کو پڑھا سکیں۔

ہم دیکھتے ہیں مشکے ضلع آواران کا ایک تحصیل ہے جہاں کی ایک ہی انٹر کالج اور باقی پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولز ہیں جو کہ بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں، متعدد اسکولوں میں اساتذہ نہیں اگر کسی ایک اسکول میں ہیں تو وہاں ایک گھنٹے کے لیے بھی نہیں پڑھاتے، اور کہیں استاتذہ دوسرے شہروں میں شراب و چرس اور تریاق اور بوٹ چاٹنے میں مصروف ہیں،ان کی غیر موجودگی اور نااہلی کی وجہ سے کئی بچے چرس و تریاق کے عادی ہوچکے ہیں اس کے علاوہ اور کئی بچے روزمرہ کے سماجی مشکلات میں گھر چکے ہیں ۔

یہ کوئی تاش کا کھیل نہیں کہ بلوچستا کی گورنمنٹ بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہے بلکہ یہ ایک عالمی و غیر انسانی سلوک ہے، جو ہم اپنے اردگرد ماحول کو دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ نام نہاد قوم پرست پارلیمانی جماعتوں کی وجہ سے آج ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں!

یہاں کے بچے زیور علم سے بھی یکسر محروم ہیں، جن کا مستقبل انتہائی تاریک نظر آرہا ہے اور ان تمام معاملات کا ذمہ دار پارلیمانی سیاست کرنے والے نمونے ہی ہیں ، جو بڑے عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے بھی ان کے حلقے انتخابات کے حالات برے ہیں۔

ضلع آواران کے ڈپٹی کمشنر اور باقی حکومتی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بناء پر گورنمنٹ پرائمری سکولز دائرہ اور میسکی تحصیل مشکے ضلع آوارن کی طرف توجہ دیں ، تاکہ یہاں درس و تدریس کا عمل شروع ہو سکے اور مستقبل کے معمار منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچ سکیں۔

25/12/2022

A talent with his melodious sound cheering the hearts of audience. A rising star from a backward area, lack of facilities and lack of such guidance he is emerging. We especially (people of awaran) will support such stars rather than other because Awaran is backward in the field of entertainment and music. Such stars entertain you and struggling to make you people happy. It also support our new generation to participat in such activities. A humble request please support him.
https://youtube.com/
Waseem Hakeem 🌹 junzan bathe

10/09/2022

قدوس بزنجو انگریز ی کے لفظ نہیں بول سکتے ہیں کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان کو آج اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی نصیر آباد ڈویژن کی آمد کی وجہ سے رات کو جاگنے کے با....

13/08/2022
 #آواراناہلیان مسکان بازار پیراندر کُچ (آواران)  کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفیسر عالم زہری ، ایم ایس ...
10/08/2022

#آواران
اہلیان مسکان بازار پیراندر کُچ (آواران) کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جمیل احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عالم زہری ، ایم ایس ، ڈی ایچ کیو آواران ڈاکٹر امیر بخش صاحب سے دردمندانہ اپیل۔

مسکان بازار کچ پیراندر کا ایک پسماندہ گاؤں ہے طوفانی بارشوں کے سبب اہل علاقہ کے لوگوں کا بہت نقصان ہوا تھا ہزاروں ایکڑ پر موجود کھڑی فصلوں سمیت سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچایا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو تھا۔
طوفانی بارشوں کے بعد علاقہ میں مختلف بیماریاں ، ہیضہ، ڈائریا، ملیریا پھیل گئی ہیں جس کی وجہ سے دو دن پہلے ایک چھوٹا بچہ ادریس ولد قدیر احمد ڈائریا کی سبب فوت ہو گیا تھا قدیر احمد کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے حالیہ بارشوں کے بعد لوگوں کے فصلیں تباہ ہونے اور روزگار نہ ہونے سے مزدور طبقہ دو وقت کے روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق ایسا کوئی گھر نہیں بچا جس دو یا تین بچے بیماری میں مبتلا نہ ہو جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا ہے اس مہنگائی کے دور میں لوگ پرائیوٹ کلنک میں علاج کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں ۔
بارشوں کے بعد مچھروں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے بہت سے بیماریوں پھیلنے کی خدشات ہیں عوام الناس نے درجہ بالا افسران سے اپیل کی وہ اس علاقہ میں جلد فری میڈیکل کیمپ لگایاجائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضائع نہ ہو اور مچھر مار مہم کو جلد شروع کیا جائے تاکہ مزید بیماریاں پھیلنے سے روکھا جائے۔

منجانب - اہلیان مسکان بازار

05/08/2022

آواران ضلعی انتظامیہ امدادی سامان بشمول راشن وغیرہ اصل مستحقین سیلاب متاثرین کے بجائے باپ پارٹی کے رہنماوں کی نگرانی میں باپ ووٹرز و ورکروں کے دہلیز پر پہنچا رہے ہیں، کمشنر قلات نوٹس لیں

Online work available Alhamdulillah💞with proof ☺️💫FBR Register pakistani platform✅Only serious person inbox me please👍 j...
04/08/2022

Online work available
Alhamdulillah💞
with proof ☺️💫
FBR Register pakistani platform✅
Only serious person inbox me please👍 jo investment krskte hai one time .
For contact whatsapp #03363788859
Or join our whatsapp #03459227760

Online work available Alhamdulillah💞with proof ☺️💫FBR Register pakistani platform✅Only serious person inbox me please👍 j...
03/08/2022

Online work available
Alhamdulillah💞
with proof ☺️💫
FBR Register pakistani platform✅
Only serious person inbox me please👍 jo investment krskte hai one time .
For contact whatsapp #03459227760

تھیلسمیا اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا دو پھول جو آپ کی مدد کا انتظار کررہی ہیں ۔انسانیت کے ناطے مالی وسعت رکھنے والے ...
02/08/2022

تھیلسمیا اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا دو پھول
جو آپ کی مدد کا انتظار کررہی ہیں ۔
انسانیت کے ناطے مالی وسعت رکھنے والے اپنی گنجائش کے مطابق ان کی مدد کرکے اپنا فرض ادا کریں ۔
ان کے والدین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آواران ان کو لانے کیلئے رکشے کے کرایہ کے سکت نہیں سکتے ۔
کل انشاءاللہ ہم ان کے لئے آواران میں بھرپور امدادی مہم چلائیں گے ،چونکہ عملی میدان میں ہمیں امدادی مہم چلانے کیلئے نوجوانوں کی ضرورت ہے لہذا جو لوگ آواران میں ہمارے ساتھ اس کار خیر میں شامل ہونا چاہیں وہ میرے وٹس ایپ نمبر 03331378882 پر رابطہ کریں شکریہ

29/07/2022
29/07/2022

ہاے رے بلوچستان تیری قسمت 😭
سیلاب سے متاثر علاقوں کا قدوس صاحب کا مختصر دورا

بلوچستان میں فوجی آپریشنز  کیلئے ایک ہی رات دس دس ہیلی کاپٹر بھیجے جاتے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں ایک ہی قصبے میں فورسز ...
28/07/2022

بلوچستان میں فوجی آپریشنز کیلئے ایک ہی رات دس دس ہیلی کاپٹر بھیجے جاتے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں ایک ہی قصبے میں فورسز کے لشکر موجود ہوتے ہیں۔
وہی بلوچستان آج جب مکران سے ڈیرہ غازی خان تک سیلاب کی زد میں ہے، ڈوب رہا ہے۔۔
وہی بلوچ آج جب پانی کی لہروں میں ڈوب کر تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں۔تو ابھی تک ایک بھی سپاہی اور ایک بھی ہیلی کاپٹر ان تک نہیں پہنچا۔😡😭💔

22/07/2022


22/07/2022

Cadet College Awaran

ڈگری مکمل کرنے کی خوشی، عید کی چھٹیاں، گھر جانے کی خوشیاں، سب ہی حسرت رہی گئی، ژوب۔ دانہ سر کے پہاڑوں میں مسافر کوچ کھائ...
03/07/2022

ڈگری مکمل کرنے کی خوشی، عید کی چھٹیاں، گھر جانے کی خوشیاں، سب ہی حسرت رہی گئی،
ژوب۔ دانہ سر کے پہاڑوں میں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی بس کھائی گرنے سے 20 سے زائد افراد شہید، مسافر کوچ اسلام آباد سے کوئٹہ آرہی تھی۔ مسافر کوچ میں 33 افراد سوار تھے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہیں۔😭
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😭
راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والا بس حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں بلوچستان سے اسلامک یونیورسٹی کے 7 طلباء بھی شامل ہیں۔
جس میں انور الحق، نواز خان، عتیق خان، علاالدین کاکڑ اور محمد ادریس دانہ سر کے مقام پر بس حادثہ میں شہید ہوچکے ہیں۔💔😭

02/07/2022

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے استدعا ہے وہ بزداد آواران میں حادثے کے شکار شہدا کے لواحقین کیلئے نقد اعلانات کرے اور تمام زخمیوں کا سرکاری خرچے پر کراچی کے بڑے ہسپتالوں سے علاج و معالجہ کروائے.
پیسے انسانی جانوں کے متبادل نہیں ہو سکتے لیکن لواحقین کو اپنے پیاروں کو کھونے کے نقصان کے علاوہ بھی تدفین و تعزیت کی رسومات کے لئے لاکھوں روپے کا خرچہ اٹھانا پڑتا ہے. اُن کی اشک شوئی کیلئے مالی معاونت ایک ہمدردانہ عمل ہوگا.
ننانوے فیصد زخمی اور اُن کے گھر والے بھی علاج معالجے کا خرچہ اُٹھانے سے قاصر ہیں. اُنہیں بھی اِس مصیبت کے وقت مالی مدد درکار ہے. لہذہ بہ حیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان اور حلقے کا نمائندہ ہونے کے ناطے یہ زمہ داری آپ کے کاندھوں پر آجاتی ہے.

امید ہے اس اپیل پر عمل کرنے کیلئے دوبارہ اپیل کی نوبت نہیں آئے گی.

آواران کے مخیر حضرات سے درخواست ہے وہ مصیبت کی اِس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں.

مشکے کے علاقے کلر کا رہائشی حاصل خان اور اس کی بیٹی عدیلہ جو جو دونوں مہلک بیماری میں مبتلا ہیں. عدیلہ  2013 سے زیر علاج...
20/06/2022

مشکے کے علاقے کلر کا رہائشی حاصل خان اور اس کی بیٹی عدیلہ جو جو دونوں مہلک بیماری میں مبتلا ہیں. عدیلہ 2013 سے زیر علاج ہیں جو دونوں پیروں سے معزور ہے اور چلنے پھرنے سے محروم ہے. بیٹی کی بیماری کی پریشانی ختم نہ ہوئی کہ گزشتہ قریب دوسال سے حاصل خان خود منہ کے کینسر کا شکار ہو گئے ہیں. اس نے اپنے علاج کے لیے بائیس 22 لاکھ روپےاس خرچ کئیے ہیں مگر ابھی تک کوئی بیماری اسی طرح موجود ہے. حاصل خان کے مطابق اس نے بچوں کے زیورات، کھیت اور جو کچھ اس کے پاس تھا سب فروخت کیے ہیں اب اس کے پاس کچھ نہیں بچا ہے. انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام مخیر حضرات اور خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ اس کے اور اس کے بیٹی کی علاج کے لیے اس کے ساتھ تعاون و مدد کریں.
رابطہ نمبر حاصل خان 03332006797
لطیف بلوچ بیورو چیف روز نامہ انتخاب ضلع آواران
03133030765 - 03322248916

18/06/2022

منی یک کلوہ ءِ پہ اواران کولواہ ئے پدمنتگیں جاہ ءَ
وتئی راج ءِ نام ءَ -
من یک کسانُکیں انگلیش لینگؤیج
سنٹر ءَ وانگ ءَ اؤں - وھد ءِ کہ منی استاد منا
انگریزی ءَ یک ٹاپک ءِ دنت کہ تو ایشر ءَ باند ءَ تیار
بکن ءُ بیار -
وھد ءِ منی وتئی کِر ءَ چُشیں المی آسراتی, سرپدی
نہ گؤاہ ایت - اد ءَ دگہ نا چشیں شہری کتابجاہءِ است
کہ مردم برو وتئی اسکول ءُ سنٹرانی وانگ ئے تیاری ءَ
بکن انت -
ھَؤ! انچو جدید دور ءَ بگش ء کہ سوشل میڈی ,
گوگل ءّ یُو ٹیوب ءَ درست آسراتی رس آں - بلے
اے ہمک لوگ ءَ نہ رس انت - اگاں مئے اواران
کولواہ ءَ یک کسانیں کتابحاہ ءِ بہ بوتیں - گڈاں
منی وڈیں دل ھدوکیں قلم کتاب دوستیں جنکوک ءَ
وتئی دلے لہڑ ءُ چیحال درشان نہ کرت اں - اؤ
دوھمی وتئی ہم مکتب آنی دیما پریشان نہ بوت -
بلے من وت نہ زاننیں کہ اے ارز ءَ کئی دیما تالاں
بکنیں - تو منا سک دوست بئے پمشکہ من وتئی اے
وانگ ءِ لوٹ ءَ تئی دیما ائیر کنیں - پرچکہ تو منی
عافیہ ہم مکتب ءِ -
منی ہم مکتب
نور گل لیول تِھری
انگلیش لیگویج
سنٹر اواران
کولواہ -

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب گاؤں بنڈکی تحصیل مشکے کا ایک پرائمری سکول ہے ایک باہمت ٹیچر دلمراد اپ...
10/06/2022

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب گاؤں بنڈکی تحصیل مشکے کا ایک پرائمری سکول ہے ایک باہمت ٹیچر دلمراد اپنی مدد آپ کے تحت یہ جھونپڑی بنا کر بچوں کو پڑھا رہا ہے

جہدِ مسلسل کا دوسرا نام حاجی میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب بابائے آواران (کولواہ)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کولواہ کے د...
07/06/2022

جہدِ مسلسل کا دوسرا نام حاجی میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب
بابائے آواران (کولواہ)
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کولواہ کے دورے کے دوران خوش قسمتی یہ رہی کہ چند لمحات حاجی صاحب کے ساتھ گزارنے اور کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، ویسے حاجی صاحب امن پسند اور علم دوست شخصیت کے مالک ہیں اور وہ بلوچی عہدی ادب پر دسترس رکھتے ہیں ان کے والد صاحب بھی بہترین شاعر تھے
ایک جگہ میر عبدالرحمن کہتے ہیں ،،
شیرنی چیز ءِ ھچ نہ بیت قسمت ءَ شُومے
آسمی پُلےُ کسّے ءَ دیستگ گردن ءَ بُومے
ویسے سرداری قبائلی نظام کے تحت تقسیم کئے گئے زمینوں کو کسانوں میں تقسیم کرنے کے جہدوجہد میں میر عبدالرحمان قمبرانی پیش پیش تھے ، لیکن چونکہ اس وقت حالات مکمل بغاوت کی اجازت نہیں دے سکے اس لئے میر عبدالرحمن قمبرانی صاحب اس انقلاب کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ تر خفیہ انداز سے کسانوں کی زہن سازی میں مصروف رہتے تھے اور یہ زمانہ 1940 کی دہائی کا زمانہ تھا ۔
میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب کا پیدائش ایسے گھرانے میں ہوا جو روشن خیالی اور جدیدیت کا مرکز تھا جس سے متاثر ہونا لازمی امر تھا ۔
گورنمنٹ لوئر مڈل سکول نیابت کولواہ میں چھٹی جماعت پاس کرنے کے بعد میر صاحب میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کیلئے کیچ چلے گئے جہاں انہیں سیاسی طور پر بالغ ہونے میں خاصی مدد ملی ۔
1960 کی دہائی کے آخر میں جب بی ایس او دو دھڑوں میں تقسیم ہوئی تو میر صاحب خضدار میں تھے اور بی ایس او اینٹی سردار خضدار زون کے صدر منتخب ہوئے ، بی ایس او اینٹی سردار کے نام سے میر صاحب کو اعتراض تھا لہزا بی ایس او اینٹی سردار کے پہلے کونسل سیشن کے دوران کراچی میں میر صاحب کے مشورے سے بی ایس او اینٹی سردار کا نام بی ایس او عوامی رکھا گیا ۔
کالج سے فارغ ہوکر میر صاحب آواران تشریف لائے اور اپنی عملی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔
1970 کی دہائی میں جب زولفقار علی بھٹو نے جاگیردارانہ نظام کے خلاف نعرہ بلند کیا تو میر صاحب اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔
میر صاحب کا نظریہ یہ تھا کہ جن زمینوں کو کسانوں نے اپنی محنت سے آباد کیا ہے انہیں ان کے نام پر منتقل کیا جائے تاکہ وہ خود مختار ہوکر یکسوئی کے ساتھ محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔
انہیں اس کوشش میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو صاحب کا ساتھ ملا جو خود سردار گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود سردارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف تھے ، شہید عبدالرشید رخشانی ، میر حاجی خاں محمد اور دوسرے نوجوانوں کے ہمراہ میر صاحب نے سرداری ششک کو ختم کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں اور کولواہ کی تاریخ کا پہلا جلسہ عام نیابت کولواہ کے مقام پر منعقد کیا جس سے انہوں نے خطاب کیا ، میر صاحب کو بابائے بلوچستان کے علاوہ میر گل خان نصیر اور دوسرے اکابرین سے متعدد بار ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، انہوں نے نیپ ، پاکستان نیشنل پارٹی کے علاوہ بی این ایم کیلئے خدمات سرانجام دیں ، مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کرتی سیاسی پارٹیوں میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا لیکن متعدد بار مارشلاوں اور بلوچ قوم پرست پارٹیوں پر پابندیوں اور تقسیم در تقسیم ہوتی بلوچ سیاست کے باوجود ہمت نہیں ہاری ، میر صاحب اور ان کی ساتھیوں کے محنت اور کوششوں سے آواران کی زمینیں کسانوں کے نام منتقل ہوئیں جبکہ جاہو میں شہید آدم جان اور شہید عبدالکریم کی شہادت کے بعد مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب اس تحریک کو عملی جامہ پہنا نہ سکے اور آج بھی جاھو کی زمینیں کسانوں کے نام منتقل نہ ہوسکیں ، میر صاحب نے ششک کی تحریک کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متعدد بار جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی کے بہت سارے حصے گزار دئیے جس میں کولواہ کے کلات اور مچھ جیل شامل ہیں ۔
آواران میں ششک کی کامیابی کے بعد میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب نے مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب کا بھوپور ساتھ دیا تاکہ وہ پاور میں آکر جاہو میں بھی اس تحریک کو مکمل کرسکیں لیکن مرحوم میر عبدالمجید صاحب اس تحریک کو مختلف وزارتوں میں رہ کر بھی مکمل نہ کرسکے جس سے دلبرداشتہ ہوکر میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب اور مرحوم میر حاجی خان محمد رخشانی صاحب نے اپنی سیاسی راہیں الگ کرلیں ۔
بی این ایم کے بننے کے بعد میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب بی این ایم آواران کے ضلعی صدر جبکہ میر حاجی خان محمد رخشانی صاحب بی این ایم آواران کے ضلعی نائب صدر منتخب ہوئے اور ان دونوں نے صدارت کے دو ادوار میں بی این ایم آواران کیلئے کام کیا ۔
پہلی بار جب پرویز مشرف نے مسلم لیگ ق کے نام پر سرکاری پارٹی بنا لی تو میر عبدالمجید بزنجو صاحب نے پہلی بار اپنے نظریعے سے ہٹ کر سرکاری پارٹی جوائن کرلی جس سے بی ایس او کے سابق چئیرمین اور اس وقت آواران کے ضلعی نام چئیرمین خیرجان بلوچ نے بھی میر عبدالمجید بزنجو صاحب سے اپنی سیاسی راہیں الگ کرلیں اور میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب اور میر حاجی خان محمد رخشانی کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، دراصل نیشنل پارٹی 1937 میں بننے والی بلوچستان کی پہلی سیاسی جماعت جو مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس طبقے کی ترجمان قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی کے نام پر وجود میں آئی تھی اسی کی باقیات کا حصہ ہے جو مختلف ادوار میں پابندیوں کا سامنا کرتی اور مختلف ناموں سے دوبارہ نمودار ہوتی عوام میں موجود تھی ، قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی پر پہلی پابندی پاکستان بننے سے پہلے سرداروں کی ایما پر خان آف قلات خان میر احمد یار خان نے پابندی لگا دی تھی ، لیکن اس وقت بلوچستان میں منعقد جنرل الیکشن کے دوران نیشنل پارٹی کے عام ورکروں نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے قلات کے دیوان عام کی نوئے فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے بابائے بلوچستان میر غوث بزنجو شامل تھے جو قلات کی دیوان عام کے لیڈر آف ہاوس منتخب ہوئے تھے ، اس کے بعد نیشنل پارٹی پر دوبارہ پابندی پاکستان سے الحاق کے بعد ریاست پاکستان نے پابندی عائد کردی ، اس کے بعد نیشنل پارٹی کے اکابرین نیپ ، پاکستان نیشنل پارٹی ، بی این ایم وائی ، بی این ایم وغیرہ سمیت مختلف ناموں سے بلوچستان کی سیاست میں مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کو برقرار رکھتے رہے ، یہاں تک کے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی کوششوں سے دوبارہ نیشنل پارٹی اپنی اصل نام سے 2002 میں بنائی گئی ، چئیرمین خیرجان بلوچ ، میر محمد یعقوب قمبرانی ، میر خان محمد رخشانی کی سربراہی میں جب لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت انتخابات منعقد ہوئے تو نیشنل پارٹی نے آواران میں شاندار کامیابی حاصل کی ، 2005 کے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب اور میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب کے درمیان سیاسی اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے جب ضلعی نائب ناظم کے انتخاب کے دوران مرحوم میر عبدالمجید بزنجو صاحب نے میر محمد یعقوب قمبرانی کے خلاف ایسے شخص کو الیکشن میں کھڑا کردیا جو ششک کی تحریک کے دوران ان کے نظریعے کے مخالف شخص تھا اور شہید عبدالکریم کا انتخابات میں مدمقابل شخص تھا ،لیکن میر صاحب کی پارٹی نے دوبارہ ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی ،اور ضلعی ناظمی کے ان دو ادوار میں آواران کا بنیادی ڈھانچہ بنا تھا جس میں پاور ہاوس ، ڈی سی کمپلکس ، ٹریزری آفس، نادرا آفس ، موبائل فون سروس ، ترتیج اور گیشکور اور جاہو پی ٹی سی ایل سروس ، ڈی ایچ کیو ھسپتال آواران کا دس بیڈ والی ھسپتال ، آواران بیلہ پکی سڑک وغیرہ شامل تھے ، نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد نیشنل پارٹی نے 2008 کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ، دوہزار تیرہ میں آواران میں حالات کی خرابی کے باعث نہ ہوسکے لیکن بلوچستان میں نیشنل پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ، 2013 کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں آواران میں جب تباہی کی انتہا نہ رہی تو نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ میدان میں آئے اور آواران میں چوبیس ہزار گھروں کا اعلان کرکے آواران کی دوبارہ تعمیر نو کا بنیاد رکھا اور گیس پلانٹ آواران اور انٹر کالج جاہو کی منظوری ہوئی جو بدقسمتی سے آج تک غیرفعال ہیں اور عوام ان سے فائدہ نہ اٹھا سکی ہے ۔
دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس سے آواران کے لوگ بخوبی واقف ہیں ۔
حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پارلیمنٹ میں ایک بھی ایم پی اے نہ ہونے کے باوجود نیشنل پارٹی نے چئیرمین خیرجان بلوچ ، میر محمد یعقوب قمبرانی ، ظفر زھیر آواران ، عابد حسین وغیرہ جیسے رہنماوں کی بدولت اپنے اتحادیوں کی تعاون سے میونسپل کمیٹی آواران ، میونسپل کمیٹی مشکے اور تین یونین کونسلوں کے ساتھ بقایہ یونین کونسلوں کے متعدد وارڈوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔
میر محمد یعقوب قمبرانی صاحب آج بھی پرامن اور حقیقی سیاست کی آبیاری کیلئے قمر بستہ ہیں اور قلم اور کتاب کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے تعلیم کی افادیت اور علم کی روشنی کو پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے ہر قسم کے حالات میں آواران کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ہر قسم کے مسائل کے حل کیلئے میدان میں نظر آتے ہیں ان کی تعلیم دوستی ہی ہے کہ ان کے اپنے اور گرد نواح کے گاوں تعلیم کے زیور سے آواران میں سب سے زیادہ آراستہ ہیں اور ان کی کوششوں سے ان کے گھرانے سے ڈاکٹر ، ایس ایچ او اور ڈی سی سمیت مختلف محکموں ان اپنے افیسرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، آج نوائے وقت ہے کہ ہم میر صاحب کی وسیع سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں ، پرامن ،ترقی یافتہ اور تعمیر شدہ آواران کیلئے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ہمارا مستقبل تابناک پرامن اور حقیقی سیاست سے شعور یافتہ ہوسکے

بیگواهیں بلوچ نودربر شبیر بلوچ ءِ گهار ءُ لوگبانگ چہ کراچی پریس کلب ءِ دیم ءَ چست کنگ بوتگ اَنت.تئی ننگ شُتگ تئی شار شُت...
24/05/2022

بیگواهیں بلوچ نودربر شبیر بلوچ ءِ گهار ءُ لوگبانگ چہ کراچی پریس کلب ءِ دیم ءَ چست کنگ بوتگ اَنت.

تئی ننگ شُتگ تئی شار شُتگ
بیگوائیں برات ءُ گْوھار شُتگ ۔

وابانی پدا پہ واب ئے تو
پادا کہ تئی بازار شُتگ

بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پہلے محکمہ پولیس کے خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے  اوتھل جانا کا کہا گیا پھر اعلامیہ کی...
10/02/2022

بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پہلے محکمہ پولیس کے خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اوتھل جانا کا کہا گیا پھر اعلامیہ کی طرف سے آواران کو جانے کو کہا گیا اب ہم سارے نوجوان جب آواران پہنچے تو ہمیں خضدار جانے کا کہا جارہاہے ان کا کہنا ہے کہ ہر وقت ہم کو ایسے ہی ذلیل کیا جاتا ہے کبھی سارے کے ۱۰ بجے انٹرویو لے جاتی ہے تو کبھی ٹیسٹ سینٹر تبدیل کیا جاتا ہے
لہذا اعلئ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے ٹیسٹ سینٹر آواران رکھا جائے تاکہ ہم رہائشی اور سفری اخراجات سے بچ سکے ۔

اہلیان ضلع آواران

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masail e Awaran مسائل آواران posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share